Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 11

سورة الأنفال

اِذۡ یُغَشِّیۡکُمُ النُّعَاسَ اَمَنَۃً مِّنۡہُ وَ یُنَزِّلُ عَلَیۡکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً لِّیُطَہِّرَکُمۡ بِہٖ وَ یُذۡہِبَ عَنۡکُمۡ رِجۡزَ الشَّیۡطٰنِ وَ لِیَرۡبِطَ عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ وَ یُثَبِّتَ بِہِ الۡاَقۡدَامَ ﴿ؕ۱۱﴾

[Remember] when He overwhelmed you with drowsiness [giving] security from Him and sent down upon you from the sky, rain by which to purify you and remove from you the evil [suggestions] of Satan and to make steadfast your hearts and plant firmly thereby your feet.

اس وقت کو یاد کرو جب کہ اللہ تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا اپنی طرف سے چین دینے کے لئے اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا کہ اس پانی کے ذریعے سے تم کو پاک کردے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کردے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور تمہارے پاؤں جمادے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
یُغَشِّیۡکُمُ
ڈھانپ رہی تھی تمہیں
النُّعَاسَ
اونگھ
اَمَنَۃً
امن والی
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
وَیُنَزِّلُ
اور وہ اتار رہا تھا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
لِّیُطَہِّرَکُمۡ
تاکہ وہ پاک کردے تمہیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَیُذۡہِبَ
اور وہ لے جائے
عَنۡکُمۡ
تم سے
رِجۡزَ
نجاست
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی
وَلِیَرۡبِطَ
اور تاکہ وہ مظبوط کردے
عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں پر
وَیُثَبِّتَ
اور وہ جما دے
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَقۡدَامَ
قدموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
یُغَشِّیۡکُمُ
وہ طاری کر رہا تھاتم پر
النُّعَاسَ
اونگھ
اَمَنَۃً
امن دینے کے لیے
مِّنۡہُ
اپنی طرف سے
وَیُنَزِّلُ
اور وہ نازل کر رہا تھا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
لِّیُطَہِّرَکُمۡ
تاکہ وہ پاک کرے تمہیں
بِہٖ
اُس کے ذریعے
وَیُذۡہِبَ
اور وہ دور کر دے
عَنۡکُمۡ
تم سے
رِجۡزَ
گندگی
الشَّیۡطٰنِ
شیطان کی
وَلِیَرۡبِطَ
اور تاکہ وہ مضبوط کر دے
عَلٰی قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں کو
وَیُثَبِّتَ
اور وہ جما دے
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَقۡدَامَ
قدم
Translated by

Juna Garhi

[Remember] when He overwhelmed you with drowsiness [giving] security from Him and sent down upon you from the sky, rain by which to purify you and remove from you the evil [suggestions] of Satan and to make steadfast your hearts and plant firmly thereby your feet.

اس وقت کو یاد کرو جب کہ اللہ تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا اپنی طرف سے چین دینے کے لئے اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا کہ اس پانی کے ذریعے سے تم کو پاک کردے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کردے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور تمہارے پاؤں جمادے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت یاد کرو) جب اللہ نے اپنی طرف سے تمہارا خوف دور کرنے کے لئے تم پر غنودگی طاری کردی اور آسمان سے تم پر بارش برسا دی تاکہ تمہیں پاک کردے، اور شیطان کی (ڈالی ہوئی) نجاست تم سے دور کردے، اور تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور تمہارے قدم جما دے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اﷲ تعالیٰ تم پراونگھ طاری کر رہا تھا،اپنی طرف سے امن دینے کے لیے اوروہ آسمان سے تم پرپانی نازل کررہاتھاتاکہ اس کے ذریعے سے تمہیں پاک کر دے اورتم سے شیطان کی گندگی کودورکردے اورتاکہ وہ مضبوط کردے تمہارے دلوں کواور اس کے ساتھ تمہارے قدموں کوجمادے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When He covered you with drowsiness, as tranquility (descending) from Him and sent down upon you water from the heavens, so that He might purify you with it, and remove from you the impurity of Satan, and so that He might strengthen your hearts and make (your) feet firm therewith.

