TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم - حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم - نکاح کے موانع کا بیان - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 11 of نکاح کے موانع کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 11 of 19 · 4 Hadith
۔ (۶۹۹۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُوْدٍ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَہُ۔ (مسند احمد: ۴۲۸۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا جا رہا ہو، دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔
Takhreej
(۶۹۹۶) اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، أخرجہ النسائی: ۶/ ۱۴۹، وابن ماجہ: ۲۲۷۷ (انظر: ۴۲۸۳)
6996
Sahih
۔ (۶۹۹۷)۔ عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَاحِبَ الرِّبَا وَآکِلَہُ وَشَاھِدَیْہِ وَالْمُحَلِّلَ وََالْمُحَلَّلَ لَہُ۔ (مسند احمد: ۷۲۱)
۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان افراد پر لعنت کی ہے: سود والا (یعنی دینے والا)، سود کھانے والا، اس کے دو گواہ،حلالہ کرنے والا اور جس کے لئے حلالہ کیا جائے۔
Takhreej
(۶۹۹۷) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۹۳۵، والترمذی: ۱۱۱۹ (انظر: ۷۲۱)
6997
Sahih
۔ (۶۹۹۸)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْمُحَلِّلَ وَالُمَحَلَّلَ لَہُ۔ (مسند احمد: ۸۲۷۰)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے کیا جائے دونوں پر لعنت کی ہے۔
Takhreej
(۶۹۹۸) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ البزار: ۱۴۴۲، والبیھقی: ۷/ ۲۰۸ (انظر: ۸۲۸۷)
Explanation
فوائد:… حلال کرنے والا وہ شخص ہوتا ہے جو تین طلاق والی عورت سے نکاح اور پھر مباشرت کر کے اس کو اس کے پہلے خاوند کیلئے حلال کرتاہے۔ اس کاروائی میں عورت کی ذلت و توہین ہے، غیرت و حمیت کی کمی ہے اور اس میں شریک ہونے والوں کے مزاج کا گھٹیا اور کمینہ پن ہے، اسی لیے آپ a نے ایسے شخص کو کرائے کا سانڈ قرار دیا ہے۔ سیدنا عقبہ بن عامرb سے مروی ہے کہ رسول اللہa نے فرمایا: ((أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِالتَّیْسِ الْمُسْتَعَارِ؟)) قَالُوا: بَلٰییَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((ہُوَ الْمُحَلِّلُ لَعَنَ اللّٰہُ الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَہُ۔)) … ’’کیا میںتمہیں کرائے پر لیے سانڈ کی خبرد نہ دے دوں؟‘‘ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپa نے فرمایا: ’’وہ حلالہ کرنے والا ہے، اللہ تعالی حلالہ کرنے والے پر اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے، دونوں پر لعت کی ہے۔‘‘ (ابن ماجہ: ۱۹۲۶) معلوم ہوا کہ یہ حلالہ حرام فعل ہے، اس لیے جمہور اہل علم کی رائے یہ ہے کہ جو نکاح حلالہ کی نیت سے کیا جائے گا، وہ فاسد ہو گا۔ جس خاتون کو تین طلاقیں دے دی جائیں، اس کا شریعت ِ اسلامیہ میں حل یہ ہے کہ وہ سابق خاوند سے ناامید ہو جائے اور گھر بسانے کی نیت سے آگے کسی اور آدمی سے شادی کر لے، اگر اتفاق سے وہ آدمی بھی اس کو طلاق دے دے تو وہ عدت کے بعد سابقہ خاوند سے نیا نکاح کر سکتیہے، اللہ تعالی کے اس فرمان میں اسی مسئلہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے: {فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗمِنْبَعْدُحَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْھِمَآ اَنْ یَّتَرَاجَعَآ اِنْ ظَنَّآ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِ} … ’’پھر اگر اس کو (تیسری بار) طلاق دے دے تو اب اس کے لیے حلال نہیں، جب تک کہ وہ عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے، پھر اگر وہ بھی طلاق دے دے تو ان دونوں کو میل جول کر لینے میں کوئی گناہ نہیں، بشرطیکہ وہ یہ جان لیں کہ وہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۳۰) لیکنیہ ضروری ہے کہ دوسرا خاوند نکاح کے بعد حق زوجیت بھی ادا کرے۔
6998
Sahih
۔ (۶۹۹۹)۔ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ اَبِیْہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((الْمُحْرِمُ لَا یَنْکِحُ وَلَا یُنْکِحُ وَلَا یَخْطُبُ۔)) (مسند احمد: ۴۰۱)
۔ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: احرام والا نہ خود نکاح کرے،نہ کسی دوسرے کا نکاح کرائے اور نہ منگنی کا پیغام بھیجے۔
Takhreej
(۶۹۹۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۰۹ (انظر: ۴۰۱)
Explanation
فوائد:… محرم نہ نکاح کر سکتا ہے، نہ کروا سکتا ہے اور نہ منگنی کا معاملہ طے کر سکتا ہے۔
6999
Sahih

Chapters

19
01
عورت اور اس کی پھوپھی کو اور اس قسم کی محرم خواتین کو ایک نکاح میںجمع کرنے سے ممانعت کا بیان
11 Hadith
02
کسی شخص کا اپنے باپ کی بیوی سے شادی کرلینے کا بیان
5 Hadith
03
رضاعت کی وجہ سے نکاح کے حرام ہو جانے کے ابواب جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں، وہی رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہو جاتے ہیں
4 Hadith
04
کیا دودھ پلانے والی خاتون کے خاوند اور اس کے رشتہ داروں کے لیے بھی رضاعت کا حکم ثابت ہو جائے گا یا نہیں
4 Hadith
05
حرام کرنے والی رضعات کی تعداد اور بڑے آدمی کی رضاعت کا بیان
6 Hadith
06
رضاعت کی وہ مقدار جس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی
7 Hadith
07
اس چیز کا بیان کہ رضاعت میں کس کی شہادت جائز ہو گی
3 Hadith
08
دودھ چھڑاتے وقت عورت کو کچھ دینے کے مستحب ہونے کا بیان
1 Hadith
09
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
5 Hadith
10
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
7 Hadith
11
حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم
4 Hadith
12
شغار (یعنی وٹہ سٹہ)کے نکاح کاحکم
8 Hadith
13
حد لگائے ہوئے زانی کا نکاح نہ کیا جائے
2 Hadith
14
بانجھ خاتون سے نکاح کرنے کا حکم
1 Hadith
15
کسی عیب کی وجہ سے منکوحہ کو ردّ کر دینے کا بیان
1 Hadith
16
اس امر کا بیان کہ جو آدمی مسلمان ہو اور اس کے عقد میں دو بہنیںیا چار سے زائد بیویاں ہوں، نیز آزاد اور غلام کے لیے بیویوں کی جائز تعداد اور اس معاملے میں نبی کریمa کے خاصے کا بیان
5 Hadith
17
ان کافر میاں بیوی کا بیان کہ جب ان میں سے ایک دوسرے سے پہلے مسلمان ہو جائے
3 Hadith
18
اس عورت کا بیان کہ جو مسلمان ہو کر شادی کر لے اور پھر اس کا خاوند اسلام قبول کرے، تو وہ اسی کی طرف لوٹائی جائے گی
1 Hadith
19
آزاد ہونے کے بعد لونڈی کو اختیار مل جانے کا بیان، جب وہ کسی غلام کی بیوی ہو
7 Hadith
No chapter matched that.