Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 33

سورة الأعراف

قُلۡ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الۡفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنۡہَا وَ مَا بَطَنَ وَ الۡاِثۡمَ وَ الۡبَغۡیَ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ وَ اَنۡ تُشۡرِکُوۡا بِاللّٰہِ مَا لَمۡ یُنَزِّلۡ بِہٖ سُلۡطٰنًا وَّ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا عَلَی اللّٰہِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۳﴾

Say, "My Lord has only forbidden immoralities - what is apparent of them and what is concealed - and sin, and oppression without right, and that you associate with Allah that for which He has not sent down authority, and that you say about Allah that which you do not know."

آپ فرمایئے کہ البتہ میرے رب نے صرف حرام کیا ہے ان تمام فحش باتوں کو جو اعلانیہ ہیں اور جو پوشیدہ ہیں اور ہر گناہ کی بات کو اور ناحق کسی پر ظلم کرنے کو اور اس بات کو کہ اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک ٹھہراؤ جس کی اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی اور اس بات کو کہ تم لوگ اللہ کے ذمے ایسی بات نہ لگا دو جس کو تم جانتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّمَا
بےشک
حَرَّمَ
حرام کیا
رَبِّیَ
میرے رب نے
الۡفَوَاحِشَ
بےحیائی کے کاموں کو
مَا
جو
ظَہَرَ
ظاہر ہوں
مِنۡہَا
اس میں سے
وَمَا
اور جو
بَطَنَ
پوشیدہ ہوں
وَالۡاِثۡمَ
اور گناہ کو
وَالۡبَغۡیَ
اور سر کشی کو
بِغَیۡرِ
بغیر
الۡحَقِّ
حق کے
وَاَنۡ
اور یہ کہ
تُشۡرِکُوۡا
تم شریک ٹھہراؤ
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
مَا
جو
لَمۡ
نہیں
یُنَزِّلۡ
اس نے اتاری
بِہٖ
اس کی
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
وَّاَنۡ
اور یہ کہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
مَا
جو
لَا تَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَا
یقیناً
حَرَّمَ
حرام قرار دیا ہے
رَبِّیَ
میرے رب نے
الۡفَوَاحِشَ
بے حیا ئیوں کو
مَا
جو
ظَہَرَ
ظاہر ہو
مِنۡہَا
اس میں سے
وَمَا
اور جو
بَطَنَ
پوشیدہ ہو
وَالۡاِثۡمَ
اور گناہ کو
وَالۡبَغۡیَ
اور ظلم کو
بِغَیۡرِ الۡحَقِّ
ناحق
وَاَنۡ
اور یہ کہ
تُشۡرِکُوۡا
تم شریک کرو
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
مَا
اس کو جو
لَمۡ یُنَزِّلۡ
نہیں نازل کی گئی
بِہٖ
اس کی
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
وَّاَنۡ
اور یہ کہ
تَقُوۡلُوۡا
تم کہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
مَا
وہ جو
لَا
نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
تم علم رکھتے
Translated by

Juna Garhi

Say, "My Lord has only forbidden immoralities - what is apparent of them and what is concealed - and sin, and oppression without right, and that you associate with Allah that for which He has not sent down authority, and that you say about Allah that which you do not know."

آپ فرمایئے کہ البتہ میرے رب نے صرف حرام کیا ہے ان تمام فحش باتوں کو جو اعلانیہ ہیں اور جو پوشیدہ ہیں اور ہر گناہ کی بات کو اور ناحق کسی پر ظلم کرنے کو اور اس بات کو کہ اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک ٹھہراؤ جس کی اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی اور اس بات کو کہ تم لوگ اللہ کے ذمے ایسی بات نہ لگا دو جس کو تم جانتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہیے کہ میرے پروردگار نے جو چیزیں حرام کی ہیں وہ یہ ہیں : بےحیائی کے کام خواہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ ہوں اور گناہ کے کام اور ناحق زیادتی اور یہ کہ تم اللہ کے شریک بناؤ جس کے لیے اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور یہ کہ تم اللہ کے ذمے ایسی باتیں لگا دو جن کا تمہیں علم نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں یقیناًمیرے رب نے بے حیائیوں کو حرام قراردیاہے جواس سے ظاہرہوںیاپوشیدہ اورگُناہ کواورناحق ظلم کواوریہ کہ تم اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کوشریک کروجس کی اﷲ تعالیٰ نے کوئی دلیل بھی نازل نہیں کی اوریہ کہ تم اﷲ تعالیٰ پروہ بات کروجس کاتم علم ہی نہیں رکھتے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"My Lord has prohibited only the shameful things, what is apparent from them and what is hidden, and sin and unjust aggression, and that you associate with Allah something for which He has not sent any authori-ty, and that you say about Allah what you do not know.

