13 It means: "As for the petty chiefs of the world, you think it would be dangerous to do anything against their dignity, but as for the Creator and Lord of the universe, you do not expect that He would also be a Being endowed with dignity. You rebel against Him, associate others in His Divinity, disobey His Commands, and yet you are not at all afraid that He would punish you for your misconduct. "
سورة نُوْح حاشیہ نمبر :13
مطلب یہ ہے کہ دنیا کے چھوٹے چھوٹے ریئسوں اور سرداروں کے بارے میں تو تم یہ سمجھتے ہو کہ ان کے وقار کے خلاف کوئی حرکت کرنا خطرناک ہے ، مگر خداوند عالم کے متعلق تم یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ بھی کوئی باوقار ہستی ہو گا ۔ اس کے خلاف تم بغاوت کرتے ہو ، اس کی خدائی میں دوسروں کو شریک ٹھیراتے ہو ، اس کے احکام کی نافرمانیاں کرتے ہو ، اور اس سے تمہیں یہ اندیشہ لاحق نہیں ہوتا کہ وہ اس کی سزا دے گا ۔