TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

بانجھ خاتون سے نکاح کرنے کا حکم - بانجھ خاتون سے نکاح کرنے کا حکم - نکاح کے موانع کا بیان - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 14 of نکاح کے موانع کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 14 of 19 · 1 Hadith
۔ (۷۰۱۰)۔ حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ھَارُوْنَ قَالَ: اَنَا عَبْدُاللّٰہِ بْنُ یَزِیْدَ بْنِ مِقْسَمٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِیْ عَمَّتِیْ سَارَۃُ بِنْتُ مِقْسَمٍ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ بِنْتِ کَرْدَمٍ قَالَتْ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِمَکَّۃَ وَھُوَ عَلٰی نَاقَتِہِ وَأَنَا مَعَ اَبِیْ وَبِیَدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دِرَّۃٌ کَدِرَّۃِ الْکُتَّابِ فَسَمِعْتُ الْاَعْرَابَ وَالنَّاسَ یَقُوْلُوْنَ: الْطَبْطَبِیَّۃَ ، فَدَنَا مِنْہُ اَبِیْ فَأَخَذَ بِقَدَمِہِ فَأَقَرَّلَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: فَمَا نَسِیْتُ فِیْمَا نَسِیْتُ طُوْلَ إِصْبَعِ قَدَمِہِ السَّبَّابَۃِ عَلٰی سَائِرِ أَصَابِعِہِ، قَالَتْ: فَقَالَ لَہُ اَبِیْ: إِنِّیْ شَہِدْتُ جَیْشَ عِثْرَانَ قَالَتْ: فَعَرَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَالِکَ الْجَیْشَ، فَقَالَ طَارِقُ بْنُ الْمُرَقَّعِ: مَنْ یُعْطِیْنِیْ رُمْحًا بَثَوَابِہِ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: وَمَا ثَوَابُہُ؟ قَالَ: أُزَوِّجُہُ أَوَّلَ بِنْتٍ تَکُوْنُ لِیْ، قَالَ: فَأَعْطَیْتُہُ رُمْحِیْ ثُمَّ تَرَکْتُہُ حَتّٰی وُلِدَتْ لَہُ اِبْنَۃٌ وَبَلَغَتْ، فَأَتَیْتُہ،، فَقُلْتُ لَہُ: جَھِّزْ لِیْ أَھْلِیْ، فَقَالَ: لَا، وَاللّٰہِ! لَا أُجَہِّزُھَا حَتّٰی تُحْدِثَ صَدَاقًا غَیْرَ ذَالِکَ، فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا أَفْعَلَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((بِقَدْرِ أَیِّ النِّسَائِ ھِیَ؟)) قُلْتُ: قَدْ رَأَتِ الْقَتِیْرَ، قَالَ: فقَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((دَعْہَا عَنْکَ لَاخَیْرَ لَکَ فِیْہَا۔))، قَالَ: فَرَاعَنِیْ ذَالِکَ وَنَظَرْتُ إِلَیْہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَأْثَمُ وَلَا یَأْثَمُ صَاحِبُکَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۰۴)
۔ سیدنا میمونہ بنت کردم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ مکہ میں اونٹنی پر سوار تھے اور میں اپنے باپ کے ساتھ تھی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاتھ میں ایک کوڑا تھا، جیسے کتابت سکھانے والے کے ہاتھ میں ہوتا ہے،میں نے دیہاتیوں اور دیگر لوگوں کوسنا وہ کہہ رہے تھے: کوڑے کی آواز طب طب سے بچو (یعنی کوڑے سے بچو)، میرے باپ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قریب ہوئے اور آپ کے قدم مبارک کو پکڑ لیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قدم برقرار رکھا،میں آپ کے پائوں کی سبابہ انگلی کی لمبائی دیگر انگلیوں کے مقابلہ میں کبھی نہیں بھولوں گی، میرے باپ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: میں عشران کے لشکر میں حاضر تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس لشکر کو پہچان لیا، طارق بن مرقع نے کہا: کون ہے جو مجھے کپڑے کے عوض نیزہ دے گا، میں اسے اس کی جزا دوں گا۔ میں نے کہا:اس کی جزا کیا چیز ہو گی؟ اس نے کہا:میں اپنی پیدا ہونے والی سب سے پہلی بیٹی کی اس سے شادی کروں گا، میں نے اسے نیزہ دے دیا اور اس کے پاس ہی چھوڑے رکھا، یہاں تک کہ اس کے ہاں بیٹی ہوئی اور پھر وہ بالغ بھی ہوگئی، میں اس کے پاس گیااور اس سے کہا: میری اہلیہ کو میرے لئے تیار کرو، اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں اسے تیار نہیں کروں گا تاوقتیکہ تو اس نیزے کے علاوہ بھی اس کا کوئی مہر بتائے، میں نے قسم اٹھائی کہ میں ایسا نہیں کروں گا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی عمر کتنی ہے؟ میں نے کہا: بڑھاپے کو پہنچ گئی ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑ دو، اس میں خیر نہیں۔ اس بات نے مجھے گھبراہٹ میں ڈال دیا، میں نے اس کی طرف دیکھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ تو قسم کی وجہ سے گنہگار ہوا اور نہ تیرا ساتھی ہوا۔
Takhreej
(۷۰۱۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال سارۃ بنت مقسم، أخرجہ ابوداود: ۳۳۱۴ (انظر: ۲۷۰۶۴)
Explanation
فوائد:… سیدنامعقل بن یسارb سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جَاء َ رَجُلٌ إِلٰی رَسُولِ اللَّہِV فَقَالَ إِنِّی أَصَبْتُ امْرَأَۃً ذَاتَ حَسَبٍ وَمَنْصِبٍ إِلَّا أَنَّہَا لَا تَلِدُ، أَفَأَتَزَوَّجُہَا فَنَہَاہُ ثُمَّ أَتَاہُ الثَّانِیَۃَ فَنَہَاہُ ثُمَّ أَتَاہُ الثَّالِثَۃَ فَنَہَاہُ فَقَالَ: ((تَزَوَّجُوا الْوَلُودَ الْوَدُودَ فَإِنِّی مُکَاثِرٌ بِکُمْ۔))… ایک آدمی، نبی کریمa کے پاس آیا اور اس نے کہا: مجھے ایک خاندانی اور مرتبے والی عورت ملی ہے، البتہ وہ ہے بانجھ، تو کیا میں اس سے شادی کر سکتا ہوں؟ آپ a نے اس کو منع فرمایا، پھر دوسری بار آگیا، آپ a نے اس کو روکا، جب وہ تیسری بار آیا تو آپ a نے اس کو منع کیا اور فرمایا: ’’ایسی عورتوں سے شادی کرو، جو زیادہ بچے جننے والی اور خوب محبت کرنے والی ہوں، یقینا میں تمہاری کثرت کی وجہ سے فخر کروں گا۔‘‘ (ابوداود: ۲۰۵۰، نسائی: ۳۲۲۹) نکاح کا مقصد صرف شہوت رانی نہیں، بلکہ اولاد ہے، البتہ ایک دوسرے کا سہارا بننے کے لیے نکاح جائز ہے، لیکنیہ عام طور پر بڑی عمر میں ہوتا ہے، نوجوان آدمی کو تندرست خاتون سے شادی کرنی چاہیے۔
7010
Zaeef

Chapters

19
01
عورت اور اس کی پھوپھی کو اور اس قسم کی محرم خواتین کو ایک نکاح میںجمع کرنے سے ممانعت کا بیان
11 Hadith
02
کسی شخص کا اپنے باپ کی بیوی سے شادی کرلینے کا بیان
5 Hadith
03
رضاعت کی وجہ سے نکاح کے حرام ہو جانے کے ابواب جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں، وہی رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہو جاتے ہیں
4 Hadith
04
کیا دودھ پلانے والی خاتون کے خاوند اور اس کے رشتہ داروں کے لیے بھی رضاعت کا حکم ثابت ہو جائے گا یا نہیں
4 Hadith
05
حرام کرنے والی رضعات کی تعداد اور بڑے آدمی کی رضاعت کا بیان
6 Hadith
06
رضاعت کی وہ مقدار جس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی
7 Hadith
07
اس چیز کا بیان کہ رضاعت میں کس کی شہادت جائز ہو گی
3 Hadith
08
دودھ چھڑاتے وقت عورت کو کچھ دینے کے مستحب ہونے کا بیان
1 Hadith
09
ممنوعہ نکاحوں کا بیان نکاح متعہ کی رخصت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان
5 Hadith
10
نکاح متعہ کے منسوخ اور منہی عنہ ہونے کا بیان
7 Hadith
11
حلالہ کرنے والے اور احرام والے آدمی کے نکاح کا حکم
4 Hadith
12
شغار (یعنی وٹہ سٹہ)کے نکاح کاحکم
8 Hadith
13
حد لگائے ہوئے زانی کا نکاح نہ کیا جائے
2 Hadith
14
بانجھ خاتون سے نکاح کرنے کا حکم
1 Hadith
15
کسی عیب کی وجہ سے منکوحہ کو ردّ کر دینے کا بیان
1 Hadith
16
اس امر کا بیان کہ جو آدمی مسلمان ہو اور اس کے عقد میں دو بہنیںیا چار سے زائد بیویاں ہوں، نیز آزاد اور غلام کے لیے بیویوں کی جائز تعداد اور اس معاملے میں نبی کریمa کے خاصے کا بیان
5 Hadith
17
ان کافر میاں بیوی کا بیان کہ جب ان میں سے ایک دوسرے سے پہلے مسلمان ہو جائے
3 Hadith
18
اس عورت کا بیان کہ جو مسلمان ہو کر شادی کر لے اور پھر اس کا خاوند اسلام قبول کرے، تو وہ اسی کی طرف لوٹائی جائے گی
1 Hadith
19
آزاد ہونے کے بعد لونڈی کو اختیار مل جانے کا بیان، جب وہ کسی غلام کی بیوی ہو
7 Hadith
No chapter matched that.