Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 137

سورة الأعراف

وَ اَوۡرَثۡنَا الۡقَوۡمَ الَّذِیۡنَ کَانُوۡا یُسۡتَضۡعَفُوۡنَ مَشَارِقَ الۡاَرۡضِ وَ مَغَارِبَہَا الَّتِیۡ بٰرَکۡنَا فِیۡہَا ؕ وَ تَمَّتۡ کَلِمَتُ رَبِّکَ الۡحُسۡنٰی عَلٰی بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ۬ ۙ بِمَا صَبَرُوۡا ؕ وَ دَمَّرۡنَا مَا کَانَ یَصۡنَعُ فِرۡعَوۡنُ وَ قَوۡمُہٗ وَ مَا کَانُوۡا یَعۡرِشُوۡنَ ﴿۱۳۷﴾ الرّبع

And We caused the people who had been oppressed to inherit the eastern regions of the land and the western ones, which We had blessed. And the good word of your Lord was fulfilled for the Children of Israel because of what they had patiently endured. And We destroyed [all] that Pharaoh and his people were producing and what they had been building.

اور ہم نے ان لوگوں کو جو بالکل کمزور شمار کئے جاتے تھے اس سرزمین کے پورب پچھم کا مالک بنادیا جس میں ہم نے برکت رکھی ہے اور آپ کے رب کا نیک وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں ان کے صبر کی وجہ سے پورا ہوگیا اور ہم نے فرعون کے اور اس کی قوم کے ساختہ پرداختہ کارخانوں کو اور جو کچھ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنواتے تھے سب کو درہم برہم کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَوۡرَثۡنَا
اور وارث بنا دیا ہم نے
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یُسۡتَضۡعَفُوۡنَ
وہ کمزور سمجھے جاتے
مَشَارِقَ الۡاَرۡضِ
زمین کے مشرقوں کا
وَمَغَارِبَہَا
اور اس کے مغربوں کا
الَّتِیۡ
وہ جو
بٰرَکۡنَا
برکت دی تھی ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
وَتَمَّتۡ
اور پوری ہوگئی
کَلِمَتُ
بات
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
الۡحُسۡنٰی
بھلائی والی
عَلٰی
اوپر
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
صَبَرُوۡا
انہوں نے صبر کیا
وَدَمَّرۡنَا
اور برباد کردیا ہم نے
مَا
جو
کَانَ
تھا
یَصۡنَعُ
بناتا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون
وَقَوۡمُہٗ
اور اس کی قوم کے لوگ
وَمَا
اور جو کچھ
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡرِشُوۡنَ
وہ بلند کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَوۡرَثۡنَا
اور وارث بنا دیا ہم نے
الۡقَوۡمَ
لوگوں کو
الَّذِیۡنَ
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یُسۡتَضۡعَفُوۡنَ
کمزور سمجھے جاتے
مَشَارِقَ الۡاَرۡضِ
زمین کے مشرقوں کا
وَمَغَارِبَہَا
اور اس کے مغربوں کا
الَّتِیۡ
جو
بٰرَکۡنَا
برکت رکھی ہم نے
فِیۡہَا
جس میں
وَتَمَّتۡ
اور پوری ہوگئی
کَلِمَتُ
بات
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
الۡحُسۡنٰی
بہترین
عَلٰی بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرا ئیل پر
بِمَا
بوجہ اس کے جو
صَبَرُوۡا
اُنہوں نے صبر کیا
وَدَمَّرۡنَا
اور تباہ کر دیا ہم نے
مَا
اس کو جو
کَانَ
تھے وہ
یَصۡنَعُ
بناتے
فِرۡعَوۡنُ
فرعون
وَقَوۡمُہٗ
اور قوم اُس کی
وَمَا
اور اس کو جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡرِشُوۡنَ
بلند کرتے
Translated by

Juna Garhi

And We caused the people who had been oppressed to inherit the eastern regions of the land and the western ones, which We had blessed. And the good word of your Lord was fulfilled for the Children of Israel because of what they had patiently endured. And We destroyed [all] that Pharaoh and his people were producing and what they had been building.

