Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 21

سورة الدھر

عٰلِیَہُمۡ ثِیَابُ سُنۡدُسٍ خُضۡرٌ وَّ اِسۡتَبۡرَقٌ ۫ وَّ حُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّۃٍ ۚ وَ سَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ شَرَابًا طَہُوۡرًا ﴿۲۱﴾

Upon the inhabitants will be green garments of fine silk and brocade. And they will be adorned with bracelets of silver, and their Lord will give them a purifying drink.

ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

عٰلِیَہُمۡ
ان پر
ثِیَابُ
کپڑے ہوں گے
سُنۡدُسٍ
باریک ریشم کے
خُضۡرٌ
سبز
وَّاِسۡتَبۡرَقٌ
اور موٹے ریشم کے
وَّحُلُّوۡۤا
اور وہ پہنائے جائیں گے
اَسَاوِرَ
کنگن
مِنۡ فِضَّۃٍ
چاندی کے
وَسَقٰہُمۡ
اور پلائے گا انہیں
رَبُّہُمۡ
رب ان کا
شَرَابًا
شراب
طَہُوۡرًا
پاکیزہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

عٰلِیَہُمۡ
اوپران کے
ثِیَابُ
کپڑے ہوں گے
سُنۡدُسٍ
باریک ریشم کے
خُضۡرٌ
سبز
وَّاِسۡتَبۡرَقٌ
اوردبیزریشم کے
وَّحُلُّوۡۤا
اورپہنائے جائیں گے انہیں
اَسَاوِرَ
کنگن
مِنۡ فِضَّۃٍ
چاندی کے
وَسَقٰہُمۡ
اورانہیں پلائے گا
رَبُّہُمۡ
رب ان کا
شَرَابًا
شراب
طَہُوۡرًا
پاکیزہ
Translated by

Juna Garhi

Upon the inhabitants will be green garments of fine silk and brocade. And they will be adorned with bracelets of silver, and their Lord will give them a purifying drink.

ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس پر باریک ریشم اور گاڑھے ریشم کے لباس ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار انہیں نہایت صاف ستھرے مشروب پلائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن پرسبزباریک اوردبیزریشم کے کپڑے ہوں گے اورانہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اوراُن کارب اُنہیں پاکیزہ شراب پلائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Upon them will be garments of green sundus (a kind of fine silk), and of istabraq (a kind of thick silk). And they will be adorned by bracelets of silver, and their Lord will give them a pure beverage to drink.

اوپر کی پوشاک ان کی کپڑے ہیں باریک ریشم کے سبز اور گاڑھے اور ان کو پہنائے جائیں گے کنگن چاندی کے اور پلائے ان کو ان کا رب شراب جو پاک کرے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے اوپر لباس ہوں گے باریک سبز ریشم کے اور گاڑھے ریشم کے اور انہیں کنگن پہنائے جائیں گے چاندی کے۔ اور پلائے گا انہیں ان کا پروردگار نہایت پاکیزہ مشروب۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They [i.e., the virtuous] shall be attired in garments of fine green silk and rich brocade and will be adorned with bracelets of silver. Their Lord will give them a pure wine to drink.

ان کے اوپر باریک ریشم کے سبز لباس اور اطلس و دیبا کے کپڑے ہوں23 گے ، ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے24 ، اور ان کا رب ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا25 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان ‌كے ‌اوپر ‌باریك ‌ریشم ‌كا ‌سبز ‌لباس ‌اور ‌دبیز ‌ریشم ‌كے ‌كپڑے ‌ہوں ‌گے ، ‌اور ‌انہیں ‌چاندی ‌كے ‌كنگنوں ‌سے ‌آراستہ ‌كیا ‌جائے ‌گا ، ‌اور ‌ان ‌كا ‌پروردگار ‌انہیں ‌نہایت ‌پاكیزہ ‌شراب ‌پلائے ‌گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بہشت والوں کے اوپر کی پوشاک سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑوں کی ہوگی اور ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے 6 اور ان کا مالک ان کو پاکیزہ شراب پلوائے گا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان (کے بدنوں) پر دیبا کے سبز اور طلس کے کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو نہایت پاکیزہ مشروب پلائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اہل جنت کا) اوپر کا لباس باریک ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور دبیز ریشم کے کپڑے بھی ہوں گے۔ اور ان کو (بادشاہوں کی طرح) چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے۔ اور ان کو ان کا رب شراب طہور (پاکیزہ شراب) پلائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان (کے بدنوں) پر دیبا سبز اور اطلس کے کپڑے ہوں گے۔ اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Upon them shall be garments of fine green silk and of brocades. And adorned they shall be with bracelets of silver: and their Lord shall give them drink a beverage pure.

