Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 81

سورة التوبة

فَرِحَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ بِمَقۡعَدِہِمۡ خِلٰفَ رَسُوۡلِ اللّٰہِ وَ کَرِہُوۡۤا اَنۡ یُّجَاہِدُوۡا بِاَمۡوَالِہِمۡ وَ اَنۡفُسِہِمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ قَالُوۡا لَا تَنۡفِرُوۡا فِی الۡحَرِّ ؕ قُلۡ نَارُ جَہَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا ؕ لَوۡ کَانُوۡا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۸۱﴾

Those who remained behind rejoiced in their staying [at home] after [the departure of] the Messenger of Allah and disliked to strive with their wealth and their lives in the cause of Allah and said, 'Do not go forth in the heat." Say, "The fire of Hell is more intensive in heat" - if they would but understand.

پیچھے رہ جانے والے لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے جانے کے بعد اپنے بیٹھے رہنے پر خوش ہیں انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرنا نا پسند رکھا اور انہوں نے کہہ دیا کہ اس گرمی میں مت نکلو ۔ کہہ دیجئے کہ دوزخ کی آگ بہت ہی سخت گرم ہے کاش کہ وہ سمجھتے ہوتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَرِحَ
خوش ہوگئے
الۡمُخَلَّفُوۡنَ
پیچھے چھوڑے جانے والے
بِمَقۡعَدِہِمۡ
اپنے بیٹھ رہنے پر
خِلٰفَ
پیچھے
رَسُوۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے رسول کے
وَکَرِہُوۡۤا
اور انہوں نے ناپسند کیا
اَنۡ
کہ
یُّجَاہِدُوۡا
وہ جہاد کریں
بِاَمۡوَالِہِمۡ
ساتھ اپنے مالوں کے
وَاَنۡفُسِہِمۡ
اور اپنی جانوں کے
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَاتَنۡفِرُوۡا
نہ تم نکلو
فِی الۡحَرِّ
گرمی میں
قُلۡ
کہہ دیجیے
نَارُ
آگ
جَہَنَّمَ
جہنم کی
اَشَدُّ
زیادہ شدید ہے
حَرًّا
گرمی کے اعتبار سے
لَوۡ
کاش کہ
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یَفۡقَہُوۡنَ
وہ سمجھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَرِحَ
خوش ہو گئے
الۡمُخَلَّفُوۡنَ
پیچھے چھوڑ دیے لوگ
بِمَقۡعَدِہِمۡ
اپنے بیٹھنے کی وجہ سے
خِلٰفَ
پیچھے
رَسُوۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے رسول کے
وَکَرِہُوۡۤا
اور انہوں نے نا پسند کیا
اَنۡ
یہ کہ
یُّجَاہِدُوۡا
وہ جہاد کریں
بِاَمۡوَالِہِمۡ
اپنے مالوں کے ساتھ
وَاَنۡفُسِہِمۡ
اور اپنی جانوں کے ساتھ
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَاتَنۡفِرُوۡا
نہ تم نکلو
فِی الۡحَرِّ
گر می میں
قُلۡ
آپ کہہ دیں
نَارُ
آگ
جَہَنَّمَ
جہنم کی
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہے
حَرًّا
گر می میں
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یَفۡقَہُوۡنَ
وہ سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

Those who remained behind rejoiced in their staying [at home] after [the departure of] the Messenger of Allah and disliked to strive with their wealth and their lives in the cause of Allah and said, 'Do not go forth in the heat." Say, "The fire of Hell is more intensive in heat" - if they would but understand.

پیچھے رہ جانے والے لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے جانے کے بعد اپنے بیٹھے رہنے پر خوش ہیں انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرنا نا پسند رکھا اور انہوں نے کہہ دیا کہ اس گرمی میں مت نکلو ۔ کہہ دیجئے کہ دوزخ کی آگ بہت ہی سخت گرم ہے کاش کہ وہ سمجھتے ہوتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پیچھے رہ جانے والے منافق اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور پیچھے گھر بیٹھ رہنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے یہ پسند نہ کیا کہ اپنے اموال اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور (دوسروں سے) کہنے لگے کہ : ایسی گرمی میں (جہاد کے لئے) نہ نکلو آپ ان سے کہئے : دوزخ کی آگ اس سے بہت زیادہ گرم ہے کاش ! یہ لوگ کچھ سمجھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پیچھے چھوڑ دیے گئے لوگ،اللہ تعالیٰ کے رسول کے پیچھے اپنے بیٹھنے کی وجہ سے خوش ہوگئے اور انہوں نے ناپسندکیاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مالوں اوراپنی جانوں کے ساتھ جہادکریں اورانہوں نے کہاکہ گرمی میں نہ نکلو۔ آپ کہہ دیں کہ جہنم کی آگ گرمی میں اس سے کہیں زیادہ سخت ہے۔کاش وہ سمجھتے ہوتے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who were left behind were happy with their sit¬ting back to the displeasure of the Messenger of Allah, and they disliked carrying out jihad in the way of Allah with their wealth and lives, and they said, |"Do not march in this hot weather.|" Say, |"The fire of Jahannam is more intense in heat,|" only if they could understand.

