Surat Nooh

Surah: 71

Verse: 4

سورة نوح

یَغۡفِرۡ لَکُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ وَ یُؤَخِّرۡکُمۡ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰہِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ ۘ لَوۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴﴾

Allah will forgive you of your sins and delay you for a specified term. Indeed, the time [set by] Allah , when it comes, will not be delayed, if you only knew.' "

تو وہ خود تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقررہ تک چھوڑ دے گا یقیناً اللہ کا وعدہ جب آجاتا ہے تو مؤخر نہیں ہوتا کاش تمہیں سمجھ ہوتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَغۡفِرۡ
وہ بخش دے گا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ
تمہارے گناہوں کو
وَیُؤَخِّرۡکُمۡ
اور وہ مہلت دے گا تمہیں
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
مُّسَمًّی
جو مقرر ہے
اِنَّ
بےشک
اَجَلَ
مقرر کردہ وقت
اللّٰہِ
اللہ کا
اِذَا
جب
جَآءَ
وہ آجاتا ہے
لَایُؤَخَّرُ
تو نہیں مؤخر کیا جتا
لَوۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَغۡفِرۡ
وہ معاف کردے گا 
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ
تمہارے گناہ
وَیُؤَخِّرۡکُمۡ
اور مہلت دے گا تمہیں 
اِلٰۤی اَجَلٍ
وقت تک
مُّسَمًّی
مقررہ
اِنَّ
یقیناً
اَجَلَ
مدّت
اللّٰہِ
اللہ کی
اِذَا
جب 
جَآءَ
آجاتی ہے
لَایُؤَخَّرُ
نہیں موخر کیا جاتا
لَوۡ
کاش
کُنۡتُمۡ
ہوتے تم
تَعۡلَمُوۡنَ
جانتے
Translated by

Juna Garhi

Allah will forgive you of your sins and delay you for a specified term. Indeed, the time [set by] Allah , when it comes, will not be delayed, if you only knew.' "

تو وہ خود تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقررہ تک چھوڑ دے گا یقیناً اللہ کا وعدہ جب آجاتا ہے تو مؤخر نہیں ہوتا کاش تمہیں سمجھ ہوتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تمہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دے گا اور جب اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آجائے تو اس میں تاخیر نہ ہوگی۔ کاش تم یہ بات جان لو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ تمہارے لیے تمہارے گناہ معاف کردے گااورایک مقررہ مدت تک تمہیں مہلت دے گا۔ اﷲ تعالیٰ کا مقررہ وقت جب آجاتاہے توموخرنہیں کیا جاتا،کاش! تم جانتے ہوتے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and Allah will forgive you your sins, and will defer you to an appointed term. Indeed when Allah&s term comes, it is not deferred, if you only know!|"

اور میرا کہنا مانو تاکہ بخشے وہ تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک مقرر وعدہ تک وہ جو وعدہ کیا ہے اللہ نے جب آپہنچے گا اس کو ڈھیل نہ ہوگی اگر تم کو سمجھ ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ تمہارے کچھ گناہ معاف کر دے گا اور تمہیں مہلت دے دے گا ایک وقت معین تک۔ اللہ کا مقرر کردہ وقت جب آجائے گا تو اسے موخر نہیں کیا جاسکے گا۔ کاش کہ تمہیں معلوم ہوتا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He will forgive your sins and will grant you respite until an appointed term. Indeed when Allah's appointed term comes, it cannot be deferred; if you only knew!”

اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا3اور تمہیں ایک وقت مقرر تک باقی رکھے گا4 ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آجاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں5 جاتا ۔ کاش تمہیں اس کا علم ہو6 ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تمہارے گناہوں کی مغفرت فرمائے گا ، اور تمہیں ایک مقرر وقت تک باقی رکھے گا ۔ ( ٢ ) بیشک جب اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آجاتا ہے تو پھر وہ موخر نہیں ہوتا ۔ کاش کہ تم سمجھتے ہوتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایسا کرو گے تو وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا جو تم نے کفر کی حالت میں کئے 6 اور تم کو مقرر وعدے تک موت تک مہلت دے گا آرام سے زندگی گزارو گے کیونکہ خدا کا وعدہ عذاب جب آن پہنچتا ہے وہ کسی کے ٹالے ٹل نہیں سکتا کاش تم یہ بات سمجھتے ہوتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور وقت مقررہ تک تمہیں مہلت دے گا۔ بلا شبہ جب اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی کاش ! تم جانتے ہوتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا اور وہ ایک مقرر مدت تک مہلت دے گا۔ (یاد رکھو) جب اللہ کا مقرر کیا ہو اوقت آجاتا ہے تو پھر اس کو ٹالنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ کاش تم یہ جانتے ہوتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا۔ جب خدا کا مقرر کیا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی۔ کاش تم جانتے ہوتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He will forgive you your sins, and will defer you to an appointed term. Verily the term of Allah when it cometh shall not be deferred, if ye but knew.

