Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 130

سورة الأعراف

وَ لَقَدۡ اَخَذۡنَاۤ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ بِالسِّنِیۡنَ وَ نَقۡصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمۡ یَذَّکَّرُوۡنَ ﴿۱۳۰﴾

And We certainly seized the people of Pharaoh with years of famine and a deficiency in fruits that perhaps they would be reminded.

اور ہم نے فرعون والوں کو مبتلا کیا قحط سالی میں اور پھلوں کی کم پیداواری میں تاکہ وہ نصیحت قبول کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَخَذۡنَاۤ
پکڑا ہم نے
اٰلَ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون کو
بِالسِّنِیۡنَ
ساتھ قحط سالیوں کے
وَنَقۡصٍ
اور کمی کے
مِّنَ الثَّمَرٰتِ
پھلوں میں سے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَخَذۡنَاۤ
پکڑا ہم نے
اٰلَ فِرۡعَوۡنَ
آل ِ فرعون کو
بِالسِّنِیۡنَ
ساتھ قحط سالی کے
وَنَقۡصٍ
اور کمی کے
مِّنَ الثَّمَرٰتِ
پیداوار میں سے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَذَّکَّرُوۡنَ
نصیحت قبول کر یں
Translated by

Juna Garhi

And We certainly seized the people of Pharaoh with years of famine and a deficiency in fruits that perhaps they would be reminded.

اور ہم نے فرعون والوں کو مبتلا کیا قحط سالی میں اور پھلوں کی کم پیداواری میں تاکہ وہ نصیحت قبول کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے آل فرعون کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں مبتلا رکھا کہ شاید وہ کوئی سبق حاصل کریں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ ہم نے آلِ فرعون کوقحط سالی اورپیداوارکی کمی میں پکڑا تاکہ وہ نصیحت قبول کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We seized the people of the Pharaoh with years of famine and loss of fruits, so that they may take lesson.

اور ہم نے پکڑ لیافرعون والوں کو قحطوں میں اور میووں کے نقصان میں تاکہ وہ نصیحت مانیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے پکڑا آل فرعون کو لگاتار قحط سالی اور فصلوں کی تباہی سے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We afflicted the people of Pharaoh with hard times and with poor harvest that they may heed.

ہم نے فرعون کے لوگوں کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں مبتلا رکھا کہ شاید ان کو ہوش آئے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے فرعون کے لوگوں کو قحط سالی اور پیداوار کی کمی میں مبتلا کیا ، تاکہ ان کو تنبیہ ہو ۔ ( ٥٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے فرعون کے لوگوں کو قحطوں اور پیداوار کی کمی کی سزا دی اس لیے کہ وہ ہوشیار ہوں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے فرعون والوں کو قحط اور پھلوں کی کمی میں مبتلا کردیا تاکہ وہ (حق بات کو) سمجھ جائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے قوم فرعون کو چند سال تک قحط اور ثمرات کی کمی سے آزمایا تاکہ وہ یاد رکھیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے فرعونیوں کو قحطوں اور میووں کے نقصان میں پکڑا تاکہ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We laid hold of the people of Fir'awn with lean years and lack of fruits, that haply they might dread.

اور ہم نے فرعون والوں کو قحط سالی میں اور پھلوں (کی پیداوار) کی کمی میں پکڑا تاکہ وہ تنبیہ حاصل کریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے آلِ فرعون کو قحط سالی اور پیداوار کی کمی میں مبتلا کیا ، تاکہ ان کو تنبیہ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بالتحقیق فرعونیوں کو ہم نے قحط سالی اور پھلوں میں کمی کے ذریعے پکڑلیا تاکہ وہ نصیحت قبول کر یں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے فرعونیوں کو قحط اور پھلوں کے نقصان میں پکڑا تاکہ نصیحت حاصل کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے پکڑا فرعوں والوں کو (کئی سالوں کے) قحط، اور پیداوار کی کمی کے ساتھ، تاکہ وہ لوگ (ہوش میں آئیں اور) سبق لیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے فرعونیوں کو کئی سال تک قحط اور پیداوارکی کمی میں مبتلارکھاکہ شایدوہ کوئی سبق حاصل کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے فرعون والوں کو برسوں کے قحط اور پھلوں کے گھٹانے سے پکڑا ( ف۲۳٦ ) کہ کہیں وہ نصیحت مانیں ( ف۲۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے اہلِ فرعون کو ( قحط کے ) چند سالوں اور میووں کے نقصان سے ( عذاب کی ) گرفت میں لے لیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے فرعونیوں کو قحط اور پھلوں کی پیداوار کی کمی میں گرفتار کیا کہ شاید وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We punished the people of Pharaoh with years (of droughts) and shortness of crops; that they might receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

For years We afflicted Pharaoh's people with shortages in food so that perhaps they would take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We punished the people of Fir`awn with years of drought and lack of fruits (crops), that they might remember (take heed).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We overtook Firon's people with droughts and diminution of fruits that they may be mindful.

Translated by

William Pickthall

And we straitened Pharaoh's folk with famine and dearth of fruits, that peradventure they might heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने फ़िरऔन के लोगों को क़हत और पैदावार की कमी में मुब्तला किया; ताकि उनको नसीहत हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے فرعون والوں کو مبتلا کیا قحط سالی میں اور پھلوں کی کم پیداواری میں تاکہ وہ (حق بات کو) سمجھ جاویں۔ (3) (130)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشہ ہم نے فرعون کی آل کو قحط سالی اور پھلوں کی کمی میں گرفتار کیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ (١٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے فرعون کے لوگوں کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں مبتلا رکھا کہ شاید ان کو ہوش آئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے فرعون والوں کو قحط سالی کے ذریعہ اور پھلوں میں کمی کے ذریعہ پکڑ لیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے پکڑ لیا فرعون والوں کو قحطوں میں اور میووں کے نقصان میں تاکہ وہ نصیحت مانیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے فرعون والوں کو قحط سالمیوں اور پھلوں کے نقصانات میں مبتلا کیا کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں