150. Here some important directives are addressed to the Prophet (peace be on him) regarding how he should preach the Message of Islam and how he should guide and reform people. The object of these directives is not merely to instruct the Prophet (peace be on him), but also to instruct all those who would shoulder the same responsibility after the Prophet (peace be on him) was no longer amidst them. The major directives are as follows:
(1) The most important qualities that must be cultivated by anyone who calls others to the truth are tenderness, magnanimity, and forbearing. Such a person should also have the capacity to tolerate the lapses of his companions and to patiently endure the excesses of his opponents. He should also be able to keep his cool in the face of grave provocation and gracefully connive at the offensive behaviour of others. In facing the angry words, slander, persecution and mischief of his opponents, he should exercise the utmost self-restraint. Harshness, severity, bitterness. and vindictive provocativeness on his part are bound to undermine his mission. The same point seems to have been made in a Hadith in which the Prophet (peace be on him) says that he has been commanded by his Lord: '...to say the just word whether I am angry, or pleased; to maintain ties with nim who severs ties with me; and to give to him who denies me (my right); and to forgive him who wrongs me.' (See the comments of Qurtubi in his Tafsir on the verse - Ed.) The Prophet (peace be on him) also instructed all those whom he deputized for preaching: 'Give good news rather than arouse revulsion: make things easy rather than hard.' (Muslim, Kitab al-Ilm, Bab fi al-amr bi al-Taysir wa Tark al-Ta'sir'- Ed.) This distinguishing feature of the Prophet's personality has also been mentioned in the Qur'an.
It was thanks to Allah's mercy that you were gentle to them. Had you been rough, hard-hearted, they would surely have scattered away, from you (AI 'Imran 3: 159).
(2) The second key to the success in da'wah work is to stay away from excessive theorizing and intellectual hair-splitting. One should rather call people in clear and simple terms to those virtues which are recognized as such by the generality of mankind and appeal to common sense. The great advantage of this method is that the Message of Islam finds its way right to the hearts of people at all levels of understanding. Those who then seek to oppose the Message are soon exposed and end up antagonizing the common people. For when the common people obserse on the one hand decent and righteous people being opposed for the simple reason that they are inviting people to universally-known virtues, and on the other hand observe those opponents resorting to all kinds of immoral and inhuman means, they are bound to incline to support the standard bearers of truth and righteousness. This process goes on until a point where the only opponents left are those whose self-interest is inextricably linked with the prevailing unrighteous system, or those's who have been totally blinded by their bigoted adherence to ancestral tradition or by their irrational biases.
The wisdom underlying the Prophet's method accounts for his phenomenal success and for the speedy spread of Islam in and around Arabia within a short span of time. People flocked to Islam in vast numbers so much so that in some lands eighty and ninety per cent of the population embraced Islam. In fact there are even instances of a hundred per cent of the population embracing Islam.
(3) The interest of the Islamic mission requires, on the one hand, that righteousness should be enjoined on those who have the propensity to become righteous. On the other hand, it also requires that those who are overly insistent in their adherence to falsehood, should be left alone, and that their acts of provocation be ignored. Those who seek to spread Islam should confine their efforts to persuading only those who are prepared to consider the Message of Islam in
reasonable manner. When someone becomes altogether unreasonable and quarrelsome, and resorts to indecent methods of taunting and reviling Islam, Muslims should simply refuse to become adversative. For all the time and effort devoted to reforming such people will be totally wasted.
(4) The moment the proponent of the Islamic Message feels that he is being provoked by the excesses, mischief, and uncalled-for objections and accusation, he should realize that he is being influenced by Satan. In such a situation he should immediately seek refuge with God, and restrain himself lest his impulsiveness damage his cause. The cause of Islam can be served only by those who act cool-headedly. Only those steps are appropriate which have been taken after due consideration rather than under the influence of impulse and emotion. Satan, however, is ever on the look-out for opportunities to sabotage the efforts made in the cause of Islam. He, therefore, ensures that those who are working for the Islamic cause are subjected to unjust and mischievous attacks from their opponents. The purpose underlying this is to provoke the workers for the cause of Islam to engage in the senseless and harmful task of mounting counter-attacks against their opponents.
The appeal that Satan makes to those well-meaning, religious people is often couched in religious phraseology and is backed up by religious argument. But the fact is that those counter-attacks are undertaken merely under the impulse of man's lower self. The last two verses, therefore, make it clear that those who are God-fearing are always very sensitive to provocations under the impulse of Satan, and as soon as they become aware of such a provocation, they promote the best interests of the cause of truth rather than satisfy their vengeful feelings. As for those who are driven by egotistical impulses, they succumb to the promptings of Satan and are eventually set on an erroneous path. They fall victim to Satan, act virtually as his puppet, and subsequently their degradation knows no limit. They pay their opponents back in the same coin, tit for tat.
What has been said above also has another import. It seeks to remind the God-fearing that their ways should be perceptibly different from the ways of those who do not fear God. The God-fearing not only avoid evil, but the very idea of committing it pricks their conscience and rankles their hearts. They have an instinctive revulsion against evil, a revulsion similar to what a cleanliness-loving man feels at the sight of a big stain or a splash of filth on his clothes. This feeling causes the God-fearing to remove every stain of evil. Quite contrary are those who have no fear of God, who have no desire to stay away from evil and who are in harmony with the ways of Satan. Such people are always given to evil thoughts and wrong-doing.
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :150
ان آیات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت تبلیغ اور ہدایت و اصلاح کی حکمت کے چند اہم نکات بتائے گئے ہیں اور مقصود صرف حضور ہی کو تعلیم دینا نہیں ہے بلکہ حضور کے ذریعہ سے ان سب لوگوں کو بھی حکمت سکھانا ہے جو حضور کے قائم مقام بن کر دنیا کو سیدھی راہ دکھانے کے لیے اُٹھیں ۔ ان نکات کو سلسلہ وار دیکھنا چاہیے: ۔
( ١ ) داعی حق کے لیے جو صفات سب سے زیادہ ضروری ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اسے نرم خو متحمل اور عالی ظرف ہونا چاہیے ۔ اس کو اپنے ساتھیوں کے لیے شفیق ، عامتہ الناس کے لیے رحیم اور اپنے مخالفوں کے لیے حلیم ہونا چاہیے ۔ اس کو اپنے رفقا کی کمزوریوں کو بھی برداشت کرنا چاہیے اور اپنے مخالفین کی سختیوں کو بھی ۔ اسے شدید سے شدید اشتعال انگیز مواقع پر بھی اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھنا چاہیے ، نہایت ناگوار باتوں کو بھی عالی ظرفی کے ساتھ ٹال دینا چاہیے ، مخالفوں کی طرف سے کیسی ہی سخت کلامی بہتان تراشی ، ایذا رسانی اور شریرانہ مزاحمت کا اظہار ہو ، اس کو درگزر ہی سے کام لینا چاہیے ۔ سخت گیری ، درشت خوئی ، تلخ گفتاری اور منتقمانہ اشتعال طبع اس کام کے لیے زہر کا حکم رکھتا ہے اور اس سے کام بگڑتا ہے بنتا نہیں ہے ۔ اسی چیز کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں بیان فرمایا ہے کہ میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ ” غضب اور رضا ، دونوں حالتوں میں انصاف کی بات کہوں ، جو مجھ سے کٹے میں اس سے جڑوں ، جو مجھے میرے حق سے محروم کرے میں اسے اس کا حق دوں ، جو میرے ساتھ ظلم کرے میں اس کو معاف کردوں“ ۔ اور اسی چیز کی ہدایت آپ ان لوگوں کو کرتے تھے جنہیں آپ دین کے کام پر اپنی طرف سے بھیجتے تھے کہ بشروا ولا تنفروا و یسرواولا تعسروا ، یعنی”جہاں تم جاؤ وہاں تمہاری آمد لوگوں کے لیے مژدہ جانفزا ہو نہ کہ باعث نفرت ، اور لوگوں کے لیے تم سہولت کے موجب بنو نہ کہ تنگی و سختی کے “ ۔ اور اسی چیز کی تعریف اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں فرمائی ہے کہ فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللہِ لِنْتَ لَھُمْ وَلَوْ کُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَا نْفَضُّوْ ا مِنْ حَوْ لکَ ۔ یعنی”یہ اللہ کی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کے لیے نرم ہو ورنہ اگر تم درشت خو اور سنگدل ہوتےتو یہ سب لوگ تمہارے گردو پیش سے چَھٹ جاتے“ ۔ ( آل عمران ، ١۵۹ )
