Surat ul Aeyraaf

Surah: 7

Verse: 85

سورة الأعراف

وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا ؕ قَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ قَدۡ جَآءَتۡکُمۡ بَیِّنَۃٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ فَاَوۡفُوا الۡکَیۡلَ وَ الۡمِیۡزَانَ وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ وَ لَا تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ بَعۡدَ اِصۡلَاحِہَا ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۚ۸۵﴾

And to [the people of] Madyan [We sent] their brother Shu'ayb. He said, "O my people, worship Allah ; you have no deity other than Him. There has come to you clear evidence from your Lord. So fulfill the measure and weight and do not deprive people of their due and cause not corruption upon the earth after its reformation. That is better for you, if you should be believers.

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب ( علیہ اسلام ) کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل آچکی ہے پس تم ناپ اور تول پورا پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے مت دو اور روئے زمین میں اس کے بعد اس کی درستی کر دی گئی فساد مت پھیلاؤ یہ تمھارے لئے نافع ہے اگر تم تصدیق کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِلٰی مَدۡیَنَ
اور مدین کی طرف
اَخَاہُمۡ
ان کے بھائی
شُعَیۡبًا
شعیب کو (بھیجا)
قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
مَا
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کوئی الٰہ (برحق)
غَیۡرُہٗ
اس کے سوا
قَدۡ
تحقیق
جَآءَتۡکُمۡ
آچکی تمہارے پاس
بَیِّنَۃٌ
واضح دلیل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَاَوۡفُوا
پس پورا کرو
الۡکَیۡلَ
ناپ
وَالۡمِیۡزَانَ
اور تول کو
وَلَا
اور نہ
تَبۡخَسُوا
تم کم کر کے دو
النَّاسَ
لوگوں کو
اَشۡیَآءَہُمۡ
چیزیں ان کی
وَلَا
اور نہ
تُفۡسِدُوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمیں میں
بَعۡدَ
بعد
اِصۡلَاحِہَا
اس کی اصلاح کے
ذٰلِکُمۡ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لئے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِلٰی مَدۡیَنَ
اور مدین کی طرف
اَخَاہُمۡ
اُن کے بھائی
شُعَیۡبًا
شعیب کو
قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
تم عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
مَا
نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کوئی معبود
غَیۡرُہٗ
سوائے اس کے
قَدۡ
یقیناً
جَآءَتۡکُمۡ
آگئی تمہارے پاس
بَیِّنَۃٌ
واضح دلیل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَاَوۡفُوا
چنانچہ تم پورا کرو
الۡکَیۡلَ
ناپ
وَالۡمِیۡزَانَ
اور تول
وَلَا
اور نہ
تَبۡخَسُوا
تم کم کر کے دو
النَّاسَ
لوگوں کو
اَشۡیَآءَہُمۡ
چیزیں ان کی
وَلَا
اور نہ
تُفۡسِدُوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بَعۡدَ
بعد
اِصۡلَاحِہَا
اُس کی اصلاح کے
ذٰلِکُمۡ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Translated by

Juna Garhi

And to [the people of] Madyan [We sent] their brother Shu'ayb. He said, "O my people, worship Allah ; you have no deity other than Him. There has come to you clear evidence from your Lord. So fulfill the measure and weight and do not deprive people of their due and cause not corruption upon the earth after its reformation. That is better for you, if you should be believers.