خوش ہوگئے پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھ رہنے سے جدا ہو کر رسول اللہ سے اور گھبرائے اس سے کہ لڑیں اپنے مال سے اور جان سے اللہ کی راہ میں اور بولے کہ مت کوچ کرو گرمی میں، تو کہہ دوزخ کی آگ سخت گرم ہے، اگر ان کو سمجھ ہوتی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بہت خوش ہوگئے پیچھے رہ جانے والے اپنے بیٹھ رہنے پر اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے (جانے کے) بعد اور انہوں نے ناپسند کیا کہ وہ جہاد کرتے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں اور (دوسروں سے بھی) کہنے لگے کہ اس گرمی میں مت نکلو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دیجئے جہنم کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے کاش ان لوگوں کو فہم حاصل ہوتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جن لوگوں کو پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی وہ اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور گھر بیٹھے رہنے پر خوش ہوئے اور انہیں گوارا نہ ہوا کہ اللہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کریں ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اس سخت گرمی میں نہ نکلو ۔ ان سے کہو کہ جہنّم کی آگ اس سے زیادہ گرم ہے ، کاش انہیں اس کا شعور ہوتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں کو ( غزوہ تبوک سے ) پیچھے رہنے دیا گیا تھا ، وہ رسول اللہ کے جانے کے بعد اپنے ( گھروں میں ) بیٹھے رہنے سے بڑے خوش ہوئے ، اور ان کو یہ بات ناگوار تھی کہ وہ اللہ کے راستے میں اپنے مال و جان سے جہاد کریں ، اور انہوں نے کہا تھا کہ : اس گرمی میں نہ نکلو ۔ کہو کہ : جہنم کی آگ گرمی میں کہیں زیادہ سخت ہے ۔ کاش ۔ ان کو سمجھ ہوتی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ (منافق) پیچھے چھوڑ دئیے گئے 5 وہ اللہ کے رسول کو چھوڑ کر بیٹھ رہنے سے بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان و مال سے جہاد کرنا برا سمجھا اور (دوسرے لوگوں کو بھی بہکانے کی نیت سے) کہنے لگے ایسی (سخت) گرمی میں (گرھ سے) مت نکلو 6 (سفر نہ کرو اے پیغمبر ان منافقوں سے) کہہ دے برزخ کی آگ کی گرمی اس سے (کہیں) زیادہ سخت ہے، کاش ان لوگوں کو سمجھ ہوتی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(یہ) پیچھے رہ جانے والے اللہ کے پیغمبر کے (جانے کے) بعد اپنے بیٹھ رہنے پر خوش ہوگئے اور انہیں یہ بات بہت ناگوار ہوئی کہ اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کریں اور کہنے لگے کہ گرمی میں نکلو۔ فرمادیجئے کہ دوزخ کی آگے (اس سے کہیں) زیادہ کرم ہے۔ کاش یہ اس بات کو سمجھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرح (خوش ہوگیا (ہو گئے) المخلقون (پیچھے رہ جانے اولے) بمفعدھم (اپنے بیٹھ رہنے سے) خلقت (مخالفت ) کرھوا (انہوں نے برا سمجھا) ان یجاھدوا یہ کہ وہ جہاد کریں ) لاتنفروا (نہ نکلو) الخر (گرمی) اشد حرا (زیادہ گرم)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ (غزوہٴ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی) کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔ (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who were left rejoiced at their staying behind the apostle of Allah, and they detested to strive hard with their riches and their lives in the way of Allah, and they said: march not forth in the heat. - Say thou: hotter still is the Hell-Fire. Would that they understood!

