DeterminerNoun

ٱللَّهَبِ

the flame

آگ کی لپٹ ۔ شعلے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَللَّھَبُ: آگ کا شعلہ۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَّ لَا یُغۡنِیۡ مِنَ اللَّہَبِ ) (۷۷۔۳۱) وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں جلے گا۔اَللَّھِیْبُ: شعلہ ۔ اور لَھَبٌ کا لفظ دھوئیں اور غبار پر بھی بولا جاتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (تَبَّتۡ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ) (۱۱۱۔۱) ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو۔ میں بعض مفسرین نے کہا ہے کہ یہاں ابولہب کے لفظ سے اس کی کنیت... مراد نہیں ہے جس کے ساتھ وہ مشہور تھا۔ بلکہ اس سے اس کے دوزخی ہونے کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے لہذا یہاں اس نام سے اسے موسوم کرنا ایسے ہی ہے۔ جیسا کہ لڑائی بھڑکانے والے ہمیشہ لڑنے والے کو اَبُوالْحَرْبِ یا اَخُو الْحَرْبِ کہا جاتا ہے۔ فَرَسٌ مُلھِبٌ : برق رفتار گھوڑا گو یا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔ اس سے اُلْھُوْبٌ ہے جس کے معنی سخت دوڑ کے ہیں۔ اَلُّھَابُ: پیاس کی شدت اندرونی سوزش جو پیاس کی وجہ سے محسوس ہوتی ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
لَهَب
Surah:77
Verse:31
آگ کی لپٹ ۔ شعلے
the flame
Surah:111
Verse:1
لہب کے
Lahab
Surah:111
Verse:3
شعلے (والی)
Blazing Flames