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب ( علیہ اسلام ) کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل آچکی ہے پس تم ناپ اور تول پورا پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے مت دو اور روئے زمین میں اس کے بعد اس کی درستی کر دی گئی فساد مت پھیلاؤ یہ تمھارے لئے نافع ہے اگر تم تصدیق کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اہل مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) اس نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لیے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے لہذا ناپ اور تول پورا رکھا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں اصلاح ہوجانے کے بعد اس میں بگاڑ پیدا نہ کرو۔ یہی بات تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم واقعی مومن ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو(بھیجا)،اُس نے کہا: ’’اے میری قوم!اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو،اس کے سواتمہاراکوئی معبودنہیں،یقیناًتمہارے پاس تمہارے رب کی ایک واضح دلیل آگئی ہے،چنانچہ ناپ اورتول پورا کرواورلوگوں کوان کی چیزیں کم کرکے نہ دواورزمین میں اس کی اصلاح کے بعد فسادنہ کرو،تمہارے لیے یہی بہترہے اگرتم مومن ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We sent) to Madyan his brother, Shu&aib. He said, |"0 my people, worship Allah. You have no god other than Him. There has come to you a clear sign from your Lord. And fill the measure and weight in full, and do not make people short of their things, and do not make mischief on the earth after it has been set in order. That is good for you, if you are believers.

اور مدین کی طرف بھیجا ان کے بھائی شعیب کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اس کے سوا، تمہارے پاس پہنچ چکی ہے دلیل تمہارے رب کی طرف سے سو پوری کرو ناپ اور تول اور مت گھٹا کردو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت خرابی ڈالو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم ایمان والے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور قوم مدین کی طرف (ہم نے بھیجا ) ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام) کو ) اس ( علیہ السلام) نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو تمہارا کوئی معبود نہیں ہے اس کے سوا۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے کھلی دلیل آچکی ہے تو ماپ اور تول پورا کیا کرو اور لوگوں سے ان کی چیزیں کم نہ کیا کرو اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت مچاؤ یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مؤمن ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And to Midian We sent forth their brother Shu'ayb He exhorted them: O my people! Serve Allah, you have no god but Him. Indeed a clear proof has come to you from your Lord. So give just weight and measure and diminish not to men their things ' and make no mischief on the earth after it has been set in good order. That is to your own good, if you truly believe.

اور مَدیَن 69 والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ اس نے کہا اے برادرانِ قوم ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی صاف رہنمائی آگئی ہے ، لہٰذا وزن اور پیمانے پورے کرو ، لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دو 70 ، اور زمین میں فساد برپا نہ کرو جب کہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے 71 ، اسی میں تمہاری بھلائی ہے اگر تم واقعی مومن ہو 72 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ ( ٤١ ) انہوں نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل آچکی ہے ۔ لہذا ناپ تول پورا پورا کیا کرو ۔ اور جو چیزیں لوگوں کی ملکیت میں ہیں ان میں ان کی حق تلفی نہ کرو ۔ ( ٤٢ ) اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو ۔ ( ٤٣ ) لوگو ! یہی طریقہ تمہارے لیے بھلائی کا ہے ، اگر تم میری بات مان لو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے مدین (جو ایک شہر تھا یا قبیلہ یا چشمہ) والوں کی طرف شعیب کو بھیجا 4 جو ان کا بھائی تھا اس نے کہا بھائیو اللہ کو پوجو اس کے سوائی کوئی تمہارا سچا معبود نہیں تمہارے پاس تو تمہارے مالک کی طرف سے ایک نشانی آچکی ہے 5 تو ماپ تول پوری کرو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں نقصان نہ 6 اور ملک سنور گیا ہے تو اب اس میں خرابی مچاؤ 7 اگر تم ایمان دار ہو تو ان باتوں پر عمل کرنا تمہارے حق میں بہتر ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں بیشک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی آچکی ہے پس تم ماپ اور تول پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں اس کی درستگی کے بعد خرابی پیدا نہ کرو۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اے میری قوم تم اس اللہ کی عبادت و بندگی کرو جس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس کھلی نشانیاں آچکی ہیں۔ تم ماپ تول پوری کرو اور لوگوں کو چیزیں گھٹا کر نہ دو ۔ اور اصلاح ہوجانے کے بعد زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔ تمہارے لئے اسی میں بھلائی ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مَدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ (تو) انہوں نے کہا کہ قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی آچکی ہے تو تم ناپ تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرو۔ اگر تم صاحب ایمان ہو تو سمجھ لو کہ یہ بات تمہارے حق میں بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Madyan We sent their brother Shu'aib. He said: O my people! worship Allah, no god ye have buthe; surely there hath come unto you an evidence from your Lord. So give full measure and weight, and defraud not people of their things, and act not corruptly on the earth after the ordering thereof; thatis best for you if ye be believers.

