Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 202

سورة الأعراف

وَ اِخۡوَانُہُمۡ یَمُدُّوۡنَہُمۡ فِی الۡغَیِّ ثُمَّ لَا یُقۡصِرُوۡنَ ﴿۲۰۲﴾

But their brothers - the devils increase them in error; then they do not stop short.

اور جو شیاطین کے تابع ہیں وہ ان کو گمراہی میں کھینچے لے جاتے ہیں پس وہ باز نہیں آتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اِخۡوَانُہُمۡ
اور بھائی ان(شیطانون) کے
یَمُدُّوۡنَہُمۡ
کھینچتے ہیں انہیں
فِی الۡغَیِّ
گمراہی میں
ثُمَّ
پھر
لَا یُقۡصِرُوۡنَ
نہیں وہ کمی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اِخۡوَانُہُمۡ
اور بھائی ان (شیطانوں )کے
یَمُدُّوۡنَہُمۡ
وہ کھینچے جاتے ہیں اُن کو
فِی الۡغَیِّ
گمراہی میں
ثُمَّ
پھر
لَا یُقۡصِرُوۡنَ
نہیں وہ کمی کرتے
Translated by

Juna Garhi

But their brothers - the devils increase them in error; then they do not stop short.

اور جو شیاطین کے تابع ہیں وہ ان کو گمراہی میں کھینچے لے جاتے ہیں پس وہ باز نہیں آتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان (شیطانوں) کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے چلے جاتے ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران (شیطانوں)کے بھائی انہیں گمراہی میں ہی کھینچے جاتے ہیں، پھروہ کمی نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for the brethren of Shaitans, the shaitans drag them on into the error, and they do not stop short.

اور جو شیطانوں کے بھائی ہیں وہ ان کو کھینچتے چلے جاتے ہیں گمراہی میں پھر وہ کمی نہیں کرتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو ان (شیطانوں) کے بھائی ہیں انہیں وہ گھسیٹ کرلے جاتے ہیں دور تک گمراہی میں پھر وہ کچھ کمی نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for their brethren [the Satans], they draw them deeper into error and do not relax in their efforts.

رہے ان کے ﴿یعنی شیاطین کے﴾ بھائی بند تو وہ انہیں ان کی کج روی میں کھینچے لیے چلے جاتے ہیں اور انہیں بھٹکانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے ۔ 150

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو ان شیاطین کے بھائی ہیں ان کو یہ شیاطین گمراہی میں گھسیٹے لے جاتے ہیں ، نتیجہ یہ کہ وہ ( گمراہی سے ) باز نہیں آتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور شیطان کے بھائی (یہ کافر) شیطان ان کو گمراہی میں گھسیٹ کرلے جاتے ہیں پھر کچھ کمی نہیں کرتے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے بھائی (کفار) انہیں گمراہی کی طرف کھینچتے ہیں پھر وہ (اس میں) کوتاہی نہیں کرتے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شیطانوں کے بھائی ہیں وہ ان کو گمراہی کی طرف کھینچتے چلے جائے ہیں اور پھر وہ اس میں کمی نہیں کرتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان (کفار) کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے جاتے ہیں پھر (اس میں کسی طرح کی) کوتاہی نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And their brethren drag them on toward error, so they stop not short.

اور جو شیطان کے بھائی ہیں شیطان انہیں گمراہی میں کھنچتے رہتے ہیں سو وہ باز نہیں آتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ان ( ناخدا ترسوں ) کے بھائی ہیں ، وہ ان کو گمراہی میں بڑھاتے ہیں ، پھر کوئی کسی نہیں چھوڑتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

او جو لوگ شیاطین کے بھائی بند ہیں وہ انہیں گمراہی میں کھینچے چلے جاتے ہیں پھر وہ اس میں کوئی کمی ( بھی ) نہیں کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان (شیطانوں) کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچتے جاتے ہیں پھر اس میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رہ گئے شیطانوں کے بھائی بند، تو ان کو یہ کھینچے چلے جاتے ہیں ان کی گمراہی میں، اور وہ اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ان کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچتے چلے جاتے ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو شیطانوں کے بھائی ہیں ( ف۳۸۸ ) شیطان انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر کمی نہیں کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( جو ) ان شیطانوں کے بھائی ( ہیں ) وہ انہیں ( اپنی وسوسہ اندازی کے ذریعہ ) گمراہی میں ہی کھینچے رکھتے ہیں پھر اس ( فتنہ پروری اور ہلاکت انگیزی ) میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو شیطانوں کے بھائی بند ہیں تو وہ ( شیاطینِ انسی و جنی ) ان کو گمراہی میں کھینچتے لئے جاتے ہیں اور ( انہیں گمراہ کرتے ہیں ) کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But their brethren (the evil ones) plunge them deeper into error, and never relax (their efforts).

Translated by

Muhammad Sarwar

while their brethren ceaselessly try to drag them into error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But (as for) their brothers (the devils' brothers) they (the devils) plunge them deeper into error, and they never stop short.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And their brethren increase them in error, then they cease not.

Translated by

William Pickthall

Their brethren plunge them further into error and cease not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो शैतान के भाई हैं वे उनको गुमराही में खींचे चले जाते हैं फिर वे कमी नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شیاطین کے تابع ہیں وہ ان کو گمراہی میں کھینچتے چلے جاتے ہیں پس وہ باز نہیں آتے۔ (202)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو شیاطین کے بھائی ہیں انہیں وہ گمراہی میں بڑھاتے رہتے ہیں اور کوئی کمی نہیں کرتے۔ “ (٢٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے ان کے (یعنی شیاطین کے) بھائی بند ، تو وہ انہیں ان کی کج روی میں کھینچے لیے چلے جاتے ہیں اور بھٹکانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ شیاطین کے بھائی ہیں شیاطین ان کو گمراہی میں کھینچے چلے جاتے ہیں، سو وہ کمی نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو شیطانوں کے بھائی ہیں وہ ان کو کھینچتے چلے جاتے ہیں گمراہی میں پھر وہ کمی نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رہے وہ جو شیاطین کے بھائی ہیں ان کو شیاطین گمراہی میں کھینچے لئے جاتے ہیں اور وہ ان کو کھینچنے میں کوتاہی نہیں کرتے