Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 13

سورة الأعراف

قَالَ فَاہۡبِطۡ مِنۡہَا فَمَا یَکُوۡنُ لَکَ اَنۡ تَتَکَبَّرَ فِیۡہَا فَاخۡرُجۡ اِنَّکَ مِنَ الصّٰغِرِیۡنَ ﴿۱۳﴾

[ Allah ] said, "Descend from Paradise, for it is not for you to be arrogant therein. So get out; indeed, you are of the debased.

حق تعالٰی نے فرمایا تو آسمان سے اتر تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو آسمان میں رہ کر تکبر کرے سو نکل بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
فَاہۡبِطۡ
پس اتر جا
مِنۡہَا
اس سے
فَمَا
پس نہیں
یَکُوۡنُ
ہے
لَکَ
تیرے لئے
اَنۡ
کہ
تَتَکَبَّرَ
تو تکبر کرے
فِیۡہَا
اس میں
فَاخۡرُجۡ
پس نکل جا
اِنَّکَ
بےشک تو
مِنَ الصّٰغِرِیۡنَ
ذلیل ہونے والوں میں سے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے فرمایا
فَاہۡبِطۡ
تم اتر جاؤ
مِنۡہَا
اس سے
فَمَا
پس نہیں
یَکُوۡنُ
ہو گا
لَکَ
تمہارے لیے
اَنۡ
یہ کہ
تَتَکَبَّرَ
تم تکبر کرو
فِیۡہَا
اس میں
فَاخۡرُجۡ
سو تم نکل جاؤ
اِنَّکَ
یقیناً تم
مِنَ الصّٰغِرِیۡنَ
ذلیل ہونے والوں میں سے ہو
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "Descend from Paradise, for it is not for you to be arrogant therein. So get out; indeed, you are of the debased.

حق تعالٰی نے فرمایا تو آسمان سے اتر تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو آسمان میں رہ کر تکبر کرے سو نکل بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : نیچے اتر یہاں سے۔ تیرا حق نہ تھا کہ تو یہاں تکبر کرتا۔ لہذا نکل جا تو ان لوگوں سے ہوگیا جنہیں نکو بن کر رہنا پڑتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا : ’’اترجاؤاس سے کہ تمہارے لیے یہ نہیں ہو گا کہ تم اس میں تکبرکرو۔سونکل جاؤ،یقیناتُوواقعی ذلیل ہونے والوں میں سے ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Then, go down from here, it is not for you to be arrogant here. So, go. You are of the low.|"

کہا تو اتر یہاں سے تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے یہاں پس باہر نکل تو ذلیل ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا پس اتر جاؤ اس سے تمہیں یہ حق نہیں تھا کہ تم اس میں تکبر کرو پس نکل جاؤ یقیناً تم ذلیل و خوار ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah said: 'Then get you down from here. It does not behove you to be arrogant here. So be gone. You will be among the humiliated.'

فرمایا ، اچھا ، تو یہاں سے نیچے اتر ۔ تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں بڑائی کا گھمنڈ کرے ۔ نکل جا کہ درحقیقت تو ان لوگوں میں سے ہے جو اپنی ذلّت چاہتے ہیں ۔ 11

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کہا : اچھا تو یہاں سے نیچے اتر ، کیونکہ تجھے یہ حق نہیں پہنچتا کہ یہاں تکبر کرے ۔ اب نکل جا ، یقینا تو ذلیلوں میں سے ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پروردگار نے فرمایا اگر ایسی شیخی کرتا ہے تو آسمان سے یا بہشت سے یا اپنے مرتبے سے) اتر جا یہ تو تیرے لیے ہونا نہیں جو تو وہاں (آسمان یا بہشت میں) رہ کر غرور کرے نکل جا تو (زلیلوں میں کا ایک) ذلیل ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا تو یہاں سے نکل (اتر) جا تجھے زیب نہیں دیتا کہ تو اس جگہ تکبر کرے پس نکل جا۔ بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے فرمایا کہ تو یہاں سے اتر جا ( دور ہوجا) تجھے اس کا حق حاصل نہیں ہے کہ تو اسجگہ تکبر اور غرور دکھائے۔ باہر نکل جا۔ پیشک تو ذلیل اور پست ہستیوں میں سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

فرمایا تو (بہشت سے) اتر جا تجھے شایاں نہیں کہ یہاں غرور کرے پس نکل جا۔ تو ذلیل ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: then get thee down from hence; not for thee is it to be stiff-necked herein. So go thou forth; verily thou art of the abject ones.

