Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 108

سورة الأعراف

وَّ نَزَعَ یَدَہٗ فَاِذَا ہِیَ بَیۡضَآءُ لِلنّٰظِرِیۡنَ ﴿۱۰۸﴾٪  3

And he drew out his hand; thereupon it was white [with radiance] for the observers.

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا سو وہ یکا یک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہوگیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّنَزَعَ
اور اس نے باہر نکالا
یَدَہٗ
ہاتھ اپنا
فَاِذَا
تو یکایک
ہِیَ
وہ
بَیۡضَآءُ
سفید چمکتا ہوا تھا
لِلنّٰظِرِیۡنَ
دیکھنے والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّنَزَعَ
اور اُس نے نکا لا
یَدَہٗ
اپنا ہاتھ
فَاِذَا
تو اچانک
ہِیَ
وہ
بَیۡضَآءُ
سفید چمکتا ہوا تھا
لِلنّٰظِرِیۡنَ
دیکھنے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And he drew out his hand; thereupon it was white [with radiance] for the observers.

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا سو وہ یکا یک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہوگیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (بغل سے) اپنا ہاتھ نکالا تو وہ دیکھنے والوں کو چمکدار دکھائی دینے لگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس نے اپنا ہاتھ نکالاتواچانک وہ دیکھنے والوں کے لیے سفید چمکتا ہواتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and drew out his hand, and it was a white light to the onlookers.

اور نکالا اپنا ہاتھ تو اسی وقت وہ سفید نظر آنے لگا دیکھنے والوں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اپنا ہاتھ (گریبان سے ) نکالا تو اچانک وہ تھا دیکھنے والوں کے لیے سفید (چمکدار ) ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then he drew out his hand, and it appeared luminous to all beholders.

اس نے اپنی جیب سے ہاتھ نکالا اور سب دیکھنے والوں کے سامنے وہ چمک رہا تھا ۔ 87 ؏ ١۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اپنا ہاتھ ( گریبان سے ) کھینچا تو وہ سارے دیکھنے والوں کے لیے سامنے یکایک چمکنے لگا ۔ ( ٥٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنا ہاتھ (گریبان میں سے یا بغل کے نیچے سے باہر نکالا تو دیکھنے والوں کو اسی وقت سفید (چمکتا ہوا) دکھلائی دیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنا ہاتھ نکالا تو اچانک وہ دیکھنے والے کے روبرو بہت ہی روشن ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس نے (موسی (علیہ السلام) نے) اپنا ہاتھ (بغل سے) نکالا تو وہ دکھنے والوں کے سامنے چمکنے لگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کی نگاہوں میں سفید براق (تھا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he drew forth his hand, when lo: it was white unto the beholders.

اور (موسی نے) اپنا ہاتھ باہر نکالا سو وہ دیکھنے والوں کے روبرو یک بیک خوب روشن تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو وہ دفعتًہ دیکھنے والوں کیلئے چمکتا ہوا نکلا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنا ہاتھ نکالا تو وہ دیکھنے والوں کو اچانک ( انتہائی ) سفید ( چمکدار نظر آرہا تھا )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لیے چمکدار دکھائی دینے لگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکالا تو یکایک وہ چمک رہا تھا دیکھنے والوں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( بغل سے ) اپنا ہاتھ نکالاتووہ دیکھنے کو چمکداردکھائی دینے لگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکا لا تو وہ دیکھنے والوں کے سامنے جگمگانے لگا ( ف۲۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اپنا ہاتھ ( گریبان میں ڈال کر ) نکالا تو وہ ( بھی ) اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے ( چمک دار ) سفید ہوگیا

Translated by

Hussain Najfi

اور اپنا ہاتھ باہر نکالا ۔ تو وہ ایک دم دیکھنے والوں کے لیے سفید اور روشن تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he drew out his hand, and behold! it was white to all beholders!

Translated by

Muhammad Sarwar

Then he uncovered his hand and it appeared sheer white to the onlookers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he drew out his hand, and behold! it was white (with radiance) for the beholders.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he drew forth his hand, and lo! it was white to the beholders.

Translated by

William Pickthall

And he drew forth his hand (from his bosom), and lo! it was white for the beholders.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मूसा (अलै॰) ने हाथ निकाला तो अचानक वह देखने वालों के सामने चमक रहा था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اپنا ہاتھ باہر نکال لیا سو وہ یکایک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہوگیا۔ (5) (108)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اپنا ہاتھ باہرنکالا تو اچانک وہ دیکھنے والوں کے لیے چمکنے والا سفید تھا۔ “ (١٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس نے اپنی جیب سے ہاتھ نکالا اور سب دیکھنے والوں کے سامنے وہ چمک رہا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اپنا ہاتھ نکالا تو یکایک وہ دیکھنے والوں کو سفید نظر آ رہا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نکالا اپنا ہاتھ تو اسی وقت وہ سفید نظر آنے لگا دیکھنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور موسیٰ نے اپنا ہاتھ جو باہر نکالا تو وہ ہاتھ اس وقت سب دیکھنے والوں کے لئے بہت ہی چمکدار ہوگیا