Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 99

سورة الأنعام

وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ۚ فَاَخۡرَجۡنَا بِہٖ نَبَاتَ کُلِّ شَیۡءٍ فَاَخۡرَجۡنَا مِنۡہُ خَضِرًا نُّخۡرِجُ مِنۡہُ حَبًّا مُّتَرَاکِبًا ۚ وَ مِنَ النَّخۡلِ مِنۡ طَلۡعِہَا قِنۡوَانٌ دَانِیَۃٌ وَّ جَنّٰتٍ مِّنۡ اَعۡنَابٍ وَّ الزَّیۡتُوۡنَ وَ الرُّمَّانَ مُشۡتَبِہًا وَّ غَیۡرَ مُتَشَابِہٍ ؕ اُنۡظُرُوۡۤا اِلٰی ثَمَرِہٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَ یَنۡعِہٖ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکُمۡ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۹۹﴾

And it is He who sends down rain from the sky, and We produce thereby the growth of all things. We produce from it greenery from which We produce grains arranged in layers. And from the palm trees - of its emerging fruit are clusters hanging low. And [We produce] gardens of grapevines and olives and pomegranates, similar yet varied. Look at [each of] its fruit when it yields and [at] its ripening. Indeed in that are signs for a people who believe.

اور وہ ایسا ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کے نبا ت کو نکالا پھر ہم نے اس سے سبز شاخ نکالی کہ اس سے ہم اوپر تلے دانے چڑھے ہوئے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے ان کے گچھے میں سے ، خوشے ہیں جو نیچے کو لٹک جاتے ہیں اور انگوروں کے باغ اور زیتوں اور انار کے بعض ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اور کچھ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نہیں ہوتے ہر ایک کے پھل کو دیکھو جب وہ پھلتا ہے اور اس کے پکنے کو دیکھو ان میں دلائل ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡزَلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجۡنَا
پھر نکالی ہم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
نَبَاتَ
پیدوار
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کی
فَاَخۡرَجۡنَا
پھر نکالا ہم نے
مِنۡہُ
اس سے
خَضِرًا
سبزہ
نُّخۡرِجُ
ہم نکالتے ہیں
مِنۡہُ
اس سے
حَبًّا
دانے
مُّتَرَاکِبًا
تہ بہ تہ
وَ مِنَ النَّخۡلِ
اور کھجور سے
مِنۡ طَلۡعِہَا
ان کے شگوفوں سے
قِنۡوَانٌ
خوشے
دَانِیَۃٌ
جھکے ہوئے
وَّجَنّٰتٍ
اور باغات
مِّنۡ اَعۡنَابٍ
انگوروں کے
وَّالزَّیۡتُوۡنَ
اور زیتون
وَالرُّمَّانَ
اور انار کے
مُشۡتَبِہًا
ملتے جلتے
وَّغَیۡرَ
اور نہیں بھی
مُتَشَابِہٍ
ملتے جلتے
اُنۡظُرُوۡۤا
دیکھو
اِلٰی
طرف
ثَمَرِہٖۤ
اس کے پھل کے
اِذَاۤ
جب
اَثۡمَرَ
وہ پھل لائے
وَیَنۡعِہٖ
اور اس کے پکنے کے
اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکُمۡ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لئے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان رکھتے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَنۡزَلَ
نازل کیا اس نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجۡنَا
سوا گائیں ہم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
نَبَاتَ
نباتات
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرقسم کی
فَاَخۡرَجۡنَا
تو نکالی ہم نے
مِنۡہُ
اس سے
خَضِرًا
سبز کھیتی
نُّخۡرِجُ
ہم نکالتے ہیں
مِنۡہُ
جس سے
حَبًّا
دانے
مُّتَرَاکِبًا
تہ بہ تہ
وَ مِنَ النَّخۡلِ
اور کھجور کے درختوں سے
مِنۡ طَلۡعِہَا
اس کے گابھوں سے
قِنۡوَانٌ
خوشے
دَانِیَۃٌ
جھکے ہوئے
وَّجَنّٰتٍ
اور باغات ہیں
مِّنۡ اَعۡنَابٍ
انگوروں میں سے
وَّالزَّیۡتُوۡنَ
اور زیتون کے
وَالرُّمَّانَ
اور انار کے
مُشۡتَبِہًا
ملتے جلتے
وَّغَیۡرَ
اور نہ
مُتَشَابِہٍ
ملنے جلنے والے
اُنۡظُرُوۡۤا
تم دیکھو
اِلٰی ثَمَرِہٖۤ
اس کے پھل کی طرف
اِذَاۤ
جب
اَثۡمَرَ
وہ پھل لائے
وَیَنۡعِہٖ
اور پک کر تیار ہو وہ
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکُمۡ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناً نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
قوم کے لیے
یُّؤۡمِنُوۡنَ
وہ ایمان لاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And it is He who sends down rain from the sky, and We produce thereby the growth of all things. We produce from it greenery from which We produce grains arranged in layers. And from the palm trees - of its emerging fruit are clusters hanging low. And [We produce] gardens of grapevines and olives and pomegranates, similar yet varied. Look at [each of] its fruit when it yields and [at] its ripening. Indeed in that are signs for a people who believe.

