Surat ut Taghabunn

Surah: 64

Verse: 7

سورة التغابن

زَعَمَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنۡ لَّنۡ یُّبۡعَثُوۡا ؕ قُلۡ بَلٰی وَ رَبِّیۡ لَتُبۡعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلۡتُمۡ ؕ وَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿۷﴾

Those who disbelieve have claimed that they will never be resurrected. Say, "Yes, by my Lord, you will surely be resurrected; then you will surely be informed of what you did. And that, for Allah , is easy."

ان کافروں نے خیال کیا ہے کہ دوبارہ زندہ نہ کئے جائیں گے آپ کہہ دیجئے کیوں نہیں اللہ کی قسم! تم ضرور دوبارہ اٹھائے جاؤ گے پھر جو تم نے کیا ہےاس کی خبر دیئے جاؤ گے اور اللہ پر یہ بالکل ہی آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

زَعَمَ
دعوی کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیاا
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یُّبۡعَثُوۡا
وہ اٹھائے جائیں گے
قُلۡ
کہہ دیجئے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرَبِّیۡ
قسم ہے میرے رب کی
لَتُبۡعَثُنَّ
البتہ تم ضرور اٹھائے جاؤ گے
ثُمَّ
پھر
لَتُنَبَّؤُنَّ
البتہ تم ضرور خبر دیئے جاؤ گے
بِمَا
اس کی جو
عَمِلۡتُمۡ
عمل کیے تم نے
وَذٰلِکَ
اور یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرٌ
بہت آسان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

زَعَمَ
گمان کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفرکیا
اَنۡ
یہ کہ 
لَّنۡ
ہرگزنہیں
یُّبۡعَثُوۡا
اٹھایاجائے گاانہیں
قُلۡ
آپ کہہ دیجئے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرَبِّیۡ
قسم ہے میرے رب کی 
لَتُبۡعَثُنَّ
تم ضروراٹھائے جاؤگے 
ثُمَّ
پھر
لَتُنَبَّؤُنَّ
تمہیں ضروربتایاجائے گا
بِمَا
جوکچھ 
عَمِلۡتُمۡ
کیاتم نے 
وَذٰلِکَ
اوریہ 
عَلَی اللّٰہِ
اﷲتعالیٰ پر
یَسِیۡرٌ
بہت آسان ہے
Translated by

Juna Garhi

Those who disbelieve have claimed that they will never be resurrected. Say, "Yes, by my Lord, you will surely be resurrected; then you will surely be informed of what you did. And that, for Allah , is easy."

ان کافروں نے خیال کیا ہے کہ دوبارہ زندہ نہ کئے جائیں گے آپ کہہ دیجئے کیوں نہیں اللہ کی قسم! تم ضرور دوبارہ اٹھائے جاؤ گے پھر جو تم نے کیا ہےاس کی خبر دیئے جاؤ گے اور اللہ پر یہ بالکل ہی آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(آخرت کا) انکار کرنے والوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ قطعاً اٹھائے نہیں جائیں گے۔ آپ ان سے کہئے : کیوں نہیں۔ میرے پروردگار کی قسم ! تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے اس سے تمہیں آگاہ کیا جائے گا اور یہ بات اللہ کے لئے آسان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے کفرکیا اُنہوں نے گمان کیا کہ وہ ہرگز نہیں اُٹھائے جائیں گے آپ کہہ دیجیے کیوں نہیں؟ میرے رب کی قسم!تم ضروراُٹھائے جاؤ گے پھر جوکچھ تم نے کیاتمہیں ضرور بتایا جائے گا اور اﷲ تعالیٰ پریہ بہت آسان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The disbelievers claim that they will never be raised again (after death). Say, “ Why not? By my Lord, you will be raised again, then you will be told about what you did. And that is easy for Allah.”

دعویٰ کرتے ہیں منکر کہ ہرگز ان کو کوئی نہ اٹھائے گا تو کہہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی تم کو بیشک اٹھانا ہے پھر تم کو جتلانا ہے جو کچھ تم نے کیا اور یہ اللہ پر آسان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کافروں کو یہ زعم ہے کہ وہ (مرنے کے بعد) ہرگز اٹھائے نہیں جائیں گے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے : کیوں نہیں ! مجھے میرے رب کی قسم ہے تم لازماً اٹھائے جائو گے پھر تمہیں لازماً جتلایا جائے گا ان اعمال کے بارے میں جو تم نے کیے ہیں۔ اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The unbelievers have vehemently contended that they shall not be raised to life. Say to them: “Yes, by my Lord, you shall surely be raised to life, and you shall certainly be fully informed of all that you did. That is easy enough for Allah.”

منکرین نے بڑے دعوے سے کہا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہرگز دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے 14 ۔ ان سے کہو نہیں ، میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے 15 ، پھر ضرور تمہیں بتایا جائے گا کہ تم نے ( دنیا میں ) کیا کچھ کیا ہے 16 ، اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ یہ دعوی کرتے ہیں کہ انہیں کبھی دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا ۔ کہہ دو : کیوں نہیں؟ میرے پروردگار کی قسم ! تمہیں ضرور زندہ کیا جائے گا ، پھر تمہیں بتایا جائے گا کہ تم نے کیا کچھ کیا تھا ، اور یہ اللہ کے لیے معمولی سی بات ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کافر یہ گمان کرتے ہیں کہ ان کو مرنے کے بعد پھر جی اٹھنا نہیں ہے اے پیغمبر کہ دے کیوں نہیں قسم میرے مالک کی تم ضرور جلا کر اوٹھائے جائو گے پھر تم کو جو تم نے دنیا میں کیا اس کا بدلہ دیکر جتلا دیا جائیگا اور اللہ پر یہ بات کچھ مشکل نہیں آسان ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ کافر ہیں ان کا یہ خیال ہے کہ وہ ہرگز دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں گے ۔ آپ فرمادیجئے کہ ہاں میرے پروردگار کی قسم تم دوبارہ ضرور زندہ کیے جاؤ گے پھر جو کچھ تم نے کیا ہے تم کو ضرور بتایا جائے گا اور یہ سب اللہ کے لئے آسان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کافروں کا گمان یہ تھا کہ وہ ہرگز دوبارہ اٹھائے نہ جائیں گے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ کیوں نہیں۔ میرے رب کی قسم تم ضرور دوبارہ پیدا کئے جائو گے۔ پھر تمہیں بتا دیا جائے گا کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔ اور یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who dlsbelieve assert that they shall not be raised. Say thou 'Yea! by my Lord, ye shall surely be raised, and then Unto you shall be declared that which ye have worked; and that is for Allah easy.

جو لوگ کافر ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ (دوبارہ) اٹھائے نہ جائیں گے آپ (ان سے) کہئے ضرور اور قسم ہے میرے پروردگار کی تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرچکے ہو اس کی تمہیں خبر دی جائے گی اور یہ اللہ پر (بالکل) آسان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے کفر کیا ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ہرگز ( مرنے کے بعد ) اٹھائے نہیں جانے کے ۔ کہہ دو: ہاں ، میرے رب کی قسم! تم ضرور اٹھائے جاؤ گے ، پھر تم کو ضرور بتایا جائے گا جو کچھ تم نے کیا ہوگا! اور یہ کام اللہ کیلئے نہایت آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کافروں کا گمان ہے کہ وہ ہرگز دوبارہ زندہ کرکے نہیں اُٹھائے جائیں گے ، آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے: کیوں نہیں؟ میرے رب کی قسم! تم ضرور بالضرور زندہ کیے جاؤگے پھر تمہیں ضرور بالضرور تمہارے اعمال بتلائے جائیں گے ، اور یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر بڑا آسان ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ کافر ہیں ان کو یقین ہے کہ وہ دوبارہ ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ فرمادیں کہ ہاں ہاں میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو جو کام تم کرتے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ کام اللہ کے لیے آسان ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کافر لوگوں نے بڑے دعوے سے کہا کہ ان کو ہرگز دوبارہ نہیں اٹھایا جائے گا (سو ان سے) کہو کہ کیوں نہیں ؟ میرے رب کی قسم تم سب ضرور بالضرور دوبارہ اٹھائے جاؤ گے پھر تم کو ضرور بتا دئیے جائیں گے وہ سارے کام جو تم لوگ کرتے رہے تھے اور یہ اللہ کے لئے بہت آسان ہے

