Surat ul Mulk

Surah: 67

Verse: 18

سورة الملك

وَ لَقَدۡ کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَکَیۡفَ کَانَ نَکِیۡرِ ﴿۱۸﴾

And already had those before them denied, and how [terrible] was My reproach.

اور ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا تو دیکھو ان پر میرا عذاب کیسا ہوا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
کَذَّبَ
جھٹلایا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ا ن سے پہلے تھے
فَکَیۡفَ
تو کیسا
کَانَ
تھا
نَکِیۡرِ
عذاب میرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقینا
کَذَّبَ
جھٹلایا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَکَیۡفَ
پھر کیسا
کَانَ
تھا
نَکِیۡرِ
میرا عذاب
Translated by

Juna Garhi

And already had those before them denied, and how [terrible] was My reproach.

اور ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا تو دیکھو ان پر میرا عذاب کیسا ہوا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں پھر (دیکھ لو) میری گرفت کیسی تھی ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقینااُن سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایاتھا پھرکیساتھا میرا عذاب؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And of course, those before them (also) rejected (the truth). So, how was My censure?

اور جھٹلا چکے ہیں جو ان سے پہلے تھے پھر کیسا ہوا میرا انکار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یقینا ان سے پہلے والوں نے بھی جھٹلایا تھا تو کیسا ہوا (ان پر) میرا عذاب ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who came before them also gave the lie (to the Messengers): then how awesome was My chastisement!

ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں ۔ پھر دیکھ لو میری گرفت کیسی سخت تھی28 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان سے پہلے جو لوگ تھے ، انہوں نے بھی ( پیغمبروں کو ) جھٹلایا تھا ۔ پھر ( دیکھ لو کہ ) میرا عذاب کیسا تھا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان سے یعنے مکہ کے کافروں سے پہلے جو کافر گذر چکے ہیں انہوں نے بھی ہمارے پیغمبروں کو جھٹلایا پھر میرا عذاب ان پر کیسا ہوا۔ 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے پہلے جو لوگ گذر گئے ہیں وہ بھی (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں۔ پھر (دیکھو) ان کا انجام کیا ہوا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو (دیکھ لو کہ) میرا کیسا عذاب ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly those before them belied; then what wise hath been My wrath!

اور ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں انہوں نے بھی تو جھٹلایا تھا سو میرا عذاب کیسا (ان پر واقع) ہوا ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں نے بھی جھٹلایا جو ان سے پہلے گذرے تو دیکھو کیسی ہوئی ان پر میری پھٹکار!

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ان لوگوں نے بھی جھٹلایا جو ان سے پہلے تھے پس میری ناپسندیدگی ( کا انجام ) کیسا رہا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا سو دیکھ لو کہ میرا عذاب کیسا ہوا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ جھٹلایا (حق اور حقیقت کو) ان لوگوں نے بھی جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے پھر (دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور یقیناان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں پھر ( دیکھ لو ) میری گرفت کیسی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ان سے اگلوں نے جھٹلایا ( ف۳۰ ) تو کیسا ہوا میرا انکار ( ف۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بے شک ان لوگوں نے ( بھی ) جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے ، سو میرا اِنکار کیسا ( عبرت ناک ثابت ) ہوا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی ( حق کو ) جھٹلایا تھا تو میری سخت گیری کیسی تھی؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But indeed men before them rejected (My warning): then how (terrible) was My rejection (of them)?

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who lived before them had also rejected Our warning, and how terrible was Our retribution!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed those before them rejected, then how terrible was My reproach

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly those before them rejected (the truth), then how was My disapproval.

Translated by

William Pickthall

And verily those before them denied, then (see) the manner of My wrath (with them)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन लोगों ने भी झुठलाया जो उन से पहले थे, फिर कैसा रहा मेरा इनकार!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں انہوں نے جھٹلایا تھا سو میرا عذاب کیسا (واقع) ہوا۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پہلے لوگ جھٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو کہ میرا عذاب کیسا سخت تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں۔ پھر دیکھ لو کہ میری گرفت کیسی سخت تھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں انہوں نے جھٹلایا سو میرا عذاب کیسا تھا ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جھٹلا چکے ہیں جو ان سے پہلے تھے پھر کیسا ہوا میرا انکار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں وہ بھی پیغمبروں کی تکذیب کرچکے ہیں پھر میرے انکار کا انجام ان کے حق میں کیسا ہوا۔