Surat ul Munfiqoon

Surah: 63

Verse: 10

سورة المنافقون

وَ اَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ اَحَدَکُمُ الۡمَوۡتُ فَیَقُوۡلَ رَبِّ لَوۡ لَاۤ اَخَّرۡتَنِیۡۤ اِلٰۤی اَجَلٍ قَرِیۡبٍ ۙ فَاَصَّدَّقَ وَ اَکُنۡ مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۰﴾

And spend [in the way of Allah ] from what We have provided you before death approaches one of you and he says, "My Lord, if only You would delay me for a brief term so I would give charity and be among the righteous."

اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے ( ہماری راہ میں ) اس سے پہلے خرچ کرو کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو کہنے لگے اے میرے پروردگار مجھے تو تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں دیتا؟ کہ میں صدقہ کروں اور نیک لوگوں میں سےہو جاؤں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اَنۡفِقُوۡا
اور خرچ کرو
مِنۡ مَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیا ہم نے تمہیں
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
آ جائے
اَحَدَکُمُ
تم میں سے کسی ایک کو
الۡمَوۡتُ
موت
فَیَقُوۡلَ
تو وہ کہے
رَبِّ
اے میرے رب
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اَخَّرۡتَنِیۡۤ
مہلتدی تو نے مجھے
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
قَرِیۡبٍ
قریب کے
فَاَصَّدَّقَ
تو میں صدقہ کرتا
وَاَکُنۡ
اور میں ہو جاتا
مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اَنۡفِقُوۡا
اورخرچ کرو
مِنۡ مَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیاہم نے تمہیں
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے 
اَنۡ
یہ کہ 
یَّاۡتِیَ
آجائے 
اَحَدَکُمُ
تم میں سے کسی کو
الۡمَوۡتُ
موت 
فَیَقُوۡلَ
تووہ کہے 
رَبِّ
اے میرے ربّ!
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ 
اَخَّرۡتَنِیۡۤ
تونے مہلت دی مجھے 
اِلٰۤی اَجَلٍ
مدت تک 
قَرِیۡبٍ
قریبی
فَاَصَّدَّقَ
کہ میں صدقہ کرتا
وَاَکُنۡ
اورمیں ہوجاتا
مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے 
Translated by

Juna Garhi

And spend [in the way of Allah ] from what We have provided you before death approaches one of you and he says, "My Lord, if only You would delay me for a brief term so I would give charity and be among the righteous."

اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے ( ہماری راہ میں ) اس سے پہلے خرچ کرو کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو کہنے لگے اے میرے پروردگار مجھے تو تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں دیتا؟ کہ میں صدقہ کروں اور نیک لوگوں میں سےہو جاؤں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ ہم نے تمہیں رزق دیا ہے۔ اس میں سے وہ وقت آنے سے پہلے پہلے خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کو موت آئے تو کہنے لگے : اے میرے پروردگار ! تو نے مجھے تھوڑی مدت اور کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ کرلیتا اور صالح لوگوں میں شامل ہوجاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورخرچ کرواُس میں سے جوہم نے تمہیں دیاہے اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آ جائے تووہ کہے: ’’اے میرے رب!تونے مجھے قریبی مدت تک مہلت کیوں نہ دی؟کہ میں صدقہ کرتااورنیک لوگوں میں شامل ہوجاتا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And spend out of what We have given to you before death overtakes one of you and he says, “ My Lord, would you not respite me to a near term, and I will pay sadaqah (alms) and will become one of the righteous.”

اور خرچ کرو کچھ ہمارا دیا ہوا اس سے پہلے کہ آپہنچے تم میں کسی کو موت تب کہے اے رب کیوں نہ ڈھیل دی تو نے مجھ کو ایک تھوڑی سی مدت کہ میں خیرات کرتا اور ہوجاتا نیک لوگوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور خرچ کر دو اس میں سے جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے پہلے پہلے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے پھر وہ اس وقت کہے کہ اے میرے رب ! تو نے مجھے ایک قریب وقت تک کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ کرتا اور نیک لوگوں میں سے ہوجاتا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And spend of what Allah has granted you by way of sustenance before death should come to any of you and he should say: “Lord, why did You not defer my return for a while so that I might give alms and be among the righteous?”