اور ہم نے ان لوگوں کو جو بالکل کمزور شمار کئے جاتے تھے اس سرزمین کے پورب پچھم کا مالک بنادیا جس میں ہم نے برکت رکھی ہے اور آپ کے رب کا نیک وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں ان کے صبر کی وجہ سے پورا ہوگیا اور ہم نے فرعون کے اور اس کی قوم کے ساختہ پرداختہ کارخانوں کو اور جو کچھ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنواتے تھے سب کو درہم برہم کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے ان کا وارث ان لوگوں کو بنایا جو کمزور سمجھے جاتے تھے اور اس سر زمین کا (بھی) وارث بنایا جس کے مشرق و مغرب میں ہم نے برکت رکھی ہوئی ہے اور بنی اسرائیل کے حق میں آپ کے پروردگار کا اچھا وعدہ پورا ہوگیا کیونکہ انہوں نے صبر کیا تھا اور فرعون اور اس کی قوم جو کچھ عمارتیں بناتے اور (انگوروں کے باغ) بیلوں پر چڑھاتے تھے، سب کو ہم نے تباہ کردیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ کمزور سمجھے جاتے تھے اُنہیں ہم نے اُس زمین کے مشرقوں اوراس کے مغربوں کا وارث بنادیا ،جس میں ہم نے برکت رکھی ہے اورآپ کے رب کی بہترین بات بنی اسرائیل پر پوری ہوگئی کیونکہ انہوں نے صبرکیا اورہم نے فرعون اوراس کی قوم کاوہ سب کچھ تباہ کردیاجو(محلّات)وہ بناتے تھے اور جوعمارتیں وہ بلندکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We made those people who were taken as weak, the inheritors of the easts of the land and of it&s wests which We had blessed. And the sublime word of your Lord was fulfilled for the children of Isra&il, because they stood patient. And We destroyed what Pharaoh and his people used to build and what they used to raise high.

اور وارث کردیا ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور سمجھے جاتے تھے، اس زمین کے مشرق اور مغرب کا کہ جس میں برکت رکھی ہے ہم نے اور پورا ہوگیا نیکی کا وعدہ تیرے رب کا بنی اسرائیل پر، بسبب ان کے صبر کرنے کے، اور خراب کردیا ہم نے جو کچھ بنایا تھا فرعون اور اس کی قوم نے اور جو اونچا کر کے چھایا تھا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں کو دبا لیا گیا تھا (اب) ہم نے انہیں وارث بنا دیا اس زمین کے مشرق و مغرب کا جس کو ہم نے بابرکت بنایا تھا اور تیرے رب کا اچھا وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں پورا ہوا اس وجہ سے کہ وہ ثابت قدم رہے اور ہم نے تباہ و برباد کر ڈالاوہ سب کچھ جو فرعون اور اس کی قوم (اونچے محلات ) بناتے تھے اور (باغات میں انگور کی بیلوں وغیرہ کے لیے چھتریاں) چڑھاتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We made those who had been persecuted inherit the eastern and western lands which We had blessed. Thus your Lord's gracious promise was fulfilled to the Children of Israel, for they had endured with patience; and We destroyed all that Pharaoh and his people had wrought, and all that they had built.

اور ان کی جگہ ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور بنا کر رکھے گئے تھے ، اس سرزمین کے مشرق و مغرب کا وارث بنا دیا جسے ہم نے برکتوں سے مالامال کیا تھا ۔ 97 اس طرح بنی اسرائیل کے حق میں تیرے رب کا وعدہ خیر پورا ہوا کیونکہ انہوں نے صبر سے کام لیا تھا اور فرعون اور اس کی قوم کا وہ سب کچھ برباد کر دیا گیا جو وہ بناتے اور چڑھاتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں کو کمزور سمجھا جاتا تھا ، ہم نے انہیں اس سرزمین کے مشرق و مغرب کا وارث بنا دیا جس پر ہم نے برکتیں نازل کی تھیں ۔ ( ٦١ ) اور بنی اسرائیل کے حق میں تمہارے رب کا کلمہ خیر پورا ہوا ، کیونکہ انہوں نے صبر سے کام لیا تھا ۔ اور فرعون اور اس کی قوم جو کچھ بناتی چڑھاتی رہی تھی ، ( ٦٢ ) اس سب کو ہم نے ملیا میٹ کردیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور گنے جاتے تھے (یعنی بنی اسرائیل کو جو فرعون کے زمانہ میں بالکل ناتواں اور غریب تھے) اس ملک کے پورب اور پچھم کا مالک بنادیا جس میں ہم نے برکت دی تھی 9 اور (اے پیمبر) بنی اسرائیل نے جو (فرعون کے ظلموں پر) صبر کیا تو اللہ تعالیٰ کا نیک کلمہ ان پر پورا ہوا اور فرعون اور اس کی قوم وال جو جو عمارتیں بنواتے اور (ٹٹیوں اور چھتریوں پر) باغات چڑھاتے وہ سب ہم نے غارت کردئیے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے اس قوم کو جو بہت کمزور شمار ہوتی تھی زمین کے مشرقوں اور مغربوں کا وارث کردیا جس میں ہم نے برکت دی تھی اور بنی اسرائیل کے بارے میں آپ کے پروردگار کا اچھا وعدہ پورا ہوا اس وجہ سے کہ انہوں نے صبر کیا اور فرعون اور اس کی قوم نے جو (محل) بنائے تھے اور (انگور کے باغات) جو چھتریوں پہ چڑھائے تھے ہم نے تباہ کردیئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے مشرق و مغرب کی اس سر زمین کا ان کو وارث بنا دیا جو کمزور کردیئے گئے تھے وہ جس میں ہم نے برکت رکھ دی ہے۔ اور اس طرح (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے پروردگار کا وعدہ جو اس نے بنی اسرائیل سے کیا تھا ان کے صبر کی وجہ سے پورا کردیا اور جو کچھ فرعون اور اس کی قوم نے اونچے اونچے محل بنا لئے تھے ان کو تہس نہس کر کے رکھدیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمین (شام) کے مشرق ومغرب کا جس میں ہم نے برکت دی تھی وارث کردیا اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We caused the people who had been oppressed to inherit the eastern parts of the land, and the western parts thereof, which We had blest. And fulfilled was the good word of thy Lord unto the Children of Isra'il' for they were long-suffering, and We destroyed that which Fir'awn and his people had builded and that which they had raised.

اور ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور سمجھ لیے گئے تھے اس سرز میں کے پچھم اور پورب کا مالک بنا دیا جس میں ہم نے برکت رکھ دی ہے ۔ اور آپ کے پروردگار کا نیک وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں صبر کی بنا پر پورا ہو کر رہا اور جو کچھ فرعون اور اس کی قوم نے تیار کیا تھا اور جو جو اونچی (عمارتیں) بنائی تھیں ان (سب) کو ہم نے مل یا میٹ کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ دبا کے رکھے گئے تھے ، ہم نے ان کو اس سرزمین کے مشرق ومغرب کا وارث ٹھہرایا ، جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں اور تیرے رب کا اچھا وعدہ بنی اسرائیل پر پورا ہوا بوجہ اس کے کہ وہ ثابت قدم رہے اور ہم نے فرعون اور اس کی قوم کی ساری تعمیرات اور ان کے سارے باغ وچمن ملیا میٹ کردیے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے زمین کے مشارق ومغارب کا جس میں ہم نے برکت رکھی تھی وارث ان لوگوں کو بنا دیا جو ذلیل وحقیر سمجھے جاتے تھے ۔ اور آپ کے رب کا اچھا وعدہ بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے پورا ہوا ۔ اور ہم نے فرعون اور اس کی قوم کی ان کاروائیوں کو جو وہ کیا کرتے تھے اور جو اونچی عمارتیں وہ بنایا کرتے تھے ( سب کو ) تباہ کردیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ کمزورس مجھے جاتے تو ان کو زمین شام کے مشرق و مغرب کا وارث کردیا جس میں ہم نے برکت دی تھی اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے اللہ کا کیا ہوا مبارک وعدہ پورا ہوا۔ فرعون اور قوم فرعون جو محل بناتے اور انگور کے باغ جو چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے وارث بنادیا ان لوگوں کو جنہیں دبا کر رکھا گیا تھا، اس زمین کے مشرق ومغرب کا جس کو ہم نے مالا مال کر رکھا تھا طرح طرح کی برکتوں سے، اور (اس طرح) پورا ہو کر رہا تمہارے رب کا وہ عمدہ وعدہ جو بنی اسرائیل کے حق میں تھا، اس بناء پر کہ انہوں نے صبر (واستقامت) سے کام لیا تھا، اور تہس نہس کر کے رکھ دیا، ہم نے اس سب کو جو بناتا تھا فرعون اور اس کی قوم، اور ملیامیٹ کردیا ہم نے ان اونچی عمارتوں کو جو تعمیر کرتے رہے تھے وہ لوگ،

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے ان کاوارث ان لوگوں کو بنایا جو کمزور سمجھے جاتے تھے اور اس سرزمین کا ( بھی ) وارث بنایاجسکے مشرق ومغرب میں ہم نے برکت رکھی ہوئی ہے اور بنی اسرائیل کے حق میں آپ کے رب کا اچھا وعدہ پوراہوگیاکیونکہ انہوں نے صبر کیا تھا اور فرعون اور اس کی قوم جو کچھ عمارتیں بناتے اور ( انگوروں کے باغ ) چھتریوں پر چڑھاتے تھے ، سب کو ہم نے تباہ کردیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے اس قوم کو ( ف۲٤۹ ) جو دبا لی گئی تھی اس زمین ( ف۲۵۰ ) کے پورب پچھم کا وارث کیا جس میں ہم نے برکت رکھی ( ف۲۵۱ ) اور تیرے رب کا اچھا وعدہ بنی اسرائیل پر پورا ہوا ، بدلہ ان کے صبر کا ، اور ہم نے برباد کردیا ( ف۲۵۲ ) جو کچھ فرعون اور اس کی قوم بناتی اور جو چنائیاں اٹھاتے ( تعمیر کرتے ) تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس قوم ( بنی اسرائیل ) کو جو کمزور اور استحصال زدہ تھی اس سرزمین کے مشرق و مغرب ( مصر اور شام ) کا وارث بنا دیا جس میں ہم نے برکت رکھی تھی ، اور ( یوں ) بنی اسرائیل کے حق میں آپ کے رب کا نیک وعدہ پورا ہوگیا اس وجہ سے کہ انہوں نے ( فرعونی مظالم پر ) صبر کیا تھا ، اور ہم نے ان ( عالیشان محلات ) کو تباہ و برباد کردیا جو فرعون اور اس کی قوم نے بنا رکھے تھے اور ان چنائیوں ( اور باغات ) کو بھی جنہیں وہ بلندیوں پر چڑھاتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کی جگہ ہم نے ان لوگوں کو وارث ( اور مالک ) بنایا جن کو کمزور سمجھا جاتا تھا ۔ اور وارث بھی اس مشرق و مغرب کا بنایا جس میں ہم نے برکت دی ہے اور اسی طرح آپ کے پروردگار کا وہ اچھا وعدہ پورا ہوگیا جو اس نے بنی اسرائیل سے کیا تھا کیونکہ انہوں نے صبر و ضبط سے کام لیا تھا اور ہم نے اسے مٹا دیا جو کچھ فرعون اور اس کی قوم والے کرتے تھے اور برباد کر دیئے وہ اونچے مکان جو وہ تعمیر کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We made a people, considered weak (and of no account), inheritors of lands in both east and west, - lands whereon We sent down Our blessings. The fair promise of thy Lord was fulfilled for the Children of Israel, because they had patience and constancy, and We levelled to the ground the great works and fine buildings which Pharaoh and his people erected (with such pride).

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave the suppressed people the blessed eastern and western regions as their inheritance. Thus, the promises of your Lord to the children of Israel all came true because of the patience which they exercised. He destroyed all the establishments of the Pharaoh and his people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We made the people who were considered weak to inherit the eastern parts of the land and the western parts thereof which We have blessed. And the fair Word of your Lord was fulfilled for the Children of Israel, because of their endurance. And We destroyed what Fir`awn and his people produced, and what they erected.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We made the people who were deemed weak to inherit the eastern lands and the western ones which We had blessed; and the good word of your Lord was fulfilled in the children of Israel because they bore up (sufferings) patiently; and We utterly destroyed what Firon and his people had wrought and what they built.

