Surat ud Dahar

Surah: 76

Verse: 28

سورة الدھر

نَحۡنُ خَلَقۡنٰہُمۡ وَ شَدَدۡنَاۤ اَسۡرَہُمۡ ۚ وَ اِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَاۤ اَمۡثَالَہُمۡ تَبۡدِیۡلًا ﴿۲۸﴾

We have created them and strengthened their forms, and when We will, We can change their likenesses with [complete] alteration.

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بند ھن مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل لائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نَحۡنُ
ہم نے ہی
خَلَقۡنٰہُمۡ
پیدا کیا ہم نے انہیں
وَشَدَدۡنَاۤ
اور مضبوط کیے ہم نے
اَسۡرَہُمۡ
جوڑان کے
وَاِذَا
اور جب
شِئۡنَا
چاہیں ہم
بَدَّلۡنَاۤ
بدل دیں ہم
اَمۡثَالَہُمۡ
ان جیسوں کو
تَبۡدِیۡلًا
بدل دینا
Word by Word by

Nighat Hashmi

نَحۡنُ
ہم ہی نے
خَلَقۡنٰہُمۡ
پیداکیاانہیں
وَشَدَدۡنَاۤ
اورمضبوط باندھے ہم نے
اَسۡرَہُمۡ
جوڑبندان کے
وَاِذَا
اورجب
شِئۡنَا
چاہیں گے ہم
بَدَّلۡنَاۤ
بدل کرلے آئیں گے ہم
اَمۡثَالَہُمۡ
ان جیسے لوگ
تَبۡدِیۡلًا
بدل کرلانا
Translated by

Juna Garhi

We have created them and strengthened their forms, and when We will, We can change their likenesses with [complete] alteration.

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بند ھن مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل لائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ہی انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور جب ہم چاہیں ایسے ہی اور لوگ (ان کی جگہ) لے آئیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم ہی نے اُنہیں پیدا کیاہے اورہم ہی نے اُن کے جوڑبندمضبوط باندھے ہیں اورہم جب چاہیں گے بدل کران جیسے لوگ لے آئیں گے،بدل کرلانا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We have created them, and have made their joints strong. And whenever We will, We would replace them with others like them, a total replacement.

ہم نے ان کو بنایا اور مضبوط کیا ان کی جوڑ بندی کو اور جب ہم چاہیں بدل لائیں ان جیسے لوگ بدل کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم نے ہی ان کو تخلیق فرمایا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں۔ اور ہم جب چاہیں گے ان جیسے بدل کر اور لے آئیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We created them and strengthened their joints; and whenever We wish, We can change their faces entirely.

ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں ، اور ہم جب چاہیں ان کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں32 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے ہی انہیں پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں ، اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے ان جیسے دوسرے پیدا کردیں ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے ان کو بنایا اور ہم ہی نے ان کے جوڑ بند مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان کو میٹ کر ان کے بدل انہی کی طرح دوسرے آدمیوں کو لا کر بساویں۔ 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے ان کو پیدا فرمایا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں ان کی جگہ ایسے ہی لوگ بدل دیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ان کو پیدا کیا۔ اور ہم نے ہی ان کے جوڑوں کے بندھنوں کو خوب مضبوط باندھا ہے۔ اور ہم جب چاہیں گے ان کے بدلے ان ہی جیسے اور لوگوں کو لے آئیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنایا۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے ان ہی کی طرح اور لوگ لے آئیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It it We Who creared them and made them firm of make. And whenever We list, We can replace them with others like Unto them.

ہم ہی نے انہیں پیدا کیا اور ہم ہی نے ان کے جوڑ بند مضبوط کئے اور ہم ہی جب چاہیں انہیں جیسے لوگ ان کی جگہ بدل دیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم ہی نے ان کو پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور جب ہم چاہیں گے ٹھیک ٹھیک انہی کے مانند بدل دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم ہی نے ان کو پیدا فرمایا اور ان کے جوڑ بند مضبوط فرمائے اور جب ہم چاہیں ان کی جگہ ان جیسے دوسرے لوگ لے آئیں ۔ ( یا ) جب ہم چاہیں ان کی شکلوں کوبدل کر رکھ دیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں انہی کی طرح ان کے بدلے میں اور لے آئیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم ہی نے پیدا کیا ان کو (اپنی قدرت کا ملہ اور حکمت بالغہ سے) اور مضبوط کئے ان کے جوڑ بند اور ہم جب چاہیں ان (کو ہلاک کر کے ان) کی جگہ اور لوگ لے آئیں

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے انہیں پیدا کیا اوران کے جوڑ بند مضبوط کئے اور جب ہم چاہیں ایسے ہی لوگ ( ان کی جگہ اور ) لے آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں ( ف٤۸ ) ان جیسے اور بدل دیں ( ف٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ نہیں سوچتے کہ ) ہم ہی نے انہیں پیدا فرمایا ہے اور ان کے جوڑ جوڑ کو مضبوط بنایا ہے ، اور ہم جب چاہیں ( انہیں ) انہی جیسے لوگوں سے بدل ڈالیں

Translated by

Hussain Najfi

بےشک ہم نے ان کو پیدا کیا ہے اور ہم نے ہی ان کے جوڑ بند مضبوط کئے ہیں اور ہم ہی جب چاہیں گے تو ان کی جگہ انہی جیسے لوگ بدل دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is We Who created them, and We have made their joints strong; but, when We will, We can substitute the like of them by a complete change.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have created them and have given them strength. Had We wanted, We could have replaced them with another people like them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is We Who created them, and We have made them of strong build. And when We will, We can replace them with others like them with a complete replacement.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We created them and made firm their make, and when We please We will bring in their place the likes of them by a change.

Translated by

William Pickthall

We, even We, created them, and strengthened their frame. And when We will, We can replace them, bringing others like them in their stead.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने उन्हें पैदा किया और उन के जोड़-बन्द मज़बूत किेए और हम जब चाहे उन जैसों को पूर्णतः बदल दें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم ہی نے ان کو پیدا کیا ہے اور ہم ہی نے ان کے جوڑ بند مضبوط کئے . اور (نیز) جب ہم چاہیں گے ان ہی جیسے لوگ ان کی جگہ بدل دیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں تو ان کی جگہ ان جیسے اور لوگ لے آئیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں ، اور ہم جب چاہیں ان کو بدل کر رکھ دیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم ہی نے انہیں پیدا کیا اور ہم ہی نے ان کے جوڑ مضبوط بنائے اور ہم جب چاہیں ان کے جیسے لوگ بدل دیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے ان کو بنایا اور مضبوط کیا ان کو جوڑ بندی کو اور جب ہم چاہیں بدل لائیں ان جیسے لوگ بدل کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم ہی نے ان کو پیدا کیا اور ہم ہی نے ان کے جوڑوں کے بندھن خوب مضبوط باندھے اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے انہی جیسے اور لوگ لے آئیں۔