TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اللہ کی راہ میں لڑنے کا ثواب - اللہ کی راہ میں لڑنے کا ثواب - The chapters on jihad - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 15 of The chapters on jihad in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 15 of 46 · 6 Hadith
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ يُخَامِرَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏ مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ .
Mu’adh bin Jabal narrated that he heard the Prophet (ﷺ) say: “Any Muslim who fights in the cause of Allah for the time between two milkings of a she-camel, he will be guaranteed Paradise.”
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہو ے سنا: جو مسلمان شخص اللہ کے راستے میں اونٹنی کا دودھ دوھنے کے درمیانی وقفہ کے برابر لڑا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی ۱؎۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الجہاد ۴۲ (۲۵۴۱)، سنن النسائی/الجہاد ۲۵ (۳۱۴۳)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد ۱۹ (۱۶۵۴)،۲۱ (۱۹۵۶)،(تحفة الأشراف:۱۱۳۵۹)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۲۳۰،۲۳۵،۲۴۳،۲۴۴، سنن الدارمی/الجہاد ۵ (۲۴۳۹)
Explanation
اونٹنی کا دددھ دوھنے کے درمیانی وقفہ سے مراد یا تو وہ ٹھہرنا ہے جو ایک وقت سے دوسرے وقت تک ہوتا ہے مثلاً صبح کو دودھ دوہ کر پھر شام کو دوہتے ہیں تو صبح سے شام تک لڑے یہ مطلب ہے اور صحیح یہ ہے کہ وہ ٹھہرنا مراد ہے جو دودھ دوہنے میں تھوڑی دیر ٹھہر جاتے ہیں تاکہ اور دودھ تھن میں اتر آئے، پھر دوہتے ہیں یہ چار پانچ منٹ ہوتے ہیں، تو مطلب یہ ہو گا کہ جو کوئی اتنی دیر تک بھی اللہ کی راہ میں کافروں سے لڑا تو اس کے لئے جنت واجب ہو گئی۔ سبحان اللہ جہاد کی فضیلت کا کیا کہنا۔
2792
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَفَّانُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا دَيْلَمُ بْنُ غَزْوَانَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَضَرْتُ حَرْبًا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ:‏‏‏‏ يَا نَفْسِ أَلَا أَرَاكِ تَكْرَهِينَ الْجَنَّهْ أَحْلِفُ بِاللَّهِ لَتَنْزِلِنَّهْ طَائِعَةً أَوْ لَتُكْرَهِنَّهْ.
It was narrated that Anas bin Malik said: “I was present in a war, and ‘Abdullah bin Rawahah said: O soul of mine! I see that you do Not want to go to Paradise. I swear by Allah that you surely Will enter it, willingly or Unwillingly.’”
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک لڑائی میں حاضر ہوا، تو عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے نفس! میرا خیال ہے کہ تجھے جنت میں جانا ناپسند ہے، میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تجھے جنت میں خوشی یا ناخوشی سے جانا ہی پڑے گا ۱؎۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۵۲۵۶، ومصباح الزجاجة:۹۸۹)
Explanation
یعنی اللہ کی راہ میں شہید ہو گا اور شہادت جنت میں جانے کا سبب بنے گی، مگر نفس کو ناپسند ہے اس لئے کہ دنیا کی لذتوں کو چھوڑنا پڑتا ہے، عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے جیسے قسم کھائی تھی ویسا ہی ہو ا وہ جنگ موتہ میں شہید ہوئے جہاں جعفر بن ابی طالب اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی شہید ہوئے اور اوپر ایک حدیث میں گزرا کہ اللہ کے بعض بندے ایسے ہیں کہ اگر اللہ کے بھروسہ پر قسم کھا بیٹھیں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کو سچا کرے، عبد اللہ بن رواحہ بھی ایسے ہی بندوں میں تھے، رضی اللہ عنہ وارضاہ۔
2793
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ دِينَارٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَكْوَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ .
It was narrated that ‘Amr bin ‘Abasah said: “I came to the Prophet (ﷺ) and said: ‘O Messenger of Allah, which Jihad is best?’ He said: ‘(That of a man) whose blood is shed and his horse is wounded.’”
عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس میں مجاہد کا خون بہا دیا جائے، اور جس کے گھوڑے کو بھی زخمی کر دیا جائے ۱؎۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۰۷۵۷، ومصباح الزجاجة:۹۹۰)، وقد أخرحہ: مسند احمد (۴/۱۱۴)
Explanation
یعنی پوری شہادت ہو خود بھی مارا جائے، اور گھوڑا بھی، یا اللہ تو ہمیں بھی راہ حق، اور خدمت دین میں شہادت نصیب فرما، اور موت کی تکالیف سے اور ہر ایک بیماری اور درد کے صدمہ سے بچا۔ آمین۔
2794
Sahih
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ، ‏‏‏‏‏‏ وَأَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِالْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا مِنْ مَجْرُوحٍ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِهِ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجُرْحُهُ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ جُرِحَ اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ وَالرِّيحُ رِيحُ مِسْكٍ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “There is no one who is wounded in the cause of Allah – and Allah knows best of who is wounded in His cause – but he will come on the Day of Resurrection with his wounds looking as they did on the day he was wounded; their color will be the color of blood but their smell will be the fragrance of musk.”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے راستے میں زخمی ہونے والا شخص ( اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے راستے میں کون زخمی ہو رہا ہے ) قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا زخم بالکل اسی دن کی طرح تازہ ہو گا جس دن وہ زخمی ہوا تھا، رنگ تو خون ہی کا ہو گا، لیکن خوشبو مشک کی سی ہو گی۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۲۸۷۴، ومصباح الزجاجة:۹۹۱)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد ۱۰ (۲۸۰۳)، صحیح مسلم/الإمارة ۲۸ (۱۸۷۶)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد ۲۱ (۱۶۵۶)، موطا امام مالک/الجہاد ۱۴ (۲۹)، مسند احمد (۲/۳۹۱،۳۹۸،۳۹۹،۴۰۰،۵۱۲،۵۲،۵۳۱،۵۳۷)، سنن الدارمی/الجہاد ۱۵ (۲۴۵۰)
2795
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، ‏‏‏‏‏‏سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ:‏‏‏‏ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْأَحْزَابِ فَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، ‏‏‏‏‏‏سَرِيعَ الْحِسَابِ، ‏‏‏‏‏‏اهْزِمْ الْأَحْزَابَ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ .
Isma’il bin Abu Khalid said: “I heard ‘Abdullah bin Abu Awfa say: ‘The Messenger of Allah (ﷺ) supplicated to Allah against the Confederates (Al-Ahzab) and said: ‘O Allah, Who has sent down the Book and is Swift in bringing to account, destroy the Confederates. O Allah, destroy them and shake them.’”
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( کفار کے ) گروہوں پر بد دعا کی، اور یوں فرمایا: اے اللہ! کتاب کے نازل فرمانے والے، جلد حساب لینے والے، گروہوں کو شکست دے، اے اللہ! انہیں شکست دے، اور جھنجوڑ کر رکھ دے ( کہ وہ پریشان و بے قرار ہو کر بھاگ کھڑے ہوں ) ۱؎۔
Takhreej
«صحیح البخاری/الجہاد ۹۸ (۲۹۳۳)، صحیح مسلم/الجہاد ۷ (۱۷۴۲)، سنن الترمذی/الجہاد ۸ (۱۶۷۸)،(تحفة الأشراف:۵۱۵۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۳۵۳،۳۵۵،۳۸۱)
Explanation
جب جنگ میں کافروں کی فوجیں بہت ہوں تو یہی دعا پڑھنی چاہئے، نبی اکرم ﷺ نے یہ دعا جنگ احزاب میں کی تھی، یعنی غزوہ خندق میں جب کفار و مشرکین کے گروہ دس ہزار کی تعداد میں مدینہ منورہ پر چڑھ آئے تھے اور مسلمانوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
2796
Sahih
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيَّانِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدَّثَهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَدِّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ مِنْ قَلْبِهِ بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ .
Sahl bin Abu Umamah bin Sahl bin Hunaif narrated from his father, from his grandfather that the Prophet (ﷺ) said: “Whoever asks Allah for martyrdom, sincerely from his heart, Allah will cause him to reach the status of the martyrs even if he dies in his bed.
سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سچے دل سے اللہ تعالیٰ سے شہادت کا طالب ہو، اللہ تعالیٰ اسے شہیدوں کے مرتبے پر پہنچا دے گا، گرچہ وہ اپنے بستر ہی پر فوت ہوا ہو ۱؎۔
Takhreej
«صحیح مسلم/الإمارة ۴۶ (۱۹۰۹)، سنن ابی داود/الصلا ة۳۶۱ (۱۵۲۰)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد ۱۹ (۱۶۵۳)، سنن النسائی/الجہاد ۳۶ (۳۱۶۴)،(تحفة الأشراف:۴۶۵۵)، سنن الدارمی/الجہاد ۱۶ (۲۴۵۱)
Explanation
کیونکہ اس کی نیت شہادت کی تھی اور «نیۃ المومن خیر من عملہ» مشہور ہے۔
2797
Sahih

Chapters

46
01
اللہ کی راہ میں جہاد کی فضیلت
2 Hadith
02
اللہ کی راہ میں صبح شام چلنے کی فضیلت
3 Hadith
03
مجاہد کو سامان جہاد فراہم کرنے کی فضیلت
2 Hadith
04
اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت
2 Hadith
05
جہاد چھوڑ دینے پر وارد وعید کا بیان
2 Hadith
06
جو شخص عذر کی وجہ سے جہاد میں شریک نہ ہو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
07
اللہ کے راستے میں مورچہ بندی کی فضیلت
3 Hadith
08
اللہ کی راہ میں پہرہ داری اور تکبیر کی فضیلت
3 Hadith
09
عام اعلان جہاد کے وقت فوراً نکلنے کا بیان
4 Hadith
10
سمندری جہاد کی فضیلت
3 Hadith
11
دیلم کا ذکر اور قزوین کی فضیلت
2 Hadith
12
ماں باپ کی زندگی میں جہاد کرنے کا حکم
2 Hadith
13
جہاد کی نیت کا بیان
3 Hadith
14
اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے کا ثواب
6 Hadith
15
اللہ کی راہ میں لڑنے کا ثواب
6 Hadith
16
اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت
5 Hadith
17
شہادت کی انواع و اقسام کا بیان
2 Hadith
18
اسلحہ کا بیان
6 Hadith
19
اللہ کی راہ میں تیر اندازی کا بیان
5 Hadith
20
(جنگ میں) بڑے اور چھوٹے جھنڈوں کے استعمال کا بیان
3 Hadith
21
جنگ میں حریر و دیبا (ریشمی کپڑوں) کے پہننے کا بیان
2 Hadith
22
جنگ میں عمامہ (پگڑی) پہننے کا بیان۔
2 Hadith
23
جنگ میں خرید و فروخت کا بیان
1 Hadith
24
غازیوں کو الوداع کہنے (رخصت کرنے) کا بیان
3 Hadith
25
سریہ (فوجی دستوں) کا بیان
3 Hadith
26
کفار و مشرکین کی ہانڈیوں (برتنوں) میں کھانے کا بیان
2 Hadith
27
جنگ میں کفار و مشرکین سے مدد لینے کا بیان
1 Hadith
28
جنگ میں دھوکہ اور فریب کا بیان۔
2 Hadith
29
دشمن کو دعوت مبارزت دینے (مقابلے کے لیے للکارنے) اور سامان جنگ لوٹنے کا بیان
4 Hadith
30
دشمن پر حملہ کرنے، شبخون (رات میں چھاپہ) مارنے، ان کی عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کے احکام کا بیان
4 Hadith
31
دشمن کی سر زمین کو آگ لگانے کا بیان
3 Hadith
32
(جنگی) قیدیوں کو فدیہ میں دینے کا بیان
1 Hadith
33
دشمن نے مسلمانوں کے مال پر قبضہ کر لیا پھر مسلمان ان پر غالب آ گئے اور وہی مال ان کے ہاتھ لگ گیا تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
34
مال غنیمت میں خیانت اور چوری کا بیان۔
3 Hadith
35
مال غنیمت میں سے ہبہ کرنے کا بیان۔
3 Hadith
36
مال غنیمت کی تقسیم کا بیان
1 Hadith
37
مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں غلام اور عورتوں کی شرکت
2 Hadith
38
مجاہدین کو امام اور حاکم کی وصیت
2 Hadith
39
امام کی اطاعت و فرماں برداری کا بیان
4 Hadith
40
اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہ کرنے کا بیان
3 Hadith
41
بیعت کا بیان
4 Hadith
42
بیعت پوری کرنے کا بیان
4 Hadith
43
عورتوں کی بیعت کا بیان
2 Hadith
44
گھوڑ دوڑ میں مقابلہ کا بیان
3 Hadith
45
دشمن کے ملک میں قرآن لے کر جانے کی ممانعت
2 Hadith
46
(مال غنیمت میں سے) خمس کی تقسیم کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.