Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 28

سورة القلم

قَالَ اَوۡسَطُہُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّکُمۡ لَوۡ لَا تُسَبِّحُوۡنَ ﴿۲۸﴾

The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [ Allah ]?' "

ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
اَوۡسَطُہُمۡ
ان میں سے بہتر نے
اَلَمۡ
کیا نہیں
اَقُلۡ
میں نے کہا تھا
لَّکُمۡ
تمہیں
لَوۡلَا
کیوں نہیں
تُسَبِّحُوۡنَ
تم تسبیح کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
اَوۡسَطُہُمۡ
ان میں سے بہتر آدمی نے
اَلَمۡ
کیا نہیں 
اَقُلۡ
میں کہتا تھا
لَّکُمۡ
تمہیں
لَوۡلَا
کیوں نہیں 
تُسَبِّحُوۡنَ
تم تسبیح کرتے 
Translated by

Juna Garhi

The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [ Allah ]?' "

ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے منجھلے نے کہا : میں نے تمہیں کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن میں سے بہترآدمی نے کہا: ’’کیامیں تمہیں کہتانہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Said he who was the best among them, |"Did I not say to you, &Why do you not pronounce tasbih (Allah&s purity)?|"

بولا بچلا ان کا میں نے تم کو نہ کہا تھا کہ کیوں نہیں پاکی بولتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے درمیان والے نے کہا : میں تمہیں کہتا نہ تھا کہ تم (اپنے رب کی) تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The best among them said: “Did I not say to you: why do you not give glory to (your Lord)?”

” ان میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اس نے کہا ” میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے17؟ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان میں جو شخص سب سے اچھا تھا ، وہ کہنے لگا : کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسیح کیوں نہیں کرتے ؟ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان میں جو زیادہ عقلمند تھا یا اچھا آدمی تھا وہ کہنے لگا میں نے تم سے نہیں کہا تھا تم انشاء اللہ کیوں نہیں کہتے۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان میں جو قدرے بہتر آدمی تھا کہنے لگا کیا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں سے جو متعدل مزاج آدمی تھا اس نے کہا میں نے تم سے پہلے ہی کہا تھا کہ (شکر کرتے ہوئے) اللہ کی تسبیح (توبہ) کرتے رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The most moderate of them said: said I not Unto you, wherefore hallow him ye not!

پھر ان میں سے جو (نسبۃ) بہتر تھا وہ بولا کہ کیوں میں نے تم سے کہا نہ تھا سو (اب) تسبیح کیوں نہیں کرتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان میں جو شخص کچھ معقول تھا ، اس نے کہا: میں نے تم سے کہا نہیں تھا کہ تم لوگ رب کی تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

Translated by

Mufti Naeem

ان میں سے جو سمجھ دار تھا اس نے کہا: کیا میں نے تم لوگوں سے نہیں کہا تھا ( کہ ) تم ( اللہ تعالیٰ کی ) تسبیح کیوں نہیں کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایک جو ان میں درمیانہ تھا بولا کیا میں نے تم سے نہیں بولا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس وقت بولا وہ شخص جو ان میں سب سے بہتر (اور صائب رائے والا) تھا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم لوگ کیوں تسبیح نہیں کرتے (اپنی اس بدنیتی کو چھوڑ کر)

Translated by

Noor ul Amin

ان کے منجھلے نے کہا:میں نے تمہیں کہانہیں تھاکہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے ایک عدل پسند زِیرک شخص نے کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم ( اللہ کا ) ذِکر و تسبیح کیوں نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

جو ان میں سے بہتر آدمی تھا اس نے کہا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ ( خدا کی ) تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said one of them, more just (than the rest): "Did I not say to you, 'Why not glorify (Allah)?'"

Translated by

Muhammad Sarwar

A reasonable one among them said, "Did I not tell you that you should glorify God?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Awsat among them said; "Did I not tell you, `Why do you not Tusabbihun."'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The best of them said: Did I not say to you, Why do you not glorify (Allah)?

Translated by

William Pickthall

The best among them said: Said I not unto you: Why glorify ye not (Allah)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन में जो सबसे अच्छा था कहने लगा, "क्या मैंने तुम से कहा नहीं था? तुम तसबीह क्यों नहीं करते?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان میں جو (کسی قدر) اچھا آدمی تھا وہ کہنے لگا کہ کیوں میں نے تم کو کہا نہ تھا اب (توبہ اور) تسبیح کیوں نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان میں سے سب سے بہتر آدمی نے کہا میں نے تم سے کہا نہیں تھا کہ تم اللہ کو یاد کیوں نہیں کرتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں جو سب سے بہتر تھا اس نے کہا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان میں جو اچھا آدمی تھا وہ کہنے لگا کہ کیا میں نے تم سے نہ کہا تھا کہ تم اللہ کی تسبیح کیوں بیان نہیں کرتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا بچلا ان کا میں نے تم کو نہ کہا تھا کہ کیوں نہیں پاکی بولتے اللہ کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان باغ والوں میں سے جو بہتر آدمی تھا اس نے کہا کیوں میں تم سے کہتا نہ تھا کہ تم خدا کی پاکی کیوں نہیں بیان کرتے۔