ان (جنتیوں) پر باریک ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور دیبز ریشم کے کپڑے بھی اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو پاکیزہ شراب پینے کو دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے اوپر سندس کا سبز اور استبرق کا لباس ہوگا اور وہ چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب ان کو پاکیزہ مشروب پلائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے اوپر باریک سبز ریشم اور موٹے ریشم کا لباس ہوگا اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا اور انہیں ان کا رب پاکیزہ شراب سے سیراب فرمائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے جسموں پر دیباو حریر کے سبز کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب ان کو بہترین پاکیزہ شراب پلائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان (کے بدن) پر سبز رنگ کے (عظیم الشان) کپڑے ہوں گے باریک اور موٹے ریشم کے اور (مزید عظمت شان سے نواز نے کے لئے) ان کو کنگن پہنائے گئے ہوں گے چاندی کے اور ان کو پلائے گا ان کا رب ایک نہایت ہی عظیم الشان پاکیزہ مشروب

Translated by

Noor ul Amin

جنت کے رہنے والوں کے سبزباریک اور موٹے ریشمی لباس ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائینگے اور انکارب انہیں نہایت صاف ستھرے مشروب پلائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے ( ف۳۲ ) اور قنا ویز کے ( ف۳۳ ) اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے ( ف۳٤ ) اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی ( ف۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان ( کے جسموں ) پر باریک ریشم کے سبز اور دبیز اطلس کے کپڑے ہوں گے ، اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا ربّ انہیں پاکیزہ شراب پلائے گا

Translated by

Hussain Najfi

ان کے اوپر باریک ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور دبیز ریشم کے کپڑے بھی اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور انکا پروردگار انہیں پاک و پاکیزہ شراب پلائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Upon them will be green Garments of fine silk and heavy brocade, and they will be adorned with Bracelets of silver; and their Lord will give to them to drink of a Wine Pure and Holy.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will have fine green silk and brocade, and they will be decked with bracelets of silver. Their Lord will provide them with a drink of pure wine.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their garments will be of fine green silk, and Istabraq. They will be adorned with bracelets of silver, and their Lord will give them a purifying drink.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Upon them shall be garments of fine green silk and thick silk interwoven with gold, and they shall be adorned with bracelets of silver, and their Lord shall make them drink a pure drink.

Translated by

William Pickthall

Their raiment will be fine green silk and gold embroidery. Bracelets of silver will they wear. Their Lord will slake their thirst with a pure drink.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के ऊपर हरे बारीक रेशमी वस्त्र और गाढ़े रेशमी कपड़े होंगे, और उन्हें चाँदी के कंगन पहनाए जाएँगे और उन का रब उन्हें पवित्र पेय पिलाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ان جنتیوں پر باریک ریشم کے کپڑے ہونگے سبز اور دبیز ریشم کے کپڑے بھی (کیونکہ ہر لباس میں جدا لطف ہے) اور ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائینگے (3) . اور ان کا رب ان کو پاکیزہ شراب پینے کو دے گا۔ (جس میں نہ نجاست ہوگی نہ کدورت ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے لباس باریک ریشم کے سبز لباس اور اطلس ودیبا کے ہوں گے، ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے، اور ان کا رب ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی اوپر باریک ریشم کے سبز لباس اور اطلس ودیبا کے کپڑے ہوں گے ، ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے ، اور ان کا رب ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان پر باریک ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور دبیز ریشم کے بھی اور ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انہیں شراب طہور پلائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اوپر کی پوشاک ان کی کپڑے ہیں باریک ریشم کے سبز اور گاڑھے اور ان کو پہنائے جائیں گے کنگن چاندی کے اور پلائے ان کو ان کا رب شراب جو پاک کرے دل کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اہل جنت کا بالائی لباس باریک ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور دبیزریشم کے کپڑے بھی ہوں گے اور ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو شراب طہور یعنی نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا۔