Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 140

سورة الأعراف

قَالَ اَغَیۡرَ اللّٰہِ اَبۡغِیۡکُمۡ اِلٰـہًا وَّ ہُوَ فَضَّلَکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۴۰﴾

He said, "Is it other than Allah I should desire for you as a god while He has preferred you over the worlds?"

فرمایا کیا اللہ تعالٰی کے سوا اور کسی کو تمہارا معبود تجویز کردوں؟ حالانکہ اس نے تم کو تمام جہان والوں پر فوقیت دی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
اَغَیۡرَ
کیا غیر
اللّٰہِ
اللہ کے
اَبۡغِیۡکُمۡ
میں تلاش کروں تمہارے لیے
اِلٰـہًا
کوئی الہٰ
وَّہُوَ
حالانکہ وہ
فَضَّلَکُمۡ
اس نے فضیلت بخشی تمہیں
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہان والوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَغَیۡرَ
کیا سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اَبۡغِیۡکُمۡ
میں تلاش کرو ں تمہارے لیے
اِلٰـہًا
کوئی معبود
وَّہُوَ
حا لانکہ وہ
فَضَّلَکُمۡ
فضیلت عطا کی اس نے تمہیں
عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں پر
Translated by

Juna Garhi

He said, "Is it other than Allah I should desire for you as a god while He has preferred you over the worlds?"

فرمایا کیا اللہ تعالٰی کے سوا اور کسی کو تمہارا معبود تجویز کردوں؟ حالانکہ اس نے تم کو تمام جہان والوں پر فوقیت دی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(پھر) کہا : کیا میں اللہ کے علاوہ تمہارے لیے کوئی اور الٰہ تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’کیا اﷲ تعالیٰ کے سواتمہارے لیے میں کوئی اورمعبودتلاش کروں؟ حالانکہ اُس نے تمہیں جہانوں پرفضیلت عطاکی ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Shall I seek any one other than Allah as God for you, while He has given you excellence over the (people of all the) worlds.|"

کہا، کیا اللہ کے سوا ڈھونڈوں تمہارے واسطے کوئی اور معبود، حالانکہ اس نے تم کو بڑائی دی تمام جہانوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے) فرمایا کہ کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود تلاش کروں جب کہ اس نے تمہیں فضیلت دی ہے تمام جہان والوں پر !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Moses said: 'Should I seek any god for you other than Allah although it is He who has exalted you above all?'

پھر موسیٰ نے کہا کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور معبود تمہارے لیے تلاش کروں؟ حالانکہ وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں دنیا بھر کی قوموں پر فضیلت بخشی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور ) کہا کہ : کیا تمہارے لیے اللہ کے سوا کوئی اور معبود ڈھونڈ کر لاؤں حالانکہ اسی نے تمہیں دنیا جہان کے سارے لوگوں پر فضیلت دے رکھی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے (یہ بھی) کہا کیا میں خدا کے سوا تمہارے لیے اور کوئی معبود ڈھونڈھ نکالوں اور اسی نے تو تم کو سارے جہان پر بزرگی دی ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا کیا میں اللہ کے سوا تمہارا کوئی اور معبود تلاش کروں اور حالانکہ اس نے تمہیں جہانوں پہ فضیلت بخشی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے کہا کہ کیا میں تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود تلاش کرکے لائوں ؟ جس نے تمہیں دنیا والوں پر عزت و عظمت نصیب فرمادی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور یہ بھی) کہا کہ بھلا میں خدا کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: shall I seek for you a god other than Allah, whereas He hath preferred you above the worlds?

(موسی (علیہ السلام) نے) کہا کیا میں اللہ کے سوا کسی (اور) کو تمہارا معبود تجویز کردوں درآنحالیکہ وہ تم کو دنیا جہان والوں پر فضلیت دے چکا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: کیا میں تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود ڈھونڈوں درآنحالیکہ وہی ہے جس نے تم کو اہلِ عالم پر فضیلت بخشی؟

Translated by

Mufti Naeem

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ( مزید ) فرمایا کیا میں تمہارے لے اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت بخشی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (یہ بھی کہا کہ) بھلا میں اللہ کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود تلاش کروں ؟ حالانکہ اس نے تم کو تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیز فرمایا کہ میں اللہ کے سوا تمہارے لئے کوئی معبود تلاش کروں، حالانکہ اسی وحدہ لاشریک نے تم کو فضیلت بخشی ہے سب جہان والوں پر،

Translated by

Noor ul Amin

( پھر ) موسیٰ نے کہا: کیا میں اللہ کے علاوہ تمہارے لئے کوئی اور معبودتلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا کیا اللہ کے سوا تمہارا اور کوئی خدا تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں زمانے بھر پر فضیلت دی ( ف۲۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسیٰ علیہ السلام نے ) کہا: کیا میں تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود تلاش کروں ، حالانکہ اسی ( اللہ ) نے تمہیں سارے جہانوں پر فضیلت بخشی ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہا: کیا میں تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی ( اور ) خدا تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں تمام جہانوں کی قوموں پر فضیلت دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Shall I seek for you a god other than the (true) Allah, when it is Allah Who hath endowed you with gifts above the nations?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Should I choose for you a lord other than God who has favored you above all other people?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Shall I seek for you an ilah (a god) other than Allah, while He has given you superiority over the nations."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: What! shall I seek for you a god other than Allah while He has made you excel (all) created things?

Translated by

William Pickthall

He said: Shall I seek for you a god other than Allah when He hath favoured you above (all) creatures?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा (अलै॰) ने कहाः क्या मैं तुम्हारे लिए अल्लाह के सिवा कोई और माबूद तलाश करूँ; हालाँकि उसने तुमको तमाम जहानों पर फ़ज़ीलत दी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور فرمایا کیا اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کو تمہارا معبود تجویز کردوں حالانکہ اس نے تم کو تمام جہان والوں پر فوقیت دی ہے۔ (140)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کہا کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لیے کوئی معبود تلاش کروں ؟ حالانکہ اس نے تمہیں جہانوں پر فضیلت بخشی ہے۔ (١٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر موسیٰ نے کہا کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود تمہارے لیے تلاش کروں ؟ حالانکہ وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں دنیا بھر کی قومیں پر فضیلت بخشی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لیے کسی کو معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تمہیں جہانوں پر فضیلت دی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا کہہ اللہ کے سوا ڈھونڈوں تمہارے واسطے کوئی اور معبود حالانکہ اس نے تم کو بڑائی دی تمام جہان پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے یہ بھی کہا کیا اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر میں تمہارے لئے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو اس زمانے میں جملہ اقوام عالم پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