فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِّن رَّبِّكَ (Then, there whirled around it a whirl (of calamity) from your Lord, while they were asleep….68:19). The word &whirl& refers to &a whirl of calamity& as a result of which Divine punishment overtook the garden in a sudden and swift sweep. Some narratives report that it was a fire which burnt every standing crop, and reduced it to black ashes. وَهُمْ نَائِمُونَ (...while they were asleep.... 68:19). In other words, the devastating disaster overtook the entire garden while its owners were asleep.
(آیت) فَطَافَ عَلَيْهَا طَاۗىِٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ (پھر پھر گیا اس کی اور باغ پر ایک پھرنے والا آپ کے رب کی طرف سے پھرنے والے سے مراد کوئی بلا اور آفت ہے جس سے کھیتی اور باغ تباہ ہوجائے۔ بعض روایات میں ہے کہ وہ ایک آگ تھی جس نے سب کھڑی کھیتی کو جلا کر خاک سیاہ کردیا وھم تائمون یعنی یہ واقعہ نزول عذاب کا رات کو اس وقت ہوا جبکہ یہ لوگ محو خواب تھے فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِيْمِ صرم کے معنی پھل وغیرہ کاٹنے کے ہیں۔ صریم بمعنے مصروم و مقطوع ہے مطلب یہ ہے کہ آگ نے اس کھیتی کو ایسا بنادیا کہ جیسے کھیتی کاٹ لینے کے بعد صاف زمین رہ جاتی ہے اور صریم کے معنی رات کے بھی آتے ہیں اس معنے کے لحاظ سے مطلب یہ ہوگا کہ جیسے رات تاریک سیاہ ہوتی ہے یہ کھیتی بھی خاک سیاہ ہوگئی (مظہری)