15 Although this is a general exhortation which applies to aII matters and conditions of human life, yet in this particular context the object is to warn the Muslims to follow the Commands mentioned above in fear of God, no matter what responsibilities they may have to shoulder in consequence thereof, for as a reward for this AIIah will remove their ills and will forgive their sins and will enhance their rewards in the Hereafter. Obviously, the waiting-period of the divorced woman whose term has been prescribed as three months, will be longer than that of the woman whose term has been appointed as three menstruation, and the tern of the pregnant woman may be several months longer. To shoulder the responsibility of the maintenance and lodging of the woman whom a man may have decided to give up, during this whole period, will be an unbearable burden for the people, but Allah's promise is that He will lighten the burden that is borne in fear of Him and in following His Command, by His special bounty and grace, and will reward the person much more generously and richly in comparison to the small burden borne by him in the world.
سورة الطَّلَاق حاشیہ نمبر :15
یہ اگرچہ ایک عمومی نصیحت ہے جس کا اطلاق انسانی زندگی کے تمام حالات پر ہوتا ہے ، لیکن اس خاص سیاق و سباق میں اسے ارشاد فرمانے کا مقصد مسلمانوں کو خبردار کرنا ہے کہ اوپر جو احکام بیان کیے گئے ہیں ، ان سے خواہ تمہارے اوپر کتنی ہی ذمہ داریوں کا بوجھ پڑتا ہو ، بہر حال خدا سے ڈرتے ہوئے ان کی پیروی کرو ، اللہ تمہارے کام آسان کرے گا ، تمہارے گناہ معاف کے گا اور تمہیں بڑا اجر دے گا ۔ ظاہر ہے کہ جن مطلقہ عورتوں کی عدت تین مہینے مقرر کی گئی ہے ان کا زمانہ عدت ان عورتوں کی بہ نسبت طویل تر ہو گا جن کی عدت تین حیض مقرر کی گئی ہے ۔ اور حاملہ عورت کا زمانہ عدت تو اس سے بھی کئی مہینے زیادہ ہو سکتا ہے ۔ اس پورے زمانے میں عورت کی سکونت اور اس کے نفقہ کی ذمہ داری اٹھانا ، جبکہ آدمی اسے چھوڑ دینے کا ارادہ کر چکا ہو ، لوگوں کو ناقابل برداشت بار محسوس ہو گا ۔ لیکن جو بار اللہ سے ڈرتے ہوئے ، اللہ کے احکام کی پیروی میں اٹھایا جائے ، اللہ کا وعدہ ہے کہ اپنے فضل سے وہ اس کو ہلکا کر دے گا اور اس کی اتنی بھاری جزا دے گا جو دنیا میں اٹھائے ہوئے اس تھوڑے سے بار کی بہ نسبت بہت زیادہ گراں قدر ہوگی ۔