اور وہ ایسا ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کے نبا ت کو نکالا پھر ہم نے اس سے سبز شاخ نکالی کہ اس سے ہم اوپر تلے دانے چڑھے ہوئے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے ان کے گچھے میں سے ، خوشے ہیں جو نیچے کو لٹک جاتے ہیں اور انگوروں کے باغ اور زیتوں اور انار کے بعض ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اور کچھ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نہیں ہوتے ہر ایک کے پھل کو دیکھو جب وہ پھلتا ہے اور اس کے پکنے کو دیکھو ان میں دلائل ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے ہم نے ہر طرح کی نباتات اگائی اور ہرے بھرے کھیت پیدا کئے جن سے ہم تہ بہ تہ دانوں والے خوشے نکالتے ہیں۔ اور کھجوروں کے شگوفوں سے گچھے پیدا کرتے ہیں جو (بوجھ کی وجہ سے) جھکے ہوتے ہیں۔ نیز انگور، زیتون اور انار کے باغات پیدا کیے جن کے پھل ملتے جلتے بھی ہوتے ہیں اور الگ الگ بھی۔ ان کے پھل لانے اور پھلوں کے پکنے پر ذرا غور تو کرو۔ ان باتوں میں ان لوگوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہی ذات ہے جس نے آسمان سے پانی نازل کیاسوہم نے اس سے ہرقسم کی نباتات اُگائیں، توہم نے اُس سے سبزکھیتی نکالی جس سے ہم تہ بہ تہ دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے اس کے گابھوں سے جُھکے ہوئے خوشے ہیں اور انگور اور زیتون اورانارکے باغات ہیں آپس میں ملتے جلتے اورنہ ملنے جلنے والے،اس کے پھل کودیکھوجب وہ پھل لائے اور جب وہ پکتا ہے بلاشبہ ان چیزوں میں یقیناًنشانیاں ہیں اُن کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the one who sent down water from the heav¬ens, then, with it, We brought forth vegetation of all kinds. Then from it We brought grains set upon one another. And from the palm-trees, from their spates, come forth the low-hanging bunches. And (We produce) vineyards, the olive, the pomegranate, similar or not similar to each other. Look at its fruit when it bears fruit, and at its ripening. Surely, in all this there are signs for the people who believe.

اور اسی نے اتارا آسمان سے پانی پھر نکالی ہم نے اس سے اگنے والی ہر چیز پھر نکالی اس میں سے سبز کھیتی جس سے ہم نکالتے ہیں دانے ایک پر ایک چڑھا ہوا اور کھجور کے گابھے میں سے پھل کے گچھے جھکے ہوئے اور باغ انگور کے اور زیتون کے اور انار کے آپس میں ملتے جلتے اور جدا جدا بھی دیکھو ہر ایک درخت کے پھل کو جب وہ پھل لاتا ہے اور اس کے پکنے کو ان چیزوں میں نشانیاں ہیں واسطے ایمان والوں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے اتارا آسمان (یا بلندی) سے پانی پھر ہم نے نکالی اس کے ذریعے سے ہر قسم کی نباتات پھر ہم نے اگائے اس سے سرسبز کھیت جن میں سے ہم نکالتے ہیں دانے تہ بر تہ ایک دوسرے کے اوپر چڑھے ہوئے اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے خوشے اور (ہم نے بنا دیے) باغات انگوروں کے اور زیتون اور انار کے جو (رنگ شکل اور ذائقے کے اعتبار سے) آپس میں مشابہ بھی ہیں اور مختلف بھی دیکھو اس کے پھل کو جب وہ پھل لاتا ہے اور دیکھو اس کے پکنے کو جب وہ پکتا ہے یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And it is He Who has sent down water from the heavens, and thereby We have brought vegetation of every kind, and out of this We have brought forth green foliage and then from it close-packed ears of corn, and out of the palm-tree from the sheath of it - thick clustered dates, hanging down with heaviness, and gardens of vines, and the olive tree, and the pomegranate - all resembling one another and yet so different. Behold their fruit when they bear fruit and ripen! Surely, in all this there are signs for those who believe.

