Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 10

سورة الأعراف

وَ لَقَدۡ مَکَّنّٰکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ وَ جَعَلۡنَا لَکُمۡ فِیۡہَا مَعَایِشَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۰﴾٪  8

And We have certainly established you upon the earth and made for you therein ways of livelihood. Little are you grateful.

اور بیشک ہم نے تم کو زمین پر رہنے کی جگہ دی اور ہم نے تمہارے لئے اس میں سامان رزق پیدا کیا تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
مَکَّنّٰکُمۡ
ٹھکانہ دیا ہم نے تمہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَجَعَلۡنَا
اور بنائے ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
فِیۡہَا
اس میں
مَعَایِشَ
زندگی کے سامان
قَلِیۡلًا
کتنا کم
مَّاتَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
مَکَّنّٰکُمۡ
جگہ دی ہم نے تمہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَجَعَلۡنَا
اوربنا دیا ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَعَایِشَ
سامان زندگی
قَلِیۡلًا
بہت کم ہے
مَّا
جو
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly established you upon the earth and made for you therein ways of livelihood. Little are you grateful.

اور بیشک ہم نے تم کو زمین پر رہنے کی جگہ دی اور ہم نے تمہارے لئے اس میں سامان رزق پیدا کیا تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے تمہیں زمین میں اختیار دیا اور تمہارے لیے سامان زیست بنایا۔ مگر تم لوگ کم ہی شکر ادا کرتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناہم نے تمہیں زمین میں جگہ دی ہے اورتمہارے لیے اس میں سامانِ زندگی بنا دیا، تم بہت کم شکراداکرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave you a place on earth, and made for you therein the means of living. Little you are grateful.

اس واسطے کہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے اور ہم نے تم کو جگہ دی زمین میں اور مقرر کردیں اس میں تمہارے لئے روزیاں تم بہت کم شکر کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (دیکھو انسانو ! ) ہم نے تمہیں زمین میں تمکن عطا فرمایا اور اس میں تمہارے لیے معاش کے سارے سامان رکھ دیے (لیکن) بہت ہی کم ہے جو شکر تم کرتے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We assuredly established you in the earth and arranged for your livelihood in it. Little do you give thanks.

ہم نے تمھیں زمین میں اختیارات کے ساتھ بسایا اور تمہارے لیے یہاں سامانِ زیست فراہم کیا ، مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو ۔ ؏ ١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کھلی بات ہے کہ ہم نے تمہیں زمین میں رہنے کی جگہ دی ، اور اس میں تمہارے لیے روزی کے اسباب پیدا کیے ۔ ( پھر بھی ) تم لوگ شکر کم ہی ادا کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آدمیو ہم نے تم کو زمین جگہ دی تم کو مالک اور متصرف بنایا اور اسی میں تمہاری گذران کے سامان بنائے کھانا پینا کمانا تم بہت کم شکر کرتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم ہی نے تم کو زمین میں بسنے کی جگہ دی اور تمہارے لئے اس میں سامان معیشت پیدا فرمائے۔ تم کم ہی شکر کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے تمہیں زمین پر ٹھکانا دیا اور ہم نے ہی تمہارے لئے اس میں سامان زندگی بنادیا۔ لیکن تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم ہی نے زمین میں تمہارا ٹھکانہ بنایا اور اس میں تمہارے لیے سامان معشیت پیدا کئے۔ (مگر) تم کم ہی شکر کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We established you in the earth and appointed for you livelihoods therein; yet little thanks ye return.

اور بالیقین ہم نے تمہیں زمین پر رہنے کو جگہ دی اور ہم نے تمہارے لئے اس میں سامان زندگی پیدا کیا بہت ہی کم تم لوگ شکر کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تمہیں اس ملک میں اقتدار بخشا اور تمہارے لئے معاش کی راہیں کھولیں ۔ پر تم بہت ہی کم شکر گذار ہوتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یقینا ہم ( ہی ) نے تمہیں زمین میں رہنے کی جگہ ( ٹھکانہ ) دی اور ہم نے اس میں تمہارے لیے زندگی کے سامان بنائے تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ہی زمین میں تمہارا ٹھکانا بنایا اور اس میں تمہارے لیے رہن سہن کے تمام بندوبست کئے مگر تم کم ہی شکر کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم ہی نے تم کو ٹھکانا دیا زمین میں (اے لوگو) ، اور رکھ دیئے ہم نے اس میں تمہارے لئے طرح طرح کے سامان ہائے زیست (مگر) تم لوگ کم ہی شکر کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور یقیناہم نے تمہیں زمین میں اختیار دیااوراس میں تمہارے لئے اسباب معیشت فراہم کئے مگرتم لوگ کم ہی شکراداکرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے تمہیں زمین میں جماؤ ( ٹھکانا ) دیا اور تمہارے لیے اس میں زندگی کے اسباب بنائے ( ف۱٤ ) بہت ہی کم شکر کرتے ہو ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے تم کو زمین میں تمکّن و تصرّف عطا کیا اور ہم نے اس میں تمہارے لئے اسبابِ معیشت پیدا کئے ، تم بہت ہی کم شکر بجا لاتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے تمہیں زمین میں تمکین دی ( اقتدار و اختیار دیا ) اور اس میں تمہارے لئے زندگی گزارنے کے سامان فراہم کئے ۔ مگر تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is We Who have placed you with authority on earth, and provided you therein with means for the fulfilment of your life: small are the thanks that ye give!

Translated by

Muhammad Sarwar

We have made you inhabit the land and provided you with the means of sustenance. Only a few of you give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And surely, We gave you authority on the earth and appointed for you therein livelihoods. Little thanks do you give.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have established you in the earth and made in it means of livelihood for you; little it is that you give thanks.

Translated by

William Pickthall

And We have given you (mankind) power in the earth, and appointed for you therein livelihoods. Little give ye thanks!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने तुमको ज़मीन में जगह दी और हमने तुम्हारे लिए उसमें ज़िंदगी का सामान फ़राहम किया, मगर तुम बहुत कम शुक्र करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بیشک ہم نے تم کو زمین پر رہنے کی جگہ دی اور ہم نے تمہارے لیے اس میں سامان زندگانی پیدا کیا تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہو۔ (3) (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ ہم نے تمہیں زمین میں رہنے کی جگہ دی اور تمہارے لیے اس میں زندگی کے سامان بنائے بہت کم تم شکر کرتے ہو۔ “ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے تمہیں زمین میں اختیارات کے ساتھ بسایا اور تمہارے لئے یہاں سامان زیست فراہم کیا ‘ مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے تمہیں زمین میں رہنے کی جگہ دی، اور ہم نے تمہارے لیے اس میں زندگی کا سامان پیدا کیا تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے تم کو جگہ دی زمین میں اور مقرر کریں اس میں تمہارے لئے روزیاں تم بہت کم شکر کرتے ہو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اپنے آپ کو خسارے میں ڈال لیا اور بیشک ہم نے تم کو زمین میں رہنے کو جگہ دی اور اس میں تمہار لئے ہم نے اسبابِ معیشت و زندگانی مہیا کئے مگر تم لوگ بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو