Surat ul Mumtahina

Surah: 60

Verse: 6

سورة الممتحنة

لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡہِمۡ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرۡجُوا اللّٰہَ وَ الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ ٪﴿۶﴾  7

There has certainly been for you in them an excellent pattern for anyone whose hope is in Allah and the Last Day. And whoever turns away - then indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.

یقیناً تمہارے لئے ان میں اچھا نمونہ ( اور عمدہ پیروی ہے خاص کر ) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ کی اور قیامت کے دن کی ملاقات کی امید رکھتا ہو اور اگر کوئی روگردانی کرے تو اللہ تعالٰی بالکل بے نیاز ہے اور سزاوار حمد و ثنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
کَانَ
ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہِمۡ
ان میں
اُسۡوَۃٌ
نمونہ
حَسَنَۃٌ
اچھا
لِّمَنۡ
اس کے لیے جو
کَانَ
ہو وہ
یَرۡجُوا
وہ امید رکھتا
اللّٰہَ
اللہ(سے ملاقات) کی
وَالۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ
اور آخری دن کی
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَلَّ
منہ موڑ جائے
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡغَنِیُّ
بہت بے نیاز
الۡحَمِیۡدُ
خوب تعریف والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
کَانَ
ہے 
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہِمۡ
ان میں
اُسۡوَۃٌ
نمونہ
حَسَنَۃٌ
اچھا
لِّمَنۡ
اس شخص کے لیے جو
کَانَ
ہو
یَرۡجُوا
امیدرکھتاہے 
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کی 
وَالۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ
اورآخرت کے دن کی 
وَمَنۡ
اورجو
یَّتَوَلَّ
منہ پھیرتاہے 
فَاِنَّ
تویقیناً
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ 
ہُوَ
وہ 
الۡغَنِیُّ
بے نیازہے
الۡحَمِیۡدُ
تمام تعریفوں کے لائق ہے 
Translated by

Juna Garhi

There has certainly been for you in them an excellent pattern for anyone whose hope is in Allah and the Last Day. And whoever turns away - then indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.

یقیناً تمہارے لئے ان میں اچھا نمونہ ( اور عمدہ پیروی ہے خاص کر ) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ کی اور قیامت کے دن کی ملاقات کی امید رکھتا ہو اور اگر کوئی روگردانی کرے تو اللہ تعالٰی بالکل بے نیاز ہے اور سزاوار حمد و ثنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

انہیں لوگوں میں تمہارے لئے ایک اچھا نمونہ ہے جو اللہ اور آخرت کے دن کی امید رکھتا ہو اور جو کوئی سرتابی کرے تو بلاشبہ اللہ بےنیاز اور اپنی ذات میں محمود ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناتمہارے لیے اُن میں اچھانمونہ ہے اُس شخص کے لیے جواﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن کی امیدرکھتاہے اورجومنہ پھیرتاہے تویقینااﷲ تعالیٰ وہ ہے جوبے پرواہے،تمام تعریفوں کے لائق ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed, for you there is an excellent example in them, for anyone who hopes (to meet) Allah and the Last Day. And whoever turns away, then Allah is Free of all needs, Worthy of all Praise.

البتہ تم کو بھلی چال چلنی چاہئے ان کی جو کوئی امید رکھتا ہو اللہ کی اور پچھلے دن کی اور جو کوئی منہ پھیرے تو اللہ وہی ہے بےپروا سب تعریفوں والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہارے لیے یقینا ان (کے طرزِعمل) میں ایک بہت اچھا نمونہ ہے اس کے لیے جو اللہ تعالیٰ (سے ملاقات) اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed there is a good example for you in them; a good example for anyone who looks forward to Allah and the Last Day. As for him who turns away, Allah is All-Sufficient, Immensely Praiseworthy.