جس وقت کہ ڈال دی اس نے تم پر اونگھ اپنی طرف سے تسکین کے واسطے اور اتارا تم پر آسمان سے پانی کہ اس سے تم کو پاک کردے اور دور کردے تم سے شیطان کی نجاست اور مضبوط کردے تمہارے دلوں کو اور جمادے اس سے تمہارے قدم۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یاد کرو جبکہ اللہ تمہاری تسکین کے لیے تم پر نیند طاری کر رہا تھا اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا تاکہ اس سے تمہیں پاک کرے اور تاکہ دور کر دے تم سے شیطان کی (ڈالی ہوئی) نجاست کو اور تاکہ تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اس سے تمہارے پاؤں جما دے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when Allah brought on you drowsiness, giving you a feeling of peace and security from Him, and He sent down rain upon you from the sky that He might cleanse you through it and take away from you the pollution of Satan and strengthen your hearts, and steady your feet through it.

اور ( یاد کرو ) وہ وقت جبکہ اللہ اپنی طرف سے غنودگی کی شکل میں تم پر اطمینان و بے خوفی کی کیفیت طاری کر رہا تھا ، 8 اور آسمان سے تمہارے اوپر پانی برسا رہا تھا تاکہ تمہیں پاک کرے اور تم سے شیطان کی ڈالی ہوئی نجاست دور کرے اور تمہاری ہمّت بندھائے اور اس کے ذریعہ سے تمہارے قدم جما دے ۔ 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد کرو جب تم پر سے گھبراہٹ دور کرنے کے لیے وہ اپنے حکم سے تم پر غنودگی طاری کرہا تھا ( ٥ ) اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا ( ٦ ) تاکہ اس کے ذریعے تمہیں پاک کرے ، تم سے شیطان کی گندگی دور کرے ( ٧ ) تمہارے دلوں کی ڈھارس بندھائے اور اس کے ذریعے ( تمہارے ) پاؤں اچھی طرح جما دے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب خدا تعالیٰ نے تم کو بےڈر بنانے کے لیے تم پر نیند ڈال دی (یا اونگھ) 6 اور آسمان سے تم پر پانی برسایا تم کو پاک کرنے کے لیے اور شیطان کا وسوسہ تم سے دور کرنے کے لیے اور تمہارے دلوں پر (صبر اور یقین کی) گرہ باندھنے کے لیے اور تمہارے پاؤں (میدان جنگ میں) جمانے کے لیے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب وہ (اللہ) تم پر اونگھ کو طاری کر رہے تھے اپنی طرف سے چین دینے کے لئے اور تم پر آسمان سے (اوپر سے) پانی برسا رہے تھے تاکہ اس کے ساتھ تم کو پاک کردیں اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دور کردیں اور تاکہ تمہارے دلوں کو (رابطہ سے) مضبوط کردیں اور اس سے (تمہارے) پاؤں جما دیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب اس نے تمہارے اوپر ایک اونگھ ( سونے اور جاگنے کی درمیانی کیفیت) کو طاری کردیتا تھا تاکہ تمہیں اس سے کون مل جائے (یاد کرو) جب اس نے آسمان سے تمہارے اوپر پانی برسایا تھا تاکہ تم اپنا میل کچیل صاف کرکے صفائی و پاکی حاصل کرو اور شیطان کے وسوسوں کی ناپاکی بھی دو رہوجائے۔ تاکہ تمہارے دل مضبوط ہوجائیں اور وہ تمہارے قدموں کو جما دے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time He caused slumber to cover you as a security from Himself, and He sent down rain upon you from heaven that he might cleanse you thereby and take away from you the pollution of the Satan, and that he might gird up your hearts and make your feet firm thereby.

