Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 100

سورة الأعراف

اَوَ لَمۡ یَہۡدِ لِلَّذِیۡنَ یَرِثُوۡنَ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِ اَہۡلِہَاۤ اَنۡ لَّوۡ نَشَآءُ اَصَبۡنٰہُمۡ بِذُنُوۡبِہِمۡ ۚ وَ نَطۡبَعُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَسۡمَعُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾

Has it not become clear to those who inherited the earth after its [previous] people that if We willed, We could afflict them for their sins? But We seal over their hearts so they do not hear.

اور کیا ان لوگوں کو جو زمین کے وارث ہوئے وہاں کے لوگوں کی ہلاکت کے بعد ( ان واقعات مذکورہ نے ) یہ بات نہیں بتلائی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے جرائم کے سبب ان کو ہلاک کر ڈالیں اور ہم ان کے دلوں پر بند لگادیں ، پس وہ نہ سن سکیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَہۡدِ
راہنمائی کی
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
یَرِثُوۡنَ
وارث بنتے ہیں
الۡاَرۡضَ
زمین کے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
اَہۡلِہَاۤ
اس کے رہنے والوں کے
اَنۡ
اس بات نے)کہ
لَّوۡ
اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
اَصَبۡنٰہُمۡ
پکڑ لیں ہم انہیں
بِذُنُوۡبِہِمۡ
بوجہ ان کے گناہوں کے
وَ نَطۡبَعُ
اور ہم مہر لگا دیں
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
فَہُمۡ
پھر وہ
لَا یَسۡمَعُوۡنَ
نہ وہ سنیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَہۡدِ
راہ نمائی کی
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی
یَرِثُوۡنَ
وارث بنتے ہیں
الۡاَرۡضَ
زمین کے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
اَہۡلِہَاۤ
اس کے با شندوں کے
اَنۡ
یہ کہ
لَّوۡ
اگر
نَشَآءُ
ہم چا ہیں
اَصَبۡنٰہُمۡ
ہم سزا دیں انہیں
بِذُنُوۡبِہِمۡ
ان کے گنا ہوں کی وجہ سے
وَ نَطۡبَعُ
اور ہم مہر لگا دیں
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
اُن کے دلوں پر
فَہُمۡ
تو وہ
لَا یَسۡمَعُوۡنَ
نہ سنیں
Translated by

Juna Garhi

Has it not become clear to those who inherited the earth after its [previous] people that if We willed, We could afflict them for their sins? But We seal over their hearts so they do not hear.

اور کیا ان لوگوں کو جو زمین کے وارث ہوئے وہاں کے لوگوں کی ہلاکت کے بعد ( ان واقعات مذکورہ نے ) یہ بات نہیں بتلائی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے جرائم کے سبب ان کو ہلاک کر ڈالیں اور ہم ان کے دلوں پر بند لگادیں ، پس وہ نہ سن سکیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ان بستیوں کے ہلاک ہونے کے بعد زمین کے وارث ہوئے کیا انہیں یہ رہنمائی نہیں ملی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے بدلے ان پر (بھی) مصیبت ڈال سکتے ہیں۔ اور ان کے دلوں پر مہر (بھی) کرسکتے ہیں کہ وہ سن ہی نہ سکیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیا اُن لوگوں کی جوپہلے باشندوں کے بعدزمین کے وارث بنتے ہیں اس بات نے راہ نمائی نہیں کی کہ اگرہم چاہیں توانہیں ان کے گناہوں کی وجہ سے سزا دیں اورہم ان کے دلوں پر مُہرلگادیں تووہ نہ سنیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it not a guidance to those who inherit the land after it&s ( former) inhabitants that, if We so will, We would afflict, them for their sins? And We seal their hearts so that they do not listen.

کیا نہیں ظاہر ہوا ان لوگوں پر جو وارث ہوئے زمین کے وہاں کے لوگوں کے ہلاک ہونے کے بعد اگر ہم چاہیں تو ان کو پکڑ لیں ان کے گناہوں پر اور ہم نے مہر کردی ہے ان کے دلوں پر سو وہ نہیں سننتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا ان لوگوں کو سبق نہیں ملا جو زمین کے وارث ہوئے ہیں اس کے پہلے رہنے والوں کے (ہلاک ہونے کے) بعد کہ ہم چاہیں تو ان کو بھی پکڑ لیں ان کے گناہوں کی پاداش میں ! اور ہم ان کے دلوں پر مہر کردیا کرتے ہیں پھر وہ کچھ سنتے ہی نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Has it not, then, become plain to those who have inherited the earth in the wake of the former generations that, had We so willed, We could have afflicted them for their sins, (they, however, are heedless to basic facts and so) We seal their hearts so that they hear nothing.

