Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 175

سورة الأعراف

وَ اتۡلُ عَلَیۡہِمۡ نَبَاَ الَّذِیۡۤ اٰتَیۡنٰہُ اٰیٰتِنَا فَانۡسَلَخَ مِنۡہَا فَاَتۡبَعَہُ الشَّیۡطٰنُ فَکَانَ مِنَ الۡغٰوِیۡنَ ﴿۱۷۵﴾

And recite to them, [O Muhammad], the news of him to whom we gave [knowledge of] Our signs, but he detached himself from them; so Satan pursued him, and he became of the deviators.

اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنایئے کہ جس کو ہم نے اپنی آیتیں دیں پھر وہ ان سے بالکل نکل گیا ، پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا سو وہ گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتۡلُ
اور پڑھیے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
نَبَاَ
خبر
الَّذِیۡۤ
اس شخص کی
اٰتَیۡنٰہُ
دیں ہم نے اس کو
اٰیٰتِنَا
آیات اپنی
فَانۡسَلَخَ
پس وہ نکل گیا
مِنۡہَا
ان سے
فَاَتۡبَعَہُ
پھر پیچھے لگ گیا اس کے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
فَکَانَ
تو وہ ہوگیا
مِنَ الۡغٰوِیۡنَ
گمراہوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتۡلُ
اور آپ پڑ ھ کر سنا ئیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
نَبَاَ
خبر
الَّذِیۡۤ
اس شخص کی جو
اٰتَیۡنٰہُ
عطا کی ہم نے اس کو
اٰیٰتِنَا
آیات اپنی
فَانۡسَلَخَ
تو وہ (صاف ) نکل گیا
مِنۡہَا
ان سے
فَاَتۡبَعَہُ
پھر پیچھے لگا لیا اس کو
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
فَکَانَ
تو ہو گیا
مِنَ الۡغٰوِیۡنَ
گمراہوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And recite to them, [O Muhammad], the news of him to whom we gave [knowledge of] Our signs, but he detached himself from them; so Satan pursued him, and he became of the deviators.

اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنایئے کہ جس کو ہم نے اپنی آیتیں دیں پھر وہ ان سے بالکل نکل گیا ، پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا سو وہ گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) آپ انہیں اس شخص کا حال سنائیے جسے ہم نے اپنی نشانیاں دی تھیں لیکن وہ ان (کی پابندی) سے نکل بھاگا۔ پھر شیطان اس کے پیچھے پڑگیا۔ چناچہ وہ گمراہ ہوگیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہیں آپ اس شخص کی خبرپڑھ کرسُنائیں جسے ہم نے اپنی آیات عطا کیں تو وہ اُن سے صاف نکل گیا پھرشیطان نے اس کواپنے پیچھے لگالیاتووہ گمراہوں میں سے ہوگیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And recite to them the story of the one whom We gave Our verses, then he wriggled out himself from them, so the Satan overtook him and he became one of the perverted.

اور سنا دے ان کو حال اس شخص کا جس کو ہم نے دی تھیں اپنی آیتیں پھر وہ ان کو چھوڑ نکلا پھر اس کے پیچھے لگا شیطان تو وہ ہوگیا گمراہوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور سنائیے انھیں خبر اس شخص کی جس کو ہم نے اپنی آیات عطا کی تھیں تو وہ ان سے نکل بھاگا تو شیطان اس کے پیچھے لگ گیا تو وہ ہوگیا گمراہوں میں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recite to them [O Muhammad] the story of the man to whom We gave Our signs and who turned away from them; then ultimately Satan caught up with him and he was led astray.

اور اے محمد ان کے سامنے اس شخص کا حال بیان کرو جس کو ہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا تھا 138 مگر وہ ان کی پابندی سے نِکل بھاگا ۔ آخرکار شیطان اس کے پیچھے پڑ گیا یہاں تک کہ وہ بھٹکنے والوں میں شامل ہو کر رہا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے رسول ) ان کو اس شخص کا واقعہ پڑھ کر سناؤ جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا فرمائیں مگر وہ ان کو بالکل چھوڑ نکلا ، پھر شیطان اس کے پیچھے لگا ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا ۔ ( ٨٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اور اے پیمبر) ان یہودیوں کو اس شخص کا قصہ سناؤ جس کو ہم نے اپنی آیتوں کا علم دیا تھا اس نے یہ کینچلی اتار دی 5 (کافر ہوگیا خدا سے پھر گیا) پھر شیطان اس کے پیچھے لگا تو گمراہوں میں جا ملا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنائیں جس کو ہم نے اپنی نشانیاں عطا فرمائیں تو وہ ان میں سے نکل گیا پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا پس وہ گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو اس شخص کا حال سنا ئیے جس کو ہم نے آیتیں دی تھیں۔ پھر وہ ان سے نکل بھاگا پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا۔ پھر وہ گمراہوں میں سے ہوگیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دو جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا فرمائیں (اور ہفت پارچہٴ علم شرائع سے مزین کیا) تو اس نے ان کو اتار دیا پھر شیطان اس کے پیچھے لگا تو وہ گمراہوں میں ہوگیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recite thou unto them the story of him Unto whom We vouchsafed Our signs, but he sloughed them off, wherefore the Satan followed him, and he became of the perverted.

اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنائیے جس کو ہم نے اپنی نشانیاں دی تھیں پھر وہ ان سے بالکل نکل گیا سو شیطان اس کے پیچھے لگ گیا اور وہ گمراہوں میں داخل ہوگیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کو اس کی سرگزشت سناؤ ، جس کو ہم نے اپنی آیات عنایت کیں تو وہ ان سے نکل بھاگا ۔ پس شیطان اس کے پیچھے لگ گیا ، بالآخر وہ گمراہوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنایئے جسے ہم نے اپنی آیات دیں پھر وہ ان کو چھوڑ نکلا پس شیطان اس کے پیچھے لگ گیا تو وہ گمراہوں میںسے ہوگیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دیں جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا فرمائیں، پس وہ ان کو چھوڑ نکلا، پھر اس کے پیچھے شیطان لگ گیا اور وہ گمراہوں میں ہوگیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کے سامنے بیان کرو حال اس شخص کا جس کو نوازا تھا ہم نے اپنی آیتوں (کے علم) سے، مگر وہ نکل بھاگا ان (کی پابندی) سے، پھر پیچھے لگ گیا اس کے شیطان، جس سے وہ ہوگیا گمراہوں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ انہیں اس شخص کاحال سنائیے جسے ہم نے اپنی نشانیاں دی تھیں لیکن وہ ان ( کی پابندی سے ) نکل بھاگا ، پھرشیطان اس کے پیچھے پڑگیاچنانچہ وہ گمراہ ہوگیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! انہیں اس کا احوال سناؤ جسے ہم نے اپنی آیتیں دیں ( ف۳٤۲ ) تو وہ ان سے صاف نکل گیا ( ف۳٤۳ ) تو شیطان اس کے پیچھے لگا تو گمراہوں میں ہوگیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ انہیں اس شخص کا قصہ ( بھی ) سنا دیں جسے ہم نے اپنی نشانیاں دیں پھر وہ ان ( کے علم و نصیحت ) سے نکل گیا اور شیطان اس کے پیچھے لگ گیا تو وہ گمراہوں میں سے ہوگیا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان لوگوں کے سامنے اس شخص کا واقعہ بیان کرو جس کو ہم نے اپنی بعض نشانیاں عطا کی تھیں مگر وہ ان سے عاری ہوگیا ( وہ جامہ اتار دیا ) پس شیطان اس کے پیچھے لگ گیا ۔ اور آخرکار وہ گمراہوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Relate to them the story of the man to whom We sent Our signs, but he passed them by: so Satan followed him up, and he went astray.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them the story of the person whom We inspired with Our guidance, but who detached himself from it and who was then pursued by Satan until he turned into a rebel.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And recite to them the story of him to whom We gave Our Ayat, but he threw them away; so Shaytan followed him up, and he became of those who went astray.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And recite to them the narrative of him to whom We give Our communications, but he withdraws himself from them, so the Shaitan overtakes him, so he is of those who go astray.

Translated by

William Pickthall

Recite unto them the tale of him to whom We gave Our revelations, but he sloughed them off, so Satan overtook him and he became of those who lead astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनको उस शख़्स का हाल सुनाइए जिसको हमने अपनी आयतें दी थीं तो वह उनसे निकल भागा, पस शैतान उसके पीछे लग गया और वह गुमराहों में से हो गया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنائیے کہ اس کو ہم نے اپنی آیتیں دیں (4) پھر وہ ان سے بالکل ہی نکل گیا پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا سو وہ گمراہ لوگوں میں داخل ہوگیا۔ (175)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انہیں اس شخص کی خبر پڑھ کر سنائیں جسے ہم نے اپنی آیات عطا کیں تو وہ ان سے نکل گیا، پھر شیطان نے اسے پیچھے لگالیا تو وہ گمراہوں میں سے ہوگیا۔ (١٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی ان کے سامنے اس شخص کا حال بیان کرو جس کو ہم نے اپنی ٓیات کا علم عطا کیا تھا مگر وہ ان کی پابندے سے نکل بھاگا۔ آخر کار شیطان اس کے یچھے پڑگیا۔ یہاں تک کہ وہ بھٹکنے والوں میں شامل ہو کر رہا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنایئے جسے ہم نے اپنی آیات دیں پھر وہ ان سے نکل گیا۔ پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا تو وہ گمراہوں میں سے ہوگیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سنا دے ان کو حال اس شخص کا جس کو ہم نے دی تھیں اپنی آیتیں پھر وہ ان کو چھوڑ نکلا پھر اس کے پیچھے لگا شیطان تو وہ ہوگیا گمراہوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغبر آپ ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دیجئے جس کو ہم نے اپنی آیات عطا فرمائی تھیں مگر وہ ان کو چھوڑ نکلا پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا اور وہ گم راہو میں شامل ہوگیا