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعہ سے ہر قسم کی نباتات اگائی ، پھر اس سے ہرے ہرے کھیت اور درخت پیدا کیے ، پھر ان سے تہ بر تہ چڑھے ہوئے دانے نکالے اور کھجور کے شگوفوں سے پھلوں کے گچھے کے گچھے پیدا کیے جو بوجھ کے مارے جھکے پڑتے ہیں ، اور انگور ، زیتون اور انار کے باغ لگائے جن کے پھل ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں اور پھر ہر ایک کی خصوصیات جدا جدا بھی ہیں ۔ یہ درخت جب پھلتے ہیں تو ان میں پَھل آنے اور پھر ان کے پکنے کی کیفیت ذرا غور کی نظر سے دیکھو ، ان چیزوں میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا ۔ پھر ہم نے اس کے ذریعے ہر قسم کی کونپلیں اگائیں ۔ ان ( کونپلوں ) سے ہم نے سبزیاں پیدا کیں جن سے ہم تہہ بہ تہہ دانے نکالتے ہیں ، اور کھجور کے گابھوں سے پھلوں کے وہ گچھے نکلتے ہیں جو ( پھل کے بوجھ سے ) جھکے جاتے ہیں ، اور ہم نے انگوروں کے باغ اگائے ، اور زیتون اور انار ۔ جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں ، اور ایک دوسرے سے مختلف بھی ۔ ( ٣٨ ) جب یہ درخت پھل دیتے ہیں تو ان کے پھلوں اور ان کے پکنے کی کیفیت کو غور سے دیکھو ۔ لوگو ! ان سب چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں ( مگر ) ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی (خدا) نے آسمان سے پانی برسایا پھر اسی پانی سے ہم نے ہر چیز کے مول کے (یا کھوئے یا انک ہوئے یا سوئے) نکالے 4 پھر اس میں ہری ہری کونپلیں (شاخیں) نکالیں ان سے ہم گتھے ہوئے (جڑے ہوئے) دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے گھچے (زمین پر) لٹکے ہوئے (یا جھجھکے ہوئے) اور انگور کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے (صورت میں) ملتے ہیں اور (مزے میں) نہیں ملتے 5 ان چیزوں کے پھل دیکھو جب یہ پھلیں اور ان کا پکنا دیکھو 6 بیشک ان چیزوں میں ایمان والوں کے لیے نشانیاں ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ہے جس نے آسمان (بلندی) سے پانی برسایا پھر اس سے ہم نے ہر طرح کی روئیدگی اگائی پھر اس میں سے سبز کونپلیں نکالیں۔ ہم ان سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے اسے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار کے (درخت پیدا فرمائے) جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور نہیں بھی ملتے جلتے ذرا اس کے (ہر ایک) پھل کو تو دیکھیں جب وہ پھل لاتا ہے اور اس کے پکنے کو ، ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں بہت سی نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا۔ پھر اس سے ہر قسم کے نباتات اگائے اور ہرے بھرے کھیت اور باغات پیدا کئے۔ پھر ان میں سے ( خوشے اور) پھل جو باہم اوپر تلے گتھے ہوئے ہوتے ہیں اور کھجور کے گا بھے پھلوں کے جھکے ہوئے گچھوں والے جو لٹکے ہوئے ہیں اور اسی سے انگوروں اور زیتون اور اناروں کے باغات پیدا کئے۔ جن کے پھل باہم ملتے جلتے بھی ہیں اور پھر باہم مختلف بھی۔ ان درختوں کے پھلوں کو پھر ان کے پھلنے پھولنے کی کیفیتوں کو غور کی نگاہوں سے دیکھو۔ ان میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is He who hath sent down rain from heaven and We have thereby brought forth growth of every kind, and thereout We have brought forth green stalks from which We bring forth close-growing seed- grain. And from the date-stone: from the spathe thereof come forth clusters of dates lowhanging; and gardens of grapes, and the olive, and the pomegranate, like unto one anot her and unlike. Look at the fruit thereof when it fruiteth and the reforming thereof. Verily therein are signs unto a people who believe.

اور وہ وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کی روئیدگی کو نکالا ۔ پھر ہم نے اس سے سبز شاخ نکالی کہ ہم اس سے اوپر تلے چڑھے دانے نکالتے ہیں اور کجھور کے درختوں سے یعنی ان کے گپھوں سے خوشہ (نکلتے ہیں) نیچے کو لٹکے ہوئے اور (ہم نے) باغ انگور اور زیتون اور انار کے (پیدا کئے) باہم مشابہ اور غیر مشابہ ۔ اس کے پھل کو دیکھو جب وہ پھلتا ہے اور اس کے پکنے کو (دیکھو) بیشک ان سب میں دلائل ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان کی طلب رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ۔ پھر ہم نے اس سے ہر چیز کے انکھوے نکالے ۔ پھر ہم نے اس سے سرسبز شاخیں ابھاریں ، جن سے ہم تہ بہ تہ دانے پیدا کردیتے ہیں اور کھجور کے گابھے سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار ، باہم دگر ملتے جلتے بھی اور ایک دوسرے سے مختلف بھی ۔ ہر ایک کے پھل کو دیکھو جب وہ پھیلتا ہے اور اس کے پکنے کو دیکھو ( جب وہ پکتا ہے ) ۔ بیشک ان کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو ایمان لانا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی نازل کیا پس ہم نے اس کے ذریعے ہر قسم کی اگنے والی چیزیں پیدا کیں پھراس سے سرسبز شاخیں نکالیں ہم نکالتے ہیں اس سے تہہ بہ تہہ چڑھے ہوئے دانے اور کھجورکے درخت کے گھپو ں سے پھلوں سے جھکے ہوئے خوشے نکالے اور انگوروں اور زیتون اورا نار کے باغات نکالے ( جن کے پھل ) آپس میں ایک جیسے بھی ہیں اور ایک جیسے نہیں بھی ہیں ۔ دیکھو ان کے پھلوں کی طرف جب وہ پھل دینے لگیں اور ان کے پکنے کی طرف ( بھی دیکھو ) بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو ایمان والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینہ برساتا ہے۔ (ہم جو بارش برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کا سبزہ اگاتے ہیں، پھر اس میں سے سرسبز کونپلیں نکالتے ہیں پھر ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں، اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے، انگوروں کے باغ، زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں اور مختلف بھی۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلنے پر اور جب پکتی ہیں تو ان کے پکنے پر نظر (غور) کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔ اللہ کی قدرت کی بہت سی نشانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (قادر مطلق) وہی تو ہے جس نے اتارا آسمان سے پانی (ایک نہایت ہی حکمت بھرے نظام کے تحت پھر اس کے ذریعے ہم نے نکالی ہر قسم کی پیداوار پھر اس سے ہم نے نکالی سبز کھیتی جس سے ہم نکالتے ہیں طرح طرح کے غلے، تہ بہ تہ چڑھے ہوتے ہیں جنکے دانے اور کھجور کے شگوفوں میں سے پھلوں کے گچھے بھی، جو (بوجھ کے مارے) جھکے پڑتے ہیں، اور انگوروں کے (قسما قسم کے) باغات بھی، اور زیتون اور انار بھی، جو آپس میں ملتے جلتے بھی ہوتے ہیں، اور ایک دوسرے سے مختلف بھی، تم دیکھو ان میں سے ہر ایک کے پھل کی طرف جب کہ وہ پھل لاتا ہے اور اس کے پکنے کی طرف (جب کہ وہ پکتا ہے) بیشک ان چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو ایمان رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایاپھراس سے ہم نے ہرطرح کے پودے اگائے اور ہرے بھرے کھیت پیداکئے جن سے ہم تہہ بہ تہہ دانوں والے خوشے نکالتے ہیں اور کجھوروں کے شگوفوں سے خوشے پیداکرتے ہیں جو ( بوجھ سے ) جھکے ہوتے ہیں نیز انگور ، زیتون اور انارکے باغات پیداکئےجو ایک دوسرے سے بعض خوبیوں میں ملتے جلتے ہیں اور بعض دوسرے خوبیوں میں نہیں ملتے ، جب درخت پھل لاتا ہے تو اس کے پھل لانے اور پھلوں کے پکنے پر ذرا غورتوکروان باتوں میں ان لوگوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا ، تو ہم نے اس سے ہر اُگنے والی چیز نکالی ( ف۲۰۸ ) تو ہم نے اس سے نکالی سبزی جس میں سے دانے نکالتے ہیں ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے اور کھجور کے گابھے سے پاس پاس گچھے اور انگور کے باغ اور زیتون اور انار کسی بات میں ملتے اور کسی بات میں الگ ، اس کا پھل دیکھو جب پھلے اور اس کا پکنا بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے آسمان کی طرف سے پانی اتارا پھر ہم نے اس ( بارش ) سے ہر قسم کی روئیدگی نکالی پھر ہم نے اس سے سرسبز ( کھیتی ) نکالی جس سے ہم اوپر تلے پیوستہ دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغات اور زیتون اور انار ( بھی پیدا کئے جو کئی اعتبارات سے ) آپس میں ایک جیسے ( لگتے ) ہیں اور ( پھل ، ذائقے اور تاثیرات ) جداگانہ ہیں ۔ تم درخت کے پھل کی طرف دیکھو جب وہ پھل لائے اور اس کے پکنے کو ( بھی دیکھو ) ، بیشک ان میں ایمان رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی تو ہے جس نے آسمان کی ( بلندی ) سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کے نباتات اگائے پھر اس سے ہری بھری شاخیں نکالیں کہ ہم اس سے تہہ بہ تہہ ( گھتے ہوئے ) دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے یعنی ان کے شگوفوں سے گچھے نکالتے ہیں جو زمین کی طرف جھکے ہوئے ہیں اور ہم نے انگور ، زیتون اور انار کے باغات پیدا کئے جو باہم مشابہ بھی ہیں اور غیر مشابہ بھی اور اس کے پھل کو دیکھو جب وہ پھلتا ہے اور اس کے ( پکنے کی کیفیت ) کو دیکھو اور بے شک اس میں ایمان لانے والوں کے لئے ( اللہ کی توحید و قدرت کی ) نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who sendeth down rain from the skies: with it We produce vegetation of all kinds: from some We produce green (crops), out of which We produce grain, heaped up (at harvest); out of the date-palm and its sheaths (or spathes) (come) clusters of dates hanging low and near: and (then there are) gardens of grapes, and olives, and pomegranates, each similar (in kind) yet different (in variety): when they begin to bear fruit, feast your eyes with the fruit and the ripeness thereof. Behold! in these things there are signs for people who believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has sent water down from the sky to let all kinds of plants grow; the vegetables with accumulated grains; palm-trees from which appear clusters of dates within easy reach; vineyards, olive groves, and pomegranates of all types. See the fruits when they are growing and when they are ripe. This, too, is evidence (of the existence of God) for those who believe.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is He Who sends down water from the sky, and with it We bring forth vegetation of all kinds, and out of it We bring forth green stalks, from which We bring forth thick clustered grain. And out of the date-palm and its sprouts come forth clusters of dates hanging low and near, and gardens of grapes, olives and pomegranates, each similar, yet different. Look at their fruits when they begin to bear, and Yan`ih. Verily! In these things there are signs for people who believe.) Allah said,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who sends down water from the cloud, then We bring forth with it buds of all (plants), then We bring forth from it green (foliage) from which We produce grain piled up (in the ear); and of the palm-tree, of the sheaths of it, come forth clusters (of dates) within reach, and gardens of grapes and olives and pomegranates, alike and unlike; behold the fruit of it when it yields the fruit and the ripening of it; most surely there are signs in this for a people who believe.