(یہ) پیچھے رہ جانے والے رسول اللہ کے (جانے کے) بعد اپنے بیٹھے رہنے پر خوش ہوگئے ۔ اور ان کو گراں گزرا کہ یہ اپنے مال اور اپنی جان کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور یہ کہنے لگے کہ (ایسی تیز) گرمی میں (گھر سے) مت نکلو ۔ آپ کہہ دیجیے کہ جہنم کی گرمی (اس سے بھی) زائد تیز ہے ۔ کاش وہ سمجھے ہوتے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو لوگ پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے وہ اللہ کے رسول سے پیچھے بیٹھ رہنے پر بہت مگن ہوئے اور انہوں نے برا جانا کہ وہ اپنے مال وجان سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور انہوں نے کہا کہ اس گرمی میں نہ نکلو ۔ کہہ دو: دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے ۔ کاش! وہ سمجھتے ہوتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

رسول اﷲ ( ﷺ ) کے ( اﷲتعالیٰ کے راستے میں روانہ ہونے ) کے بعد پیچھے چھوڑ دے جانے والے اپنے بیٹھے رہ جانے پرخوش ہوئے اور انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرنے کو ناگوار سمجھا اور کہنے لگے کہ گرمی میں نہ نکلو آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ جہنم کی آگ بہت زیادہ گرم ہے کیا اچھا ہوتا کہ یہ لوگ ( اس بات کو ) سمجھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ (غزوئہ تبوک سے) پیچھے رہ گئے وہ اللہ کے رسول کی مرضی کے خلاف بیٹھ رہنے سے خوش ہوئے اور اس کام کو پسند نہ کیا کہ اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کریں اور دوسروں کو بھی کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا، ان سے کہہ دو کہ دوزخ کی آگ ! اس سے کہیں زیادہ گرم ہوگی کاش ! یہ (اس بات کو) سمجھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

خوش ہو رہے ہیں وہ (بد نصیب) جن کو پیچھے چھوڑ دیا گیا (ان کے اپنے خبث باطن کی بناء پر، وہ خوش ہو رہے ہیں) اپنے بیٹھ رہنے پر، اللہ کے رسول کے (تشریف لے جانے کے) بعد، اور ان کو گوارا نہ ہوئی یہ بات کہ یہ جہاد کریں اللہ کی راہ میں، اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ، مزید یہ کہ انہوں نے (دوسروں سے بھی) کہا کہ تم لوگ مت نکلو ایسی (سخت) گرمی میں، (ان سے) کہو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے، کاش کہ یہ لوگ سمجھ لیتے (حق اور حقیقت کو)

Translated by

Noor ul Amin

پیچھے رہ جانے والے منافق اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور گھر بیٹھ رہنے پر خوش ہیں انہوں نے یہ پسندنہیں کیا کہ اپنے مال ودولت اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور کہنے لگے کہ:’’ایسی گرمی میں نہ نکلو‘‘آپ کہہ دیجئے جہنم کی آگ اس سے بھی شدیدگرم ہے کاش!یہ لوگ کچھ سمجھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پیچھے رہ جانے والے اس پر خوش ہوئے کہ وہ رسول کے پیچھے بیٹھ رہے ( ف۱۸۷ ) اور انہیں گوارا نہ ہوا کہ اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں لڑیں اور بولے اس گرمی میں نہ نکلو ، تم فرماؤ جہنم کی آگ سب سے سخت گرم ہے ، کسی طرح انہیں سمجھ ہوتی ( ف۱۸۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کے باعث ( جہاد سے ) پیچھے رہ جانے والے ( یہ منافق ) اپنے بیٹھ رہنے پر خوش ہو رہے ہیں وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور کہتے تھے کہ اس گرمی میں نہ نکلو ، فرما دیجئے: دوزخ کی آگ سب سے زیادہ گرم ہے ، اگر وہ سمجھتے ہوتے ( تو کیا ہی اچھا ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

جو ( منافق جنگ تبوک میں ) پیچھے چھوڑ دیے گئے وہ رسولِ خدا ( ص ) کے پیچھے ( ان کی خواہش کے خلاف ) اپنے گھروں میں بیٹھے رہنے پر خوش ہوئے اور خدا کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرنے کو ناپسند کیا ۔ اور ( دوسروں سے بھی ) کہا کہ گرمی میں سفر نہ کرو ۔ کہہ دیجیے! کہ دوزخ کی آگ ( اس سے ) زیادہ گرم ہے کاش وہ یہ بات سمجھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who were left behind (in the Tabuk expedition) rejoiced in their inaction behind the back of the Messenger of Allah: they hated to strive and fight, with their goods and their persons, in the cause of Allah: they said, "Go not forth in the heat." Say, "The fire of Hell is fiercer in heat." If only they could understand!