اور کیا ان لوگوں کو جو سابق اہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوتے ہیں ، اس امر ِواقعی نے کچھ سبق نہیں دیا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے قصوروں پر انہیں پکڑ سکتے ہیں؟ 79 ﴿ مگر وہ سبق آموز حقائق سے تغافل برتتے رہے﴾ اور ہم ان کےدِلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ، پھر وہ کچھ نہیں سنتے ۔ 80

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ کسی زمین ( کے باشندوں کی ہلاکت ) کے بعد اس کے وارث بن جاتے ہیں ، بھلا کیا ان کو یہ سبق نہیں ملا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو ( بھی ) ان کے گناہوں کی وجہ سے کسی مصیبت میں مبتلا کردیں؟ اور ( جو لوگ اپنی ضد کی وجہ سے یہ سبق نہیں لیتے ) ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ، جس کے نتیجے میں وہ کوئی بات نہیں سنتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا جو لوگ ایک ملک والوں کے تباہ ہوئے پیچھے ان کی جگہ لیتے ہیں ان کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو بھی ان کے گناہوں کے بدل مصیبت میں ڈال دیں 8 اور ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں وہ نصیحت کی بات) نہیں سنتے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان لوگوں کو جو اہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوئے (ان واقعات نے) راہنمائی نہیں کی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کردیں اور ان کے دلوں پر مہر کردیں سو وہ سن ہی نہ سکیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ لوگ اس سے عبرت حاصل نہیں کرتے جو آج ان بستیوں کے رہنے والوں کے وارث ہیں۔ اگر ہم چاہتے تو ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ لیتے ۔ ہم نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اور وہ (حق کی بات) نہیں سنتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ان لوگوں کو جو اہلِ زمین کے (مرجانے کے) بعد زمین کے مالک ہوتے ہیں، یہ امر موجب ہدایت نہیں ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے سبب ان پر مصیبت ڈال دیں۔ اور ان کے دلوں پر مہر لگادیں کہ کچھ سن ہی نہ سکیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Guideth it not those who inherit the land after the people thereof, that, had We willed, We would have afflicted them for their sins? And We have put a seal upon their hearts, so that they hearken not.

کیا ان لوگوں پر جواب زمین کے وارث ہیں بعد اس کے (سابق) باشندوں کے یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ اگر ہم چاہتے تو انہیں بھی مصیبت میں مبتلا کردیتے ان کے گناہوں کے عوض میں ۔ اور ہم بندلگائے ہوئے ہیں ان کے دلوں پر سو وہ سنتے ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا سبق نہیں ملا ان کو جو ملک کے وارث بنے ہیں اس کے اگلے باشندوں کے بعد کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو ان کے گناہوں کی پاداش میں ابھی آپکڑیں اور ان کے دلوں پر ٹھپا لگادیں تو وہ سننے سے رہ جائیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیا اس زمین پر رہنے والوں کے بعد جو لوگ زمین پر رہتے ہیں ان کیلئے یہ بات باعث ہدایت نہیںہے کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں سزا دیں اور ہم نے ان کے دلوں پر مہر لگادی ہے پس وہ سنتے نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ان بستیوں کے ہلاک ہونے کے بعد زمین کے وارث ہوئے کیا انہیں یہ رہنمائی نہیں ملی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے بدلے ان پر (بھی) مصیبت ڈال سکتے ہیں۔ اور ان کے دلوں پر مہر (بھی) کرسکتے ہیں کہ وہ سن ہی نہ سکیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا ان لوگوں کے لئے جو آج وارث بنے ہوئے ہیں اس زمین کے، اس کے باشندوں (کی ہلاکت) کے بعد، یہ بات ظاہر نہیں ہوئی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو بھی دھڑکیں، ان کے گناہوں کے سبب، اور ہم مہر لگا دیتے ہیں ایسے لوگوں کے دلوں پر، جس سے وہ سنتے ہی نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان کو یہ ہدایت نہیں ملی جو ان بستیوں کے ہلاک ہونے کے بعد زمین کے وارث ہوئے کہ اگرہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے بدلے ہم ان پر مصیبت ڈال سکتے ہیں اور ان کے دلوں پر مہر کرسکتے ہیں کہ وہ سن بھی نہ سکیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا وہ جو زمین کے ما لکوں کے بعد اس کے وارث ہوئے انہیں اتنی ہدایت نہ ملی کہ ہم چاہیں تو انہیں ان کے گناہوں پر آفت پہنچائیں ( ف۱۹۱ ) اور ہم ان کے دلوں پر مہر کرتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں سنتے ( ف۱۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ( یہ بات بھی ) ان لوگوں کو ( شعور و ) ہدایت نہیں دیتی جو ( ایک زمانے میں ) زمین پر رہنے والوں ( کی ہلاکت ) کے بعد ( خود ) زمین کے وارث بن رہے ہیں کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے باعث انہیں ( بھی ) سزا دیں ، اور ہم ان کے دلوں پر ( ان کی بداَعمالیوں کی وجہ سے ) مُہر لگا دیں گے سو وہ ( حق کو ) سن ( سمجھ ) بھی نہیں سکیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں پر جو پہلے اہل زمین کی تباہی کے بعد زمین کے وارث بنے ہیں یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ اگر ہم چاہتے تو ان کو گناہوں کی وجہ سے کسی مصیبت میں مبتلا کر دیتے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر لگا دیتے کہ وہ سن ( سمجھ ) نہ سکیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those who inherit the earth in succession to its (previous) possessors, is it not a guiding, (lesson) that, if We so willed, We could punish them (too) for their sins, and seal up their hearts so that they could not hear?