جو رزق ہم نے تمھیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آ جائے اور اس وقت وہ کہے کہ اے میرے رب ، کیوں نہ تو نے مجھے تھوڑی سی مہلت اور دے دی کہ میں صدقہ دیتا اور صالح لوگوں میں شامل ہو جاتا ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے تمہیں جو رزق دیا ہے اس میں سے ( اللہ کے حکم کے مطابق ) خرچ کرلو ، قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کے پاس موت آجائے تو وہ یہ کہے کہ : اے میرے پروردگار ! تو نے مجھے تھوڑی دیر کے لیے اور مہلت کیوں نہ دے دی کہ میں خوب صدقہ کرتا ، اور نیک لوگوں میں شامل ہوجاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو مال ہم نے دیا ہے اس میں کچھ خرچ کرو اس سے پہلے کہ موت تم پر آن موجو ہو اس وقت یوں کہنے لگو مالک ہمارے اگر تو ہم کو تھوڑی اور مہلت دیتا تو ہم خیرات کرتے اور نیک بندوں میں شریک ہوجاتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو مال ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے (اس وقت) سے پہلے خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے۔ تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار ! آپ نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(لوگو ! ) ہم نے تمہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے اس سے پہلے خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے۔ پھر وہ یہ کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار آپ نے مجھے تھوڑی مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خوب خرچ کرتا اور صالحین میں سے ہوجاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And expend of that wherewith We have provided you afore death cometh Unto one of you, and he saith: 'my Lord! wouldst Thou not defer me for a short term, so that I would give alms and become of the righteous.

اور ہم نے جو کچھ تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرلو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت آکھڑی ہو پھر وہ کہنے لگے اے میرے پروردگار مجھے اور کچھ دن مہلت کیوں نہ دی کہ میں خیر خیرات دے لیتا اور نیک کاروں میں شامل ہوجاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے جو کچھ تمہیں بخشا ہے ، اس میں سے خرچ کرو اس سے پہلے کہ آدھمکے تم میں سے کسی کو موت ، پھر وہ ( حسرت سے ) کہے کہ اے رب! تونے مجھے کچھ اور مہلت کیوں نہ دی کہ میں صدقہ کرتا اور یوں نیکوکاروں میں سے بنتا؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کچھ اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہیں روزی عطا فرمائی ہے اس میں سے خرچ کرو ، اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کی موت ( کا وقت ) آئے ، پس وہ کہے: اے میرے رب! آپ نے مجھے قریبی مدت تک مزید مہلت کیوں نہ دی کہ میں صدقہ کرتا اور میں نیک لوگوں میں ہوجاتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو مال ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس وقت سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو اس وقت کہنے لگو کہ اے میرے رب ! تو نے مجھے تھوڑی سی مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خرچ کرو تم اس میں سے جو کہ دیا ہے ہم نے تم کو (اپنے کرم سے) قبل اس سے کہ آپہنچے تم میں سے کسی کو موت پھر وہ (مارے افسوس کے) یوں کہنے لگے کہ اے میرے رب تو نے مجھے تھوڑی سی مہلت اور کیوں نہ دے دی تاکہ میں خوب صدقہ (و خیرات) کرتا اور میں ہوجاتا نیک لوگوں میں سے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کچھ ہم نے تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرواس سے پہلے کے تمہیں موت آجائے ، توکہنے لگے:اے میرے رب تونے مجھے تھوڑی مدت اور کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ کر لیتا اور نیک لوگوں میں شامل ہوجاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہمارے دیے میں سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرو ( ف۲٤ ) قبل اس کے کہ تم میں کسی کو موت آئے پھر کہنے لگے ، اے میرے رب تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ دیتا اور نیکوں میں ہوتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اس ( مال ) میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کرو قبل اِس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے پھر وہ کہنے لگے: اے میرے رب! تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کی مہلت اور کیوں نہ دے دی کہ میں صدقہ و خیرات کرلیتا اور نیکوکاروں میں سے ہو جاتا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کچھ ہم نے تمہیں رزق دیا ہے اس سے ( میری راہ میں ) خرچ کرو قبل اس سے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے اور پھر وہ کہے کہ میرے پروردگار! تونے مجھے کیوں نہ تھوڑی سی مدت تک مہلت دی کہ میں صدقہ دیتا اور نیکوکار بندوں میں سے ہو جاتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

