Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 17

سورة التوبة

مَا کَانَ لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ اَنۡ یَّعۡمُرُوۡا مَسٰجِدَ اللّٰہِ شٰہِدِیۡنَ عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ بِالۡکُفۡرِ ؕ اُولٰٓئِکَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ ۚ ۖ وَ فِی النَّارِ ہُمۡ خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۷﴾

It is not for the polytheists to maintain the mosques of Allah [while] witnessing against themselves with disbelief. [For] those, their deeds have become worthless, and in the Fire they will abide eternally.

لائق نہیں کہ مشرک اللہ تعالٰی کی مسجدوں کو آباد کریں ۔ درآں حالیکہ وہ خود اپنے کفر کے آپ ہی گواہ ہیں ان کے اعمال غارت و اکارت ہیں اور وہ دائمی طور پر جہنمی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہے
لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین کے لیے
اَنۡ
کہ
یَّعۡمُرُوۡا
وہ آباد کریں
مَسٰجِدَ
مسجدیں
اللّٰہِ
اللہ کی
شٰہِدِیۡنَ
شہادت دینے والے
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں پر
بِالۡکُفۡرِ
کفر کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
حَبِطَتۡ
ضائع ہوگئے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
وَ فِی النَّارِ
اور آگ میں
ہُمۡ
وہ
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
کبھی نہیں
کَانَ
ہے
لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں کے لیے
اَنۡ
یہ کہ
یَّعۡمُرُوۡا
وہ آباد کریں
مَسٰجِدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کو
شٰہِدِیۡنَ
شہادت دینے والے ہیں
عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ
اپنے آپ پر
بِالۡکُفۡرِ
کفر کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
حَبِطَتۡ
ضائع ہوگئے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال اُن کے
وَ فِی النَّارِ
اور آگ میں
ہُمۡ
وہ
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

It is not for the polytheists to maintain the mosques of Allah [while] witnessing against themselves with disbelief. [For] those, their deeds have become worthless, and in the Fire they will abide eternally.

لائق نہیں کہ مشرک اللہ تعالٰی کی مسجدوں کو آباد کریں ۔ درآں حالیکہ وہ خود اپنے کفر کے آپ ہی گواہ ہیں ان کے اعمال غارت و اکارت ہیں اور وہ دائمی طور پر جہنمی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مشرکوں کا یہ کام نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں۔ وہ تو خود اپنے آپ پر کفر کی شہادت دے رہے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور وہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مشرکوں کے لیے کبھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کوآبادکریں حالانکہ اپنے آپ پر وہ کفرکی شہادت دینے والے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کے سارے اعمال ضائع ہو گئے اور وہ ہمیشہ آگ ہی میں رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is not for the Mushrikin to build up the mosques of Al¬lah while they are witnesses of their own infidelity. Those are the ones whose deeds have gone waste. And in the Fire they shall remain for ever.

مشرکوں کا کام نہیں کہ آباد کریں اللہ کی مسجدیں اور تسلیم کر رہے ہوں اپنے اوپر کفر کو وہ لوگ خراب گئے ان کے عمل اور آگ میں رہیں گے وہ ہمیشہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مشرکوں کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ آباد کریں اللہ کی مسجدوں کو اپنے اوپر کفر کی گواہی دیتے ہوئے یہ وہ لوگ ہیں جن کے سارے اعمال ضائع ہوگئے ہیں اور آگ ہی میں وہ رہیں گے ہمیشہ ہمیش

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It does not become those who associate others with Allah in His Divinity to visit and tend Allah's mosques while they bear witness of unbelief against themselves. All their works have gone to waste. They shall abide in the Fire.

مشرکین کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے مجاور و خادم بنیں در انحالیکہ اپنے اوپر وہ خود کفر کی شہادت دے رہے ہیں ۔ 19 ان کے تو سارے اعمال ضائع ہوگئے 20 اور جہنّم میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مشرکین اس بات کے اہل نہیں ہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں ، ( ١٥ ) حالانکہ وہ خود اپنے کفر کے گواہ بنے ہوئے ہیں ، ان لوگوں کے تو اعمال ہی غارت ہوچکے ہیں ، اور دوزخ ہی میں ان کو ہمیشہ رہنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مشرکوں کا یہ کام نہیں کہ اللہ کی کی مسجدوں کو آباد رکھیں حالانکہ اپنا کفر (اپنی زبان سے) خود مانتے ہیں 1 ان لوگوں کا کیا کرایا سب اکارت ہوا 2 اور یہ ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مشرکوں کو زیبا نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہوں۔ ان لوگوں کے سب اعمال ضائع گئے اور وہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مشرکین کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں جب کہ وہ اپنے کفر پر خود گواہ ہوں۔ یہ تو وہ لوگ ہیں جن کے اعمال (ان کے شرک کے سبب) غارت ہوگئے اور وہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مشرکوں کی زیبا نہیں کہ خدا کی مسجدوں کو آباد کریں جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے سب اعمال بےکار ہیں اور یہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is not for the associators that they shall tend Allah's mosques, while giving evidence of infidelity against themselves. Those! vain shall be their works, and in the Fire they shall be abiders.

