TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

حائضہ عورت سے مرد کس حد تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟۔ - حائضہ عورت سے مرد کس حد تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟۔ - تیمم کے احکام و مسائل - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 32 of تیمم کے احکام و مسائل in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 32 of 50 · 4 Hadith
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْالشَّيْبَانِيِّ جَمِيعًا، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا، ‏‏‏‏‏‏أَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَأْتَزِرَ فِي فَوْرِ حَيْضَتِهَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يُبَاشِرُهَا، ‏‏‏‏‏‏وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَهُ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ إِرْبَهُ .
It was narrated that 'Aishah said: If one of us was menstruating, the Messenger of Allah would tell her to tie her waist-wrapper around herself if the bleeding was heavy, then he would embrace her. And who among you can control his desire as the Messenger of Allah used to control his desire?
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم ( ازواج مطہرات ) میں سے جب کوئی حیض سے ہوتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے حیض کی تیزی کے دنوں میں تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس کے ساتھ لیٹتے، اور تم میں سے کس کو اپنی خواہش نفس پر ایسا اختیار ہے جیسا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا؟ ۱؎۔
Takhreej
صحیح البخاری/الحیض ۵ (۳۰۲)، صحیح مسلم/الحیض ۱ (۲۹۳)، سنن ابی داود/الطہارة ۱۰۷ (۲۷۴)، (تحفة الأشراف: ۱۶۰۰۸)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطہارة ۹۹ (۱۳۲)، الصوم ۳۲ (۷۲۹)، سنن النسائی/الطہارة ۱۸۰ (۲۸۷)، الحیض ۱۲ (۳۷۳)، موطا امام مالک/الطہارة ۲۶ (۹۴)، مسند احمد (۶/۴۰، ۴۲، ۹۸)، سنن الدارمی/الطہارة ۱۰۷ (۱۰۷۷)
Explanation
خلاصہ یہ کہ جو آدمی اپنے نفس پر قابو نہ رکھ پاتا ہو، اس کا حائضہ سے بوس و کنار اور چمٹنا مناسب نہیں کیونکہ خطرہ ہے کہ وہ اپنے نفس پر قابو نہ رکھ سکے، اور جماع کر بیٹھے، جب کہ حائضہ سے جماع کی ممانعت تو قرآن کریم میں آئی ہے، ارشاد باری ہے: «فاعتزلوا النساء في المحيض» حالت حیض میں عورتوں سے دور رہو (البقرة: 222)، اور بعضوں نے کہا: جماع کے علاوہ ہر چیز درست ہے، کیونکہ دوسری حدیث میں ہے: سب باتیں کرو سوائے جماع کے، نیز یہاں مباشرت کا لفظ لغوی معنی میں استعمال ہوا ہے، اصطلاحی معنی میں نہیں ہے، یعنی جسم کا جسم سے لگ جانا اور یہ جائز ہے۔
635
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْأَسْوَدِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا حَاضَتْ أَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَأْتَزِرَ بِإِزَارٍ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يُبَاشِرُهَا .
It was narrated that 'Aishah said: If one of us was menstruating, the Messenger of Allah would tell her to tie her waist-wrapper around herself, then he would embrace her.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم میں سے جب کوئی حیض سے ہوتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے پھر آپ اس کے ساتھ لیٹتے۔
Takhreej
صحیح البخاری/الطہارة، ۴۷ (۲۹۹)، صحیح مسلم/الیض ۳ (۲۹۳)، سنن ابی داود/الطہارة ۱۱۰ (۲۶۸)، سنن الترمذی/الطہارة ۹۹ (۱۳۲)، سنن النسائی/الطہارة ۱۸۰ (۲۸۷)، (تحفة الأشراف: ۱۵۹۸۲)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطہارة ۲۶ (۹۵)، حم۷/ (۵۵، ۱۳۴، ۱۷۴، ۱۸۹)، دي الطہارة ۱۰۷ (۱۰۷۷)
636
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنَ الْحَيْضَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَانْسَلَلْتُ مِنَ اللِّحَافِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَنَفِسْتِ ؟ قُلْتُ:‏‏‏‏ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنَ الْحَيْضَةِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ذَلِكِ مَا كَتَبَ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ فَانْسَلَلْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ رَجَعْتُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ تَعَالَيْ فَادْخُلِي مَعِي فِي اللِّحَافِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ فَدَخَلْتُ مَعَهُ.
