Noun

حَطَبًا

firewood"

ایندھن

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْحَطَبُ: (ایندھن) ہر وہ چیز جو آگ جلانے کے لئے تیار کی جائے۔ حَطَبٌ کہلاتی ہے۔ اور حَطَبَ (مل) حَطْباً وَاحْتَطَبَ کے معنی ایندھن جمع کرنا کے ہیں۔ قرآن میں ہے: (فَکَانُوۡا لِجَہَنَّمَ حَطَبًا ) (۷۲:۱۵) تو وہ جہنم کا یندھن ہوں گے۔ اپنی گفتگو میں رطب ویا بس ملانے والے کو حاطِبُ لَیْلٍ کہا جاتا ہے کیونکہ رات کو لکڑی جمع کرنے والا بھی یہ نہیں دیکھتا ہے کہ رسی میں کیا باندھ رہا ہے۔ حطَبْتُ لِفُلَانٍ حَطَباً: کسی کے لئے کام کرنا۔ مَکَانٌ حَطِیْبٌ وہ جگہ جہاں بہت لکڑیاں ہوں۔ (صفت از حَطَبَ الْمَکَانُ) نَاقَۃٌ مُحاطِبَۃٌ (ناقہ کہ خار خشک خورد) اور آیت کریمہ: (حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ ) (۱۱۱:۴) جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے۔ میں سخن چینی سے استعارہ ہے اور حَطَبَ فُلَانٌ بِفُلَانٍ کے معنی کسی کی چغلی کھانا کے ہیں۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ فُلَانٌ یُوْقِدُ بِالحَطَبِ الْجَزْلِ (مثل) فلاں بہت بڑا چغلی خور ہے۔

Lemma/Derivative

2 Results
حَطَب
Surah:72
Verse:15
ایندھن
firewood"
Surah:111
Verse:4
لکڑی کے گٹھے کو
(of) firewood