اور مدین کی طرف (ہم نے) ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو (بھیجا) ۔ انہوں نے کہا اے میری قوم والو ! اللہ ہی کی پرستش کرو بجز اس کے تمہارا کوئی معبود نہیں اب تو تمہارے پاس کھلا نشان بھی تمہارے پروردگار کی طرف سے آچکا ۔ سو تم ناپ اور تول پوری کیا کرو اور لوگوں کا نقصان ان کی چیزوں میں مت کیا کرو ملک میں فساد نہ مچاؤ اس کی درستی کے بعد یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی ، شعیب کو بھیجا ۔ اس نے دعوت دی: اے میرے ہم قومو! اللہ ہی کی بندگی کرو ۔ اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح حجت آچکی ہے ۔ تو ناپ تول پوری کرو ، لوگوں کی چیزوں میں کوئی کمی نہ کرو اور زمین میں ، اس کی اصلاح کے بعد ، فساد نہ برپا کرو ۔ یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا انہوں نے فرمایا اے میری قوم والو! اﷲ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی آچکی ہے پس ناپ تول کو پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو ۔ اورزمین اس کی اصلاح کے بعد فساد مت پھیلائو یہ باتیں تمہارے حق میں بہتر ہیں اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا تو انہوں نے کہا اے میری قوم ! اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تمہارے رب کی طرف سے نشانی آچکی ہے تو تم ماپ اور تول پورا کیا کرو اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرو۔ اگر تم ایمان والے ہو تو سمجھ لو یہ بات تمہارے حق میں بہتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا، انہوں نے بھی یہی دعوت دی کہ اے میری قوم ! تم اللہ ہی کی بندگی کرو کہ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، بلاشبہ آچکی تمہارے پاس، ایک روشن دلیل، تمہارے رب کی جانب سے، پس تم پورا کرو ناپ اور تول کو، اور کم کر کے نہ دو لوگوں کو ان کی چیزیں، اور فساد مت پھیلاؤ تم لوگ (اللہ کی) زمین میں، اس کی اصلاح کے بعد، یہی (جو کچھ میں کہہ رہا ہوں) بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم لوگ ایماندار ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور اہل مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو ( بھیجا ) اس نے کہا:’’اے میری قوم!اللہ کی عبادت کروجسکے سواتمہاراکوئی معبود نہیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل آچکی ہے لہٰذا ماپ اور تول پورارکھاکرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں اصلاح ہو جانے کے بعداس میں بگاڑپیدا نہ کرویہی بات تمہارے لئے بہترہے اگرتم واقعی مومن ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مدین کی طرف ان کی برادری سے شعیب کو بھیجا ( ف۱۵۸ ) کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آئی ( ف۱۵۹ ) تو ناپ اور تول پوری کرو اور لوگوں کی چیزیں گھٹا کر نہ دو ( ف۱٦۰ ) اور زمین میں انتظام کے بعد فساد نہ پھیلاؤ ، یہ تمہارا بھلا ہے اگر ایمان لاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور مدین کی طرف ( ہم نے ) ان کے ( قومی ) بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ، انہوں نے کہا: اے میری قوم! تم اﷲ کی عبادت کیا کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آچکی ہے سو تم ماپ اور تول پورے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو اور زمین میں اس ( کے ماحولِ حیات ) کی اصلاح کے بعد فساد بپا نہ کیا کرو ، یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم ( اس الُوہی پیغام کو ) ماننے والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی شعیب کو بھیجا ۔ انہوں نے کہا اے میری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ یقینا تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلا نشان بھی آچکا ہے ۔ پس ناپ تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو ان کی ( خرید کردہ ) چیزیں کم نہ دیا کرو ۔ اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ ۔ یہ بات تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To the Madyan people We sent Shu'aib, one of their own brethren: he said: "O my people! worship Allah; Ye have no other god but Him. Now hath come unto you a clear (Sign) from your Lord! Give just measure and weight, nor withhold from the people the things that are their due; and do no mischief on the earth after it has been set in order: that will be best for you, if ye have Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent to the people of Midian their brother Shu'ayb who also told his people to worship God their only Lord. He said, "A guidance has come to you from your Lord. Maintain proper measures and weights in trade. Do not cause any deficiency in people's property or destroy the land after it has been reformed. This is for your own good, if you have any faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to (the people of) Madyan, (We sent) their brother Shu`ayb. He said: "O my people! Worship Allah! You have no other God but Him. Verily, a clear proof (sign) from your Lord has come unto you; so give full measure and full weight and wrong not men in their things, and do not do mischief on the earth after it has been set in order, that will be better for you, if you are believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to Madyan (We sent) their brother Shu'aib. He said: O my people! serve Allah, you have no god other than Him; clear proof indeed has come to you from your Lord, therefore give full measure and weight and do not diminish to men their things, and do not make mischief in the land after its reform; this is better for you if you are believers:

