The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْمَدِیْنَۃُ : بعض کے نزدیک یہ فَعِیْلَۃٌ کے وزن پر ہے اس کی جمع مُدُنٌ آتی ہے۔ (1) اور مَدَنَتْ مَدِیْنَۃٌ کے معنی شہر آباد ہونے کے ہیں۔ اور بعض کے نزدیک اس میں میم زیادہ ( یعنی دین سے مشتق ہے) قرآن پاک میں ہے۔ (وَ مِنۡ اَہۡلِ الۡمَدِیۡنَۃ ِ مَرَدُوۡا عَلَی النِّفَاقِ) (۹۔۱۰۱) اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں۔ (وَ جَآءَ مِنۡ اَقۡصَا الۡمَدِیۡنَۃِ) (۳۶۔۲۰) اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی... آیا (وَ دَخَلَ الۡمَدِیۡنَۃَ ) (۲۸۔۱۵) اور وہ شہر میں داخل ہوئے۔
3 results