(اور وہ وقت بھی یاد کرو) جب (اللہ نے) اپنی طرف سے چین دینے کو تم پر غنودگی کو طاری کردیا تھا اور آسمان سے تمہارے اوپر پانی اتار رہا تھا کہ اس کے ذریعہ سے تمہیں پاک کردے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کردے اور تاکہ مضبوط کردے تمہاے دلوں کو اور اس کے باعث (تمہارے) قدم جمادے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جبکہ وہ تم کو چین دینے کیلئے اپنی طرف سے تم پر نیند طاری کردیتا ہے اور تم پر آسمان سے پانی برسا دیتا ہے ، تاکہ اس سے تم کو پاکیزگی بخشے اور تم سے شیطان کے وسوسے کو دفع کرے اور تاکہ اس سے تمہارے دلوں کو مضبوط کرے اور قدموں کو جمائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب اﷲ ( تعالیٰ ) اپنی طرف سے سکون دینے کیلئے تم پر اونگھ ( غنودگی ) طاری فرما رہے تھے اور تم پر آسمان سے پانی نازل فرما رہے تھے تاکہ اس سے تمہیں پاک کر دے اور شیطانی نجاست ( وسوسوں ) کو تم سے دور فرما دے اور تمہارے دلوں کو مضبوط فرما دے اور اس کے ذریعے قدموں کو جمادے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب اس نے تمہارا خوف دور کرنے کے لیے اپنی طرف سے تم پر غنودگی طاری کردی اور تم پر آسمان سے پانی برسا دیا تاکہ تم کو (اس سے نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کر دے اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اس طرح تمہارے پائوں جمائے رکھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یاد کرو کہ جب وہ طاری فرما رہا تھا تم پر (عین حالت جنگ میں) ایک اونگھ، تاکہ وہ نوازے تم کو اپنی طرف سے ایک خاص امن و سکون سے، اور وہ برسا رہا تھا تم پر آسماں سے پانی، تاکہ وہ پاک کر دے تم لوگوں کو اس کے ذریعے، اور دور فرما دے تم سے شیطان کی گندگی، اور مضبوط فرما دے تمہارے دلوں کو، اور جما دے اس کے ذریعے تمہارے قدموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اللہ نے اپنی طرف سے تمہارا خوف دورکرنے کے لئے تم پر غنودگی طاری کردی اور آسمان سے تم پر بارش برسادی تاکہ تمہیں پاک کردے ، اور شیطان کی ( ڈالی ہوئی ) نجاست تم سے دورکردے ، اور تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور تمہا رے قدم جما دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب اس نے تمہیں اونگھ سے گھیر دیا تو اس کی طرف سے چین ( تسکین ) تھی ( ف۲۲ ) اور آسمان سے تم پر پانی اتارا کہ تمہیں اس سے ستھرا کردے اور شیطان کی ناپاکی تم سے دور فرمادے اور تمہارے دلوں کی ڈھارس بندھائے اور اس سے تمہارے قدم جمادے ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب اس نے اپنی طرف سے ( تمہیں ) راحت و سکون ( فراہم کرنے ) کے لئے تم پر غنودگی طاری فرما دی اور تم پر آسمان سے پانی اتارا تاکہ اس کے ذریعے تمہیں ( ظاہری و باطنی ) طہارت عطا فرما دے اور تم سے شیطان ( کے باطل وسوسوں ) کی نجاست کو دور کردے اور تمہارے دلوں کو ( قوتِ یقین ) سے مضبوط کر دے اور اس سے تمہارے قدم ( خوب ) جما دے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت ( بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ) جب اللہ نے تمہیں غنودگی سے ڈھانپ دیا تھا تاکہ اس کی طرف سے تمہیں امن و سکون حاصل ہو ۔ اور آسمان سے تم پر پانی برسا رہا تھا ۔ تاکہ تمہیں پاک صاف کرے اور تم سے شیطان کی نجاست و ناپاکی دور کرے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کرے ( تمہاری ڈھارس بندھائے ) اور تمہارے قدموں کو جمائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember He covered you with a sort of drowsiness, to give you calm as from Himself, and he caused rain to descend on you from heaven, to clean you therewith, to remove from you the stain of Satan, to strengthen your hearts, and to plant your feet firmly therewith.

