The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْعَسْعَسَۃُ وَالْعِسَاسُ کے معنی تاریکی ہلکی ہونے کے ہیں۔ یہ کیفیت رات کے دونوں اطراف میں ہوتی ہے یعنی جب رات آنے والی ہو یا جانے والی ہو۔ اس لیے آیت کریمہ: (وَ الَّیۡلِ اِذَا عَسۡعَسَ ) (۸۱:۱۷) میں عَسْعَسَ کے معنی رات کے آنے اور جانے دونوں ہوسکتے ہیں۔ اَلْعَسُّ وَالْعَسَسُ: رات کے وقت مشتبہ لوگوں کی تلاش میں پھرنا کے ہیں اور رات کے وقت پہرہ دینے والے آدمی کو عَاسٌّ یا عَسَّاسٌ کہا جاتا ہے اسی کی جمع عُسَسٌ ہے مثل مشہور ہے۔(1) کَلْبٌ عَسَّ خَیْرٌ مِنْ اَسَدٍ رَبَضَ: یعنی رات کے وقت شکار کی تلاش کرنے والا کتا، بیٹھ رہنے والے شیر سے بہتر ہے۔ اَلْعَسُوْسُ: وہ عورت جو رات کو بدمعاشی کے لیے پھرتی رہتی ہو۔ اَلْعَسُّ: بڑا پیالہ۔ جمع عِسَاسٌ۔