Surat ul Jinn

Surah: 72

Verse: 12

سورة الجن

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ نُّعۡجِزَ اللّٰہَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَنۡ نُّعۡجِزَہٗ ہَرَبًا ﴿ۙ۱۲﴾

And we have become certain that we will never cause failure to Allah upon earth, nor can we escape Him by flight.

اور ہم نے سمجھ لیا کہ ہم اللہ تعالٰی کو زمین میں ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَنَّا
اور بےشک ہم
ظَنَنَّاۤ
یقین رکھتے ہیں ہم
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
نُّعۡجِزَ
ہم عاجز کر سکتے
اللّٰہَ
اللہ کو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَنۡ
اور ہر گز نہیں
نُّعۡجِزَہٗ
ہم عاجز کر سکتے اسے
ہَرَبًا
بھاگ کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَنَّا
اوریقیناہم نے 
ظَنَنَّاۤ
یقین کرلیا
اَنۡ
یہ کہ 
لَّنۡ
ہرگزنہیں 
نُّعۡجِزَ
ہم عاجزکرسکیں گے 
اللّٰہَ
اﷲتعالیٰ کو 
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں 
وَلَنۡ
اورہرگزنہیں
نُّعۡجِزَہٗ
ہم عاجزکرسکیں گے اسے 
ہَرَبًا
بھاگ کر 
Translated by

Juna Garhi

And we have become certain that we will never cause failure to Allah upon earth, nor can we escape Him by flight.

اور ہم نے سمجھ لیا کہ ہم اللہ تعالٰی کو زمین میں ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ کہ : ہمیں اس بات کا یقین ہوچکا ہے کہ ہم نہ تو اللہ کو زمین میں (چھپ کر) عاجز کرسکتے ہیں اور نہ ہی بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناہم نے یقین کرلیاکہ ہم اللہ تعالیٰ کوزمین میں ہرگز عاجز نہیں کر سکیں گے اورنہ ہی بھاگ کر اُسے عاجز کر سکیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And that we have now believed that we can never frustrate Allah on the earth, nor can we baffle Him by escape,

اور یہ کہ ہمارے خیال میں آ گیا کہ ہم چھپ نہ جائیں گے اللہ سے زمین میں اور نہ تھکا دیں گے اس کو بھاگ کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ ہمیں یقین ہوگیا تھا کہ ہم زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and that “we thought that we will neither be able to frustrate Allah on earth, nor frustrate Him by flight”;

اور یہ کہ ” ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے12 ہیں ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہ : ہم یہ سمجھ چکے ہیں کہ نہ ہم زمین میں اللہ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ ( کہیں اور ) بھاگ کر اسے بے بس کرسکتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اب تو ہم نے سمجھ لیا کہ ہم زمین میں رہ کر اللہ تعالیٰ کو نہیں ہرا سکتے اور نہ کہیں بھاگ کر اس کو عاجز کرسکتے ہیں۔ 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ ہم نے یہ یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں اللہ کو ہرگز عاجز نہیں کرسکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے تو یہ سمجھ لیا تھا کہ ہم زمین میں اللہ کو کہیں بھی بےبس نہ کرسکیں گے اور نہ کہیں بھاگ کر اسے تھکا سکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And we known that we cannot frustrate Allah in the earth, nor can we frustrate Him by flight.

اور ہم نے تو سمجھ لیا ہے کہ ہم زمین پر اللہ کو (کہیں بھی) نہیں ہرا سکتے اور نہ اسے بھاگ ہی کر ہرا سکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہ ہم نے مان لیا کہ ہم اللہ کے قابو سے نہ زمین میں ( کہیں جاکر ) نکل سکتے اور نہ ( آسمان میں ) کہیں بھاگ کر ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بلاشبہ ہمارا یقین ہے کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) کو زمین میں ہرگز ہرگز نہیں ہراسکتے اور ہم اسے بھاگ کر ( بھی ) ہرگز ہرگز عاجز نہیں کرسکتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں خواہ کہیـں ہوں اللہ کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہ اب ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم کسی بھی طرح عاجز نہیں کرسکتے اللہ کو نہ زمین میں (کہیں چھپ کر) اور نہ ہی (اور کہیں) بھاگ کر

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ کہ ہمیں یقین ہوچکا ہے کہ ہم ( جن ) نہ تواللہ کو زمین میں ( چھپ کر ) عاجزکرسکتے ہیں اور نہ ہی بھاگ کر اسے ہراسکتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہرگز زمین اللہ کے قابو سے نہ نکل سکیں گے اور نہ بھاگ کر اس کے قبضہ سے باہر ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے یقین کر لیا ہے کہ ہم اللہ کو ہرگز زمین میں ( رہ کر ) عاجز نہیں کر سکتے اور نہ ہی ( زمین سے ) بھاگ کر اسے عاجز کر سکتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور نہ ہی بھاگ کر اسے بےبس کر سکتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

'But we think that we can by no means frustrate Allah throughout the earth, nor can we frustrate Him by flight.

Translated by

Muhammad Sarwar

We knew that we could never challenge God whether we stayed on earth or fled elsewhere.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`And we think that we cannot escape Allah in the earth, nor can we escape Him by flight.'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that we know that we cannot escape Allah in the earth, nor can we escape Him by flight:

Translated by

William Pickthall

And we know that we cannot escape from Allah in the earth, nor can we escape by flight.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और यह कि हम ने समझ लिया कि हम न धरती में कही जाकर अल्लाह के क़ाबू से निकल सकते हैं, और न आकाश में कहीं भागकर उस के क़ाबू से निकल सकते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ہمارا طریقہ تو یہ ہے کہ) ہم نے سمجھ لیا ہے کہ ہم زمین (کے کسی حصہ) میں (جاکر) اللہ تعالیٰ کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو ہراسکتے ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بیشک ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اسے عاجز کرسکتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ کہ ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے یہ سمجھ لیا ہے کہ ہم زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے اور بھاگ کر اس کو ہر انہیں سکتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ ہمارے خیال میں آگیا کہ ہم چھپ نہ جائیں گے اللہ سے زمین میں اور نہ تھکا دیں گے اس کو بھاگ کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کہ ہم نے اب یہ سمجھ لیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کو زمین میں کہیں بھی عاجز نہیں کرسکتے اور نہ کہیں اور بھاگ کر اس کو تھکاسکتے ہیں۔