Surat ul Balad

Surah: 90

Verse: 17

سورة البلد

ثُمَّ کَانَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَۃِ ﴿ؕ۱۷﴾

And then being among those who believed and advised one another to patience and advised one another to compassion.

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا ہے جو ایمان لاتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
کَانَ
ہو وہ
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان میں سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَتَوَاصَوۡا
اور انہوں نے ایک دوسرے کو تلقین کی
بِالصَّبۡرِ
صبر کرنے کی
وَتَوَاصَوۡا
اور ایک دوسرے کو تلقین کی
بِالۡمَرۡحَمَۃِ
رحم کرنے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر 
کَانَ
 وہ  ہو 
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
وَتَوَاصَوۡا
اور انہوں نے ایک دوسرے کو وصیت کی 
بِالصَّبۡرِ
صبر کی 
وَتَوَاصَوۡا
اور انہوں نے ایک دوسرے کو وصیت کی 
بِالۡمَرۡحَمَۃِ
رحم کی 
Translated by

Juna Garhi

And then being among those who believed and advised one another to patience and advised one another to compassion.

پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا ہے جو ایمان لاتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) وہ ان لوگوں سے ہوا جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو صبر کرنے کی اور ایک دوسرے پر رحم کرنے کی وصیت کی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھریہ کہ وہ اُن لوگوں میں ہو جو ایمان لائے اورجنہوں نے ایک دوسرے کو صبرکی وصیت کی اورایک دوسرے کورحم کرنے کی نصیحت کی ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

then he did not join those who believe and advise each other to be patient and advise each other to be merciful.

پھر ہو وے ایمان والوں میں جو تاکید کرتے ہیں آپس میں تحمل کی اور تاکید کرتے ہیں رحم کھانے کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر وہ شامل ہو ان لوگوں میں جو ایمان لائے اور جنہوں نے باہم ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی اور باہم ایک دوسرے کو ہمدردی کی نصیحت کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and, then besides this, he be one of those who believed, and enjoined upon one another steadfastness and enjoined upon one another compassion.

پھر ﴿اس کے ساتھ یہ کہ ﴾ آدمی ان لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے13 اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور ﴿خلق خدا پر﴾ رحم کی تلقین کی14 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر وہ ان لوگوں میں بھی شامل نہ ہوا جو ایمان لائے ہیں ، اور جنہوں نے دیکد وسرے کو ثابت قدمی کی تاکید کی ہے ، اور ایک دوسرے کو رحم کھانے کی تاکید کی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

چیز ان باتوں کے ساتھ یہ بھی ضرور ہے کہ وہ ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو صبح اور رحم کرنے کی صلاح دیتے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ان لوگوں میں (داخل) ہوا جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت کی اور شفقت برتنے کی نصیحت کی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ ان لوگوں میں سے بھی نہ ہوا جو ایمان لائے اور جو ایک دوسرے کو ثابت قدم رہنے کی تاکید کرتے رہے اور ایک دوسرے کو (اللہ کی مخلوق پر) رحم و کرم کرنے کو کہتے رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then he became of those who believed and enjoined on each other steadfastness and enjoined on each other compassion.

اور تو اور یہ ان لوگوں میں سے نہ ہوا جو ایمان لائے اور (جنہوں نے) ایک دوسرے کو ثبات کی فہمائش کی اور ایک دوسرے کو ترحم کی فہمائش کی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر وہ بنے ان میں سے جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور ہمدردی کی نصیحت کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہی ہیں دائیں ہاتھ والے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان لوگوں میں بھی داخل ہوا جو ایمان لائے اور لوگوں کو صبر اور رحم کی نصیحت کرتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر وہ ہو بھی ان لوگوں میں سے جو ایمان رکھتے ہیں (تمام غیبی حقائق پر) اور وہ آپس میں ایک دوسرے کو (فہمائش و) تلقین کرتے ہیں صبر (و استقامت) کی اور وہ (فہمائش و) تلقین کرتے ہیں رحم (و کرم) کی

Translated by

Noor ul Amin

پھروہ ان میں سے ہوجو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو ( راہ حق میں ) صبر اور رحم دلی کی نصیحت کی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۷ ) پھر ہو ان سے جو ایمان لائے ( ف۱۸ ) اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں ( ف۱۹ ) اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( شرط یہ ہے کہ ایسی جدّ و جہد کرنے والا ) وہ شخص ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے ہیں اور ایک دوسرے کو صبر و تحمل کی نصیحت کرتے ہیں اور باہم رحمت و شفقت کی تاکید کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

پھر وہ ان لوگوں میں سے بھی ہوتا جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو صبر کرنے اور رحم کرنے کی وصیت کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then will he be of those who believe, and enjoin patience, (constancy, and self-restraint), and enjoin deeds of kindness and compassion.

Translated by

Muhammad Sarwar

the believers who cooperate with others in patience (steadfastness) and kindness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then he became one of those who believed and recommended one another to patience, and recommended one another to compassion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then he is of those who believe and charge one another to show patience, and charge one another to show compassion.

Translated by

William Pickthall

And to be of those who believe and exhort one another to perseverance and exhort one another to pity.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर यह कि वह उन लोगों में से हो जो ईमान लाए और जिन्होंने एक-दूसरे को धैर्य की ताकीद की , और एक-दूसरे को दया की ताकीद की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (سب سے بڑھ کر یہ کہ) ان لوگوں میں سے نہ ہوا جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو (ایمان کی) پابندی کی فہمائش کی اور ایک دوسرے کو ترحم (علی الخلق) کی (یعنی ترک ظلم کی) فہمائش کی۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر لوگوں میں سے جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور رحم کی تلقین کی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی ان لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے اور آپس میں ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو رحم کرنے کی وصیت کی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہو وے ایمان والوں میں جو تاکید کرتے ہیں آپس میں تحمل کی اور تاکید کرتے ہیں رحم کھانے کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو ایمان لائے اور ایک دوسرے کو ثابت قدم رہنے کی تاکید اور ایک دوسرے کو مخلوق پر رحم کرنے کی فہمائش کرتے رہے۔