Translated by

William Pickthall

He it is Who sendeth down water from the sky, and therewith We bring forth buds of every kind; We bring forth the green blade from which We bring forth the thick-clustered grain; and from the date-palm, from the pollen thereof, spring pendant bunches; and (We bring forth) gardens of grapes, and the olive and the pomegranate, alike and unlike. Look upon the fruit thereof, when they bear fruit, and upon its ripening. Lo! herein verily are portents for a people who believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिसने आसमान से पानी बरसाया फिर हमने उससे निकाली उगने वाली हर चीज़ फिर हमने उससे सरसब्ज़ शाख़ निकाली जिससे हम तह-ब-तह दाने पैदा कर देते हैं, और खजूर के गाभे में से फल के गुच्छे झुके हुए और बाग़ अंगूर के और ज़ैतून के और अनार के आपस में मिलते-जुलते और जुदा-जुदा भी, हर एक फल को देखो जब वह फलता है और उसके पकने को देखो जब वह पकता है, बेशक इनके अंदर निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो ईमान की तलब रखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ اللہ ایسا ہے جس نے آسمان (کی طرف) سے پانی برسایا۔ پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کی نباتات کو نکالا پھر ہم نے اس سے سبز شاخ نکالی کہ اس سے ہم اوپر تلے دانے چڑھے ہوئے نکالتے ہیں۔ اور کھجور کے درختوں سے یعنی ان کے گپھے میں سے خوشے ہیں جو (مارے بوجھ کے) نیچے کو لٹکے جاتے ہیں اور (اسی پانی سے ہم نے) انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار (کے درخت پیدا کیے) جو کہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے ملتے جلتے نہیں ہوتے (ذرا) ہر ایک کے پھل کو تو دیکھو جب وہ پھلتا ہے اور (پھر) اسکے پکنے کو دیکھو (1) ان میں (بھی) دلائل (توحید کے موجود) ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان (لانے کی فکر) رکھتے ہیں۔ (2) (99)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جس نے آسمانوں سے پانی اتارا تو ہم نے اس کے ساتھ ہر چیز کی انگوری نکالی، پھر ہم نے اس سے سبز کھیتی نکالی جس میں سے ہم تہ بہ تہ چڑھے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے ان کے گابھے میں سے جھکے ہوئے خوشے ہیں اور انگوروں اور زیتون اور انار کے باغات ملتے جلتے اور مختلف ہیں۔ اس کے پھل کی طرف دیکھو جب وہ پھل لائے اور اس کے پکنے کی طرف۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں۔ “ (٩٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ۔ پھر اس کے ذریعے سے ہر قسم کی نباتات اگائیں ۔ پھر اس سے ہرے بھرے کھیت اور درخت پیدا کئے پھر ان سے تہہ بہ تہہ چڑھے ہوئے دانے نکالے اور کھجور کے شگوفوں سے پھولوں کے گچھے پیدا کئے جو بوجھ کے مارے جھکے پڑتے ہیں اور انگور ‘ زیتوں اور انار کے باغ لگائے جن کے پھل ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں اور پھر ہر ایک کی خصوصیت جدا جدا بھی ہے ۔ یہ درخت جب پھلتے ہیں تو ان میں پھل آنے اور پھر ان کے پکنے کی کیفیت ذرا غور کی نظر سے دیکھو ‘ ان چیزوں میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ایسا ہے کہ جس نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ ہر قسم کی اگنے والی چیزیں نکالیں، پھر ہم نے نکالا اس سے سبزہ والی چیزوں کو۔ ہم نکالتے ہیں اس سے دانے جو ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے ہیں۔ اور کھجور کے درخت یعنی اس کے کھپوں سے خوشے نکالے جو جھکے ہوئے ہیں، اور انگوروں کے باغ اور زیتوں کے باغ نکالے اور انار جو آپس میں ملتے جلتے ہیں اور ایسے بھی ہیں جو ملتے جلتے نہیں ہیں۔ اس کے پھلوں کی طرف دیکھ لو اور اس کے پکنے کی طرف۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی نے اتارا آسمان سے پانی پھر نکالی ہم نے اس سے اگنے والی ہر چیز پھر نکالی اس میں سے سبز کھیتی جس سے ہم نکالتے ہیں دانے ایک پر ایک چڑھا ہوا اور کھجور کے گابھے میں سے پھل کے گچھے جھکے ہوئے اور باغ انگور کے اور زیتون کے اور انار کے آپس میں ملتے جلتے اور جدا جدا بھی دیکھو ہر ایک درخت کے پھل کو جب وہ پھل لاتا ہے اور اس کے پکنے کو ان چیزوں میں نشانیاں ہیں واسطے ایمان والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ ایسا ہے جس نے آسمان کی جانب سے پانی اتارا پھر ہم نے اس پانی کے ذریعہ ہر قسم کے اگنے والی چیز کو نکالنا پھر ہم نے اس میں سبز رنگ کی شاخ نکالی پھر ہم اس شاخ میں سے ایسے دانے نکالتے ہیں جو باہم اوپر تلے گتھے ہوئے ہوتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے ہم ایسے خوشے اور گچھے نکالتے ہیں جو لٹکے ہوئے ہوتے ہیں اور اسی پانی سے ہم نے انگوروں کے باغ اور زیتو ن و انار کے درخت پیدا کئے جن کے پھل آپس میں ایک دوسرے کے مشابہ بھی ہوتے ہیں اور غیر مشابہ بھی ذرا ہر درخت کے پھل پر غور کرو جب وہ پھل لاتا ہے اور نیز اس پھل کے پکنے پر غور کرو بلاشبہ اہل یقین یقین کے لئے ان چیزوں میں بڑے بڑے دلائل ہیں۔