انہی لوگوں کے طرز عمل میں تمہارے لیئے اور ہر اس شخص کے لیئے اچھا نمونہ ہے جو اللہ اور روز آخر کا امیدوار ہو 9 ۔ اس سے کوئی منحرف ہو تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے 10 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) یقینا تمہارے لیے ان لوگوں کے طرز عمل میں بہترین نمونہ ہے ، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور روز آخرت سے امید رکھتا ہو ۔ اور جو شخص منہ موڑے تو ( وہ یاد رکھے کہ ) اللہ سب سے بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) جو کوئی تم میں اللہ اور پچھلے دن کی امید رکھتا ہو اس کو ان لوگوں کی اچھی خصلت کی پیروی کرنا چاہیے اور جو کوئی ان لوگوں کی پیروی سے) منہ پھیرے اور کافروں سے دوستی چائے تو اللہ بےپرواہ ہے خوبیوں 6 والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ان لوگوں (کے طرز عمل) میں تمہارے لئے عمدہ نمونہ ہے ایسے شخص کے لئے جو اللہ (کے سامنے جانے) اور قیامت کے دن کی امید رکھتا ہو۔ اور جو روگردانی کرے تو یقینا اللہ ہی بےنیاز ، تعریف کے سزاوار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ یقینا تم جو اللہ اور قیامت پر امید رکھتے ہو ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔ اور جو شخص منہ پھیرے گا تو بیشک اللہ بےنیاز اور تمام خوبیوں کا مالک ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم (مسلمانوں) کو یعنی جو کوئی خدا (کے سامنے جانے) اور روز آخرت (کے آنے) کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ اور روگردانی کرے تو خدا بھی بےپرواہ اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly there hath been in them for you an excellent pattern-for him who hopeth for Allah and the last Day. And whosoever turneth away, then verily Allah! He is the Self-sufficient, the Praiseworthy.

بیشک ان لوگوں میں تمہارے لئے یعنی ایسے شخص کے لئے عمدہ نمونہ ہے جو اللہ اور قیامت کے دن کا اعتقاد رکھتا ہے اور جو کوئی روگردانی کرے گا سو اللہ تو (بالکل) بےنیاز ہے اور سزاوار حمد ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک تمہارے لئے ان لوگوں کے اندر بہترین نمونہ ہے ۔ ان کے واسطے جو خدا اور آخرت کے متوقع ہیں اور جو اعراض کریں گے تو یاد رکھیں کہ اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

البتہ تحقیق تم لوگوں کے لیے ان میں عمدہ نمونہ ہے اس کے لیے جو اللہ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن کا یقین رکھتا ہو ، اور جو منہ پھیرے تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) تو بے نیاز ، خوب قابلِ تعریف ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کوئی اللہ کے سامنے جانے اور روز آخرت کے آنے کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال پر چلنا ضروری ہے اور جو نافرمانی کرے تو اللہ بےپرواہ ہے۔ اور اللہ پاک ہے حمد و ثنا اسی کے لیے ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ تمہارے لئے (اے مسلمانو ! ) بڑا عمدہ نمونہ ہے ان لوگوں (کی زندگیوں) میں یعنی ہر اس شخص کے لئے جو امید رکھتا ہو اللہ (سے ملنے) کی اور قیامت کے دن (کے آنے) کی اور جو کوئی روگردانی کرے گا تو (وہ یقینا اپنا ہی نقصان کرے گا کہ) بیشک اللہ (سب سے اور ہر طرح سے) غنی (و بےنیاز اور) اپنی ذات میں آپ محمود ہے