Translated by

Muhammad Sarwar

The slumber that overcame you was from God that brought you peace. He showered water from the sky over you to clean you, remove satanic wickedness from you, strengthen your hearts, and grant you steadfastness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Remember) when He covered you with a slumber as a security from Him, and He caused water (rain) to descend on you from the sky, to clean you thereby and to remove from you the Rijz (whispering or dirt) of Shaytan, and to strengthen your hearts, and make your feet firm thereby.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When He caused calm to fall on you as a security from Him and sent down upon you water from the cloud that He might thereby purify you, and take away from you the uncleanness of the Shaitan, and that He might fortify your hearts and steady (your) footsteps thereby.

Translated by

William Pickthall

When He made the slumber fall upon you as a reassurance from him and sent down water from the sky upon you, that thereby He might purify you, and remove from you the fear of Satan, and make strong your hearts and firm (your) feet thereby.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब अल्लाह ने तुम पर ऊँघ डाल दी अपनी तरफ़ से तुम्हारी तस्कीन के लिए और आसमान से तुम्हारे ऊपर पानी उतारा कि उसके ज़रिए से तुम्हें पाक करे और तुम से शैतान की नजासत को दूर कर दे और तुम्हारे दिलों को मज़बूत कर दे और उससे क़दमों को जमा दे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اس وقت کو یاد کرو) جب کہ اللہ تعالیٰ تم پر اونگھ طاری کررہا تھا اپنی طرف سے چین دینے کے لیے اور (اس کے قبل) تم پر آسمان سے پانی برسارہا تھا تاکہ اس پانی کے ذریعہ تم کو (حدث اصغر و اکبر سے) پاک کردے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کردے اور تمھاے دلوں کو مضبوط کردے اور تمہارے پاؤں جمادے۔ (2) (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اس نے اپنی طرف سے تم پر اونگھ طاری فرمائی خوف دور کرنے کے لیے اور تم پر آسمان سے پانی اتارتا کہ اس کے ساتھ تمہیں پاک کردے اور تم سے شیطان کی گندگی دور کرے تاکہ تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور قدموں کو جما دے۔ “ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ وقت جب کہ اللہ اپنی طرف سے غنودگی کی شکل میں تم پر اطمینان و بےخوفی کی کیفیت طاری کر رہا تھا اور آسمان سے تمہارے اوپر پانی برسا رہا تھا تاکہ تمہیں پاک کرے اور تم سے شیطان کی ڈالی ہوئی نجاست دور کرے اور تمہاری ہمت بندھائے اور اس کے ذریعے سے تمہارے قدم جما دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب چین دینے کے لیے اللہ اپنی طرف سے تم پر اونگھ طاری فرما رہا تھا اور تم پر آسمان سے پانی نازل فرما رہا تھا تاکہ تمہیں پاک کر دے اور تم سے شیطان کے وسوسے کو دور فرما دے اور تاکہ تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اس کے ذریعہ قدموں کو جما دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس وقت کہ ڈال دی اس نے تم پر اونگھ اپنی طرف سے تسکین کے واسطے اور اتارا تم پر آسمان سے پانی کہ اس سے تم کو پاک کر دے اور دور کردے تم سے شیطان کی نجات اور مضبوط کردے تمہارے دلوں کو اور جمادے اس سے تمہارے قدم

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس وقت کو یاد کرو جب اللہ نے تمہیں تسکین دینے کو اپنی طرف سے تم پر غنودگی اور اونگھ طاری کی اور تم پر آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا تاکہ اس پانی سے تم کو پاک کردے اور تم سے شیطانی وسوسہ کی آلودگی کو زائل کردے اور تاکہ تمہارے دلوں کو تقویت عطا کرے اور اس بارش کی وجہ سے تمہارے قدموں کو جمادے۔