and spend something (in charity) out of the substance which We have bestowed on you, before Death should come to any of you and he should say, "O my Lord! why didst Thou not give me respite for a little while? I should then have given (largely) in charity, and I should have been one of the doers of good".

Translated by

Muhammad Sarwar

Spend for the cause of God out of what We have given you before death approaches you, and say, "Lord, would that you would give me respite for a short time so that I could spend for Your cause and become one of those who do good".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And spend of that with which We have provided you before death comes to one of you, and he says: "My Lord! If only You would give me respite for a little while, then I should give Sadaqah from my wealth, and be among the righteous.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And spend out of what We have given you before death comes to one of you, so that he should say: My Lord! why didst Thou not respite me to a near term, so that I should have given alms and been of the doers of good deeds?

Translated by

William Pickthall

And spend of that wherewith We have provided you before death cometh unto one of you and he saith: My Lord! If only thou wouldst reprieve me for a little while, then I would give alms and be among the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने तुम्हें जो कुछ दिया है उस में से ख़र्च करो इस से पहले कि तुम में से किसी की मृत्यु आ जाए और उस समय वह कहने लगे, "ऐ मेरे रब! तूने मुझे कुछ थोड़े समय तक और मुहलत क्यों न दी कि मैं सदक़ा (दान) करता (मुझे मुहलत दे कि मैं सदक़ा करूँ) और अच्छे लोगों में सम्मिलित हो जाऊँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (منجملہ طاعات کے ایک طاعت مالیہ کا حکم کیا جاتا ہے کہ) ہم نے جو کچھ تم کو دیا ہے اس میں سے (حقوق واجبہ) اس سے پہلے پہلے خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آ کھڑی ہو ․پھر وہ (بطور تمنا و حسرت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار مجھ کو اور تھوڑے دنوں کیوں مہلت نہ دی کہ میں خیر خیرات دے لیتا اور نیک کام کرنے والوں میں شامل ہوجاتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے جو رزق تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے اور وہ اس وقت کہے کہ اے میرے رب تو نے مجھے تھوڑی سی مہلت کیوں نہ دی کہ میں صدقہ کرتا اور صالح لوگوں میں شامل ہوجاتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے اور اس وقت وہ کہے کہ اے میرے رب ، کیوں نہ تونے مجھے تھوڑی سی مہلت اور دے دی کہ میں صدقہ دیتا اور صالح لوگوں میں شامل ہوجاتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کچھ ہم نے تمہیں دیا اس میں سے خرچ کرو اس سے پہلے کہ تمہیں موت آجائے سو وہ کہے گا کہ اے میرے رب آپ نے تھوڑی مدت کے لئے مجھے کیوں مہلت نہ دی میں صدقہ کرتا اور صالحین میں سے ہوجاتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور خرچ کرو کچھ ہمارا دیا ہوا اس سے پہلے کہ آپہنچے تم میں کسی کو موت تب کہے اے رب کیوں نہ ڈھیل دی تو نے مجھ کو ایک تھوڑی سی مدت کہ میں خیرات کرتا اور ہوجاتا نیک لوگوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے تم کو جو کچھ دیا ہے اس میں خیرات کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے اور وہ آثار موت کو مشاہدہ کرکے یوں کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھ کو اور تھوڑے دنوں کی مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خوب خیرات کرتا اور میں نیک کام کرنے والوں میں شامل ہوجاتا۔