Surat ul Mudassir

Surah: 74

Verse: 45

سورة المدثر

وَ کُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَآئِضِیۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾

And we used to enter into vain discourse with those who engaged [in it],

اور ہم بحث کرنے والے ( انکاریوں ) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکُنَّا
اور تھے ہم
نَخُوۡضُ
ہم بحث کرتے
مَعَ
ساتھ
الۡخَآئِضِیۡنَ
بحث کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکُنَّا
اورتھے ہم
نَخُوۡضُ
فضول بحث کرتے
مَعَ الۡخَآئِضِیۡنَ
فضول بحث کرنے والوں کے ساتھ
Translated by

Juna Garhi

And we used to enter into vain discourse with those who engaged [in it],

اور ہم بحث کرنے والے ( انکاریوں ) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور بےہودہ شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے ساتھ ہم بھی لگے رہتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم فضول بحث کرنے والوں کے ساتھ فضول بحث کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and we used to indulge (in mocking at the truth) along with those who indulged,

اور ہم تھے باتوں میں دھنستے دھنسنے والوں کے ساتھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم کٹ حجتیاں کرنے والوں کے ساتھ مل کر کٹ حجتیاں کیا کرتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and we indulged in vain talk with those who indulged in vain talk,

اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ بے ہودہ باتوں میں گھستے ، ہم بھی ان کے ساتھ گھس جایا کرتے تھے ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اوپر سے یہ کرتے تھے کہ بیہودہ بکنے والوں کے ساتھ ہم بھی بکواس لگاتے تھے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم بھی بحث کرنے والوں کے ساتھ (اسی) مشغلے میں الجھے رہتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نکتہ چینی کرنے والوں کے ساتھ نکتہ چینیاں کرتے رہتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And we have been wading with the waders.

اور مشغلہ میں رہنے والوں کے ساتھ ہم بھی مشغلہ میں پڑے رہتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کٹ حجتیاں کرنے والوں کے ساتھ مل کر کٹ حجتیاں کرتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم باطل میں پڑے ہوئے لوگوں کے ساتھ فضول کاموں میں لگے رہتے تھے / اور بے ہودہ بکنے والوں کے ساتھ ہم بھی بکواس میں لگے رہتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل باطل کے ساتھ مل کر حق سے انکار کرتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم باتیں بنانے میں لگے رہا کرتے تھے (حق کیخلاف) باتیں بنانے والوں کے ساتھ

Translated by

Noor ul Amin

اور بیہودہ شکوک وشبہات پیدا کرنے والوں کے ساتھ ہم بھی لگے رہتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیہودہ مشاغل والوں کے ساتھ ( مل کر ) ہم بھی بیہودہ مشغلوں میں پڑے رہتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور بےہودہ باتیں کرنے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی بےہودہ کام کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But we used to talk vanities with vain talkers;

Translated by

Muhammad Sarwar

We indulged and persisted in useless disputes,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And we used to speak falsehood with vain speakers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And we used to enter into vain discourse with those who entered into vain discourses.

Translated by

William Pickthall

We used to wade (in vain dispute) with (all) waders,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और व्यर्थ बात और कठ-हुज्जती में पड़े रहने वालों के साथ हम भी उसी में लगे रहते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مشغلے میں رہنے والوں کے ساتھ ہم بھی (اس) مشغلے میں رہا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور حق کے خلاف باتیں کرنے والوں کے ساتھ ہم بھی باتیں بنایا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مشغلہ رکھنے والوں سے ساتھ مشغلہ رکھتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم تھے باتوں میں دھنستے دھسنے والوں کے ساتھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دین حق پر نکتہ چینی کرنے والوں کے ہمراہ ہم بھی نکتہ چینی میں مشغول رہتے تھے۔