Surat ul Burooj

Surah: 85

Verse: 8

سورة البروج

وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ یُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَمِیۡدِ ۙ﴿۸﴾

And they resented them not except because they believed in Allah , the Exalted in Might, the Praiseworthy,

یہ لوگ ان مسلمانوں ( کے کسی اور گناہ کا ) بدلہ نہیں لے رہے تھے ، سوائے اس کے کہ وہ اللہ غالب لائق حمد کی ذات پر ایمان لائے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
نَقَمُوۡا
انہوں نے انتقام لیا
مِنۡہُمۡ
ان سے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یُّؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
الۡعَزِیۡزِ
جو بہت زبردست ہے
الۡحَمِیۡدِ
خوب تعریف والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں 
نَقَمُوۡا
انتقام لیا انہوں نے 
مِنۡہُمۡ
ان سے 
اِلَّاۤ
سوائے  
اَنۡ
اس کے کہ 
یُّؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان رکھتے تھے 
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر 
الۡعَزِیۡزِ
سب پر غالب
الۡحَمِیۡدِ
ہرتعریف کے  لائق
Translated by

Juna Garhi

And they resented them not except because they believed in Allah , the Exalted in Might, the Praiseworthy,

یہ لوگ ان مسلمانوں ( کے کسی اور گناہ کا ) بدلہ نہیں لے رہے تھے ، سوائے اس کے کہ وہ اللہ غالب لائق حمد کی ذات پر ایمان لائے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انہیں مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ اللہ پر ایمان لائے تھے جو ہر چیز پر غالب اور قابل ستائش ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس کے سواانہوں نے ان سے کوئی انتقام نہیں لیا،کہ وہ اﷲ تعالیٰ پرایمان رکھتے تھے جوسب پرغالب،ہرتعریف کے لائق ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they had blamed them for nothing but that they believed in Allah, the All-Mighty, the Worthy of All Praise,

اور ان سے بدلہ نہ لیتے تھے مگر اسی بات کا کہ وہ یقین لائے اللہ پر جو زبردست ہے تعریفوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ نہیں انتقام لے رہے تھے ان سے مگر اس لیے کہ وہ ایمان لے آئے تھے اللہ پر جو زبردست ہے اور اپنی ذات میں خود ستودہ صفات ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Against these they had no grudge except that they believed in Allah, the Most Mighty, the Most Praiseworthy,

اور ان اہل ایمان سے ان کی دشمنی اس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ ایمان والوں کو کسی اور بات کی نہیں ، صرف اس بات کی سزا دے رہے تھے کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو بڑے اقتدار والا ، بہت قابل تعریف ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایمانداروں سے صرف اتنی بات پر چڑے تھے کہ وہ زبردست خوبیوں والے خدا پر ایمان لائے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو ان (مومنوں) کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ اللہ پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب قابل ستائش ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان خندق والوں کی اہل ایمان کے ساتھ دشمنی اس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ زبردست اور تمام تعریفوں کے مستحق اللہ پر ایمان لے آئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they persecuted them for naught save that they believed in Allah, the Mighty, the Praiseworthy

اور انہوں نے ان (ایمان والوں) میں اور کیا عیب پایا تھا بجز اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست ہے سزاوار حمد ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اس پر محض اس وجہ سے غصہ نکالا کہ وہ ایمان لائے اس خدائے عزیز وحمید پر ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان ( خندق والوں ) کو ان ( مسلمانوں ) سے صرف اس وجہ سے عداوت تھی کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے تھے جو زبردست اور قابلِ تعریف ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ اللہ پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب اور تعریفوں کے قابل ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے ان مسلمانوں میں کوئی عیب نہیں پایا سوائے اس کے کہ وہ ایمان لے آئے تھے اس اللہ پر جو کہ بڑا ہی زبردست سب خوبیوں کا مالک ہے

Translated by

Noor ul Amin

اورانہیں مومنوں سے دشمنی تھی کہ وہ اللہ پر ایمان لائے تھےجو ہرچیزپرغالب اور تمام تعریفوں کے لائق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۸ ) اور انھیں مسلمانوں کا کیا برا لگا یہی نہ کے وہ ایمان لائے اللہ والے سب خو بیوں سرا ہے پر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہیں ان ( مومنوں ) کی طرف سے اور کچھ ( بھی ) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب ( اور ) لائقِ حمد و ثنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اورانہوں نے اہلِ ایمان کی کسی چیز کو ناپسند نہیں کیا ( اور ان میں کوئی عیب نظر نہیں آیا ) سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لائے جو غالب ہے ( اور ) سزاوارِ ستائش ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they ill-treated them for no other reason than that they believed in Allah, Exalted in Power, Worthy of all Praise!-

Translated by

Muhammad Sarwar

The only reason for which they tormented the believers was the latter's belief in God, the Majestic, and Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they had no fault except that they believed in Allah, the Almighty, Worthy of all praise!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they did not take vengeance on them for aught except that they believed in Allah, the Mighty, the Praised,

Translated by

William Pickthall

They had naught against them save that they believed in Allah, the Mighty, the Owner of Praise,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने उन (ईमान वालों) से केवल इस कारण बदला लिया और शत्रुता की कि वे उस अल्लाह पर ईमान रखते थे जो अत्यन्त प्रभुत्वशाली, प्रशंसनीय है,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کافروں نے ان مسلمانوں میں کوئی عیب نہیں پایا بجز اس کے کہ وہ خدا پر ایمان لے آئے تھے (1) جو زبردست (اور) سزاوار حمد ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور مومنوں کے ساتھ ان کی دشمنی اس وجہ سے تھی کہ مومن اس اللہ پر ایمان لائے تھے جو زبردست اور لائق تعریف ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان اہل ایمان سے ان کی دشمنی اس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کافروں نے ان مسلمانوں میں اور کوئی عیب نہیں پایا تھا بجز اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست ہے اور سزاوار حمد ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان سے بدلہ نہ لیتے تھے مگر اسی بات کا کہ وہ یقین لائے اللہ پر جو زبردست ہے تعریفوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان خندق والوں نے ان مسلمانوں میں بجز اس کے اور کوئی عیب نہیں پایا تھا کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو برڑا زبردست اور جملہ صفات سے متصف ہے