تو کہہ دے میرے رب نے حرام کیا ہے صرف بےحیائی کی باتوں کو جو ان میں کھلی ہوئی ہیں اور جو چھپی ہوئی ہیں اور گناہ کو اور ناحق کی زیادتی کو اور اس بات کو کہ شریک کرو اللہ کا ایسی چیز کو جس کی اس نے سند نہیں اتاری، اور اس بات کو کہ لگاؤ اللہ کے ذمہ وہ باتیں جو تم کو معلوم نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے کہ میرے رب نے تو حرام قرار دیا ہے بےحیائی کی باتوں کو خواہ وہ اعلانیہ ہوں اور خواہ چھپی ہوئی ہوں اور (حرام کیا ہے اس نے ) گناہ کو اور ناحق زیادتی کو اور یہ (بھی حرام ٹھہرایا ہے) کہ تم اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراؤ (کسی ایسی چیز کو) جس کے لیے اس نے کوئی سند نہیں اتاری ہے اور یہ بھی کہ تم اللہ کی طرف منسوب کرو وہ چیز جس کا تم علم نہیں رکھتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them (O Muhammad): 'My Lord has only forbidden indecent acts, whether overt or hidden; all manner of sin; wrongful transgression; and [He has forbidden] that you associate with Allah in His divinity that for which He has sent down no sanction; and that you ascribe to Allah things of which you have no sure knowledge that they are from Him.'

اے محمد ، ان سے کہو کہ میرے رب نے جو چیزیں حرام کی ہیں وہ تو یہ ہیں: بے شرمی کے کام ۔ ۔ ۔ ۔ خواہ کھلے ہوں یا چھپے ۔ ۔ ۔ ۔ 24 اور گناہ 25 اور حق کے خلاف زیادتی 26 اور یہ کہ اللہ کے ساتھ تم کسی کو شریک کرو جس کے لیے اس نے کوئی سند نازل نہیں کی اور یہ کہ اللہ کے نام پر کوئی ایسی بات کہو جس کے متعلق تمہیں علم نہ ہو کہ وہ حقیقت میں اس نے فرمائی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : میرے پروردگار نے تو بے حیائی کے کاموں کو حرام قرار دیا ہے ، چاہے وہ بے حیائی کھلی ہوئی ہو یا چھپی ہوئی ۔ نیز ہر قسم کے گناہ کو اور ناحق کسی سے زیادتی کرنے کو ، اور اس بات کو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک مانو جس کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے ، نیز اس بات کو کہ تم اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاؤ جن کی حقیقت کا تمہیں ذرا بھی علم نہیں ہے ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر کہہ دے میرے مالک نے تو صرف برے بےشرمی کے کاموں کو جیسے زنا اغلام وغیرہ کو حرام کیا ہے کھلم کھلا ہوا یا چھپا کر اور گناہ کو اور ناحق ستانے کو یعنی ظلم کو اور اللہ کے ساتھ شریک کرنے کو بھی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور اللہ تعالیٰ پر وہ بات لگانے کو جو تم کو معلوم نہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ بیشک میرے پروردگار نے بےحیائیاں حرام فرمائی ہیں ان میں جو اعلانیہ ہوں وہ بھی اور جو پوشیدہ ہوں وہ بھی اور گناہ اور ناحق سرکشی اور یہ کہ اللہ کے ساتھ ایسی چیز کے شریک کرنے کو جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور یہ بھی کہ تم اللہ کے ذمہ ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں علم نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے ! میرے رب نے تو کھلی ہوئی اور چھپی ہوئی ہر طرح کی بےحیائیوں کو حرام قرار دیا ہے۔ اسی طرح ہر گناہ کو، نحق بغاوت کو اور اللہ کے ساتھ ان چیزوں کے شریک کرنے کو جن کی ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اور اللہ پر ایسی باتیں کہنے کو حرام قرار دیا ہے جس کو وہ جانتے نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو بےحیائی کی باتوں کو ظاہر ہوں یا پوشیدہ اور گناہ کو اور ناحق زیادتی کرنے کو حرام کیا ہے۔ اور اس کو بھی کہ تم کسی کو خدا کا شریک بناؤ جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں کی اور اس کو بھی کہ خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں کچھ علم نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: my Lord hath only forbidden indecencies the open thereof and the hidden thereof, and sin, and high-handedness without justice, and ye associate aught with Allah, for which He hath sent down no warranty, and that ye speak falsely of Allah that which ye know not.

آپ کہہ دیجیے کہ میرے پروردگار نے تو بس بیہودگیوں کو حرام کیا ہے ان میں سے جو ظاہر ہوں (ان کو بھی) اور جو پوشیدہ ہوں (ان کو بھی) اور گناہ کو اور ناحق کسی پر زیادتی کو اور ان کو کہ تم اللہ کے ساتھ شریک کرو جس کے لئے (اللہ نے) کوئی دلیل نہیں اتاری اور اس کو کہ تم اللہ کے ذمہ ایسی بات جھوٹ لگا دو جس کی تم کوئی سند نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میرے رب نے حرام تو بس بے حیائیوں کو ٹھہرایا ہے ، خواہ کھلی ہوں خواہ پوشیدہ اور حق تلفی اور ناحق زیادتی کو اور اس بات کو حرام ٹھہرایا ہے کہ تم اللہ کا کسی چیز کو ساجھی ٹھہراؤ ، جس کی اس نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور یہ کہ تم اللہ پر کسی ایسی بات کا بہتان لگاؤ ، جس کا تم علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ بلاشبہ میرے رب نے بے حیائی کے کاموں کو ان میں سے جو ظاہر ہوں اور ان میں سے جو پوشیدہ ہوں اور گناہ کو اور ناحق زیادتی کو حرام قرار دیا ہے اور یہ ( بھی حرام قرار دیا ہے ) کہ تم اﷲ ( تعالیٰ ) کے ساتھ شریک ٹھہرائوجس کی کوئی دلیل اﷲ ( تعالیٰ ) نے نازل نہیں فرمائی اور یہ ( بھی حرام قرار دیا ہے ) کہ تم اﷲ ( تعالیٰ ) کیلئے ایسی باتیں کہو جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ میرے رب نے تو ظاہر و پوشیدہ بےحیائی کی باتوں، گناہ کو اور ناحق زیادتی کرنے کو حرام کیا ہے۔ اور اس کو بھی کہ تم کسی کو اللہ کا شریک بنائو جس کے لیے اس نے کوئی دلیل نازل نہیں کی اور یہ بھی کہ اللہ کے بارے ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں کچھ علم نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو، میرے رب نے تو صرف بےحیائی کی باتوں کو حرام کیا ہے، خواہ وہ اعلانیہ ہوں یا پوشیدہ، اور گناہ اور ناحق زیادتی کو، اور یہ کہ تم لوگ شریف ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری، اور یہ کہ تم لوگ اللہ پر وہ کچھ کہو جو تم جانتے نہیں ہو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے’’میرے رب نے تمام ظاہر اور پوشیدہ بدکاریوں کو اور گناہ اور ناحق سرکشی کو حرام کردیا ہے اور یہ کہ تم اللہ کے شریک بنائوجس کے لئے اس نے کوئی سندنہیں اتاری اور تم اللہ کے ذمے ایسی باتیں لگاتے ہو جن کا تمہیں علم نہیں ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ میرے رب نے تو بےحیائیاں حرام فرمائی ہیں ( ف٤۹ ) جو ان میں کھلی ہیں اور جو چھپی اور گناہ اور ناحق زیادتی اور یہ ( ف۵۰ ) کہ اللہ کا شریک کرو جس کی اس نے سند نہ اتاری اور یہ ( ف۵۱ ) کہ اللہ پر وہ بات کہو جس کا علم نہیں رکھتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے کہ میرے ربّ نے ( تو ) صرف بے حیائی کی باتوں کو حرام کیا ہے جو ان میں سے ظاہر ہوں اور جو پوشیدہ ہوں ( سب کو ) اور گناہ کو اور ناحق زیادتی کو اور اس بات کو کہ تم اﷲ کا شریک ٹھہراؤ جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ( مزید ) یہ کہ تم اﷲ ( کی ذات ) پر ایسی باتیں کہو جو تم خود بھی نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

