Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 17

سورة الملك

اَمۡ اَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِی السَّمَآءِ اَنۡ یُّرۡسِلَ عَلَیۡکُمۡ حَاصِبًا ؕ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ کَیۡفَ نَذِیۡرِ ﴿۱۷﴾

Or do you feel secure that He who [holds authority] in the heaven would not send against you a storm of stones? Then you would know how [severe] was My warning.

یا کیا تم اس بات سے نڈر ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تم پر پتھر برسادے؟ پھر تمہیں معلوم ہو ہی جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا
اَمِنۡتُمۡ
بےخوف ہو گئے تم
مَّنۡ
اس سے جو
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں ہے
اَنۡ
کہ
یُّرۡسِلَ
وہ بھیجے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
حَاصِبًا
پتھروں کی آندھی
فَسَتَعۡلَمُوۡنَ
پس عنقریب تم جان لو گے
کَیۡفَ
کیسا ہے
نَذِیۡرِ
ڈرانا میرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
کیا 
اَمِنۡتُمۡ
تم بے خوف ہوگئے 
مَّنۡ
اس سے جو
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں ہے
اَنۡ
یہ کہ
یُّرۡسِلَ
وہ بھیج دے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
حَاصِبًا
پتھراؤ والی آندھی
فَسَتَعۡلَمُوۡنَ
چنانچہ جلد ہی تم جان لوگے
کَیۡفَ
کیسا ہے
نَذِیۡرِ
میرا ڈرانا
Translated by

Juna Garhi

Or do you feel secure that He who [holds authority] in the heaven would not send against you a storm of stones? Then you would know how [severe] was My warning.

یا کیا تم اس بات سے نڈر ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تم پر پتھر برسادے؟ پھر تمہیں معلوم ہو ہی جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا اس سے نڈر ہوگئے جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے پھر فوراً تمہیں معلوم ہوجائے کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم اس سے بے خوف ہوگئے ہوجو آسمان میں ہے کہ تم پرپتھراؤوالی آندھی بھیج دے؟پھرجلد ہی تم جان لوگے کہ کیساہے میرا ڈرانا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or, have you become fearless of Him who is in the sky if He looses a violent wind with stones against you? So, you will soon come to know how was My warning!

یا نڈر ہوگئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے اس بات سے کہ برسا دے تم کو مینہ پتھروں کا سو جان لو گے کیسا ہے میرا ڈرانا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم بےخوف ہوگئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے ؟ پھر تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ میرا خبردار کرنا کیسا تھا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you feel secure that He Who is in the heaven will not let loose upon you a storm of stones? Then shall you know what My warning is like!

کیا تم اس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے26؟ پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری تنبیہ کیسی ہوتی ہے27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا کیا تم آسمان والے کی اس بات سے بے خوف ہو بیٹھے ہو کہ وہ تم پر پتھروں کی بارش برسادے؟ پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا تم اس خدا سے ہیڈر ہوگئے جو آسمان پر ہے وہ چاہئیت و تم پر پتھرائو کی آندھی بھیجا 8 یا تم پر پتھرائو کریتو ذرا اٹھو تب میں عذاب دیکھتے ہی تم جانل و گے میرا ڈرانا کیسا تھا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا تم لوگ اس سے بےخوف ہوگئے ہو کہ جو آسمان میں (بھی اپنا تصرف رکھتا) ہے کہ وہ تم پر ایک تیز ہوا بھیج دے ؟ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرنا کیسا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے کہ جو آسمان میں ہے وہ تم پر پتھر برسانے والی ہوا بھیج دے پھر تمہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے۔ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or are ye secure that He Who is in the heaven will not send against you a whirlwind? Anon ye shall know what wise hath been My warning.

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے ہو کہ جو آسمان میں ہے وہ تمہارے اوپر ہوئے تند بھیج دے ؟ سوعنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے ، نچنت ہوگئے کہ وہ تم پر پتھر برسانے والی ہوا مسلط کردے تو تم جان لو گے کہ میرا انذار کیسا ہوا؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم اس ذات سے جو آسمان میں ہے ، اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ وہ تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے ، پس تم جان لو کہ میرا ڈرانا کیسا ہے؟ / میرے ڈراوے کا انجام کیسا ہوا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے ڈرتے نہیں ؟ کہ تم پر پتھروں کی (بارش) ہوا چلا دے ” سو تم عنقریب جان لوگے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ نڈر (اور بےخوف) ہوگئے ہو اس سے جو کہ آسمان میں (بھی معبود و متصرف) ہے اس سے کہ وہ بھیج دے تم پر پتھر برسانے والی کوئی ہولناک ہوا، پھر تمہیں خود معلوم ہوجائے کہ کیسا تھا میرا ڈرانا (اور خبردار کرنا) ؟

Translated by

Noor ul Amin

یااس سے بے خوف ہو گئے ہوجوآسمانوں میں ہے کہ وہ تم پر پتھرائو کرنے والی ہوابھیج دے ، پھر فوراً تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ میراڈرانا کیسا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا تم نڈر ہوگئے اس سے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ بھیجے ( ف۲۸ ) تو اب جانو گے ( ف۲۹ ) کیسا تھا میرا ڈرانا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم آسمان والے ( رب ) سے بے خوف ہو گئے ہو کہ وہ تم پر پتھر برسانے والی ہوا بھیج دے؟ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم اس بات سے بےخوف ہو گئے ہو کہ آسمان والا تم پر پتھر بر سانے والی ہوا بھیج دے پھر تمہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do ye feel secure that He Who is in Heaven will not send against you a violent tornado (with showers of stones), so that ye shall know how (terrible) was My warning?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you feel secure that the One in the heavens will not strike you with a sandstorm? You will soon know, with the coming of the torment, how serious Our warning was.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or do you feel secure that He, Who is over the heaven, will not send against you a Hasib Then you shall know how has been My warning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or are you secure of those in the heaven that He should not send down upon you a punishment? Then shall you know how was My warning.

Translated by

William Pickthall

Or have ye taken security from Him Who is in the heaven that He will not let loose on you a hurricane? But ye shall know the manner of My warning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या तुम उस से निश्चिन्त हो जो आकाश में है कि वह तुम पर पथराव करने वाली वायु भेज दे? फिर तुम जान लोगे कि मेरी चेतावनी कैसी होती है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا تم لوگ اس سے بیخوف ہوگئے ہو جو کہ آسمان میں (بھی اپنا حکم و تصرف رکھتا) ہے کہ وہ ایک ہوائے تند بھیج دے (6) سو عنقریب (مرتے ہی) تمکو معلوم ہوجاوے گا کہ میرا ڈرانا (عذاب سے) کیسا (صحیح) تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم اس ذات سے بےخوف ہوگئے ہو جو آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ کرنے والی آندھی بھیج دے ؟ پھر تمہیں پتا چلے کہ میرا ڈرانا کیسا ہوتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم اس سے بےخوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے ، تم پر پتھراﺅ کرنے والی ہوا بھیج دے ؟ پھر تمہیں معلوم ہوجائے کہ میری تنبیہہ کیسی ہوتی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر ایک سخت ہوا بھیج دے سو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا نڈر ہوگئے ہو اس سے جو آسمان میں ہے اس بات سے کہ برسا دے تم پر مینہ پتھروں کا سو جان لو گے کیسا ہے میرا ڈرانا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا تم لوگ اس سے بےخوف ہوگئے ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر پتھر برسانے والی ہوا بھیج دے اب عنقریب تم کو معلوم ہوجائیگا کہ میرا ڈرنا کیسا تھا۔