Translated by

William Pickthall

And We caused the folk who were despised to inherit the eastern parts of the land and the western parts thereof which We had blessed. And the fair word of thy Lord was fulfilled for the Children of Israel because of their endurance; and We annihilated (all) that Pharaoh and his folk had done and that they had contrived.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग कमज़ोर समझे जाते थे उनको हमने ज़मीन के मशरिक़ और मग़रिब का वारिस बना दिया जिसमें हमने बरकत रखी थी, और बनी-इस्राईल पर आपके रब का नेक वादा पूरा हो गया इस वजह से कि उन्होंने सब्र किया, और हमने फ़िरऔन और उसकी क़ौम का वह सब कुछ बरबाद कर दिया जो वे बनाते थे और जो वे चढ़ाते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان لوگوں کو جو کہ بالکل کمزور شمار کیے جاتے تھے (9) اس سرزمین کے پورب پچھم کا (10) مالک بنادیا جس میں ہم نے برکت رکھی ہے (1) اور آپ کے رب کا نیک وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں ان کے صبر کی وجہ سے پورا ہوگیا۔ اور ہم نے فرعون اور اس کی قوم کے ساختہ پرداختہ کارخانوں کو اور جو کچھ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنواتے تھے سب کو درہم برہم کردیا۔ (137)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور سمجھے جاتے تھے اس سرزمین کے مشرقوں اور مغربوں کا وارث بنادیا جس میں ہم نے برکت رکھی ہے اور آپ کے رب کی بہترین بات بنی اسرائیل پر پوری ہوگئی اس وجہ سے کہ انہوں نے صبر کیا اور فرعون اور اس کی قوم کے لوگ جو کچھ بناتے تھے اور جو وہ عمارتیں بلند کرتے تھے ہم نے سب کو برباد کردیا۔ “ (١٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان کی جگہ ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور بنا کر رکھے گئے تھے ، اس سرزمین کے مشرق و مغرب کا وارث بنا دیا جسے ہم نے برکتوں سے مالا مال کیا تھا۔ اس طرح بنی اسرائیل کے حق میں تیرے رب کا وعدہ خیر پورا ہوا کیونکہ انہوں نے صبر سے کام لیا تھا اور ہم نے فرعون اور اس کی قوم کا وہ سب کچھ برباد کردیا جو وہ بناتے اور چڑھاتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان لوگوں کو زمین کے مشارق اور مغارب کا وارث بنا دیا جو ضعیف شمار کیے جاتے تھے۔ اور آپ کے رب کی نیک بات بنی اسرائیل پر پوری ہوگئی۔ اس سبب سے کہ انہوں نے صبر کیا۔ اور ہم نے برباد کردیا ان کار روائیوں کو جو فرعون اور اس کی قوم کے لوگ کیا کرتے تھے۔ اور جو کچھ وہ اونچی عمارتیں بنایا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وارث کردیا ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور سمجھے جاتے تھے اس زمین کے مشرق اور مغرب کا کہ جس میں برکت رکھی ہے ہم نے اور پورا ہوگیا نیکی کا وعدہ تیرے رب کا بنی اسرائیل پر بسبب ان کے صبر کرنے کے اور خراب کردیا ہم نے جو کچھ بنایا تھا فرعون اور اس کی قوم نے اور جو اونچا کر کے چھایا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان لوگوں کو جو ملک میں انتہائی کم زور سمجھے جاتے تھے اس پورے ملک کی مشرق و مغرب کا مالک بنادیا جس ملک کو ہم نے بابرکت کیا تھا اور آپ کے رب کا نیک وعدہ بنی اسرائیل کے حق میں ان کے صبر کرنے کی وجہ سے پورا ہوگیا اور فرعون اور اس کی قوم نے جو کچھ بنایا تھا اور انگور کے جو باغات ٹیمٹوں پر چڑھا رکھے تھے ہم نے ان سب کو تباہ و برباد کردیا۔