TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

CHAPTER: What Has Been Related Regarding What Is Allowed For A Testor To Give From His Wealth. - باب: وصیت کرنے والے کے لیے جو چیز ناجائز ہے اس کا بیان ۔ - Wills (kitab al-wasaya) - Sunnan Abu Dawood with Urdu and English Translation

Chapter 2 of Wills (kitab al-wasaya) in Sunnan Abu Dawood. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 2 of 17 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَرِضَ مَرَضًا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ بِمَكَّةَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ اتَّفَقَا أَشْفَى فِيهِ فَعَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالًا كَثِيرًا وَلَيْسَ يَرِثُنِي إِلَّا ابْنَتِي أَفَأَتَصَدَّقُ بِالثُّلُثَيْنِ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَبِالشَّطْرِ قَالَ:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَبِالثُّلُثِ قَالَ:‏‏‏‏ الثُّلُثُ، ‏‏‏‏‏‏وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ إِنَّكَ أَنْ تَتْرُكَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً إِلَّا أُجِرْتَ بِهَا حَتَّى اللُّقْمَةُ تَرْفَعُهَا إِلَى فِي امْرَأَتِكِ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَخَلَّفُ عَنْ هِجْرَتِي ؟ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّكَ إِنْ تُخَلَّفْ بَعْدِي فَتَعْمَلَ عَمَلًا صَالِحًا تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ لَا تَزْدَادُ بِهِ إِلَّا رِفْعَةً وَدَرَجَةً لَعَلَّكَ أَنْ تُخَلَّفَ حَتَّى يَنْتَفِعَ بِكَ أَقْوَامٌ وَيُضَرَّ بِكَ آخَرُونَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ ، ‏‏‏‏‏‏لَكِنَ الْبَائِسُ سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ يَرْثِي لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَاتَ بِمَكَّةَ.
Narrated Amir bin Saad: On the authority of his father (Saad bin Abi Waqqas): When he (Saad) fell ill at Makkah (according to the version of Ibn Abi Kkalaf) - then the agreed version has: which brought him near to death - the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم went to visit him. He said: Messenger of Allah, I have a large amount of property, and my daughter is my only heir. May I give two-thirds (of my property) as a sadaqah (charity)? He said: No. He asked: Then a half ? He replied: No. He asked: Then one-third ? He replied: (You may will away) a third and third is a lot. To leave your heirs rich is better than to leave them poor begging from people. You will not spend anything, seeking thereby to please Allah, without being rewarded for it, even the mouthful you give your wife. I said: Messenger of Allah, shall I be left behind form immigration (to Madina)? He said: If you remain behind after me and do good works seeking the pleasure of Allah, your rank will be raised and degree increased. Perhaps you will not remain behind, and some people will benefit from you and others will be harmed by you. He then said: O Allah, complete the immigration of my Companions and do not turn them back. But miserable was Saad bin Khawlah. The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم lamented on him as he died at Makkah.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ بیمار ہوئے ( ابن ابی خلف کی روایت میں ہے: مکہ میں، آگے دونوں راوی متفق ہیں کہ ) اس بیماری میں وہ مرنے کے قریب پہنچ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عیادت فرمائی، تو میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں بہت مالدار ہوں اور میری بیٹی کے سوا میرا کوئی وارث نہیں، کیا میں اپنے مال کا دو تہائی صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ، پوچھا: کیا آدھا مال صدقہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ، پھر پوچھا: تہائی مال خیرات کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تہائی مال ( دے سکتے ہو ) اور تہائی مال بھی بہت ہے، تمہارا اپنے ورثاء کو مالدار چھوڑنا اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑ کر جاؤ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں، اور جو چیز بھی تم اللہ کی رضا مندی کے لیے خرچ کرو گے اس کا ثواب تمہیں ملے گا، یہاں تک کہ تم اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ اٹھا کر دو گے تو اس کا ثواب بھی پاؤ گے ۱؎، میں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا میں ہجرت سے پیچھے رہ جاؤں گا؟ ( یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے چلے جائیں گے، اور میں اپنی بیماری کی وجہ سے مکہ ہی میں رہ جاؤں گا، جب کہ صحابہ مکہ چھوڑ کر ہجرت کر چکے تھے ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم پیچھے رہ گئے، اور میرے بعد میرے غائبانہ میں بھی نیک عمل اللہ کی رضا مندی کے لیے کرتے رہے تو تمہارا درجہ بلند رہے گا، امید ہے کہ تم زندہ رہو گے، یہاں تک کہ تمہاری ذات سے کچھ اقوام کو فائدہ پہنچے گا اور کچھ کو نقصان و تکلیف ۲؎ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ: اے اللہ! میرے اصحاب کی ہجرت مکمل فرما، اور انہیں ان کے ایڑیوں کے بل پیچھے کی طرف نہ پلٹا ، لیکن بیچارے سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ ان کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رنج و افسوس کا اظہار فرماتے تھے کہ وہ مکہ ہی میں انتقال فرما گئے ۳؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز ۳۶ (۱۲۹۵)، الوصایا ۲ (۲۷۴۲)، ۳ (۲۷۴۴)، مناقب الأنصار ۴۹ (۳۹۳۶)، المغازي ۷۷ (۴۳۹۵)، النفقات ۱ (۵۳۵۴)، المرضی ۱۳ (۵۶۵۹)، ۱۶ (۵۶۶۸)، الدعوات ۴۳ (۶۳۷۳)، الفرائض ۶ (۶۷۳۳)، صحیح مسلم/الوصایا ۲ (۱۶۲۸)، سنن الترمذی/الجنائز ۶ (۹۷۵)، الوصایا ۱ (۲۱۱۷)، سنن النسائی/الوصایا ۳ (۳۶۲۸)، سنن ابن ماجہ/الوصایا ۵ (۲۷۰۸)، (تحفة الأشراف:۳۸۹۰)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الوصایا ۳ (۴)، مسند احمد (۱/۱۶۸، ۱۷۲، ۱۷۶، ۱۷۹)، دی/ الوصایا ۷ (۳۲۳۸)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ وارثوں کا حق فقیروں پر مقدم ہے، اور تہائی سے زیادہ وصیت درست نہیں، اور بیوی بچوں پر خرچ کرنے میں بھی ثواب ہے، بشرطیکہ اسے اللہ تعالی کا حکم سمجھ کر خرچ کرے۔ ۲؎ : چنانچہ ایسا ہی ہوا وہ اس کے بعد (۴۵) سال تک زندہ رہے ، اور جنگ قادسیہ وغیرہ میں مسلم فوج کے قائد و سربراہ رہے اور رب العزت نے ان کے ہاتھوں مسلمانوں کو فتح و کامرانی سے نوازا، جب کہ مشرکین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۳؎ : سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رنج و افسوس کا اظہار اس لئے کیا کہ ان کا انتقال مکہ میں ہوا، اور مکہ ہی سے وہ ہجرت کر کے گئے تھے ، اگر وہ مکہ کے علاوہ دوسری سرزمین میں وفات پاتے تو ان کا مقام و مرتبہ کچھ اور ہوتا۔
2864
Sahih