وہ تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تمہیں وقت مقرر تک مہلت دے گا بیشک اللہ کا مقرر کیا ہواوقت جب آجائے گا ٹلے گا نہیں کاش تم جان لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ تمہارے ( پچھلے ) گناہ معاف کردے گا اور تم کو مہلت دے گا ایک معین مدت تک ۔ بیشک اللہ کی مقرر کی ہوئی مدت جب آجائے گی تو وہ ٹالے نہیں ٹلے گی ۔ کاش کہ تم اس کو سمجھتے!

Translated by

Mufti Naeem

وہ تمہارے حق میں تمہارے گناہوں کو معاف فرمادیں گے اور تمہیں ایک مقررہ وقت تک مہلت دیے رکھیں گے ، بے شک جب اللہ ( تعالیٰ ) کا ( مقرر کردہ ) وقت آجائے تو ٹالا نہیں جاسکتا ، کاش کہ تم جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور موت کے مقررہ وقت تک تم کو مہلت دے گا جب اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی کاش تم جانتے ہوتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس پر درگزر فرما لے گا وہ (غفور رحیم) تمہارے گناہوں میں سے اور مہلت عطا فرما دے گا تم کو ایک مقرر وقت تک بلاشبہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آ پہنچتا ہے تو پھر اسے ٹالا نہیں جاسکتا کاش کہ تم لوگ جان لیتے

Translated by

Noor ul Amin

وہ تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تمہیں ایک مقرر مدت تک مہلت دے گا اور جب اللہ تعالیٰ کامقرر کیا ہوا وقت آجائے گاتواس میں تاخیرنہ ہو گی ، کاش تم یہ با ت جان لو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا ( ف۵ ) اور ایک مقرر میعاد تک ( ف٦ ) تمہیں مہلت دے گا ( ف۷ ) بیشک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں مقررہ مدت تک مہلت عطا کرے گا ، بے شک اﷲ کی ( مقرر کردہ ) مدت جب آجائے تو مہلت نہیں دی جاتی ، کاش! تم جانتے ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( خدا ) تمہارے ( پہلے ) گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دے گا ( باقی رکھے گا ) بےشک جب اللہ کا مقررہ وقت آجاتا ہے تو پھر اسے مؤخر نہیں کیا جا سکتا کاش کہ تم ( اس حقیقت کو ) سمجھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"So He may forgive you your sins and give you respite for a stated Term: for when the Term given by Allah is accomplished, it cannot be put forward: if ye only knew."

Translated by

Muhammad Sarwar

He will forgive your sins and give you a respite for an appointed time. When the time which God has appointed arrives, none will be able to postpone it. Would that you knew this!"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"He will forgive you of your sins and respite you to an appointed term. Verily, the term of Allah when it comes, cannot be delayed, if you but know."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He will forgive you some of your faults and grant you a delay to an appointed term; surely the term of Allah when it comes is not postponed; did you but know!

Translated by

William Pickthall

That He may forgive you somewhat of your sins and respite you to an appointed term. Lo! the term of Allah, when it cometh, cannot be delayed, if ye but knew.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"वह तुम्हें क्षमा करके तुम्हारे गुनाहों से तुम्हें पाक कर देगा और एक निश्चित समय तक तुम्हे मुहल्लत देगा। निश्चय ही जब अल्लाह का निश्चित समय आ जाता है तो वह टलता नहीं, काश कि तुम जानते!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو وہ تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تم کو وقت مقرر (یعنی وقت موت) تک (بلاعقوبت) مہلت دیگا (3) اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت (ہے) جب (وہ) آجائے گا تو ٹلے گا نہیں (4) کیا خوب ہوتا اگر تم (ان باتوں کو) سمجھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تمہارے گناہوں کو معاف فرمائے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک مہلت دے گا، حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا کاش اس کو جان جاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک باقی رکھے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آجاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا ، کاش تمہیں اس کا علم ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ تمہارے گناہوں کو معاف فرما دے گا اور تمہیں وقت مقرر تک مہلت دے گا بلاشبہ جب اللہ کی مقرر کی ہوئی اجل آجائے تو مؤخر نہیں کی جاتی کیا خوب ہوتا اگر تم جانتے ہوتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ بخشے وہ تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک مقرر وعدہ تک وہ جو وعدہ کیا ہے اللہ نے جب آپہنچے گا اس کو ڈھیل نہ ہوگی اگر تم کو سمجھ ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ایسا کرنے پر وہ خدا تمہارے گناہ معاف کردے گا اور ایک مقررہ وقت تک تم کو مہلت دے گا اور جب اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آجاتا ہے تو پھر اس کو پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا کاش تم یہ بات سمجھتے ہوتے۔