Translated by

William Pickthall

And unto Midian (We sent) their brother, Shu'eyb. He said: O my people! Serve Allah. Ye have no other Allah save Him. Lo! a clear proof hath come unto you from your Lord; so give full measure and full weight and wrong not mankind in their goods, and work not confusion in the earth after the fair ordering thereof. That will be better for you, if ye are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मदयन की तरफ़ हमने उनके भाई शुऐब को भेजा, उन्होंने कहा कि ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो जिसके सिवा तुम्हारा कोई माबूद नहीं, तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से दलील पहुँच चुकी है पस नाप-तौल पूरा करो और मत घटाकर दो लोगों को उनकी चीज़ें, और फ़साद न मचाओ ज़मीन में उसकी इस्लाह के बाद, यह तुम्हारे हक़ में बेहतर है अगर तुम मोमिन हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو (بھیجا) (1) انہوں نے فرمایا کہ اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل آچکی ہے تو تم ناپ اور تول پوری پوری کیا کرو اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان مت کیا کرو اور روئے زمین میں بعد اس کے کہ اس کی درستی کردی گئی فساد مت پھیلاؤ یہ تمہارے لیے نافع ہے اگر تم تصدیق کرو۔ (85)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا اس نے فرمایا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح دلیل آچکی۔ پس ماپ اور تول پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو۔ “ (٨٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور مدین والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ‘ اس نے کہا : ’ اے برادران قوم ‘ اللہ کی بندگی کرو ‘ اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ تمہارے پاس تمہارے رب کی صاف راہنمائی آگئی ہے ۔ لہذا وزن اور پیمانے پورے کرو ‘ لوگوں کو انکی چیزوں میں گھاٹا نہ دو ‘ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو جب کہ اس کی اصلاح ہوچکی ہے ۔ اس میں تمہاری بھلائی ہے ۔ اگر تم واقعی مومن ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ انہوں نے کہا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل آگئی ہے۔ سو ناپ اور تول پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر مت دو ، اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت کرو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مومن ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مدین کی طرف بھیجا ان کے بھائی شعیب کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اس کے سوا تمہارے پاس پہنچ چکی ہے دلیل تمہارے رب کی طرف سے سو پوری کرو ناپ اور تول اور مت گھٹا کر دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت خرابی ڈالو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد یہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم ایمان والے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے مدین والوں کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا۔ شعیب (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں ہے۔ بیشک تمہارے رب کی جانب سے تمہارے پاس کھلی دلیل آچکی ہے لہٰذا تم پیمانہ اور تول پوری کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں نقصان نہ پہنچایا کرو اور زمین کی اصلاح ہوجانے کے بعد زمین میں فساد نہ پھیلائو یہ باتیں تمہارے لئے بہتر ہیں۔ بشرطیکہ تم کو یقین ہو