Surat ul Anfaal

Surah: 8

Verse: 55

سورة الأنفال

اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللّٰہِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۵۵﴾ۖ ۚ

Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are those who have disbelieved, and they will not [ever] believe -

تمام جانداروں سے بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جو کفر کریں پھر وہ ایمان نہ لائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
شَرَّ
بدترین
الدَّوَآبِّ
جانداروں میں
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
الَّذِیۡنَ
وہ ہیں جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فَہُمۡ
پس وہ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
شَرَّ
بدترین
الدَّوَآبِّ
جانور
عِنۡدَ
نزدیک
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ ہیں
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
فَہُمۡ
سووہ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are those who have disbelieved, and they will not [ever] believe -

تمام جانداروں سے بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جو کفر کریں پھر وہ ایمان نہ لائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے ہاں بدترین جانور وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کا انکار کردیا۔ پھر وہ ایمان لانے پر تیار نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ کے نزدیک بدترین جانور وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا، سووہ ایمان نہیں لاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, the worst of all the living, in the sight of Allah, are those who reject Faith, so they do not believe

بدتر سب جانداروں میں اللہ کے ہاں وہ ہیں جو منکر ہوئے پھر وہ نہیں ایمان لاتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً بدترین چوپائے اللہ کے نزدیک یہی لوگ ہیں جو کفر کرتے ہیں اور ایمان نہیں لاتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely the worst moving creatures in the sight of Allah are those who definitively denied the truth and are therefore in no way prepared to accept it;

یقیناً اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والی مخلوق میں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کو ماننے سے انکار کر دیا پھر کسی طرح وہ اسے قبول کرنے پر تیار نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین جانو کہ اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والے جان داروں میں بدترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ ایمان نہیں لاتے ۔ ( ٣٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تحقیقی بدتر چلنے والوں کے بیچ زمین کے نزدیک اللہ وہ لوگ ہیں کہ کافر ہوئے پس وہ نہیں ایمان لاتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلا شبہ اللہ کے نزدیک بدترین خلائق یہ کافر لوگ ہیں پس وہ ایمان نہیں لاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ کے نزدیک مخلوق میں بدترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور وہ ایمان نہیں لاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جانداروں میں سب سے بدتر خدا کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں سو وہ ایمان نہیں لاتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily the vilest of moving creatures with Allah are those who disbelieve-wherefore they shall not believe-

بیشک بدترین حیوانات اللہ کے نزدیک وہ کافر ہیں سو وہ ایمان تو لانے کے نہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک بدترین جانور اللہ کے نزدیک وہ لوگ ہیں ، جنہوں نے کفر کیا اور وہ ایمان نہیں لاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے نزدیک زمین پر پھرنے والوں میں سب سے برے وہ ہیں جنہوں نے کفر اختیار کیا پس وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سب جانداروں میں بدتر وہ ہیں اللہ کے ہاں جو منکر ہوئے وہ ایمان نہیں لاتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک زمین پر چلنے والی ساری مخلوق میں سب سے برے اللہ کے نزدیک وہ لوگ ہیں، جو ایسے اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (وباطل) پر کہ وہ (کسی قیمت پر بھی) ایمان لانے کے لائق نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے ہاں بدترین جانوروہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کا انکار کیا پھرایمان لانے پر تیارنہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک سب جانوروں ( کافر وں ) میں بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور ایمان نہیں لاتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ کے نزدیک سب جانوروں سے ( بھی ) بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا پھر وہ ایمان نہیں لاتے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک زمین پر چلنے والی سب مخلوق میں سے بدترین وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں اور اب وہ کسی طرح بھی ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For the worst of beasts in the sight of Allah are those who reject Him: They will not believe.

Translated by

Muhammad Sarwar

The most wicked creatures in the sight of God are the unbelievers who never have faith,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, the worst of living creatures before Allah are those who disbelieve, -- so they shall not believe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely the vilest of animals in Allah's sight are those who disbelieve, then they would not believe.

Translated by

William Pickthall

Lo! the worst of beasts in Allah's sight are the ungrateful who will not believe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक सब जानदारों में बदतरीन अल्लाह के नज़दीक वे लोग हैं जिन्होंने इनकार किया और वे ईमान नहीं लाते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ بدترین خلائق اللہ کے نزدیک یہ کافر لوگ ہیں تو یہ ایمان نہ لاویں گے۔ (9) (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بیشک اللہ کے نزدیک سب جانوروں سے برے وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا پھر وہ ایمان نہیں لاتے۔ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقیناً اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والی مخلوق میں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کو ماننے سے انکار کردیا۔ پھر کسی طرح وہ اسے قبول کرنے پر تیار نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک زمین پر چلنے پھرنے والوں میں اللہ کے نزدیک بد ترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے کفر اختیار کیا سو وہ ایمان نہ لائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بدتر سب جانداروں میں اللہ کے ہاں وہ ہیں جو منکر ہوئے پھر وہ نہیں ایمان لاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک سب جانداروں میں خدا کے نزدیک بدترین وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور وہ کسی طرح ایمان نہیں لاتے۔