مشرکین اس لائق ہی نہیں کہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں درآنحالیکہ وہ خود اپنے اوپر کفر کی گواہی دے رہے ہوں ۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے (سب) اعمال اکارت جا چکے اور دوزخ میں وہی (ہمیشہ) پڑے رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مشرکین کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ مساجدِ الہٰی کا انتظام کریں درآنحالیکہ وہ خود اپنے کفر کے گواہ ہیں ۔ ان لوگوں کے سارے اعمال ڈھے گئے اور دوزخ میں ہمیشہ رہنے والے تو یہی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

مشرکین جو اپنے بارے میں کافر ہونے کی گواہی دے رہے ہیں اس کے اہل ہی نہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی مساجد کو آباد کریں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے تمام اعمال ضائع ہو گئے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مشرکوں کا کام نہیں کہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں۔ جب کہ وہ اپنے اوپر کفر کی گواہی دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے سب اعمال بیکار ہیں اور یہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مشرکوں کا یہ کام نہیں کہ وہ آباد کریں اللہ کی مسجدوں کو، (اور ان کے متولی و مجاور بنیں) درآں حالیکہ وہ خود گواہی دے رہے ہیں اپنے اوپر کفر کی یہ وہ لوگ ہیں جن کے اکارت چلے گئے سارے عمل، اور ان کو ہمیشہ رہنا ہے دوزخ میں،

Translated by

Noor ul Amin

مشرکوں کا یہ کام نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آبادکریں وہ توخوداپنے آپ پر کفرکی شہادت دے رہے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور وہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مشرکوں کو نہیں پہنچتا کہ اللہ کی مسجدیں آباد کریں ( ف۳۸ ) خود اپنے کفر کی گواہی دے کر ( ف۳۹ ) ان کا تو سب کیا دھرا اِکارت ہے اور وہ ہمیشہ آگ میں رہیں گے ( ف٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مشرکوں کے لئے یہ روا نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدیں آباد کریں درآنحالیکہ وہ خود اپنے اوپر کفر کے گواہ ہیں ، ان لوگوں کے تمام اعمال باطل ہو چکے ہیں اور وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور مشرکین کے لئے روا نہیں ہے کہ وہ مسجدوں کو آباد کریں جبکہ وہ خود اپنے اوپر اپنے کفر کی گواہی دے رہے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور وہ ہمیشہ آتشِ دوزخ میں رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not for such as join gods with Allah, to visit or maintain the mosques of Allah while they witness against their own souls to infidelity. The works of such bear no fruit: In Fire shall they dwell.

Translated by

Muhammad Sarwar

The pagans do not have any right to establish (and patronize) the mosque of God while they testify against their souls to its disbelief. Their deeds are devoid of all virtue and they will live forever in hell fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is not for the Mushrikin, to maintain the Masjids of Allah, while they witness against themselves of disbelief. The works of such are in vain and in Fire shall they abide.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The idolaters have no right to visit the mosques of Allah while bearing witness to unbelief against themselves, these it is whose doings are null, and in the fire shall they abide.

Translated by

William Pickthall

It is not for the idolaters to tend Allah's sanctuaries, bearing witness against themselves of disbelief. As for such, their works are vain and in the Fire they will abide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुशरिकों का काम नहीं कि वे अल्लाह की मस्जिदों को आबाद करें हालाँकि वे ख़ुद अपने ऊपर कुफ़्र के गवाह हैं, उन लोगों के तो आमाल ही ग़ारत हो चुके हैं, और दोज़ख़ ही में हमेशा उनको रहना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مشرکین کی یہ لیاقت ہی نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کرے (جس حالت میں کہ) وہ خود اپنے اوپر کفر (کی باتوں) کا اقرار کررہے ہیں ان لوگوں کے سب اعمال اکارت ہیں۔ (6) اور دوزخ میں وہ لوگ ہمیشہ رہیں گے۔ (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” نہیں لائق مشرکوں کے لیے کہ وہ اللہ کی مسجدیں آبادکریں کیونکہ وہ اپنے آپ پر کفر کی شہادت دینے والے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال ضائع ہوگئے اور وہ آگ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مشرکین کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے مجاور و خادم بنیں در آں حالیکہ اپنے اوپر وہ خود کفر کی شہادت دے رہے ہیں۔ ان کے تو سارے اعمال ضاعئ ہوگئے اور جہنم میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مشرکین اس کے اہل نہیں ہیں کہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں اس حال میں کہ وہ اپنے بارے میں کافر ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال اکارت ہوگئے۔ اور وہ دوزخ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مشرکوں کا کام نہیں کہ آباد کریں اللہ کی مسجدیں اور تسلیم کر رہے ہوں اپنے اوپر کفر کو وہ لوگ خراب گئے ان کے عمل اور آگ میں رہیں گے وہ ہمیشہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مشرک اس امر کے اہل نہیں کہ وہ اللہ کی مساجد کو آباد کریں جبکہ ان کی حالت یہ ہے کہ وہ خود اپنے اعمال سے اپنے اوپر کفر کی شہادت دے رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے تمام اعمال برباد ہوگئے اور وہ لوگ ہمیشہ آگ میں رہنے والے ہیں