Surat ul jumaa

Surah: 62

Verse: 3

سورة الجمعة

وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۳﴾

And [to] others of them who have not yet joined them. And He is the Exalted in Might, the Wise.

اور دوسروں کے لئے بھی انہی میں سے جو اب تک ان سے نہیں ملے ۔ اور وہی غالب با حکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاٰخَرِیۡنَ
اور دوسروں (کےلیے بھی)
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
لَمَّا
جو ابھی تک نہیں
یَلۡحَقُوۡا
وہ ملے
بِہِمۡ
ان سے
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست ہے
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاٰخَرِیۡنَ
اوردوسروں کے لیے بھی 
مِنۡہُمۡ
ان میں سے 
لَمَّا
ابھی نہیں
یَلۡحَقُوۡا
وہ ملے 
بِہِمۡ
ان سے 
وَہُوَ
اوروہی 
الۡعَزِیۡزُ
سب پرغالب 
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والاہے
Translated by

Juna Garhi

And [to] others of them who have not yet joined them. And He is the Exalted in Might, the Wise.

اور دوسروں کے لئے بھی انہی میں سے جو اب تک ان سے نہیں ملے ۔ اور وہی غالب با حکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انہی کے کچھ دوسرے لوگوں (کی طرف بھی بھیجا) جو ابھی ان سے نہیں ملے اور وہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن میں سے دوسروں کے لیے بھی جو ابھی اُن سے نہیں ملے اوروہ سب پر غالب،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (this Messenger is sent also) to others of them who did not join them so far, and He is the All-Mighty, the All-Wise.

اور (اٹھایا اس رسول کو ایک) دوسرے لوگوں کے واسطے بھی انہی میں سے جو ابھی نہیں ملے ان میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان ہی میں سے ان دوسرے لوگوں میں بھی جو ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے۔ اور وہ بہت زبردست ہے کمال حکمت والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and (He has also) sent him to those others who have not yet joined them. He is the Most Mighty, the Most Wise.

اور ( اس رسول کی بعثت ) ان دوسرے لوگوں کے لیئے بھی ہے جو ابھی ان سے نہیں ملے ہیں 5 ۔ اللہ زبردست اور حکیم ہے 6 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یہ رسول جن کی طرف بھیجے گئے ہیں ) ان میں کچھ اور بھی ہیں جو ابھی ان کے ساتھ آکر نہیں ملے ۔ ( ٢ ) اور وہ بڑے اقتدار والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اللہ نے اس پیغمبر کو دوسرے لوگوں کی طرف بھی بھیجا ہے جو ابھی ان عرب کے مسلمانوں سے نہیں ملے 6 اور وہ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں سے اور (بعد میں آنے والے) لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں) سے نہیں ملے۔ اور وہ (اللہ) غالب ، حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان کو بھیجا جانا) ان دوسرے لوگوں کے لئے بھی ہے جو ابھی شامل نہیں ہوئے۔ وہ اللہ زبردست ہے اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں سے اور لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں سے) نہیں ملے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And also others of them who have not yet joined them. And He is the Mighty; the Wise.

اور دوسروں کے لئے بھی ان میں سے (آپ کو بھیجا) جو ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے اور وہ (بڑا) زبردست ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہی میں سے ان دوسروں میں بھی جو ابھی ان میں شامل نہیں ۔ اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے دوسرے لوگوں کی طرف بھی ( رسول بناکر بھیجا ) جو ابھی تک ان میں سے نہیں ملے ہیں ، اور وہ بڑے غلبے والے حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں سے اور لوگوں کو بھی بھیجا ہے جو ابھی ان مسلمانوں سے نہیں ملے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیز (اس رسول کی تشریف آوری) ان دوسرے تمام لوگوں کے لئے بھی ہے جو ابھی تک ان سے نہیں ملے اور وہی (اللہ) ہے سب پر غالب نہایت حکمت والا

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اللہ نے اس نبی کو ) ان میں سے ان دوسرے لوگوں کے لئے بھی بھیجا ہے جواب تک ان ( عرب مسلمانوں ) سے نہیں ملے ہیں ( یعنی اہل عجم جن کا تعلق عرب ملکوں کے علاوہ پوری دنیاسے ہو ) اور وہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں سے ( ف۹ ) اوروں کو ( ف۱۰ ) پاک کرتے اور علم عطا فرماتے ہیں ، جو ان اگلوں سے نہ ملے ( ف۱۱ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اِن میں سے دوسرے لوگوں میں بھی ( اِس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تزکیہ و تعلیم کے لئے بھیجا ہے ) جو ابھی اِن لوگوں سے نہیں ملے ( جو اس وقت موجود ہیں یعنی اِن کے بعد کے زمانہ میں آئیں گے ) ، اور وہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( آپ ( ص ) کو ) ان لوگوں میں سے دوسروں کی طرف بھی بھیجا جو ابھی ان سے نہیں ملے ہیں اور وہ زبردست ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As well as (to confer all these benefits upon) others of them, who have not already joined them: And He is exalted in Might, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

and others who have not yet joined, and He will give them wisdom. Before this they had been in plain error. God is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And others among them who have not yet joined them. And He is the Almighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And others from among them who have not yet joined them; and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

Along with others of them who have not yet joined them. He is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन दूसरे लोगों को भी (किताब और हिकमत की शिक्षा दे) जो अभी उन से मिले नहीं हैं, वे उन्हीं में से होंगे। और वही प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (علاوہ ان موجودین کے) دوسروں کے لئے بھی ان میں سے جو ہنوز ان میں شامل نہیں ہوئے (3) اور وہ زبردست حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کے لیے بھی رسول ہے جو ابھی ان سے نہیں ملے ہیں اللہ غالب بڑی حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (اس رسول کی بعثت) ان دوسرے لوگوں کے لئے بھی ہے جو ابھی ان سے نہیں ملے ہیں۔ اللہ زبردست اور حکیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دوسروں کے لئے بھی جو ان میں سے ہونے والے ہیں، جو ان کے ساتھ نہیں ملے، اور وہ عزیز ہے، حکیم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اٹھایا اس رسول کو ایک دوسرے لوگوں کے واسطے بھی انہی میں سے جو ابھی نہیں ملی اور ان میں وہی ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دوسرے لوگوں کے لئے بھی جو آئندہ ان میں شامل ہونے والے ہیں مگر ابھی تک وہ ان میں شامل نہیں ہوئے اور وہ خدا بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے۔