(اللہ نے) فرمایا تو اتر اس (جنت) سے تو اس لائق نہیں کہ اس (جنت) میں رہ کر بڑائی کرتا رہے بس تو نکل بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: پھر تو یہاں سے اتر! تجھے یہ حق نہیں ہے کہ تو اس میں گھمنڈ کرے ۔ تو نکل! یقیناً تو ذلیلوں میں سے ہے!

Translated by

Mufti Naeem

فرمایا ( اﷲتعالیٰ نے ) یہاں سے اتر جا تجھے کوئی حق نہیں کہ تو اس میں تکبر ( اختیار ) کرے پس یہاں سے نکل جا بلاشبہ تو ذلیلوں میں سے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمایا تو بہشت سے نکل جا۔ تو اس لائق نہیں کہ یہاں تکبر کرے پس نکل جا تو ذلیل ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

فرمایا اچھا تو اتر جا تو یہاں سے، تجھے حق نہیں کہ تو یہاں اپنی بڑائی کا گھمنڈ کرے، نکل جا کہ بلاشبہ تو ذلیلوں میں سے ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعا لیٰ نے فرمایا:نیچے اتریہاں سے ، تیرا حق نہ تھاکہ تویہاں تکبرکرتا لہٰذا نکل جا تو ذلیل لوگوں سے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا تو یہاں سے اُ تر جا تجھے نہیں پہنچتا کہ یہاں رہ کر غرور کرے نکل ( ف۱۸ ) تو ہے ذلت والوں میں ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہوا: پس تو یہاں سے اتر جا تجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ تو یہاں تکّبر کرے پس ( میری بارگاہ سے ) نکل جا بیشک تو ذلیل و خوار لوگوں میں سے ہے

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوا ۔ تو پھر تو یہاں سے نیچے اتر جا ۔ کیونکہ تجھے یہ حق نہیں ہے کہ تو یہاں رہ کر تکبر و غرور کرے ۔ بس یہاں سے نکل جا ۔ یقینا تو ذلیلوں میں سے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah) said: "Get thee down from this: it is not for thee to be arrogant here: get out, for thou art of the meanest (of creatures)."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord ordered Satan to get out (of Paradise) saying, "This is no place for you to be proud. Get out of this place, for you are worthless".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) said: "(O Iblis) get down from this (Paradise), it is not for you to be arrogant here. Get out, for you are of those humiliated and disgraced."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Then get forth from this (state), for it does not befit you to behave proudly therein. Go forth, therefore, surely you are of the abject ones.

Translated by

William Pickthall

He said: Then go down hence! It is not for thee to show pride here, so go forth! Lo! thou art of those degraded.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः तू उतर जा यहाँ से, तुझे यह हक़ नहीं कि तू उसमें घमंड करे, पस निकल जा यक़ीनन तू ज़लील है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حق تعالیٰ نے فرمایا تو اس (آسمان) سے اتر تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو تکبر کرے اس (آسمان) میں (رہ کر) سو نکل بیشک تو ذلیلوں میں (شمار) ہونے لگا۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمایا، پھر اس سے اترجا کیوں کہ تیرے لیے یہ نہ ہوگا کہ تو اس میں تکبر کرے۔ سو نکل جا یقیناً تو ذلیل ہونے والوں میں سے ہے۔ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرمایا : تو یہاں سے نیچے اتر تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں بڑائی کا گھمنڈ کرے ۔ نکل جا کہ درحقیقت تو ان لوگوں میں سے ہے جو خود اپنی ذلت چاہتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرمایا پس تو یہاں سے اتر جا، سو تجھے کوئی حق نہیں کہ اس میں تکبر کرے سو تو نکل جا ! بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا تو اتر یہاں سے تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے یہاں پس باہر نکل تو ذلیل ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا جا نیچے اتر یہاں سے ! تجھ کو یہ حق حاصل نہیں کہ تو یہاں رہ کر تکبر کرے لہٰذا باہر نکل یقیناً تو ذلیلوں میں سے ہے