Translated by

Noor ul Amin

( مسلمانو ) یقیناانہی لوگوں ( یعنی ابراہیم اور ان کے ساتھیوں ) میں تمہارے لئے ایک اچھانمونہ ہےجو اللہ کی ملاقات اور آخرت کے دن پر امیدرکھتاہو ، اورجو شخص منہ پھیرلے گاتواللہ بے نیازہے اور تمام تعریفوں والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک تمہارے لیے ( ف۱۹ ) ان میں اچھی پیروی تھی ( ف۲۰ ) اسے جو اللہ اور پچھلے دن کا امیدوار ہو ( ف۲۱ ) اور جو منہ پھیرے ( ف۲۲ ) تو بیشک اللہ ہی بےنیاز ہے سب خوبیوں سراہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تمہارے لئے ان میں بہترین نمونۂ ( اِقتداء ) ہے ( خاص طور پر ) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ ( کی بارگاہ میں حاضری ) کی اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے ، اور جو شخص رُوگردانی کرتا ہے تو بیشک اللہ بے نیاز اور لائقِ ہر حمد و ثناء ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک تمہارے لئے ان لوگوں کے اندر عمدہ نمونہ موجود ہے جو اللہ اور روزِ آخرت کا امیدوار ہے ( اعتقاد رکھتا ہے ) اور جو رُوگردانی کرے تو اللہ بےنیاز ہے اور حمد کا سزاوار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There was indeed in them an excellent example for you to follow,- for those whose hope is in Allah and in the Last Day. But if any turn away, truly Allah is Free of all Wants, Worthy of all Praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

They are the best examples for those who have hope in God and the Day of Judgment. Whoever turn away should know that God is Self-sufficient and Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Certainly, there has been in them an excellent example for you to follow - for those who look forward to (the meeting with) Allah and the Last Day. And whosoever turns away, then verily, Allah is Al-Ghani, Al-Hamid.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly there is for you in them a good example, for him who fears Allah and the last day; and whoever turns back, then surely Allah is the Self-sufficient, the Praised.

Translated by

William Pickthall

Verily ye have in them a goodly pattern for everyone who looketh to Allah and the Last Day. And whosoever may turn away, lo! still Allah, He is the Absolute, the Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही तुम्हारे लिए उन में अच्छा आदर्श है और हर उस व्यक्ति के लिए जो अल्लाह और अंतिम दिन की आशा रखता हो। और जो कोई मुँह फेरे तो अल्लाह तो निस्पृह, अपने आप में स्वयं प्रशंसित है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک ان لوگوں میں تمہارے لئے یعنی ایسے شخص کے لئے عمدہ نمونہ ہے جو اللہ (کے سامنے جانے) کا اور قیامت کے دن (کے آنے) کا اعتقاد رکھتا ہو اور جو شخص (اس حکم سے) رو گردانی کرے گا سو (اسی کا ضرر ہوگا کیونکہ) اللہ تعالیٰ (تو) بالکل بےنیاز اور سزا وار حمد ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ابراہیم اور ان کے ساتھیوں کے طرز عمل میں تمہارے لیے اور ہر اس شخص کے لیے بہترین نمونہ ہے جو اللہ اور آخرت کا امیدوار ہے، جو اس سے انحراف کرے تو اللہ بےنیاز اور لائق تعریف ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہی لوگوں کے طرز عمل میں تمہارے لئے اور ہر اس شخص کے لئے اچھا نمونہ ہے جو اللہ اور روز آخر کا امیدوار ہو۔ اس سے کوئی منحرف ہو تو اللہ بےنیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ان لوگوں میں تمہارے لئے یعنی ایسے شخص کے لئے عمدہ نمونہ ہے جو اللہ کا اور قیامت کے دن کا اعتقاد رکھتا ہو اور جو شخص روگردانی کرے گا سو اللہ تعالیٰ بالکل بےنیاز اور مستحق حمد ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ تم کو بھلی چال چلنی چاہیے ان کی جو کوئی امید رکھتا ہو اللہ کی اور پچھلے دن کی اور جو کوئی منہ پھیرے تو اللہ وہی ہے بےپروا سب تعریفوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک تم لوگ جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تمہارے لئے اس ابراہیم (علیہ السلام) اور اس کے ساتھیوں میں بہترین قابل تقلید نمونہ موجود ہے اور جو شخص ان کی اتباع سے روگردانی کریگا تو اللہ تعالیٰ بےنیاز اور تمام خوبیوں سے متصف ہے۔