2 After reasoning out the judgement from the system of day and night, now an argument is berg given from man's own history for its being a certainty The mention of the conduct of a few well known tribes of history and their ultimate end is meant to point out that the universe is not working under some deaf and blind law of nature, but a Wise God is ruling over it, and in the Kingdom of that God only one law, which man describes as the law of nature is not working, but a moral law also is operative, which necessarily calls for retribution and rewards and punishments. The results of the working of the law have been appearing over and over again even in this world, which poinnt out to the people of understanding as to what is the nature of the Kingdom of the Universe. Any nation which carved out a system of life for itself heedless of the Hereafter and of the rewards and punishments of God, was ultimately corrupted and depraved, and whichever nation followed this way, was eventually visited with the scourge of punishment by the Lord of the universe. This continuous experience of man's own history testifies to two things clearly: (1) That denial of the Hereafter has been instrumental in corrupting every nation and sending it ultimately to its doom; therefore, the Hereafter indeed is a reality clashing with which leads, as it has always led, to the same inevitable results; and (2) that retribution for deeds will at some time in the future take place in its full and complete form also, for the people who touched the extreme limits of corruption and depravity and were visited with punishment had been preceded be many others who had sown seeds of corruption for centuries and left the world without being visited by any scourge. The justice of God demands that all those people also should be called to account at some time and they too should suffer for their misdeeds. (Argument from history and morals for the Hereafter has been given at many places in the Qur'an and we have explained it everywhere accordingly. For example, see E.N.'s 5, 6 of AI-A'raf, E.N. 12 of Yunus,, E.N.'s 57, 105, 115 of Hud, E.N. 9 of Ibrahim, E.N.'s 66, 86 of An-Naml, E.N. 8 of Ar-Rum E.N. 25 of Saba, E.N.'s 29. 30 of Suad, E.N. 80 of Al-Mu'min, E.N.'s 33, 34 of Ad-Dukhan, E.N.'s 27, 28 of Al-Jathiah, E.N. 17 of Qaf, E.N. 21 of Adh-Dhariyat) .
سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :2
جزا و سزا پر شب و روز کے نظام سے استدلال کرنے کے بعد اس کے ایک یقینی حقیقت ہونے پر انسانی تاریخ سے استدلال کیا جا رہا ہے ۔ تاریخ کی چند معروف قوموں کے طرز عمل اور ان کے انجام کے ذکر سے مقصود یہ بتانا ہے کہ یہ کائنات کسی اندھے بہرے قانون فطرت پر نہیں چل رہی ہے بلکہ ایک خدائے حکیم اس کو چلا رہا ہے اور اس خدا کی خدائی میں صرف ایک وہی قانون کار فرما نہیں ہے جسے تم قانون فطرت سمجھتے ہو ، بلکہ ایک قانون اخلاق بھی کار فرما ہے جس کا لازمی تقاضا مکافات عمل اور جزا اور سزا ہے ۔ اس قانون کی کار فرمائی کے آثار خود اس دنیا میں بھی بار بار ظاہر ہوتے رہے ہیں جو عقل رکھنے والوں کو یہ بتاتے ہیں کہ سلطنت کائنات کا مزاج کیا ہے ۔ یہاں جن قوموں نے بھی آخرت سے بے فکر اور خدا کی جزا و سزا سے بے خوف ہو کر اپنی زندگی کا نظام چلایا وہ آخر کار فاسد و مفسد بن کر رہیں ، اور جو قوم بھی اس راستے پر چلی اس پر کائنات کے رب نے آخر کار عذاب کا کوڑا برسا دیا ۔ انسانی تاریخ کا یہ مسلسل تجربہ دو باتوں کی واضح شہادت دے رہا ہے ۔ ایک یہ کہ آخرت کا انکار ہر قوم کے بگاڑنے اور بالآخر تباہی کے غار میں دھکیل دینے کا موجب ہوا ہے اس لیے آخرت فی الواقع ایک حقیقت ہے جس سے ٹکرانے کا نتیجہ وہی ہوتا ہے جو ہر حقیقت سے ٹکرانے کا ہوا کرتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ جزائے اعمال کسی وقت مکمل طور پر بھی واقع ہونے والی ہے ، کیونکہ فساد کی آخری حد پر پہنچ کر عذاب کا کوڑا جن لوگوں پر برسا ان سے پہلے صدیوں تک بہت سے لوگ اس فساد کے بیج بو کر دنیا سے رخصت ہو چکے تھے اور ان پر کوئی عذاب نہ آیا تھا ۔ خدا کے انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ کسی وقت ان سب کی باز پرس بھی ہو اور وہ بھی اپنے کیے کی سزا پائیں ( قرآن مجید میں آخرت پر یہ تاریخی اور اخلاقی استدلال جگہ جگہ کیا گیا ہے اور ہم نے ہر جگہ اس کی تشریح کی ہے ۔ مثال کے طور پر حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں: تفہیم القرآن ، جلد دوم ، الاعراف ، حواشی 5 ۔ 6 ۔ یونس ، حاشیہ 12 ۔ ہود ، حواشی 57 ۔ 105 ۔ 115 ۔ ابراہیم ، حاشیہ 9 ۔ جلد سوم ، النمل ، حواشی ، 62 ۔ 86 ۔ الروم ، حاشیہ 8 ۔ جلد چہارم ، سبا ، حاشیہ 25 ، ص ، حواشی 29 ۔ 30 ۔ المومن ، حاشیہ 80 ۔ الدخان ، حواشی 33 ۔ 34 ۔ الجاثیہ ، حواشی 27 ۔ 28 ۔ جلد پنجم ، ق ، حاشیہ 17 ۔ الذرایات ، حاشیہ 21 ) ۔