Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 9

سورة الأنعام

وَ لَوۡ جَعَلۡنٰہُ مَلَکًا لَّجَعَلۡنٰہُ رَجُلًا وَّ لَلَبَسۡنَا عَلَیۡہِمۡ مَّا یَلۡبِسُوۡنَ ﴿۹﴾

And if We had made him an angel, We would have made him [appear as] a man, and We would have covered them with that in which they cover themselves.

اور اگر ہم اس کو فرشتہ تجویز کرتے تو ہم اس کو آدمی ہی بناتے اور ہمارے اس فعل سے پھر ان پر وہی اشکال ہوتا جو اب اشکال کر رہے ہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
جَعَلۡنٰہُ
بناتے ہم اسے
مَلَکًا
ایک فرشتہ
لَّجَعَلۡنٰہُ
البتہ بناتے ہم اسے
رَجُلًا
آدمی ہی
وَّلَلَبَسۡنَا
اور البتہ مشتبہ کردیتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مَّا
جو
یَلۡبِسُوۡنَ
وہ شبہ کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
جَعَلۡنٰہُ
بناتے ہم اُسے
مَلَکًا
فرشتہ
لَّجَعَلۡنٰہُ
ضرور بناتے ہم اُس کو
رَجُلًا
آدمی
وَّلَلَبَسۡنَا
اور یقیناً شبہ ڈال دیتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
مَّا
اس چیز میں جو
یَلۡبِسُوۡنَ
وہ شبہ میں پڑے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if We had made him an angel, We would have made him [appear as] a man, and We would have covered them with that in which they cover themselves.

اور اگر ہم اس کو فرشتہ تجویز کرتے تو ہم اس کو آدمی ہی بناتے اور ہمارے اس فعل سے پھر ان پر وہی اشکال ہوتا جو اب اشکال کر رہے ہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم کسی فرشتہ کو پیغمبر بناتے تو بھی اسے انسانی شکل میں ہی اتارتے اور ہم انہیں اسی شبہ میں ڈال دیتے جس میں وہ اب پڑے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرہم اسے فرشتہ بناتے توہم ضروراس کوبھی آدمی بناتے اورہم یقیناانہیں اسی شبہ میں ڈال دیتے جس میں وہ اب پڑے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We had made him an angel, We would have obviously made him a man, and would have caused them the same confusion they are causing now.

اور اگر ہم رسول بنا کر بھیجتے کسی فرشتہ کو تو وہ بھی آدمی ہی کی صورت میں ہوتا اور ان کو اسی شبہ میں ڈالتے جس میں اب پڑ رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم اس کو فرشتہ بناتے تب بھی آدمی ہی کی شکل میں بناتے اور انہیں ہم اسی شبہ میں ڈال دیتے جس شبہ میں یہ اب مبتلا ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had We appointed an angel, We would have sent him down in the form of a man - and thus We would have caused them the same doubt which they now entertain.

اور اگر ہم فرشتے کو اتار تے تب بھی اسے انسانی شکل ہی میں اتارتے اور اس طرح انہیں اسی شبہ میں مبتلا کر دیتے جس میں اب یہ مبتلا ہیں ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم فرشتے ہی کو پیغمبر بناتے ، تب بھی اسے کسی مرد ہی ( کی شکل میں ) بناتے ، اور ان کو پھر ہم اسی شبہ میں ڈال دیتے جس میں اب مبتلا ہیں ۔ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم فرشتے کو پیغمبر بناتے (تو آخر) اس کو بھی ایک مرد بناتے اور وہی شبہ ان پر ڈالتے جو شبہ (اب) وہ کر رہے ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر ہم اس کو فرشتہ تجویز کرتے تو اس کو آدمی ہی بناتے اور پھر ان کو ہماری طرف سے وہی شبہ ہوتا جو شبہ یہ اب کر رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر ہم فرشتہ اتار بھی دیتے تو وہ بھی انسانی شکل و صورت میں ہوتا۔ تو جس شک میں وہ آج پڑے ہیں اسی شک میں پھر بھی پڑے رہ جاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

نیز اگر ہم کسی فرشتہ کو بھیجتے تو اسے مرد کی صورت میں بھیجتے اور جو شبہ (اب) کرتے ہیں اسی شبے میں پھر انہیں ڈال دیتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had We made him an angel, We would still have made him a man, and We would have confounded for them that which they are confounding.