Chapters

17
01
CHAPTER: What Has Been Related About What Is Commanded About The Will.
باب: وصیت کرنے کی تاکید کا بیان ۔
2 Hadith
02
CHAPTER: What Has Been Related Regarding What Is Allowed For A Testor To Give From His Wealth.
باب: وصیت کرنے والے کے لیے جو چیز ناجائز ہے اس کا بیان ۔
1 Hadith
03
CHAPTER: What Has Been Related About It Being Disliked To Cause Harm With The Will.
باب: وصیت سے ( ورثہ کو ) نقصان پہنچانے کی کراہت کا بیان ۔
3 Hadith
04
CHAPTER: What Has Been Related About Accepting The Position Of Executing A Will.
باب: وصی بننا اور ذمہ داری قبول کرنا کیسا ہے ؟
1 Hadith
05
CHAPTER: What Has Been Related About Abrogating The Will For The Parents And Near Relatives.
باب: ماں باپ اور رشتہ داروں کے لیے وصیت کے منسوخ ہونے کا بیان ۔
1 Hadith
06
CHAPTER: What Has Been Related About Willing To An Heir.
باب: وارث کے لیے وصیت کرنا کیسا ہے ؟
1 Hadith
07
CHAPTER: Mixing One’s Food With The Food Of An Orphan.
باب: یتیم کا کھانا اپنے کھانے کے ساتھ شریک کرنا کیسا ہے ؟
1 Hadith
08
CHAPTER: What Has Been Related About What Is Allowed For The Guardian Of The Orphan To Take From His Wealth.
باب: یتیم کے مال سے اس کا ولی کتنا کھا سکتا ہے ؟
1 Hadith
09
CHAPTER: What Has Been Related About When One Ceases Being An Orphan.
باب: یتیم کس عمر تک یتیم رہے گا ؟
1 Hadith
10
CHAPTER: What Has Been Related About The Severity Of Consuming The Wealth Of An Orphan.
باب: یتیم کا مال کھانا سخت گناہ کا کام ہے ۔
2 Hadith
11
CHAPTER: What Has Been Related Of Evidence That The Shroud Is From One’s Wealth.
باب: کفن کا کپڑا بھی مردے کے مال میں داخل ہے اس کی دلیل کا بیان ۔
1 Hadith
12
CHAPTER: What Has Been Related About A Man Who GIves A Gift, Then It Is Bequeathed To Him, Or He Inherits It.
باب: آدمی کوئی چیز ہبہ کر دے پھر وصیت یا میراث سے وہی چیز پا لے تو کیسا ہے ؟
1 Hadith
13
CHAPTER: What Has Been Related About A Man Who Institutes An Endowment.
باب: جائیداد وقف کرنے کا بیان ۔
2 Hadith
14
CHAPTER: What Has Been Related About Giving Charity On Behalf Of The Deceased.
باب: میت کی جانب سے صدقہ کے ثواب کا بیان ۔
1 Hadith
15
CHAPTER: What Has Been Related About Giving In Charity For One Who Died Without Leaving A Will.
باب: آدمی وصیت کئے بغیر مر جائے تو اس کی طرف سے صدقہ دینا کیسا ہے ؟
2 Hadith
16
CHAPTER: What Has Been Related About The Will Of A Combatant Disbeliever Who Dies, And His Executor Accepts Islam, Does He Have To Carry Out The Will?
باب: کیا کافر کی وصیت کا نفاذ مسلم ولی ( وارث ) پر لازم ہو گا ؟
1 Hadith
17
CHAPTER: What Has Been Related About A Man Who Dies And Leaves Behind A Debt, And He Has What Will Fulfill The Debt, The Creditors Will Be Asked To Defer Repayment For A While, And The Heirs Should Be Treated With Leniency.
باب: مال چھوڑ کر مرنے والے قرضدار کے وارث کو قرض خواہوں سے مہلت دلانا اور اس کے ساتھ نرمی کرنے کا بیان ۔
1 Hadith
No chapter matched that.