( ۲ ) دعوت حق کی کامیابی کا گُر یہ ہے کہ آدمی فلسفہ طرازی اور دقیقہ سنجی کے بجائے لوگوں کو معروف یعنی ان سیدھی اور صاف بھلائیوں کی تلقین کرے جنہیں بالعموم سارے ہی انسان بھلا جانتے ہیں یا جن کی بھلائی کو سمجھنے کے لیے وہ عقلِ عام ( Common sense ) کافی سونی ہے جو ہر انسان کو حاصل ہے ۔ اس طرح داعی حق کا اپیل عوام و خواص سب کو متاثر کرتا ہے اور ہر سامع کے کان سے دل تک پہنچنے کی راہ اب نکال لیتا ہے ۔ ایسی معروف دعوت کے خلاف جو لوگ شورش برپا کرتے ہیں وہ خود اپنی ناکامی اور اس دعوت کی کامیابی کا سامان فراہم کرتے ہیں ۔ کیونکہ عام انسان ، خواہ وہ کتنے ہی تعصبات میں مبتلا ہوں ، جب یہ دیکھتے ہیں کہ ایک طرف ایک شریف النفس اور بلند اخلاق انسان ہے جو سیدھی سیدھی بھلائیوں کی دعوت دے رہا ہے اور دوسری طرف بہت سے لوگ اس کی مخالفت میں ہر قسم کی اخلاق و انسانیت سے گری ہوئی تدبیریں استعمال کر رہے ہیں ، تو رفتہ رفتہ ان کے دل خود بخود مخالفینِ حق سے پھرتے اور داعی حق کی طرف متوجہ ہوتے چلے جاتے ہیں ، یہاں تک کہ آخر کار میدان مقابلہ میں صرف وہ لوگ رہ جاتے ہی جن کے ذاتی مفاد نظام باطل کے قیام ہی سے وابستہ ہوں ، یا پھر جن کے دلوں میں تقلیدِ اسلاف اور جاہلانہ تعصبات نے کسی روشنی کے قبول کرنے کی صلاحیت باقی ہی نہ چھوڑی ہو ۔ یہی وہ حکمت تھی جس کی بدولت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب میں کامیابی حاصل ہوئی اور پھر آپ کے بعد تھوڑی ہی مدت میں اسلام کا سیلاب قریب کے ملکوں پر اس طرح پھیل گیا کہ کہیں سوفی صدی اور کہیں ۸۰ اور ۹۰ فی صدی باشندے مسلمان ہو گئے ۔
( ۳ ) اس دعوت کے کام میں جہاں یہ بات ضروری ہے کہ طالبینِ خیر کو معروف کی تلقین کی جائے وہاں یہ بات بھی اتنی ہی ضروری ہے کہ جاہلوں سے نہ اُلجھا جائے خواہ وہ اُلجھنے اور اُلجھانے کی کتنی ہی کوشش کریں ۔ داعی کو اس معاملہ میں سخت محتاط ہونا چاہیے کہ اس کا خطاب صرف ان لوگوں سے رہے جو معقولیت کے ساتھ بات کو سمجھنے کے لیے تیار ہوں ۔ اور جب کوئی شخص جہالت پر اُتر آئے اور حجت بازی ، جھگڑالو پن اور طعن و تشنیع شروع کر دے تو داعی کو اس کا حریف بننے سے انکار کر دینا چاہیے ۔ اس لیے کہ اس جھگڑے میں اُلجھنے کا حاصل کچھ نہیں ہے اور نقصان یہ ہے کہ داعی کی جس قوت کو اشاعتِ دعوت اور اصلاح نفوس میں خرچ ہونا چاہیے وہ اس فضول کام میں ضائع ہوجاتی ہے ۔
( ٤ ) نمبر ۳ میں جو ہدایت کی گئی ہے اسی کے سلسلہ میں مزید ہدایت یہ ہے کہ جب کبھی داعی حق مخالفین کے ظلم اور ان کی شرارتوں اور ان کے جاہلانہ اعتراضات و الزامات پر اپنی طبیعت میں اشتعال محسوس کرے تو اسے فوراً سمجھ لینا چاہیے کہ یہ نزغِ شیطانی ( یعنی شیطان کی اکساہٹ ) ہے اور اسی وقت خدا سے پناہ مانگنی چاہیے کہ اپنے بندے کو اس جوش میں بہ نکلنے سے بچائے ور ایسا بے قابو نہ ہونے دے کہ اس سے دعوت حق کو نقصان پہنچانے والی کوئی حرکت سرزد ہو جائے ۔ دعوت حق کا کام بہر حال ٹھنڈے دل سے ہی ہو سکتا ہے اور وہی قدم صحیح اٹھ سکتا ہے جو جذبات سے مغلوب ہو کر نہیں بلکہ موقع و محل کو دیکھ کر ، خوب سوچ سمجھ کر اُٹھایا جائے ۔ لیکن شیطان ، جو اس کام کو فروغ پاتے ہوئے کبھی نہیں دیکھ سکتا ، ہمیشہ اس کوشش میں لگا رہتا ہے کہ اپنے بھائی بندوں سے داعی حق پر طرح طرح کے حملے کرائے اور پھر ہر حملے پر داعی حق کو اکسائے کہ اس حملے کا جواب تو ضرور ہونا چاہیے ۔ یہ اپیل جو داعی کے نفس سے کرتا ہے ، اکثر بڑی بڑی پر فریب تاویلوں اور مذہبی اصلاحوں کے غلاف میں لپٹا ہوا ہوتا ہے لیکن اس کی تہ میں بجز نفسانیت کے اور کوئی چیز نہیں ہوتی ۔ اسی لیے آخری دو آیتوں میں فرمایا کہ جو لوگ متقی ( یعنی خدا ترس اور بدی سے بچنے کے خواہشمند ) ہیں وہ تو اپنے نفس میں کسی شیطانی تحریک کا اثر اور کسی برے خیال کی کھٹک محسوس کرتے ہی فوراً چوکنے ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں صاف نظر آجاتا ہے کہ اس موقع پر دعوت دین کا مفاد کس طرزِ عمل کے اختیار کرنے میں ہے اور حق پرستی کا تقاضا کیا ہے ۔ رہے وہ لوگ جن کے کام میں نفسانیت کی لاگ لگی ہوئی ہے اور اس وجہ سے جن کا شیاطین کے ساتھ بھائی چارے کا تعلق ہے ، تو وہ شیطانی تحریک کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتے اور اس سے مغلوب ہو کر غلط راہ پر چل نکلتے ہیں ۔ پھر جس جس وادی میں شیطان چاہتا ہے انہیں لیے پھرتا ہے اور کہیں جا کر ان کے قدم نہیں رُکتے ۔ مخالف کی ہر گالی کے جواب میں ان کے پاس گالی اور ہر چال کے جواب میں اس سے بڑھ کر چال موجود ہوتی ہے ۔
اس ارشاد کا ایک عمومی محمل بھی ہے اور وہ یہ کہ اہل تقویٰ کا طریقہ بالعموم اپنی زندگی میں غیر متقی لوگوں سے مختلف ہوتا ہے ۔ جو لوگ حقیقت میں خدا سے ڈرنے والے ہیں اور دل سے چاہتے ہیں کہ برائی سے بچیں ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ برے خیال کا ایک ذرا سا غبار بھی اگر ان کے دال کو چھو جاتا ہے تو انہیں ویسی ہی کھٹک محسوس ہونے لگتی ہے جیسی کھٹک اُنگلی میں پھانس چُبھ جانے یا آنکھ میں کسی ذرے کے گر جانے سے محسوس ہوتی ہے ۔ چونکہ وہ برے خیالات ، بری خواہشات اور بری نیتوں کے خوگر نہیں ہوتے اس وجہ سے یہ چیزیں ان کے لیے اسی طرح خلاف مزاج ہوتی ہے ۔ چونکہ وہ برے خیالات ، بری خواہشات اور بری نیتوں کے خوگر نہیں ہوتے اس وجہ سے یہ چیزیں ان کے لیے اسی طرح خلاف مزاج ہوتی ہیں جس طرح اُنگلی کے لیے پھانس یا آنکھ کے لیے ذرہ یا ایک نفیس طبع اور صفائی پسند آدمی کے لیے کپڑوں پر سیاہی کا ایک داغ یا گندگی کی ایک چھینٹ ۔ پھر جب یہ کھٹک انہیں محسوس ہو جاتی ہے تو ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں اور ان کا ضمیر بیدار ہو کر اس غبار شر کو اپنے اوپر سے جھاڑ دینے میں لگ جاتا ہے ۔ بخلاف اس کے جو لوگ نہ خدا سے ڈرتے ہیں ، نہ بدی سے بچنا چاہتے ہیں ، اور جن کی شیطان سے لاگ لگی ہوئی ہے ، ان کے نفس میں برے خیالات ، برے ارادے ، برے مقاصد پکتے رہتے ہیں اور وہ ان گندی چیزوں سے کوئی اُپراہٹ اپنے اندر محسوس نہیں کرتے ، بالکل اسی طرح جیسے کسی دیگچی میں سور کا گوشت پک رہا ہو اور وہ بے خبر ہو کہ اس کے اندر کیا پک رہا ہے ، یا جیسے کسی بھنگی کا جسم اور اس کے کپڑے غلاظت میں لتھڑے ہوئے ہوں اور اسے کچھ احساس نہ ہو کہ وہ کن چیزوں میں آلودہ ہے ۔