Surat ut Tallaq

Surah: 65

Verse: 5

سورة الطلاق

ذٰلِکَ اَمۡرُ اللّٰہِ اَنۡزَلَہٗۤ اِلَیۡکُمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یُکَفِّرۡ عَنۡہُ سَیِّاٰتِہٖ وَ یُعۡظِمۡ لَہٗۤ اَجۡرًا ﴿۵﴾

That is the command of Allah , which He has sent down to you; and whoever fears Allah - He will remove for him his misdeeds and make great for him his reward.

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہ مٹا دے گا اور اسے بڑا بھاری اجر دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
اَمۡرُ
حکم ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
اَنۡزَلَہٗۤ
اس نے نازل کیا ہے اس کو
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَّقِ
ڈرے گا
اللّٰہَ
اللہ سے
یُکَفِّرۡ
وہ دور کر دے گا
عَنۡہُ
اس سے
سَیِّاٰتِہٖ
برائیاں اس کی
وَیُعۡظِمۡ
اور وہ بڑا دے گا
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَجۡرًا
اجر
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
اَمۡرُ
حکم ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
اَنۡزَلَہٗۤ
نازل کیا اس نے
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری جانب
وَمَنۡ
اورجو
یَّتَّقِ
ڈرےگا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
یُکَفِّرۡ
وہ دورکردےگا
عَنۡہُ
اس سے
سَیِّاٰتِہٖ
برائیاں اس کی
وَیُعۡظِمۡ
اور بڑا دےگا
لَہٗۤ
اس کا 
اَجۡرًا
اجر                        
Translated by

Juna Garhi

That is the command of Allah , which He has sent down to you; and whoever fears Allah - He will remove for him his misdeeds and make great for him his reward.

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہ مٹا دے گا اور اسے بڑا بھاری اجر دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرے اللہ اس کی برائیاں دور کردیتا ہے اور اسے بڑا اجر دیتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اﷲ تعالیٰ کاحکم ہے جواُس نے تمہاری جانب نازل کیاہے اورجو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا رہے گاوہ اُس کی برائیاں دورکردے گااور اسے اس کابڑااجر دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is the command of Allah that He has send down to you. And whoever fears Allah, He will write off his evil deeds, and will give him a huge reward.

یہ حکم ہے اللہ کا جو اتارا تمہاری طرف اور جو کوئی ڈرتا رہے اللہ سے اتار دے اس پر سے اس کی برائیاں اور بڑا دے اس کو ثواب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے نازل کردیا ہے تمہاری طرف۔ اور جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا وہ اس کی برائیوں کو اس سے دور فرما دے گا اور اسے بہت بڑا اجرو ثواب عطا کرے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is the commandment of Allah that He has revealed to you. Whoever fears Allah, He will expunge his evil deeds and will richly reward him.

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے ۔ جو اللہ ڈرے گا اللہ اس کی برائیوں کو اس سے دور کر دے گا اور اس کو بڑا اجر دے 15 گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تم پر اتارا ہے ، اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا ، اللہ اس کے گناہوں کو معاف کردے گا ، اور اس کو زبردست ثواب دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ اللہ کا حکم ہے جو تم پر اوتارا اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے گناہ اس پر سے اوتار دیتا ہے اور اس کو بڑا نیگ (اجر) دیتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہارے پاس بھیجا ہے اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا تو وہ اس سے اس کے گناہ دور فرمادیں گے اور اسے بہت بڑا صلہ عطا فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے تو وہ اس کے گناہ اس سے دو رکر دیتا ہے (معاف کردیتا ہے) اور اس کو اجر عظیم عطا کیا جاتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خدا کے حکم ہیں جو خدا نے تم پر نازل کئے ہیں۔ اور جو خدا سے ڈرے گا وہ اس سے اس کے گناہ دور کر دے گا اور اسے اجر عظیم بخشے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is the commandment of Allah which He hath sent down Unto you. And whosoever feareth Allah, He Will expiate his misdeeds from him, and will magnify for him his hire.