اور اگر ہم اس کو فرشتہ ہی تجویز کرتے تو اسے بھی آدمی ہی بناتے اور ان پر (پھر) وہی اشتباہ ڈالتے جس اشتباہ میں وہ اب (پڑے ہوئے) ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم اس کو کوئی فرشتہ بناتے جب بھی آدمی ہی کی شکل میں بناتے ، تو جو گھپلا وہ پیدا کر رہے ہیں ، ہم اسی میں ان کو ڈال دیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم اس ( نبی ) کو فرشتہ بناتے تو اسے آدمی ہی بناتے اوران کو وہی شبہ ہوتا جس میں وہ اس وقت مبتلا ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر ہم فرشتے کو انسانی شکل میں اتارتے تو پھر بھی ان کو اسی شبہ میں ڈال دیتے جس میں یہ اب مبتلا ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ہم کوئی فرشہ اتارتے بھی تو یقیناً اس کو کسی انسان کی شکل ہی میں اتارتے، اور (اس صورت میں) انکو اس پر بھی یقیناً وہی شبہ ہوتا جس میں یہ اب پڑے ہوئے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرہم کسی فرشتہ کو ( نبی ) بناتے توبھی اسے انسانی شکل میں ہی اتارتے اور ہم انہیں اسی شبہ میں ڈال دیتے جس میں وہ اب پڑے ہوئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم نبی کو فرشتہ کرتے ( ف۲٤ ) جب بھی اسے مرد ہی بناتے ( ف۲۵ ) اور ان پر وہی شبہ رکھتے جس میں اب پڑے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم رسول کو فرشتہ بناتے تو اسے بھی آدمی ہی ( کی صورت ) بناتے اور ہم ان پر ( تب بھی ) وہی شبہ وارد کردیتے جو شبہ ( و التباس ) وہ ( اب ) کر رہے ہیں ( یعنی اس کی بھی ظاہری صورت دیکھ کر کہتے کہ یہ ہماری مثل بشر ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم کوئی فرشتہ اتارتے تو اسے بھی آدمی کی شکل میں اتارتے اور اس طرح گویا ہم انہیں وہ شبہ کرنے کا موقع دیتے جو اب وہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If We had made it an angel, We should have sent him as a man, and We should certainly have caused them confusion in a matter which they have already covered with confusion.

Translated by

Muhammad Sarwar

Were We to have made him (Our Messenger) an angel, We would have made him resemble a human being and they would have again complained that the matter was as confusing to them as it is to them now.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had We appointed him an angel, We indeed would have made him a man, and We would have certainly caused them confusion in a matter which they have already covered with confusion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We had made him angel, We would certainly have made him a man, and We would certainly have made confused to them what they make confused.

Translated by

William Pickthall

Had we appointed him (Our messenger) an angel, We assuredly had made him (as) a man (that he might speak to men); and (thus) obscured for them (the truth) they (now) obscure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर हम किसी फ़रिश्ते को रसूल बनाकर भेजते तो उसको भी आदमी बनाते और उनको उसी शुब्हे में डाल देते जिसमें वह अब पड़े हुए हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم اس کو فرشتہ تجویز کرتے تو ہم اسکو آدمی ہی بناتے اور ہمارے اس فعل سے پھر ان پر وہی اشکال ہوتا ہے جو اب اشکال کررہے ہیں۔ (5) (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر ہم اسے فرشتے بناتے تو یقیناً اسے آدمی بناتے اور ان پر وہی شبہ ڈالتے جو وہ شبہ اب ڈال رہے ہیں۔ “ (٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر ہم فرشتہ اتارتے تب بھی اسے انسانی شکل میں اتارتے اور اس طرح انہیں اسی شبہ میں مبتلا کردیتے جس میں اب یہ مبتلا ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم اس کو فرشتہ بناتے تو اس کو آدمی ہی بناتے اور ہم ان پر شبہ ڈال دیتے جس شبہ میں وہ اب پڑ رہے ہیں ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم رسول بنا کر بھیجتے کسی فرشتہ کو تو وہ بھی آدمی ہی کی صورت میں ہوتا اور ان کو اسی شبہ میں ڈالتے جس میں اب پڑ رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم بشر کی بجائے فرشتہ ہی کو رسول بناتے تو اس کو بھی ہم لازمی طور پر آدمی ہی شکل و صورت دیتے اور ہم ان کو انہی شبہات میں پھر مبتلا کردیتے جن شہادت میں وہ اب پھنسے ہوئے ہیں