Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 19

سورة القلم

فَطَافَ عَلَیۡہَا طَآئِفٌ مِّنۡ رَّبِّکَ وَ ہُمۡ نَآئِمُوۡنَ ﴿۱۹﴾

So there came upon the garden an affliction from your Lord while they were asleep.

پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَطَافَ
تو پھر گیا
عَلَیۡہَا
اس پر
طَآئِفٌ
ایک پھرنے والا
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
وَہُمۡ
اور وہ
نَآئِمُوۡنَ
سو رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَطَافَ
چنانچہ پھر گیا
عَلَیۡہَا
اس (باغ )پر
طَآئِفٌ
پھرنے والا (عذاب)
مِّنۡ رَّبِّکَ
تیرے رب کی طرف سے
وَہُمۡ
حالا نکہ وہ
نَآئِمُوۡنَ
سورہے تھے
Translated by

Juna Garhi

So there came upon the garden an affliction from your Lord while they were asleep.

پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک آفت اس باغ پر پھر گئی جبکہ وہ ابھی سوئے ہوئے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ تیرے رب کی طرف سے ایک اچانک عذاب پھر گیاحالانکہ وہ سو رہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, there whirled around it a whirl (of calamity) from your Lord, while they were asleep.

پھر پھیرا کر گیا اس پر کوئی پھیرے والا تیرے رب کی طرف سے اور وہ سوتے ہی رہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس ایک پھرنے والا پھر گیا اس (باغ) پر آپ کے رب کی طرف سے جبکہ وہ ابھی سوئے ہوئے ہی تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon a calamity from your Lord passed over it while they were asleep,

رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھر گئی

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ جس وقت وہ سو رہے تھے ، اس وقت تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھرا لگا گئی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو وہ سو ہی ہے تھے کہ تیرے مالک کی طرف سے ایک پھیرا کرنے والی بلا باغ پر پھیرا کرگئی 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اس پر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک عذاب پھر گیا اور وہ ابھی سو رہے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب وہ پرے سور رہے تھے تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے رب کی طرف سے اس باغ پر ایک آفت چکر لگا گئی۔ ا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore an encircling visitation visited it even as they slept on.

سو اس (باغ) پر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک پھرنے والا (عذاب) پھر گیا اس حال میں کہ وہ سو رہے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ابھی وہ سوئے پڑے ہی تھے کہ اس پر تیرے رب کی طرف سے گردش کا ایک جھونکا آیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اس ( باغ ) پر آپ کے رب کی طرف سے ایک پھرنے والا ( بگولا ) پھرگیا ، اس حال میں کہ وہ سو رہے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے راتوں رات اس پر ایک آفت پھر گئی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (کیا تھا) رات کو ہی پھیرا لگا لیا تمہارے رب کی طرف سے ایک آفت نے جب کہ یہ لوگ سوئے پڑے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھرآپ کے رب کی طرف سے ایک آفت اس پر پھرگئی اور وہ سوئے ہو ئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس پر ( ف۲۲ ) تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا ( ف۲۳ ) اور وہ سوتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ کے رب کی جانب سے ایک پھرنے والا ( عذاب رات ہی رات میں ) اس ( باغ ) پر پھر گیا اور وہ سوتے ہی رہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ( راتوں رات ) جب کہ وہ لوگ ابھی سوئے ہوئے تھے آپ ( ص ) کے پروردگار کی طرف سے ایک آفت چکر لگا گئی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then there came on the (garden) a visitation from thy Lord, (which swept away) all around, while they were asleep.

Translated by

Muhammad Sarwar

A visitor from your Lord circled around the garden during the night while they were asleep

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then there passed over it a Ta'if from your Lord while they were asleep.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then there encompassed it a visitation from your Lord while they were sleeping.

Translated by

William Pickthall

Then a visitation from thy Lord came upon it while they slept

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अभी वे सो ही रहे थे कि तुम्हारे रब की ओर से गर्दिश का एक झोंका आया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اس باغ پر آپ کے رب کی طرف سے ایک پھرنے والا (عذاب) پھر گیا اور وہ سو رہے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ رات کو سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک آفت اس باغ پر پھر گئی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ میں پھر گئی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس باغ پر آپ کے رب کی طرف سے ایک پھرنے والا پھر گیا اس حال میں کہ وہ سو رہے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پھیرا کر گیا اس پر کوئی پھرجانے والا تیرے رب کی طرف سے اور وہ سوتے ہی رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر وہ پڑے سوتے ہی رہے اور آپ کے رب کی جانب سے ایک چکر لگانے والا اس باغ کا چکر لگا گیا یعنی بلائے ناگہانی۔