یہ حکم ہے اللہ کا جو اس نے تمہارے پاس بھیجا ہے اور جو کوئی اللہ سے تقوی اختیار کرے گا اللہ اس کے گناہ اس سے دور کردے گا اور اس کو بڑا اجر دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا ہے تو جو اللہ سے ڈرے گا ، اللہ اس سے اس کے گناہ دور کردے گا اور اس کے اجر کو بڑھائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اللہ ( تعالیٰ ) کا حکم ہے جو اس نے تم لوگوں کی طرف اتارا ہے ، اور جو اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتا رہے ( تو ) وہ اس سے اس کے گناہوں کو دور فرمادیں گے اور اس کے لیے اجر کو بڑھادیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اللہ کے حکم ہیں جو اس نے تم پر نازل کیے ہیں اور جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس سے اس کے گناہ دور کر دے گا اور اسے اجر عظیم بخشے گا،

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے اتارا ہے تمہاری طرف (اے لوگو ! ) اور جو کوئی ڈرتا رہے گا اللہ سے تو اللہ دور فرما دے گا اس سے اس کی برائیوں کو اور (مزید یہ کہ) وہ اس کو عطا فرمائے گا بہت بڑا اجر

Translated by

Noor ul Amin

یہ اللہ کاحکم ہے جسے اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اورجو شخص اللہ سے ڈرے تو اللہ اس کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اور اسے بڑا اجر دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ( ف۱۸ ) اللہ کا حکم ہے کہ اس نے تمہاری طرف اتارا ، اور جو اللہ سے ڈرے ( ف۱۹ ) اللہ اس کی برائیاں اتار دے گا اور اسے بڑا ثواب دے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اللہ کا امر ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل فرمایا ہے ۔ اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وہ اُس کے چھوٹے گناہوں کو اس ( کے نامۂ اعمال ) سے مٹا دیتا ہے اور اَجر و ثواب کو اُس کے لئے بڑا کر دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو اللہ سے ڈرتا ہے تو اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دیتا ہے اور اس کے اجر کو بڑا کرتا ( بڑھاتا ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is the Command of Allah, which He has sent down to you: and if any one fears Allah, He will remove his ills, from him, and will enlarge his reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is the command of God which He has revealed to you. God will expiate the evil deeds of those who fear Him and will increase their rewards.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is the command of Allah, which He has sent down to you; and whosoever has Taqwa of Allah, He will expiate from him his sins, and will increase his reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is the command of Allah which He has revealed to you, and whoever is careful of (his duty to) Allah, He will remove from him his evil and give him a big reward.

Translated by

William Pickthall

That is the commandment of Allah which He revealeth unto you. And whoso keepeth his duty to Allah, He will remit from him his evil deeds and magnify reward for him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह अल्लाह का आदेश है जो उस ने तुम्हारी ओर उतारा है। और जो कोई अल्लाह का डर रखेगा उस से वह उस की बुराईयाँ दूर कर देगा और उस के प्रतिदान को बड़ा कर देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (جو کچھ مذکور ہوا) اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہارے پاس بھیجا ہے اور جو شخص (ان معاملات میں اور دوسرے امور میں بھی) اللہ تعالیٰ سے ڈریگا اللہ تعالیٰ اس کے گناہ دور کردے گا اور اسکو بڑا اجر دے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہارے لیے نازل کیا ہے، جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہوں کو اس سے دور کر دے گا اور اس کو بہت زیادہ اجر دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اللہ کا حکم ہے۔ جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے۔ جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کی برائیوں کو اس سے دو رکردے گا اور اس کو بڑا اجر دے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل فرمایا ہے، جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کا کفارہ فرما دے گا اور اس کو بڑا اجر دے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ حکم ہے اللہ کا جو اتارا تمہاری طرف اور جو کوئی ڈرتا رہے اللہ سے اتار دے اس پر سے اس کی برائیاں اور بڑھا دے اس کو ثواب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ مذکورہ بیان اللہ تعالیٰ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری جانب بھیجا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو خدا تعالیٰ اس کے گناہ اس سے دور کردے گا اور اس کو بڑا اجر عنایت کرے گا۔