Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 5

سورة التغابن

اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ نَبَؤُا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ ۫ فَذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِہِمۡ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۵﴾

Has there not come to you the news of those who disbelieved before? So they tasted the bad consequence of their affair, and they will have a painful punishment.

کیا تمہارے پاس اس سے پہلے کے کافروں کی خبر نہیں پہنچی؟ جنہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھ لیا اور جن کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئی تمہارے پاس
نَبَؤُا
خبر
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیاا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
فَذَاقُوۡا
پھر انہوں نے چکھا
وَبَالَ
وبال
اَمۡرِہِمۡ
اپنے کام کا
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے ہے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیانہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئی تمہارے پاس 
نَبَؤُا
خبر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفرکیا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے 
فَذَاقُوۡا
پھروہ چکھ چکے 
وَبَالَ
وبال
اَمۡرِہِمۡ
اپنے کام کا
وَلَہُمۡ
اوران کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے 
اَلِیۡمٌ
دردناک 
Translated by

Juna Garhi

Has there not come to you the news of those who disbelieved before? So they tasted the bad consequence of their affair, and they will have a painful punishment.

کیا تمہارے پاس اس سے پہلے کے کافروں کی خبر نہیں پہنچی؟ جنہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھ لیا اور جن کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تمہیں ان لوگوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا تھا پھر انہوں نے اپنے کام کا مزا چکھ لیا۔ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا تمہارے پاس اُن کی خبرنہیں آئی جنہوں نے اس سے پہلے کفرکیا؟پھر وہ اپنے کام کاوبال چکھ چکے اوراُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did the news of those people not come to you who disbelieved earlier, and tasted (in this world) the evil consequence of their conduct, and for them (in the Hereafter) there is a painful punishment?

کیا پہنچی نہیں تم کو خبر ان لوگوں کی جو منکر ہوچکے ہیں پہلے پھر انہوں نے چکھی سزا اپنے کام کی اور ان کو عذاب درد ناک ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تمہارے پاس خبریں آ نہیں چکی ہیں ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا تھا پہلے تو انہوں نے اپنے کیے کی سزا چکھ لی اور ان کے لیے دردناک عذاب بھی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Has the news of the unbelievers of the past not reached you? (They disbelieved) and then tasted its evil consequence. A grievous chastisement awaits them.

کیا تمہیں ان لوگوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا اور پھر اپنی شامت اعمال کا مزہ چکھ لیا ؟ اور آگے ان کے لیے ایک دردناک عذاب ہے 10 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تمہارے پاس ان لوگوں کے واقعات نہیں پہنچے جنہوں نے پہلے کفر اختیار کیا تھا ، پھر اپنے کاموں کا وبال چکھا ، اور ( آئندہ ) ان کے حصے میں ایک دردناک عذاب ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(لوگو) کیا تم کو اگلے کافروں کی خبر نہیں پہنچی انہوں نے برے کام کئے پھر اپنے کام کا وبال چکھا (دنیا میں مصیبت ہوئی اور آخرت میں الگ ان کو تکلیف کا عذاب ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے (تم سے) پہلے کفر کیا تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ (دنیا میں) چکھ لیا اور (آخرت میں) ان کے لئے درد ناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا تھا پھر انہوں نے اپنے اعمال کے وبال کا مزہ چکھا اور انہیں دردناک عذاب ہونے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath not the tidings reached you of those who disbelieved aforetime, and so tasted the evil consequence of their affair, and theirs will be a torment afflictive?

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو (تم سے) قبل کفر کرچکے ہیں سو انہوں نے اپنے کرتوت کا وبال چکھا اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تمہیں ان لوگوں کا احوال نہیں پہنچا جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا؟ تو انہوں نے اپنے کیے کا وبال چکھا اور ان کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم لوگوں کے پاس ان لوگوں کی خبریں نہیں پہنچیں جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا پس انہوں نے اپنے کاموں کا وبال چکھ لیا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگوں کو خبر نہیں پہنچی ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا تم سے پہلے پھر چکھنا پڑا ان کو وبال اپنے کئے کا (اسی دنیا میں) اور ان کے لئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے (آخرت میں)

Translated by

Noor ul Amin

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا تھا پھر انہوں نے اپنے کام کامزاچکھ لیااوران کے لئے دردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تمہیں ( ف٦ ) ان کی خبر نہ آئی جنہوں نے تم سے پہلے کفر کیا ( ف۷ ) اور اپنے کام کا وبال چکھا ( ف۸ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تمہیں اُن لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے ( تم سے ) پہلے کفر کیا تھا تو انہوں نے ( دنیا میں ) اپنے کام کی سزا چکھ لی اور ان کے لئے ( آخرت میں بھی ) دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا اور اپنے کئے ( کفر ) کا وبال چکھا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Has not the story reached you, of those who rejected Faith aforetime? So they tasted the evil result of their conduct; and they had a grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not received the news about the disbelievers living before you who suffered the consequences of their deeds and will suffer a painful torment?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Has not the news reached you of those who disbelieved aforetime And so they tasted the evil result of their disbelief, and theirs will be a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Has there not come to you the story of those who disbelieved before, then tasted the evil result of their conduct, and they had a painful punishment?

Translated by

William Pickthall

Hath not the story reached you of those who disbelieved of old and so did taste the ill-effects of their conduct, and theirs will be a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम्हें उन लोगों की ख़बर नहीं पहुँची जिन्होंने इस से पहले इनकार किया था, फिर उन्होंने अपने कर्म के वबाल का मज़ा चखा और उन के लिए एक दुखद यातना भी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے (تم سے) پہلے کفر کیا (4) پھر انہوں نے اپنے ان اعمال کا وبال (دنیا میں بھی) چکھا اور (اس کے علاوہ آخرت میں بھی) ان کے لئے عذاب دردناک ہونے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا اور پھر اپنے اعمال کا مزہ چکھ لیا ؟ اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تمہیں ان لوگوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا اور پھر اپنی شامت اعمال کا مزہ چکھ لیا ؟ اور آگے ان کے لئے ایک درد ناک عذاب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تمہارے پاس ان کافروں کی خبر نہیں آئی جو ان سے پہلے تھے سو انہوں نے اپنے اعمال کا و بال چکھ لیا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا پہنچی نہیں تم کو خبر ان لوگوں کی جو منکر ہوچکے ہیں پہلے، پھر انہوں نے چکھی سزا اپنے کام کی اور ان کو عذاب دردناک ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو اب سے پہلے کفر کے مرتکب ہوچکے ہیں پھر انہوں نے اپنے اعمال کے وبال کا مزہ چکھا اور ان کو ابھی اور دردناک عذاب ہونے والا ہے۔