Translated by

Noor ul Amin

کافروں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ زندہ کرکے دوبارہ اُٹھائے نہیں جائیں گے ، آپ کہہ دیجئے:کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم ضروراٹھائے جائوگے پھر تمہیں آگاہ کیا جائے گاجوکچھ تم کرتے رہے اور یہ اللہ کے لئے آسان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کافروں نے بکا کہ وہ ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے ، تم فرماؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہارے کوتک تمہیں جتا دیے جائیں گے ، اور یہ اللہ کو آسان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کافر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ( دوبارہ ) ہرگز نہ اٹھائے جائیں گے ۔ فرما دیجئے: کیوں نہیں ، میرے رب کی قسم! تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہیں بتا دیا جائے گا جو کچھ تم نے کیا تھا ، اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے

Translated by

Hussain Najfi

کافر لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ ( مر نے کے بعد ) دوبارہ نہیں اٹھائے جائیں گے آپ ( ص ) کہئے! ہاں میرے پروردگار کی قَسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہیں بتایا جائے گا جو کچھ تم نے کیا ہوگا اور یہ کام اللہ کیلئے بالکل آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers think that they will not be raised up (for Judgment). Say: "Yea, By my Lord, Ye shall surely be raised up: then shall ye be told (the truth) of all that ye did. And that is easy for Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers have thought that they would never be resurrected (Muhammad). Say, "I swear by my Lord that you will certainly be resurrected and will be told about all that you have done." All this is certainly very easy for God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The disbelievers pretend that they will never be resurrected. Say: "Yes! By my Lord, you will certainly be resurrected, then you will be informed of what you did; and that is easy for Allah."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who disbelieve think that they shall never be raised. Say: Aye! by my Lord! you shall most certainly be raised, then you shall most certainly be informed of what you did; and that is easy to Allah.

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve assert that they will not be raised again. Say (unto them, O Muhammad): Yea, verily, by my Lord! ye will be raised again and then ye will be informed of what ye did; and that is easy for Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया उन्होंने दावा किया वे मरने के पश्चात कदापि न उठाए जाएँगे। कह दो, "क्यों नहीं, मेरे रब की क़सम! तुम अवश्य उठाए जाओगे, फिर जो कुछ तुम ने किया है उस से तुम्हें अवगत करा दिया जाएगा। और अल्लाह के लिए यह अत्यन्त सरल है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ کافر (مضمون عذاب آخرت کو سن کر) یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہرگز ہرگز دوبارہ زندہ نہ کیے جاوینگے آپ کہہ دیجئے کیوں نہیں واللہ ضروردوبارہ زندہ کیے جاؤ گے پھر جو جو کچھ تم نے کیا ہے تم کو سب جتلادیا جاویگا (اور اس پر سزا دی جاوے گی) اور یہ بعث (وجزا) اللہ تعالیٰ کو بالکل آسان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انکار کرنے والوں نے بڑے دعوے سے کہا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے ان سے فرمائیں کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر ضرور تمہیں بتایا جائے گا کہ تم نے دنیا میں کیا کچھ کیا ہے اور ایسا کرنا اللہ کے لیے بہت آسان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

منکرین نے بڑے دعوے سے کہا ہے کہ وہ مرنے کے بعد ہرگز دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے۔ ان سے کہو نہیں ، میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جاﺅ گے ، پھر ضرور تمہیں بتایا جائے گا کہ تم نے (دنیا میں) کیا کچھ کیا ہے ، اور ایسا کرنا اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کافروں نے یہ خیال کہ وہ ہرگز نہیں اٹھائے جائینگے آپ فرما دیجئے کہ ہاں قسم ہے میرے رب کی کہ تم ضرور ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر تمہیں ضرور ضرور تمہارے اعمال سے باخبر کیا جائے گا، اور یہ اللہ پر آسان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دعویٰ کرتے ہیں منکر کہ ہرگز ان کو کوئی نہ اٹھائے گا تو کہہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی تم کو بیشک اٹھانا ہے پھر تم کو جتلانا ہے جو کچھ تم نے کیا اور یہ اللہ پر آسان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

منکر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہرگز دوبارہ زندہ نہ کئے جائیں گے آپ کہہ دیجئے کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی تم ضرور دوبارہ زندہ کئے جائو گے پھر جو کچھ تم نے کیا ہے اس سب سے تم کو آگاہ کیا جائیگا اور یہ بات اللہ پر بالکل آسان ہے۔