It was narrated that Umm Salamah said: I was with the Messenger of Allah under his blanket, then I felt that I was menstruating as women do, so I slipped out from under the cover. The Messenger of Allah said: 'Are you menstruating?' I said: 'I feel that I am menstruating as women do.' He said: 'That is what Allah has decreed for the daughters of Adam.' So I slipped out and sorted myself out, then I came back, and the Messenger of Allah said to me: 'Come under the cover with me,' so I went in with him.'
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے لحاف میں تھی، تو مجھے حیض کا احساس ہوا جو عورتیں محسوس کرتی ہیں، تو میں لحاف سے کھسک گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم کو حیض آ گیا ہے؟ میں نے کہا: مجھے وہی حیض محسوس ہوا جو عورتیں محسوس کیا کرتی ہیں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چیز تو اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے ، تو میں لحاف سے کھسک کر نکل گئی اور اپنی حالت ٹھیک کر کے واپس آ گئی، تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ میرے ساتھ لحاف میں داخل ہو جاؤ تو میں آپ کے ساتھ لحاف میں داخل ہو گئی ۱؎۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۱۸۲۴۱، ومصباح الزجاجة: ۲۳۹)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض۵ (۲۹۸)، ۲۱ (۳۲۲۵)، ۲۲ (۳۲۳)، صحیح مسلم/الحیض ۲ (۲۹۶)، سنن النسائی/الطہارة ۱۷۹ (۲۸۴) الحیض ۱۰ (۳۱۷)، مسند احمد (۶/ ۲۹۴، ۳۰۰)، سنن الدارمی/الطہارة ۱۰۷ (۱۰۸۴)
Explanation
مساس، معانقہ، بوسہ وغیرہ سب درست ہے، ابوداؤد نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ مجھے اپنی عورت سے جب وہ حائضہ ہو کیا کرنا درست ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: تہبند کے اوپر فائدہ اٹھانا، اور اس سے بھی بچنا افضل ہے ۔
637
Sahih
حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ سَأَلْتُهَا كَيْفَ كُنْتِ تَصْنَعِينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَيْضَةِ؟ قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَتْ إِحْدَانَا فِي فَوْرِهَا أَوَّلَ مَا تَحِيضُ تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارًا إِلَى أَنْصَافِ فَخِذَيْهَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَضْطَجِعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
It was narrated from Mu'awiyah bin Abu Sufyan that : He asked Umm Habibah, the wife of the Prophet: What did you used to do with the Messenger of Allah when you were menstruating? She said: If it was at the beginning of the period when the bleeding is heavy, we would tie the waist-wrapper tightly around our thighs, then lie down with the Messenger of Allah.
معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حالت حیض میں کیسے کرتی تھیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم میں سے جسے حیض آتا وہ اپنے حیض کے شروع میں جس وقت وہ پورے جوش پر ہوتا ہے، اپنی ران کے نصف تک تہ بند باندھ لیتی، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹتی ۱؎۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۱۵۸۶۹، ومصباح الزجاجة: ۲۴۰)
Explanation
مصباح الزجاجہ کے دونوں نسخوں میں، اور ابن ماجہ کے مشہور حسن کے نسخہ میں «الحيض» ہے، اور فوائد عبد الباقی کے یہاں «الحيضة» ہے۔
638
Sahih

Chapters

50
01
تیمم کے مشروع ہونے کا سبب
4 Hadith
02
تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار
2 Hadith
03
تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) دو بار
1 Hadith
04
غسل جنابت سے زخمی کو موت کا ڈر ہو تو کیا کرے؟۔
1 Hadith
05
غسل جنابت کا طریقہ
2 Hadith
06
غسل جنابت میں سر کیسے دھلے؟۔
4 Hadith
07
کیا غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت ہے؟۔
1 Hadith
08
غسل جنابت کے بعد شوہر اپنی جنبی بیوی کے بدن کی گرمی حاصل کر سکتا ہے
1 Hadith
09
غسل کیے بغیر جنبی کے سوئے رہنے کا حکم
3 Hadith
10
جنبی کے نماز جیسا وضو کئے بغیر نہ سونے کا بیان
3 Hadith
11
جنبی اگر دوبارہ ہمبستری کرنا چاہے تو وضو کرے
1 Hadith
12
ساری بیویوں سے ہمبستری کے بعد ایک ہی غسل کرے تو کیسا ہے؟۔
2 Hadith
13
ہر بیوی سے ہمبستری کے بعد الگ الگ غسل کا بیان
1 Hadith
14
جنابت کی حالت میں کھانے پینے کے حکم کا بیان
2 Hadith
15
کھانے پینے کے لیے جنبی کا صرف ہاتھ دھو لینا ہی کافی ہے
1 Hadith
16
بےوضو قرآن پڑھنے کے حکم کا بیان
3 Hadith
17
ہر بال کے نیچے جنابت ہے
3 Hadith
18
مرد کی طرح عورت کو خواب میں احتلام ہو تو کیا حکم ہے؟۔
3 Hadith
19
عورتوں کے غسل جنابت کا طریقہ
2 Hadith
20
کیا جنبی کا ٹھہرے ہوئے پانی میں غوطہٰ لگا لینا کافی ہے؟۔
1 Hadith
21
انزال (منی نکلنے) سے غسل واجب ہو جاتا ہے
2 Hadith
22
مرد اور عورت کی شرمگاہیں مل جانے پر غسل کا وجوب
4 Hadith
23
جسے احتلام ہو اور تری نہ دیکھے اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
24
غسل کے وقت پردہ کرنے کا بیان
3 Hadith
25
پیشاب یا پاخانہ روک کر نماز پڑھنے کی ممانعت
4 Hadith
26
مستحاضہ جس کے حیض کی مدت استحاضہ والے خون سے پہلے متعین ہو اس کے حکم کا بیان۔
6 Hadith
27
حیض اور استحاضہ کے خون میں فرق نہ کر سکنے والی اور اپنے حیض کے دن کا علم نہ رکھنے والی مستحاضہ کا بیان۔
1 Hadith
28
باکرہ شروع ہی سے مستحاضہ ہو جائے یا حیض کے دنوں کو بھول جائی تو کیا کرے؟۔
1 Hadith
29
حیض کا خون کپڑے میں لگ جائے تو کیا کرے؟۔
3 Hadith
30
حائضہ عورت نماز کی قضاء نہ پڑھے۔
1 Hadith
31
حائضہ عورت مسجد سے ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز اٹھا لے تو اس کے حکم کا بیان۔
3 Hadith
32
حائضہ عورت سے مرد کس حد تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟۔
4 Hadith
33
حائضہ عورت سے جماع منع ہے۔
1 Hadith
34
جو حائضہ عورت سے جماع کرے اس کے کفارے کا بیان۔
1 Hadith
35
حائضہ عورت غسل کیسے کرے؟۔
2 Hadith
36
حائضہ عورت کے ساتھ کھانے پینے اور اس کے جھوٹے کے حکم کا بیان۔
2 Hadith
37
حائضہ عورت مسجد سے دور رہے۔
1 Hadith
38
حیض سے پاک ہونے کے بعد حائضہ زرد اور خاکی رطوبت دیکھے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
39
نفاس والی عورت زچگی کے بعد کتنے دن بیٹھے؟۔
2 Hadith
40
حائضہ عورت سے جماع کا حکم
1 Hadith
41
حائضہ عورت کے ساتھ کھانے کا بیان
1 Hadith
42
حائضہ عورت کے کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان
2 Hadith
43
بالغ لڑکی دوپٹہ کے بغیر نماز نہ پڑھے
2 Hadith
44
حائضہ عورت کے خضاب (مہندی) لگانے کا بیان۔
1 Hadith
45
پٹیوں پر مسح کرنے کا بیان
1 Hadith
46
کپڑے پر تھوک (لعاب) لگ جائے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
47
برتن میں کلی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
48
اپنے مسلمان بھائی کی شرمگاہ (ستر) دیکھنے کی ممانعت
2 Hadith
49
غسل جنابت میں بدن کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
50
وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
No chapter matched that.