تم کہہ دو! میرے پروردگار نے صرف بے حیائی و بدکاری کے کاموں کو حرام قرار دیا ہے خواہ ظاہری ہوں یا باطنی ۔ اور اثم ( ہر گناہ یا شراب ) کو اور کسی پر ناحق زیادتی کو اور یہ کہ کسی کو اللہ کا شریک بناؤ جس کے لئے اللہ نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور یہ کہ اللہ کے بارے میں کوئی ایسی بات کہو جس کا تمہیں علم و یقین نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: the things that my Lord hath indeed forbidden are: shameful deeds, whether open or secret; sins and trespasses against truth or reason; assigning of partners to Allah, for which He hath given no authority; and saying things about Allah of which ye have no knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "My Lord has only prohibited indecent acts committed in public or in secret, all sins, unjust rebellion, considering things equal to God without any heavenly authority, and speaking for God without having any knowledge (of what He has said)."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "(But) the things that my Lord has indeed forbidden are the Fawahish (immoral deeds) whether committed openly or secretly, and Ithm, and transgression without right, and joining partners with Allah for which He has given no authority, and saying things about Allah of which you have no knowledge."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: My Lord has only prohibited indecencies, those of them that are apparent as well as those that are concealed, and sin and rebellion without justice, and that you associate with Allah that for which He has not sent down any authority, and that you say against Allah what you do not know.

Translated by

William Pickthall

Say: My Lord forbiddeth only indecencies, such of them as are apparent and such as are within, and sin and wrongful oppression, and that ye associate with Allah that for which no warrant hath been revealed, and that ye tell concerning Allah that which ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि मेरे रब ने तो बस फ़हश बातों को हराम ठहराया है वे खुली हों या छुपी और गुनाह को और नाहक़ की ज़्यादती को और इस बात को कि तुम अल्लाह के साथ किसी को शरीक करो जिसकी उसने कोई दलील नहीं उतारी और यह कि तुम अल्लाह के ज़िम्मे ऐसी बात लगाओ जिसका तुम इल्म नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمائیے کہ البتہ میرے رب نے حرام کیا ہے تمام فحش باتوں کو ان میں جو علانیہ ہیں وہ بھی (6) اور ان میں جو پوشیدہ ہیں وہ بھی (7) اور ہر گناہ کی بات کو اور ناحق کسی پر ظلم کرنے کو اور اس بات کو کہ تم اللہ کے ذمے ایسی بات لگاؤ جس کی تم سند نہ رکھو۔ (8) (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں میرے رب نے تو صرف بےحیائیوں کو حرام کیا ہے جو ان میں سے ظاہر ہیں اور جو چھپی ہوئی ہیں۔ گناہ اور ناحق زیادتی کو اور یہ کہ تم اللہ کے ساتھ اسے شریک ٹھہراؤ جس کی اس نے کوئی دلیل نازل نہیں کی اور یہ کہ تم اللہ کے ذمے وہ بات لگاؤ جو تم نہیں جانتے۔ “ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو کہ میرے رب نے جو چیزیں حرام کی ہیں وہ تو یہ ہیں : بےشرمی کے کام ۔۔۔۔۔۔ خواہ کھلے ہوں یا چھپے ۔۔۔۔۔ اور گناہ اور حق کے خلاف زیادتی اور یہ کہ اللہ کے ساتھ تم کسی ایسے کو شریک کرو جس کے لئے اس نے کوئی سند نازل نہیں کی ‘ اور یہ کہ اللہ کے نام پر کوئی ایسی بات کہو جس کے متعلق تمہیں علم نہ ہو ۔ (کہ وہ حقیقت میں اسی نے فرمائی ہے)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میرے رب نے فحش کاموں کو جو ظاہر ہوں اور جو چھپے ہوں اور گناہ کو اور ظلم کو جو ناحق ہوتا ہے حرام قرار دیا ہے اور اس بات کو حرام قرار دیا کہ اللہ کے ساتھ شرک کریں جس کی کوئی دلیل اللہ نے نازل نہیں فرمائی اور یہ بھی حرام قراردیا کہ تم اللہ کے ذمہ وہ باتیں لگاؤ جنہیں تم نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے میرے رب نے حرام کیا ہے صرف بےحیائی کی باتوں کو جو ان میں کھلی ہوئی ہیں اور جو چھپی ہوئی ہیں اور گناہ کو اور ناحق کی زیادتی کو اور اس بات کو کہ شریک کرو اللہ کا ایسی چیز کو کہ جس کی اس نے سند نہیں اتاری اور اس بات کو کہ لگاؤ اللہ کے ذمہ وہ باتیں جو تم کو معلوم نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرمائیے بس میرے رب نے تو تمام فحش کاموں کو خواہ وہ علانیہ ہوں خواہ پوشیدہ اور ہر گناہ کی بات کو حرام کیا ہے اور ناحق کی زیادتی کو اور نیز اس بات کو حرام کیا ہے کہ تم اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک قرار دو جس پر اللہ نے کوئی دلیل اور سند نازل نہیں کی اور نیز اس بات کو منع کیا ہے کہ تم اللہ کے ذمہ کوئی ایسی بات لگائو جس کو تم نہ جانتے ہو