Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 191

سورة الأعراف

اَیُشۡرِکُوۡنَ مَا لَا یَخۡلُقُ شَیۡئًا وَّ ہُمۡ یُخۡلَقُوۡنَ ﴿۱۹۱﴾۫ۖ

Do they associate with Him those who create nothing and they are [themselves] created?

کیا ایسوں کو شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہ کر سکیں اور وہ خود ہی پیدا کئے گئے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَیُشۡرِکُوۡنَ
کیا وہ شریک ٹھہراتے ہیں
مَا
ان کو جو
لَایَخۡلُقُ
نہیں وہ پیدا کرسکتے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّہُمۡ
اور وہ
یُخۡلَقُوۡنَ
وہ پیدا کیے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَیُشۡرِکُوۡنَ
کیاوہ شریک بناتے ہیں
مَا
ان کو جو
لَا
نہیں
یَخۡلُقُ
پیدا کرتے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّہُمۡ
اور وہ سب
یُخۡلَقُوۡنَ
پیدا کیے جاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do they associate with Him those who create nothing and they are [themselves] created?

کیا ایسوں کو شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہ کر سکیں اور وہ خود ہی پیدا کئے گئے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ ایسی چیزوں کو شریک ٹھہراتے ہیں جن کا کسی چیز کو پیدا کرنا تو درکنار وہ تو خود پیدا کئے جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاوہ اُن کوشریک بناتے ہیں جوکچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے اور وہ سب خود پیدا کیے جاتے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do they associate those with Allah who do not create anything, rather, they are created (themselves)?

کیا شریک بناتے ہیں ایسوں کو جو پیدا نہ کریں چیز بھی اور وہ پیدا ہوئے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ ان کو شریک کر رہے ہیں (اللہ کے ساتھ ) جو کوئی شے تخلیق کرتے ہی نہیں بلکہ وہ خود مخلوق ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they associate (with Allah in His divinity) those who can create nothing; rather, they are themselves created?

کیسے نادان ہیں یہ لوگ کہ ان کو خدا کا شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا وہ ایسی چیزوں کو ( اللہ کے ساتھ خدائی میں ) شریک مانتے ہیں جو کوئی چیز پیدا نہیں کرتے ، بلکہ خود ان کو پیدا کیا جاتا ہے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ لوگ ان کو اللہ کا شریک بناتے ہیں جو کچھ نہیں پیدا کرتے بلکہ خود اللہ کے پیدا کیے ہوئے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا وہ ایسی چیزوں کو شریک بناتے ہیں جو کچھ بنا نہ سکیں اور وہ خود بنائی جاتی ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ اللہ کے ساتھ ان کو شریک کرتے ہیں جو خود بنائے جاتے ہیں لیکن وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا وہ ایسوں کو شریک بناتے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کیے جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Associate they those who cannot create aught and are created?

کیا (اللہ کے ساتھ) یہ انہیں شریک کرتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہ کرسکیں (بلکہ) خود ہی پیدا کیے گئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ ایسی چیزوں کو شریک ٹھہراتے ہیں ، جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتیں بلکہ وہ مخلوق ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا وہ لوگ ان کو ( اﷲتعالیٰ کا ) شریک بناتے ہیں جو کچھ پیدا نہیں کر سکتے اور وہ خود پیدا کیے جاتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا وہ ایسوں کو شریک بناتے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کیے جاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا یہ ایسوں کو اس کا شریک ٹھہراتے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کرسکتے، اور وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ شریک ٹھہراتے ہیں جن کا ( کسی چیز کو ) پیداکرناتودرکناروہ توخودبھی پیداکئے جاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اسے شریک کرتے ہیں جو کچھ نہ بنائے ( ف۳۷٤ ) اور وہ خود بنائے ہوئے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ ایسوں کو شریک بناتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے اور وہ ( خود ) پیدا کئے گئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آیا یہ ان کو شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتے اور وہ خود کسی کے پیدا کئے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they indeed ascribe to Him as partners things that can create nothing, but are themselves created?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they (the pagans) consider things that do not create anything but are themselves created equal to God?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they attribute as partners to Allah those who created nothing but they themselves are created

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! they associate (with Him) that which does not create any thing, while they are themselves created!

Translated by

William Pickthall

Attribute they as partners to Allah those who created naught, but are themselves created,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे शरीक बनाते हैं ऐसों को जो किसी चीज़ को पैदा नहीं करते बल्कि वे ख़ुद मख़लूक़ हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ایسوں کو شریک ٹھیراتے ہیں جو کسی چیز کو نہ بناسکیں اور وہ خود ہی بنائے جاتے ہوں۔ (191)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ انہیں شریک بناتے ہیں جو کوئی چیز پیدا نہیں کرتے اور وہ خود پیدا کیے گئے ہیں۔ (١٩١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیسے نادان ہیں یہ لوگ کہ ان کو خدا کا شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کئے جاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ لوگ ان کو شریک بناتے ہیں جو کچھ پیدا نہیں کرتے اور وہ پیدا کیے جاتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا شریک بناتے ہیں ایسوں کو جو پیدا نہ کریں ایک چیز بھی اور وہ پیدا ہوئے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا وہ ایسوں کو خدا کا شریک ٹھہراتے ہیں جو کوئی چیز بھی نہیں پیدا کرسکتے اور ان کی حالت یہ ہے کہ وہ خود پیدا شدہ ہیں۔