The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
آنکھیں مارتے تھے/ اشارے کرتے تھے
Tap any part above to see where else it appears
اَلْغَمْزُ (س) کے اصل معنی کسی کی عیب جوئی کرتے ہوئے اس کی طرف ہاتھ یا پبلک سے اشارہ کرنے کے ہیں اور اسی سے مَافِیْ فُلَانٌ غَمِیْزَۃٌ ہے … یعنی اس میں کوئی ایسا عیب نہیں ہے جس کی طرف اشارہ کیا جاسکے اورغَمِیْزَۃٌ کی جمع غَمَائِرُ آتی ہے (اَلتَّغَامُزُ) باہم کسی کے عیوب کی طرف ہاتھوں یا آنکھوں سے اشارہ کرنا) قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اِذَا مَرُّوۡا بِہِمۡ یَتَغَامَزُوۡنَ ) (۸۳:۳۰) اور جب ان کے پاس سے گزرتے ہیں تو حقارت سے اشارہ کرتے ہیں۔ اصل میں یہ غَمَزْتُ الْکبْشَ کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی مینڈھے کے بدن کو دباکر دیکھنے کے ہیں کہ اس میں چربی ہے یا نہیں جس طرح کہ عَبَطْتُہٗ کا محاورہ ہے۔
1 results