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who did not take part in the battle (of Tabuk), were glad about their staying home against the order of the Messenger of God. They did not want to fight for the cause of God with their property and in person and said, "Do not march (to the battle) on the hot days." (Muhammad), tell them, "The heat of hell fire is much more severe, if only you would understand."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who stayed away (from Tabuk expedition) rejoiced in their staying behind the Messenger of Allah; they hated to strive and fight with their properties and their lives in the cause of Allah, and they said: "March not forth in the heat." Say: "The fire of Hell is more intense in heat;" if only they could understand!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who were left behind were glad on account of their sitting behind Allah's Apostle and they were averse from striving in Allah's way with their property and their persons, and said: Do not go forth in the heat. Say: The fire of hell is much severe in heat. Would that they understood (it).

Translated by

William Pickthall

Those who were left behind rejoiced at sitting still behind the messenger of Allah, and were averse to striving with their wealth and their lives in Allah's way. And they said: Go not forth in the heat! Say: The fire of hell is more intense of heat, if they but understood.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पीछे रह जाने वाले अल्लाह के रसूल से पीछे बैठे रहने पर बहुत ख़ुश हुए और उन्होंने नापसंद किया कि वे अपने माल और जान से अल्लाह की राह में जिहाद करें और उन्होंने कहा कि गर्मी में न निकलो, आप कह दीजिए कि दोज़ख़ की आग इससे ज़्यादा गरम है, काश उन्हें समझ होती।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پیچھے رہ جانے والے خوش ہوگئے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے (جانے کے) بعد اپنے بیٹھے رہنے پر اور ان کو اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان کے ساتھ جہاد کرنا ناگوار ہوا اور (دوسروں کو بھی) کہنے لگے کہ تم گرمی میں مت نکلو آپ کہہ دیجئیے کہ جہنم کہ آگ (اس سے بھی) زیادہ گرم ہے۔ کیا خوب ہوتا اگر وہ سمجھتے۔ (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو لگ پیچھے چھوڑ دیے گئے وہ اللہ کے رسول کے پیچھے بیٹھ رہنے پر خوش ہوگئے اور انہوں نے ناپسند کیا کہ اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کریں اور انہوں نے کہا گرمی میں مت نکلو۔ بتلادیں کہ جہنم کی آگ اس سے بہت زیادہ گرم ہے کاش وہ سمجھتے ہوتے۔ (٨١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں کو پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی وہ اللہ کے رسول کا ساتھ نہ دینے اور گھر بیٹھے رہنے پر خوش ہوئے اور انہیں گوارا نہ ہوا کہ اللہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کریں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اس سخت گرمی میں نہ نکلو ان سے کہو کہ جہنم کی آگ اس سے زیادہ گرم ہے ، کاش انہیں اس کا شعور ہوتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ رسول اللہ کے بعد پیچھے ڈالے گئے وہ اپنے بیٹھے رہ جانے پر خوش ہوئے اور انہیں یہ نا گوار ہوا کہ اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلو۔ آپ فرما دیجیے کہ دوزخ کی آگ بہت زیادہ گرم ہے۔ کیا اچھا ہوتا کہ یہ لوگ سمجھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

خوش ہوگئے پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھ رہنے سے جدا ہو کر رسول اللہ سے اور گھبرائے اس سے کہ لڑیں اپنے مال سے اور جان سے اللہ کی راہ میں اور بولے کہ مت کوچ کرو گرمی میں تو کہہ دوزخ کی آگ سخت گرم ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

رسول اللہ ؐ کے تشریف لے جانے کے بعد پیچھے رہ جانے والے اپنے بیٹھ رہنے پر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کریں اور یوں کہنے لگے کہ ایسی سخت گرمی میں مت نکلو آپ کہہ دیجئے کہ آتش دوزخ اس گرمی سے بہت زیادہ گرم ہے کاش وہ اس بات کو سمجھتے۔