Translated by

Muhammad Sarwar

Is it not a lesson for the successors of the past generations that had We wanted, We could have punished them for their sins, sealed their hearts and deprived them of hearing?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is it not a guidance for those who inherit the earth from its previons inhabitants that had We willed, We would have punished them for their sins. And We seal up their hearts so that they hear not

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is it not clear to those who inherit the earth after its (former) residents that if We please We would afflict them on account of their faults and set a seal on their hearts so they would not hear.

Translated by

William Pickthall

Is it not an indication to those who inherit the land after its people (who thus reaped the consequence of evil-doing) that, if We will, We can smite them for their sins and print upon their hearts so that they hear not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या सबक़ नहीं मिला उनको जो ज़मीन के वारिस हुए हैं उसके अगले रहने वालों के बाद कि अगर हम चाहें तो उनको पकड़ लें उनके गुनाहों पर, और हमने उनके दिलों पर मुहर लगा दी है पस वे नहीं सुनते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان (گزشتہ) زمین پر رہنے والوں کے بعد جو لوگ (اب) زمین پر بجائے انکے رہتے ہیں کیا ان واقعات مذکورہ نے ان کو یہ بات ہنوز نہیں بتلائی کہ اگر ہم چاہتے تو ان کو ان کے جرائم کے سبب ہلاک کرڈالتے۔ اور ہم ان کے دلوں پر بند لگائے ہوئے ہیں اس سے وہ سنتے نہیں۔ (1) (100)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کیا وہ لوگ جو زمین کے وارث بنے اس کے رہنے والوں کے بعد ان کی رہنمائی اس بات نے نہیں کی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں سزا دیں اور ہم ان کے دلوں پر مہر کردیتے ہیں وہ نہیں سنتے۔ (١٠٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا ان لوگوں کو جو سابق اہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوتے ہیں ، اس امر واقعی نے کچھ سبق نہیں دیا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے قصوروں پر انہیں پکڑ سکتے ہیں ؟ (مگر و سبق آموز حقائق سے تغافل برتتے ہیں) اور ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ، پھر وہ کچھ نہیں سنتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ زمین کے وارث ہوتے ہیں کیا انھیں مذکورہ اقوام کے واقعات نے یہ نہیں بتایا کہ ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کی وجہ سے ان کو ہلاک کردیں، ان کے دلوں پر ہم مہر لگائے ہوئے ہیں سو وہ نہیں سنتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں ظاہر ہوا ان لوگوں پر جو وارث ہوئے زمین کے وہاں کے لوگوں کے ہلاک ہونے کے بعد کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو پکڑ لیں ان کے گناہوں پر   اور ہم نے مہر کردی ہے ان کے دلوں پر سو وہ نہیں سنتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کیا وہ لوگ جو گزشتہ ہلاک شدہ لوگوں کے بعد آج کل زمین کے وارث ہیں ان کے لئے یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو بھی ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیں مگر ہم نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے لہٰذا وہ سنتے تک نہیں